Tag: پنجاب حکومت

  • پنجاب حکومت کی کورونا کے مشتبہ مریضوں کو قرنطینہ کرنے پر سفارشات کی منظوری

    پنجاب حکومت کی کورونا کے مشتبہ مریضوں کو قرنطینہ کرنے پر سفارشات کی منظوری

    لاہور : پنجاب حکومت نے کورونا کے مشتبہ مریضوں کو قرنطینہ کرنے پر سفارشات کی منظوری دےدی، حتمی منظوری وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کوروناسےنمٹنے کے لئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کورونا کے مشتبہ مریضوں کو گھروں میں قرنطینہ کرنے پر سفارشات کی منظوری دے دی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ گھرمیں رہائش کی جگہ رکھنے والوں کو ہی قرنطینہ کی اجازت ہوگی، مریضوں کے اہلخانہ سے بیان حلفی بھی لیا جائے گا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ گنجان آباد علاقوں کےمشتبہ مریض سرکاری قرنطینہ میں رکھے جائیں گے جبکہ بیرون ملک سےآئے افراد ٹیسٹ منفی آنے پر بھی دو دن قرنطینہ میں رہیں گے۔

    حتمی منظوری وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں دی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہےاسمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد لوگوں کوکورونا سے بچانا ہے، عوام احتیاط کریں اورگھرمیں رہیں۔

    دوسری جانب پنجاب حکومت سیلون اور باربرشاپس بھی روزانہ مخصوص وقت تک کھولنے پر غور کررہی ہے اور اس حوالےسےایس اوپیزتیارکی جارہی ہیں۔

  • پنجاب حکومت کا لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق ایک اور بڑا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق ایک اور بڑا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں سلون، باربر شاپس بھی روزانہ مخصوص وقت تک کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق ایک اور بڑا فیصلہ کر لیا، صوبے میں سلون، باربر شاپس بھی روزانہ مخصوص وقت تک کھولی جائیں گی۔

    ذرائع کے مطابق سلون،باربر شاپس کے لیے3 روزمیں ایس او پیز تیار کیے جائیں گے،سلون، باربر شاپس کے لیے پہلے ایس او پیز پر عملدرآمدکرنا ضروری ہوگا۔

    صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت9 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے جا رہی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں 9 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پائپ،اسٹیل،اسپیئر پارٹس اور مشینری، الیکٹرونکس کی دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ٹیکسٹائل انڈسٹری، کنسٹریکشن انڈسٹری اور گلاس مینوفیکچرز کی دکانیں بھی کھولی جائیں گی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں صوبے میں 15 رمضان سے کپڑے کی دکانیں 6 گھنٹے کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا، پارکس کو بھی کھولا جائے گا لیکن پارکس میں لگے جھولے بند رہیں گے۔

  • پنجاب حکومت کا ہائر ایجوکیشن کےسرکاری اداروں میں2 فیصد اقلیتی نشستیں مخصوص کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا ہائر ایجوکیشن کےسرکاری اداروں میں2 فیصد اقلیتی نشستیں مخصوص کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے ہائر ایجوکیشن کےسرکاری اداروں میں 2 فیصد اقلیتی نشستیں مخصوص کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ہائرایجوکیشن کے سرکاری اداروں میں2 فیصد اقلیتی نشستیں مخصوص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں ایل ڈی اے پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیمز رولز 2014 میں ترمیم اور ایل ڈی اے لینڈیوز رولز 2019 کی بھی اصولی منظوری دی گئی۔کابینہ نے صوبے میں غیر ضروری اخراجات پر پابندی عائدکر دی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں سخت مالیاتی ڈسپلن نافذ کرنے اور نئی ضمنی گرانٹس کے اجرا پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا جبکہ تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی معمول کےم طابق جاری رہے گی۔کابینہ کی قائمہ کمیٹی نے قانون سازی کے ٹرمز آف ریفرنس میں ترمیم کی منظوری دے دی۔

