Tag: پنجاب بھر

  • پنجاب میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

    پنجاب میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

    لاہور : پنجاب بھر میں یکم سے دس محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی، 7سے 10 محرم تک پنجاب میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی گئی، جس کے تحت بغیر اجازت عوامی مقامات پر ہتھیار اور آتش گیر مواد کی نمائش پر پابندی ہوگی۔

    اشتعال انگیز تقاریر،نعروں اور اشاروں سمیت جلوس کے راستوں پر مکانات وعمارتوں کی چھتوں پر مورچوں کی تعمیر پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    جلوس کے راستوں میں چھتوں پر پتھر،اینٹیں،بوتلیں یاکچراجمع کرنے پر پابندی ہوگی جبکہ صوبے بھر میں 7سے10محرم تک پنجاب میں ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی ہے تاہم بزرگ شہریوں،خواتین اور فورسزپرڈبل سواری کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

    پنجاب بھر میں دفعہ 144کا نفاذ یکم سے 10محرم الحرام تک ہوگا۔

  • محرم الحرام : دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ، 1200 افراد کی نقل وحرکت پر پابندی کی سفارش

    محرم الحرام : دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ، 1200 افراد کی نقل وحرکت پر پابندی کی سفارش

    لاہور : محرم الحرام میں پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 1200 افراد کی نقل وحرکت پر پابندی کی سفارش کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ میں محرم الحرام کی سیکیورٹی انتظامات پراجلاس ہوا ، جس میں محرم الحرام میں پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    صوبےمیں 502مقامات حساس قرار،فوج اوررینجرزبھی تعینات ہوگی جبکہ اشتعال انگیزی کےخطرے کے پیش نظر1200افرادکی نقل وحرکت پرپابندی کی سفارش کی گئی ہے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نےمحرم الحرام کیلئےسیکیورٹی گائیڈ لائنزجاری کر دیں ، جس میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات اورایس او پیزپر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

    پنجاب میں37ہزار376مجالس ہوں گی،10426جلوس نکالےجائیں گے، طےشدہ روٹس ،مقامات کےعلاوہ کہیں بھی جلوس، مجلس کی اجازت نہیں ہوگی۔

    سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ ایس اوپیزپرعملدرآمدکیلئےاضلاع میں امن کمیٹیوں کومتحرک کیاجائے اور سوشل میڈیاپربھی نفرت انگیزی کی اجازت نہیں،خلاف ورزی پر ایکشن ہو گا۔

    سیکرٹری داخلہ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ خلاف قانون لاؤڈاسپیکرکےاستعمال کی اجازت نہیں ہو گی۔

  • کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

    کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

    لاہور : پنجاب بھر میں آشوب چشم کے پھیلاؤ کے پیش نظر تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو کل بند رکھنےکا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں آشوب چشم نے وبا کی شکل اختیار کرلی ہے اور اسکول کے طلبا و طالبات تیزی سے متاثر ہورہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو کل بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ، پیر سے اسکول کے بچوں کو مرکزی دروازے پر اساتذہ خود چیک کریں گے اور آشوب چشم کے متاثرہ بچوں کو اسکول میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    یاد رہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی آشوب چشم کی وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر اساتذہ اور طلبا کے لیے مراسلہ جاری کیا تھا ، جس میں علامات کی صورت میں خاص طور پر احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    ایم ایس جناح اسپتال ڈاکٹر یحییٰ کا کہنا تھا کہ آشوب چشم کے مریضوں کے علاج میں انتظامات مکمل ہیں، مریض خود سے علاج کرنے کے بجائے ڈاکٹرزسے رجوع کریں۔

    ڈاکٹر محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے کہا تھا والدین بچوں کو اسکول بھیجتے وقت احتیاطی تدابیر اپنائیں۔