Tag: پنجاب بلدیاتی انتخابات

  • پنجاب میں میئرز اور یو سی انتخابات ایک ہی دن یا الگ الگ؟

    پنجاب میں میئرز اور یو سی انتخابات ایک ہی دن یا الگ الگ؟

    لاہور: صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں میئرز اور یو سی سطح پر الیکشنز ایک ہی دن یا الگ الگ ہوں گے؟ اس سلسلے میں پنجاب حکومت اور اور پی ٹی آئی کے چند رہنماؤں کے درمیان اختلاف پیدا ہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت میئرز اور یوسی انتخابات ایک ہی دن کرانے کے حق میں ہیں، تاہم تحریک انصاف کے چند رہنماؤں نے انتخابات اکٹھے کرانے پر اعتراض کیا ہے۔

    اس سلسلے میں 3 روز قبل وفاقی وزیر خسرو بختیار نے یو سی اور میئرز الیکشن علیحدہ کرانے کی تجویز دی تھی، ان کا کہنا تھا کہ اکٹھے انتخابات کرانے سے مسائل ہو سکتے ہیں۔

    دوسری طرف ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی قائمہ کمیٹی اور الیکشن کمیشن اکٹھے انتخابات کے حق میں ہیں، جب کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اس سلسلے میں آپ فیصلہ کر لیں مگر الیکشن ہر صورت کرانے ہیں۔

    اب یہ مسئلہ حل کرنے کے لیے اور کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے کے لیے قائمہ کمیٹی کا اجلاس دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے۔

  • پنجاب: بلدیاتی انتخابات کا پہلا نتیجہ، سابق گورنر مخدوم احمد کے صاحبزادے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

    پنجاب: بلدیاتی انتخابات کا پہلا نتیجہ، سابق گورنر مخدوم احمد کے صاحبزادے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

    پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلانتیجہ آگیا۔ سابق گورنر مخدوم احمد کے صاحبزادے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے، اے آر وائی نیوز نے سب سے پہلے باخبررکھنے کی روایت برقراررکھی۔

    پنجاب میں بلدیاتی دنگل سجنےمیں ایک ماہ باقی ، صوبےبھرمیں تیاریاں اور گہما گہمی عروج پر، ایسے میں ایک بار پھر اے آروائی نیوز نے سب سے پہلے صوبے کی ایک یونین کونسل کا نتیجہ بریک کردیا، رحیم یار خان کی یونین کونسل جمال دین والی سے سابق گورنرپنجاب مخدوم احمدخان کے صاحبزادے پیپلزپارٹی کےامیدوارمخدوم زادہ علی محمودبلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔

    غیر سرکاری نتائج کے مطابق اسی یونین کونسل سے پپلز پارٹی کے مظہررضا سولنگی وائس چیئرمین منتخب ہوگئے، ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے رحیم یار خان کی چاراور تحریک انصاف نے ایک یونین کونسل پر میدان مار لیاہے۔