    اس موقع پر سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کا سفر جاری و ساری رہے گا،کسی کو عوامی خدمت کے سفر میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے، کرپشن کےخلاف زیروٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم کو ساتھ لےکر چلوں گا،صوبے میں گڈ گورننس کے لیے آخری حد تک جاؤں گا۔

    سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ عوام کوسہولت دینے کے لیے سروس ڈلیوری مزید بہتر بنائیں گے،سیاسی و انتظامی ٹیم فیلڈ میں نکل کر عوام کے مسائل کے حل کو ترجیح دے،اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

  • لاک ڈاؤن میں توسیع پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائےگا،عثمان بزدار

    لاک ڈاؤن میں توسیع پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائےگا،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں توسیع پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دیں گے، ہیلتھ پروفیشنلز کو یہ اضافی تنخواہ یکم اپریل سے ملےگی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں توسیع پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا،کسی کو حکومتی اقدامات کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں جائے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں اب تک کرونا سے 3232 متاثرہ مریض ہیں،صوبے میں کرونا کے550 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں تقریباً 56 ہزار ٹیسٹنگ کٹس موجود ہیں، نئی لیبارٹریز کو چندروز میں فنکشنل کر دیا جائے گا۔

    پنجاب حکومت کا کرونا کے پیش نظر رمضان بازار نہ لگانےکا فیصلہ

    اس سے قبل لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت رمضان پیکج پر اجلاس ہوا جس میں پنجاب حکومت نے کرونا کے پیش نظر رمضان بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا۔

    اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے رمضان میں عوام کو براہ راست ریلیف کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو براہ راست کیش رقم ادا کی جائے گی۔

  • پنجاب حکومت کا کرونا کے پیش نظر رمضان بازار نہ لگانےکا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا کرونا کے پیش نظر رمضان بازار نہ لگانےکا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر رمضان بازار نہ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت رمضان پیکج پر اجلاس ہوا جس میں پنجاب حکومت نے کرونا کے پیش نظر رمضان بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے رمضان میں عوام کو براہ راست ریلیف کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو براہ راست کیش رقم ادا کی جائے گی۔سردار عثمان بزدار نے رقم کی شفاف تقسیم کا نظام وضع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے گا۔

    دفعہ 144 کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں کرونا وبا کی صورتحال،حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیاگیا تھا۔

    سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ صوبے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • لاک ڈاون میں 7 روز کی توسیع کا فیصلہ

    لاک ڈاون میں 7 روز کی توسیع کا فیصلہ

    لاہور : پنجاب حکومت نے لاک ڈاون میں 7 روز کی توسیع کا فیصلہ کر لیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب لاک ڈان میں توسیع کا باضابطہ اعلان پیر کے روز کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے لاک ڈاون میں 7 روز کی توسیع کا فیصلہ کر لیا، جس کے بعد پنجاب میں لاک ڈاون 21 اپریل تک جاری رہے گا، کوروناکا پھیلاؤروکنے کیلئےلاک ڈاون میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق کورونا کا پھیلاو روکنے کےلیےپنجاب میں مرحلہ وار لاک ڈاون بڑھایا جائے گا تاہم لاک ڈاون کے دوران مزید صنعتیں کھولنےکی تجویز زیر غور ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب لاک ڈان میں توسیع کا باضابطہ اعلان پیر کے روز کریں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز اے آروائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا تھا کہ لوگوں کی حفاظت کے لیے لاک ڈاؤن کیاگیا،کوشش تھی وبا لوگوں میں زیادہ نہ پھیلے تاکہ ہم سنبھال سکیں، 14 اپریل تک لاک ڈاؤن سے متعلق کوئی فیصلہ ضرور لیا جائےگا،صورت حال کو دیکھ کر آہستہ آہستہ چیزیں کھولنے کا سلسلہ شروع کریں گے۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن ختم کیا جائےگا تو ایس اوپیز بھی جاری کیے جائیں گے،جن علاقوں میں کیسز آرہے ہیں وہان احتیاطی تدابیر اپنائی جا رہی ہیں۔

