Tag: پنجاب حکومت

  • پنجاب حکومت کا امن و امان اور پولیس کلچر میں تبدیلی کیلئے اہم  اقدام

    پنجاب حکومت کا امن و امان اور پولیس کلچر میں تبدیلی کیلئے اہم اقدام

    لاہور : پنجاب حکومت نے امن و امان اور پولیس کلچر میں تبدیلی کیلئے پنجاب پولیس کو571 نئی گاڑیاں فراہم کر دیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس کو زیادہ سے زیادہ وسائل مہیا کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بزدارحکومت نے صوبے کے عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پنجاب پولیس کو571 نئی گاڑیاں فراہم کر دیں۔

    اس حوالے سے وزیراعلیٰ آفس میں پنجاب پولیس کو نئی گاڑیاں دینے کی تقریب ہوئی ، تقریب میں صوبائی وزرا محمودالرشید، یاسمین راشد، اسلم اقبال، چیف سیکرٹری سمیت وفاقی وزرا شاہ محمودقریشی، اسدعمر، شفقت محمود اور فواد چوہدری شریک ہوئے جبکہ چیف وہپ قومی اسمبلی عامرڈوگر اورشہزاداکبر نے بھی خصوصی شرکت کی۔

    تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے نئی گاڑیوں کی چابیاں پولیس کے حوالے کیں، اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کاتحفظ یقینی بنانےکےلئےپولیس کووسائل فراہمی کاوعدہ پوراکیا، 500 گاڑیاں تھانوں اور 47 گاڑیاں ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو دی جائیں گی جبکہ 24 گاڑیاں ایلیٹ فورس کو ملیں گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس کو سیاست سے پاک کر کے درکاروسائل فراہم کئےہیں، ماضی میں پولیس کوسیاست کی نذرکرکےوسائل سے محروم رکھاگیا، جائز مطالبات پورے کئے، پولیس سے بہتر کارکردگی کی توقع ہے۔

  • پنجاب حکومت کا اپوزیشن جماعتوں کے سرگرم کارکنوں کی فہرستیں تیار کرنے کا حکم

    پنجاب حکومت کا اپوزیشن جماعتوں کے سرگرم کارکنوں کی فہرستیں تیار کرنے کا حکم

    لاہور: پنجاب حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کےسرگرم کارکنوں کی فہرستیں تیارکرنے کا حکم دیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ کوئی بھی قانون ہاتھ میں لینےکی کوشش کرے گا توسخت ایکشن ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی امن و امان سب کیبنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر قانون ،ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ،آئی جی پنجاب و دیگر نے شرکت کی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں سےمتعلق اہم فیصلے کئے گئے اور اسپیشل برانچ کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا کہ روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دی جائے گی۔

    اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے سرگرم کارکنوں کی فہرستیں تیار کرنے کا حکم دیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ کوئی بھی قانون ہاتھ میں لینےکی کوشش کرے گا توسخت ایکشن ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام ف کی الگ الگ فہرستیں مرتب ہوں گی جبکہ جہاں جلسے ہوں گے وہاں اپوزیشن جماعتیں کتنے افرادلاسکتیں ہیں، کن کن افراد کی بندےلانے اور کھانے کی ڈیوٹیاں لگائیں گئیں اور اپوزیشن کےکتنےرہنما و کارکن ہیں جن کیخلاف مقدمات درج ہیں، اس حوالے سے رپورٹ طلب کرلی گئیں ہیں۔

    وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے، کسی کوقانون اورحکومتی احکامات کے برعکس اقدامات کی اجازت نہ ہو گی۔

  • پنجاب حکومت کا جنوبی پنجاب کے لئے بڑا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا جنوبی پنجاب کے لئے بڑا فیصلہ

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کیلئے اراضی کی منظوری دے دی ، سول سیکرٹریٹ کی تعمیر کیلئے ملتان میں اسپورٹس کمپلیکس کیلیے مختص 504 کینال اراضی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیرصدارت کااجلاس ہوا ، اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام پرپیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ترقیاتی منصوبوں پرکام کی رفتار کومزید تیز کیا جائے، جنوبی پنجاب کا سالانہ ترقیاتی پروگرام بھی الگ بنے گا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے اراضی مختص کردی ہے،جنوبی پنجاب کیلئے مختص فنڈز کسی اورجگہ منتقل نہیں ہوسکیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کیلئے اراضی کی منظوری دے دی ، جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کیلئے 504 کنال جگہ اور سیکریٹریٹ کی تعمیر کیلئے ساڑھے چار ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

    ملتان میں اسپورٹس کمپلیکس کیلئے مختص 584 کنال زمین میں سے 504 کی زمین پر سرکاری دفاتر اور رہائش گاہیں بنیں گی۔

