Tag: پنجاب اور خیبرپختونخوا

  • پنجاب اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    پنجاب اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    اسلام آباد : پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.0 اور گہرائی 15 کلومیٹر تھی، جس کا مرکز پاک افغان سرحد کے قریب کوہ ہندو کش ریجن تھا، زلزلہ تقریباً 10سیکنڈ تک جاری رہا، شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

     زلزلہ رات 12 بج کر 17منٹ پر آیا اور لوگ گھبراہٹ کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے مقامات پر آگئے۔

    رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، چکوال سوات، پشاور، ملاکنڈ، مانسہرہ، ہنگو و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کے علاوہ سوات، مردان، نوشہرہ، بنوں، بونیر، کوہاٹ، چارسدہ میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اٹک، تلہ گنگ، کلرکہار اور چوآسیدن شاہ، گوجرانوالہ،جھنگ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    جنوبی وزیرستان، لوئردیر، پارا چنار، آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بھی زلزلے کے جھٹکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

    افغانستان، بھارت اور تاجکستان میں بھی زلزلہ

    زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے علاوہ افغانستان، بھارت اور تاجکستان میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

    اس حوالے سے ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے میڈیا کو بتایا کہ پنجاب بھر کی انتظامیہ اس وقت عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے کہ کہیں کوئی عمارت زلزلے سے متاثر نہ ہوئی ہو۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ اب تک پنجاب بھر میں زلزلے سے کوئی نقصان رپورٹ نہیں ہوا، پنجاب بھر میں پی ڈی ایم اے کے ضلعی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز24/7 الرٹ ہیں،

    دوسری جانب پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات کی اطلاع فوری طور پر پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن1129پر دیں۔

    زلزلے کے دوران کیا کریں؟

    سب سے پہلے پُرسکون رہیں کیونکہ گھبراہٹ سے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں
    محفوظ جگہ پر چلے جائیں۔

    اگر آپ گھر میں ہیں تو میز یا مضبوط فرنیچر کے نیچے چھپ جائیں، دیوار کے ساتھ بیٹھ جائیں لیکن کھڑکیوں، شیشے یا بھاری چیزوں سے دور رہیں، لفٹ کا استعمال ہرگز نہ کریں۔

    اگر آپ باہر ہیں تو عمارتوں، بجلی کی تاروں اور درختوں سے دور کھلے میدان میں چلے جائیں۔

    اگر گاڑی میں ہیں تو گاڑی روک دیں لیکن پل، اوورہیڈز یا عمارتوں سے دور کھڑی کریں، گاڑی کے اندر ہی رہیں جب تک زلزلہ ختم نہ ہو جائے۔

  • صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دے دی

    صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دے دی

    اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 9 اپریل کو انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دے دی۔

    صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ، جس میں پنجاب اورخیبرپختونخوا میں 9 اپریل کو انتخابات کرانے کا اعلان کیا۔

    عارف علوی نے کہا کہ الیکشن کمیشن سیکشن57 ٹوکےتحت انتخابات کاانعقادکرے ، آئین کےتحفظ اور دفاع کا حلف لیا ہے۔

    صدر مملکت کا خط میں کہنا تھا کہ آئین اورقانون الیکشن میں 90دن سے زائدکی تاخیر کی اجازت نہیں دیا، انتخابات کی تاریخ کیلئے آئینی اور قانونی حق استعمال کیا۔

    خط میں کہا گیا کہ آئین کی خلاف ورزی سے بچنے کیلئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا، پنجاب ،کےپی گورنر 90دن میں الیکشن تاریخ کی آئینی ذمہ داریاں ادانہیں کر رہے، الیکشن کمیشن بھی پنجاب ،کےپی کی اسمبلیوں کےانتخابات کی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا۔

    عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ دونوں آئینی دفاتر گیند ایک دوسرے کے کورٹ میں ڈال رہے ہیں،اس طرزعمل سے تاخیر اور آئینی شقوں کی خلاف ورزی کا سنگین خطرہ پیداہو رہا ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن پہلے ہی آئینی عہدیداروں کےنام خطوط میں انتخابات کی ممکنہ تاریخوں کااشارہ دےچکاہے، خطوط میں 90دن کے اندرانتخابات کی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ظاہر ہوتی ہے۔

    صدر مملکت نے مزید کہا کہ اسمبلیوں کےانتخابات کی تاریخ کےاعلان کیلئےالیکشن کمیشن سےمشاورت کاسنجیدہ عمل شروع کیا ، الیکشن کمیشن نے اس موضوع پر ہونے والے اجلاس میں شرکت سے معذرت کی۔

    عارف علوی کا خط میں کہنا تھا کہ سیکشن 57 ون کے تحت حاصل اختیارات کوبروئے کار لاکرتاریخ کا اعلان کررہا ہوں۔

  • الیکشن کمیشن کی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تیاریاں تیز

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پنجاب اورخیبرپختونخوا میں انتخابات کی تیاریاں تیزکر دیں، رواں ہفتے صوبائی الیکشن کمشنرز کو خط لکھا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے تیاریاں تیزکردیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ رواں ہفتےصوبائی الیکشن کمشنرز کوانتخابی عملے کی تفصیلات کیلئے خط لکھا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ خط میں صوئی الیکشن کمشنرز سےپولنگ عملےکی تعداداورتفصیلات مانگی جائیں گی، دونوں صوبوں سے پولنگ اسٹیشنز کی تعدادکی تفصیلات بھی طلب کی جائیں گی۔.

    ذرائع نے کہا کہ متعلقہ تفصیلات ملنےکےبعدآر اوز ، ڈی آر اوز اور انتخابی عملے کی ٹریننگ کا شیڈول بنے گا۔

    خیال رہے پنجاب اور خیبر پختونخواہ اسمبلیاں تحلیل ہوگئی ہیں اور نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کا عمل جاری ہے۔

  • کورونا کی بگڑتی صورتحال،  تعلیمی ادارے  11 ستمبر تک  بند

    کورونا کی بگڑتی صورتحال، تعلیمی ادارے 11 ستمبر تک بند

    لاہور/ پشاور : پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر تعلیمی ادارے آج سے11 ستمبر تک بند رہیں گے تاہم ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آج سےپنجاب میں تعلیمی ادارے 11 ستمبر تک بندکر دئیے گئے، اسکولوں کی بندش کا فیصلہ کوروناکی بگڑتی صورتحال کےباعث کیا، ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔

    دوسری جانب محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے کے 8 اضلاع میں آج سے11 ستمبر تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے ، کوروناکیسزمیں اضافےپر8اضلاع میں اسکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جن اضلاع میں اسکول بندرہیں گے ، ان میں پشاور،سوات،صوابی،ڈی آئی خان سمیت دیگراضلاع شامل ہیں۔

    یاد رہے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بھی 6سے11 ستمبر تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ، ذرائع وزارت تعلیم کا کہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