Tag: پنجاب انتخابات

  • وفاقی حکومت کی بھی 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا

    وفاقی حکومت کی بھی 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے بھی 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کرتے ہوئے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے بعد وفاق اور نگران پنجاب حکومت نے بھی سپریم کورٹ سے 14 مئی کو پنجاب میں انتخاب کے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کردی۔

    وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر اپنا جواب جمع کرادیا، جس میں کہا گیا کہ آزادانہ اور شفاف انتخابات کروانے کی آئینی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے، سپریم کورٹ نے خود تاریخ دے کر الیکشن کمیشن کے اختیار کو غیر موثر کر دیا ہے۔

    جواب میں کہا گیا کہ اگر پنجاب میں انتخابات پہلے ہوئے تو قومی اسمبلی کے انتخابات متاثر ہونے کا اندیشہ ہے،پنجاب سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والا صوبہ ہے، پنجاب میں جیت سے یہ تعین ہوتا ہے کہ مرکز میں حکومت کون کرے گا۔

    وفاق نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ اپنے 4اپریل کے فیصلہ پر نظرثانی کرے، پنجاب میں انتخابات قومی اسمبلی کے ساتھ ایک ہی وقت میں ہونے چاہییں۔

    خیال رہے سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر ہے۔

  • پنجاب عام انتخابات، عمران خان نے متعدد حلقوں کے ٹکٹ تبدیل کر دیے

    پنجاب عام انتخابات، عمران خان نے متعدد حلقوں کے ٹکٹ تبدیل کر دیے

    لاہور: پنجاب عام انتخابات کے سلسلے میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے متعدد حلقوں کے ٹکٹ تبدیل کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے نہ صرف زیر التوا حلقوں کے امیدواروں کے ٹکٹ جاری کر دیے ہیں بلکہ عمران خان نے ریویو کمیٹی میں درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد متعدد ٹکٹ بھی تبدیل کر دیے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی 7 سے طارق مرتضیٰ، پی پی 10 سے اجمل صابر، پی پی 11 سے عارف عباسی ، پی پی 73 سے سہیل گجر، پی پی 79 سے نذیر صوبی، پی پی 50 سے افضل مہیسر کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی پی 57 سے علی وکیل خان، پی پی 61 سے رانا نذیر، پی پی 62 سے محمد علی، پی پی 137 سے ابوذر چدھڑ، پی پی 162 لاہور سے فیاض بھٹی، پی پی 101 سے شہیر داؤد، پی پی 108 سے ندیم آفتاب سدھو، پی پی 189 سے چاند بی بی، پی پی 194 سے سلمان صفدر اور پی پی 201 سے محمد سرور کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

    پی پی 197 سے شکیل نیازی، پی پی 198 سے محمد دمرہ کو ٹکٹ مل گیا، پی پی 234 سے زاہد اقبال، پی پی 251 سے احمد یار، پی پی 253 سے اصغر جوئیہ، پی پی 257 سے راجہ سلیم، پی پی 266 سے غلام محمد سولنگی، پی پی 269 سے احسان الحق، پی پی 271 سے نادیہ کھر، پی پی 272 سے جان یونس، پی پی 273 سے عمران، اور پی پی 276 سے معظم جتوئی کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