    صوبائی محکمہ کانونیز کے زرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے ملتان میں سپورٹس کمپلیکس کیلئے مختص 584 کنال اراضی میں سے جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ اور افسران و ملازمین کی رہائش گاہوں کیلئے 504 کنال مختص کر دی ہے جبکہ سیکرٹری کالونیز پنجاب نے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی 504کنال اراضی سیکرٹریٹ کے لئے منتقل ہونے کے بعد اب سپورٹس کمپلیکس ملتان کے لئے صرف 80 کنال اراضی بچ گئی۔

    گزشتہ حکومت نے اسپورٹس کمپلیکس ملتان بنانے کے لئے 584 کنال اراضی مختص کی گئی تھی، ذرائع نے کہا کہ زمین منتقلی کے بعد سپورٹس کمپلکس ملتان کی تعمیر مشکل ہو گی۔

    اس سے قبل جنوبی پنجاب صوبےمیں آئی جی جیل خانہ جات کی اسامی تخلیق کی گئی ، جنوبی پنجاب کے محکمہ جیل خانہ جات کا علیحدہ آئی جی ہوگا۔

    ملتان ریجن، بہاول پور ریجن اور ڈیرہ غازی خان ریجن کی جیلوں کو شامل کیا جائے گا ، محکمہ جیل کی تینوں ریجنوں میں ڈی آئی جیز فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر ملتان کودفاتر اور رہائشوں کےلیےاراضی تلاش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا آئی جی جیل جنوبی پنجاب کے دفاتر اور رہائش کے لیے50ایکڑاراضی دی جائے گی اور محکمےکاریسٹ ہاؤس بھی بنایا جائے گا۔

    ایڈیشنل آئی جی پولیس جنوبی پنجاب کو ہیڈ آف اٹیچ ڈیپارٹمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔

  • تیزاب گردی کا شکار خواتین کیلئے   نئی زندگی  پروگرام  کا آغاز

    تیزاب گردی کا شکار خواتین کیلئے نئی زندگی پروگرام کا آغاز

    لاہور : پنجاب حکومت کی جانب سے ”نئی زندگی“ اور ”پنجاب ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ“ کا آغاز کردیا ، پروگرام کے تحت تیزاب گردی کاشکار خواتین کا مفت علاج کرایاجائے گا اور بلاسود قرض بھی فراہم کیےجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بزدار حکومت نے پنجاب احساس پروگرام کے تحت ”نئی زندگی“ اور ”پنجاب ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ کا آغاز کردیا ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ فلاحی ریاست کے تصور کو عملی شکل دینے کیلئے پنجاب احساس پروگرام کا اجراء کررہے ہیں، ریاست اپنی ذمےداری پوری طرح سےنبھائے گی ، ابتدائی طورپرنئی زندگی پروگرام کےلیے20کروڑرکھےگئےہیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مختلف اضلاع تک پروگرام کادائرہ بڑھایاجائےگا اور متاثرہ افرادکے لیے روزگارکےمواقع پیداکیےجائیں گے جبکہ انسانی وسائل کی ترقی کےلیےبھی اقدامات کیےجارہےہیں، پنجاب کے9اضلاع میں ویسٹ مینجمنٹ کاپروگرام شروع کیاگیا ، 75 ہزار سے زائد افراد کو روزگار کے قابل بنایا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پسماندہ طبقےکی فلاح حکومت کی اولین ترجیح ہوگی، ہم عوام کےحاکم نہیں بلکہ خدمت گارہیں، نئی زندگی پروگرام میں پسماندہ طبقےکوترجیح دی جائےگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ تعلیم اورصحت کےشعبےمیں بہتری کےلیےکوشاں ہیں، پروگرام کےتحت تیزاب گردی کا شکار خواتین کا علاج کرایا جائے گا، تمام متاثرہ افراد کو علاج کی مفت سہولت دی جائےگی، متاثرین کو بلاسود قرض بھی فراہم کیےجائیں گے۔

  • موبائل ایپ "بلدیہ آن لائن” شہریوں میں تیزی سے مقبول، 2 ہفتے میں 2لاکھ صارفین رجسٹرڈ

    موبائل ایپ "بلدیہ آن لائن” شہریوں میں تیزی سے مقبول، 2 ہفتے میں 2لاکھ صارفین رجسٹرڈ

    لاہور : پنجاب حکومت کی  موبائل ایپ "بلدیہ آن لائن” شہریوں میں تیزی سے مقبول ہورہی ہے ، دو ہفتے میں رجسٹرڈ یوزرزکی تعداد 2لاکھ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ بلدیات کے اہم اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ، موبائل ایپ "بلدیہ آن لائن” شہریوں میں تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔

