Tag: پنجاب اسپتال

  • ملکی حالات کے پیش نظر پنجاب کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

    ملکی حالات کے پیش نظر پنجاب کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

    لاہور: ملکی حالات کے پیش نظر پنجاب بھر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی حالات کے پیش نظر پنجاب بھر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، تمام اضلاع کے سی ای اوز، ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

    [bs-quote quote=”پوری قوم موجودہ حالات میں پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”یاسمین راشد”][/bs-quote]

    صوبائی وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ تمام اسپتالوں کی ایمرجنسیز میں ٹراما اور برننگ ادویات وافر مقدار میں دستیاب ہونی چاہئیں، جان بچانے والی ادویات میں کسی قسم کی کمی واقع نہ ہو۔

    یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے تمام اسپتالوں میں اسپیشلسٹس، ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈکس ودیگر اسٹاف کی چھٹیاں تاحکم ثانی بند رہیں گی، تمام ڈاکٹرز تاحکم ثانی 24 گھنٹے آن کال پر دستیاب رہیں گے۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی بھارت کوایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر صحت نے تمام آپریشن تھیٹرز، لیبز فعال جبکہ دیگر طبی آلات 24 گھنٹے دستیاب رکھنے کا حکم دیا ہے۔

    یاسمین راشد نے کہا کہ پوری قوم موجودہ حالات میں پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