    خیال رہے پنجاب میں کورونامریضوں کی مجموعی تعداد2ہزار336ہے، متاثرین میں 701زائرین،733تبلیغی جماعت کےافرادشامل ہیں جبکہ 80 قیدی اور 822دیگر افراد بھی کورونا سے متاثر ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کاپھیلاؤروکنےکیلئےہرممکن اقدام اٹھارہےہیں، اسپتالوں کوہرطرح کےآلات مہیاکیےجارہےہیں، گھروں میں رہ کرکوروناکےخلاف جنگ میں ہماراساتھ دیں۔

  • کورونا سے جاں بحق ہونے والے صحافی کو 10 لاکھ روپے ریلیف فنڈ دینے کا اعلان

    کورونا سے جاں بحق ہونے والے صحافی کو 10 لاکھ روپے ریلیف فنڈ دینے کا اعلان

    لاہور: پنجاب حکومت نے صحافیوں اور میڈیا ہاؤسز کے لئے ریلیف پیکیج کا اعلان کردیا، پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ کورونا سے جاں بحق ہونے والے صحافی کو 10 لاکھ جبکہ صحافی کی بیوہ کو تاحیات 10ہزار ماہانہ پنشن دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافتی برادری کے لئے کوروناوائرس سے متعلق پیکج لارہے ہیں، میڈیاہاؤسز،اخبارمالکان کوایڈوائزری بھیجیں گے، امیدہےمیڈیاہاؤسز،پرنٹ میڈیاکےمالکان حکومت سےتعاون کریں گے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کیخلاف جنگ لڑنےوالےصحافیوں کیلئےپیکج لائے ہیں، کوئی صحافی کوروناوائرس سےجاں بحق ہوا تو 10 لاکھ روپے ریلیف فنڈدیاجائے گا، کورونا سے جاں بحق صحافی کی بیوہ کو تاحیات پنشن 10ہزار روپے دی جائے گی جبکہ ، کوروناوائرس سےمتاثر صحافی کو ایک لاکھ روپےریلیف فنڈ دیا جائے گا۔

    صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اخبارفروش یونین کوکل سےحفاظتی سامان مہیا کریں گے ، 18 ارب کےٹیکس چھوٹ کی مدمیں میڈیاہاؤسزکوبھی ریلیف دیا جائے گا، راناعظیم اور دیگرنمائندگان نے ٹیکس چھوٹ سےمتعلق درخواست دی تھی، میڈیاہاؤسز کوٹیکس چھوٹ کےتحت16فیصدتک رعایت ملے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگلے20سے22دن بہت خطرناک ہیں، خاص تعدادسےمتعلق کہاجاسکتاہےوہ کوروناوباکوآسان لےرہےہیں، عوام سےگزارش ہے20 سے 25 دن بہت سنجیدہ ہیں، عوام کو خود کو مزید پابندکرنےکی ضرورت ہے ، عوام کونقصان پہنچےایسےاقدام پرسمجھوتانہیں ہوگا۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ سےکوشش کی سیاست نہ کریں،اپوزیشن کو ساتھ لیکرچلیں، اپوزیشن سےگزارش ہےکوروناکیخلاف فنڈکوئی وزیراعظم کاذاتی نہیں،کوروناوائرس کیخلاف فنڈپورےریاست کے عوام کا ہے، شہبازشریف نے واپس آکرالگ فنڈقائم کردیا،ایک ٹکاکسی نےفنڈنہیں دیا۔