    سیکریٹری لوکل احمدجاوید قاضی نے کہا ہے کہ ہفتے میں”بلدیہ آن لائن” کے رجسٹرڈ یوزرزکی تعداد 2لاکھ ہوگئی، موبائل ایپ وزیر اعلیٰ کے عوام دوست ویژن کی ایک کڑی ہے۔

    احمدجاوید قاضی کا کہنا تھا کہ ایپ شہریوں کودفاترکےچکرلگانے،رشوت سےبچانےمیں معاون ہے، ایپ پرپیدائش،اموات،شادی،طلاق کا اندراج ہوسکتاہے جبکہ ایپ میں محکمےکی شکایات کے اندراج اورحل کی سہولت ہے۔

    گذشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 2 سالہ کارکردگی کے حوالے سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام سے کئے وعدوں کی تکمیل کیلئے پرعزم ہیں، پنجاب کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنانے کا عزم کر رکھا ہے، قلیل عرصے میں تیرہ اکنامک زونز بنائے ہیں، جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے قیام کا وعدہ پورا کردیا ہے۔

    یاد رہے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے بلدیہ آن لائن موبائل ایپ لانچ کی تھی، محکمہ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے موبائل ایپ تیار کی۔

    شہری ایپ کے ذریعے پنجاب کی 445 لوکل گورنمنٹس کے ساتھ آن لائن رابطہ کرسکتے ہیں۔

  • پنجاب حکومت اپنی 2سالہ کارکردگی کل  عوام کے سامنے پیش کرےگی

    پنجاب حکومت اپنی 2سالہ کارکردگی کل عوام کے سامنے پیش کرےگی

    لاہور : پنجاب حکومت اپنی 2سالہ کارکردگی کل عوام کے سامنے پیش کرےگی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ دو سال میں صوبے کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدام کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اپنی2 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرےگی، اس ضمن میں تقریب 2 ستمبر کو 90 شاہراہ قائداعظم پر ہوگی۔

    وزیرخزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت محکموں کی کارکردگی کا جائزہ پیش کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارتقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ صوبائی وزراء، سیکرٹریز اور متعلقہ حکام بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

    عثمان بزدار پنجاب حکومت کی 2سالہ کارکردگی کے حوالے سے بھی خطاب کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ دوسال میں صوبےکی بہتری کیلئےہرممکن اقدام کیا، پنجاب کوبہترسےبہترین بنانے کے سفر کا آغاز کردیا ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کےمسائل حل کرنےکیلئےمیں اورمیری ٹیم دن رات کوشاں ہیں، عوامی مسائل سےآگاہی حاصل کرنے کیلئے شہروں کے دورے کر رہا ہوں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہم نےمختصرترین مدت میں ریکارڈپالیسیاں اورقوانین منظورکرائے، ہرمحکمےکی اوورہالنگ کی جارہی ہے،سرکاری امور میں بہتری لارہے ہیں، ہماری پالیسی میرٹ اورشفافیت ہے،کسی کوانحراف کی اجازت نہیں دیں گے۔

  • پنجاب حکومت کا لیگی قیادت اور کارکنوں کے حملے کی تفصیلات جاری کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا لیگی قیادت اور کارکنوں کے حملے کی تفصیلات جاری کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے لیگی قیادت اور کارکنوں کے حملےکی تفصیلات جاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب حملے میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لیگی قیادت اور کارکنوں کے حملےکی تفصیلات جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا، تفصیلات وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان جاری کریں گے۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے نیب حملے میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئےذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا تھا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا اور ہنگامہ آرائی کرنیوالوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

    یاد رہے مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی، نیب دفتر کے باہر لیگی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جبکہ لیگی کارکنوں نے نیب دفتر کے باہر رکاوٹیں ہٹادیں تھیں۔

    پولیس کی جانب سے لیگی کارکنوں کومنتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی گئی اور نیب آفس کے باہر واٹر کینن بھی طلب کرلی گئی ، لیگی کارکنان گاڑی ایل ای 3378میں پتھر سےبھرے شاپرلیکرآئے تھے ، لیگی کارکنوں نے گاڑی کےاندر سے پتھر نکال کر پولیس پر برسائے۔

    لیگی کارکنوں کے پتھراؤ کے باعث نیب دفتر پرکھڑیوں کے شیشےٹوٹ گئے جبکہ نیب دفتر کے باہر بیریئر بھی توڑنےکی کوشش کی گئی۔

  • حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

    حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

    لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے صوبے میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ شادی ہالوں کے علاوہ صوبے میں تمام کاروباری مراکز آج سے کھول دیے گئے ہیں۔

