Tag: پنجاب بارش

  • پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

    پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

    اسلام آباد، راولپنڈی اور اطراف میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، جس کے باعث موسم سہانا ہوگیا۔ جڑواں شہروں میں بارشوں سے متعلق ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے، ہیوی مشینری نشیبی علاقوں میں پہنچادی گئی ہے۔

    ایم ڈی واسا سلیم اشرف کا کہنا ہے کہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔

    لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، لاہور کے علاقے شادمان، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، جیل روڈ اور اچھرہ میں بارش ہوئی۔

    گجرات اور گردونواح میں موسلا دھاربارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،قصور کے علاقے کنگن پور اور گردو نواح میں موسلا دھار بارش ہوئی۔

    میرپور آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال، چکسواری، اسلام گڑھ، کھڑی شریف،جاتلاں، منگلا میں بھی تیز بارش ہوئی، ملکوال شہر اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    پھالیہ میں بارش کے باعث حبس کازور ٹوٹ گیا جبکہ وزیرآباد شہر اور گردو نواح میں موسلا دھار بارش شروع ہوتے ہی گیپکو کے متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے۔

    گجرات میں موسلا دھاربارش کے باعث سائن بورڈ گر گئے، عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ شہر اور گردونواح میں بجلی بند ہوگئی۔

    اس کے علاوہ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات سے ہی وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، نیوکراچی، نارتھ کراچی میں بوندا باندی ہوئی، جبکہ فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد اور اطراف میں بھی ہلکی بارش ہوئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج مطلع ابرآلود، موسم گرم اور مرطوب رہیگا، موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    مفت سولر پینل اور انورٹر پنکھے دینے کا اعلان

    بیان کے مطابق کراچی میں 20 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، دن میں ہوا 30 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

  • پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

    پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

    لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں رات  گئے کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہر، لاہور، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، خانیوال، حافظ آباد، جلالپوربھٹیاں، ٹبہ سلطان پور، حویلی لکھا، حجرہ شاہ مقیم میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش سے موسم بدل گیا۔

     محکمہ موسمیات نے راولپنڈی اسلام آباد اور پشاور میں مطلع ابر آلود رہنے جبکہ مری اور گلیات میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، اس کے علاوہ کوہستان، بالا کوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد سمیت خیبرپختوںخوا کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان، کشمیر میں بھی کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