    پنجاب کے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 72 لاکھ خاندانوں میں فی کس12ہزارروپےتقسیم کئے جائیں گے، ہرادارہ اپنا اپنا کردار ادا کررہاہے، 25 اپریل کو چینی، آٹا بحران سے متعلق فائنل رپورٹ آئے گی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت چین کا ماڈل اپنا کر کرونا پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرےگی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملاقات کی۔ وزیر صحت پنجاب نے کرونا پر قابو پانے کے لیے چینی ماڈل سے متعلق بریفنگ دی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے چین کے کامیاب ماڈل پر عملدرآمد کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت چین کاماڈل اپنا کر کرونا پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرےگی۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مریضوں کے علاج معالجے کے حوالے سے بھی چینی ماڈل پر عمل کریں گے،وبا کا پھیلاؤ روکنے سے متعلق چینی اقدامات کو اپنے ایس او پیز کا حصہ بنائیں گے۔

    کرونا وائرس کے سدباب کے لیے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے: عثمان بزدار

    اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سے چینی ڈاکٹروں اور ماہرین کے وفد نے ملاقات کی جس میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے دو طرفہ تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

    سردار عثمان بزدار نے کرونا پر قابو پانے کے لیے چینی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وائرس سے نمٹنے کے لیے چین کا ماڈل دنیا کے لیے ایک بہترین مثال ہے۔

  • پنجاب حکومت نے9 روز میں فیلڈ اسپتال بنا کر ریکارڈ بنا دیا،وزیراعظم

    پنجاب حکومت نے9 روز میں فیلڈ اسپتال بنا کر ریکارڈ بنا دیا،وزیراعظم

    لاہور: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے9 روز میں فیلڈ اسپتال بنا کر ریکارڈ بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں وزیراعظم عمران خان نے ایکسپو سینٹر فیلڈ اسپتال کا دورہ کیا، وزیراعظم نے فیلڈ اسپتال میں مریضوں کےعلاج کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے فیلڈ اسپتال کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ اسپتال میں تمام ضروری سہولتیں موجود ہیں،محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو1122 اور دیگرمحکموں نے کام کیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے 9 روز میں فیلڈ اسپتال بنا کر ریکارڈ بنا دیا، کم عرصے میں 1 ہزار بستروں پر مشتمل اسپتال بنانا احسن قدم ہے،انشااللہ بہت جلد کرونا وائرس سے نمٹنے میں کامیاب ہوں گے۔

    لاک ڈاؤن میں عوام کوبھوک سے مرنے سے بچانے کیلئے توازن پیدا کرنا ہوگا، وزیراعظم

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن متاثرین کے لیے فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام کوبھوک سے مرنے سے بچانے کے لیے توازن پیدا کرنا ہوگا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے،مالز، ہالز، ریسٹورنٹ،اجتماع کے مقامات بندکر دیے، لاک ڈاؤن کے تباہ کن اثرات سے بچنے کے لیے زرعی سیکٹر کھولنا ہوگا، تعمیراتی سیکٹر بھی کھول رہے ہیں۔

  • مونس الہیٰ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گھر میں آئسولیشن کی اجازت دینے کا مطالبہ

    مونس الہیٰ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گھر میں آئسولیشن کی اجازت دینے کا مطالبہ

    اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری مونس الہیٰ نے رونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گھر میں آئسولیشن کی اجازت دینے کا مطالبہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری مونس الہیٰ نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر حکومت پنجاب گھر پر آئسولیشن کی اجازت دے۔

    مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ جن افراد میں زیادہ علامات ظاہر ہوں انہیں اسپتالوں لایا جائے، لوگ ٹیسٹ کرانے سے خوفزدہ ہیں،اسپتالوں میں بھی اتنے بیڈز نہیں ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کرونا کے خلاف کام کرنے والے ڈاکٹرز کو 1 ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں میڈیا بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کرونا کے خلاف کام کرنے والے ڈاکٹرز کو 1 ماہ کی اضافی تنخواہ دی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی سزا میں 90 روز کی کمی کا اعلان کرتے ہیں، سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزاؤں میں کمی نہیں ہوگی،انڈر ٹرائل قیدیوں سےمتعلق سفارشات جلد حکومت کو دیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور متاثر افراد کی تعداد 1526 تک جا پہنچی ہے ،وائرس سے اب تک 13 افراد جاں بحق اور 29 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