    محمد عثمان کا کہنا تھا کہ مذہبی اجتماعات متعلقہ انتظامیہ کی اجازت اور ایس او پیز پر عمل درآمد سے مشروط ہوں گے، تمام کاروباری مراکز بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہوں گے۔

    حکومت پنجاب نے سینما اور تھیٹرز کھولنے کی اجازت دے دی

    نوٹیفکیشن کے مطابق آج سے تمام قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چل سکے گی، جب کہ کاروبار کے اوقات کار اور ہفتہ وار چھٹیاں کرونا وائرس سے پہلے والے معمول کے مطابق ہوں گی۔

    سیکریٹری محمد عثمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں، عوام سے گزارش ہے کہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

    واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ روز صوبے میں تھیٹرز اور سینما ہالز کھولنے کی بھی اجازت دی تھی، تھیٹرز اور سینما ہالز کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا۔ ایس او پیز کے مطابق ماسک پہنے بغیر افراد کا داخلہ سختی سے بند ہوگا، بار بار زیر استعمال کرسیوں، میزوں، ڈور ہینڈلز اور دیگر اشیا کو چھونے سے گریز کی ہدایت بھی کی گئی۔

    ہدایت کی گئی تھی کہ کسٹمرز اور ملازمین کے لیے ہیڈ سینیٹائزر اور ماسک کی فراہمی یقینی بنائی جائے، تھیٹر یا سینما ہال میں گنجائش سے 40 فی صد کم کسٹمرز کو آنے کی اجازت دی جائے۔

  • پنجاب حکومت کا ہوٹلز، ریسٹورنٹس، میرج ہال اور سینما تھیٹر کھولنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا ہوٹلز، ریسٹورنٹس، میرج ہال اور سینما تھیٹر کھولنے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے انڈسٹریز ہوٹلز، ریسٹورنٹس، میرج ہال اور سینما تھیٹر کھولنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے کرونا کنٹرول کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں انڈسٹریز، ہوٹل، ریسٹورنٹس، میرج ہال اور سینما تھیٹر کھولنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں کیے گئے فیصلے کی حتمی منظوری نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر دے گا۔جم،انڈوراسپورٹس،سیلون،کلینک کھولنے کا فیصلہ این سی او سی کی اجازت سے مشروط ہے۔

    مری اور دیگر سیاحتی مقامات کھولنے کا حتمی فیصلہ بھی این سی او سی کرے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں کنسٹرکشن انڈسٹری سے متعلقہ دیگر کاروبار بھی کھول دیے جائیں گے۔

    دوسری جانب تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے کابینہ کمیٹی برائے کرونا کنٹرول کاخصوصی اجلاس ہوا جس میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد 2 سے 3 فیصد تک ہے۔

    اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کرونا کے پیش نظر 3 ہزار بیڈز بدستور مختص رکھے جائیں گے،اسپتال کرونا فری قرار دے کر معمول کی طبی خدمات کے لیے اوپن ہوں گے۔

  • پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے بڑا اقدام

    پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے بڑا اقدام

    لاہور : پنجاب حکومت نے غیر سرکاری تنظیموں، فلاحی اداروں، مدارس اور ٹرسٹ سمیت ہر قسم کے عطیات اکٹھا کرنے والے اداروں کی رجسٹریشن کا کام شروع کردیا گیا، غیررجسٹرڈ اداروں کو عطیات جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے پنجاب حکومت نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے عطیات اکٹھا کرنے والے فلاحی اداروں کی رجسٹریشن کا کام شروع کردیا ہے۔

    سول سیکرٹریٹ میں پنجاب چیرٹی کمیشن کا پہلا اجلاس چیف ایگزیکٹو آفیسرسلمان غنی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں رجسٹرڈ ہونے والی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے اب تک پنجاب چیئرٹی کمیشن میں رجسٹریشن کے لیے ایک سوبیس آرگنائزیشن نے درخوستں جمع کروائی ہیں۔

    اجلاس میں پنجاب چیئرٹی کمیشن کی ویب سائٹ پر مختلف آرگنائزیشن کی جانب سے کیے گئے سوالات پرغور کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عطیات جمع کرنے والی فلاحی تنظیموں کا رجسٹرڈ ہونا لازمی ہو گا، غیررجسٹرڈ اداروں کو عطیات جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    یاد رہے چند ماہ قبل محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم قرار دی گئی 79 جماعتوں اورتنظیموں کی فہرست جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی تھی کہ جماعتوں اور تنظیموں کو زکوۃ وعطیات نہ دی جائے۔