Tag: پنجاب حکومت

  • لاک ڈاؤن ، 50لاکھ افراد کو ماہانہ 3ہزار روپے دینے کا بڑا فیصلہ

    لاک ڈاؤن ، 50لاکھ افراد کو ماہانہ 3ہزار روپے دینے کا بڑا فیصلہ

    لاہور : پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن کے باعث 50ارب روپے کا اکنامک پیکج تیارکر لیا ہے، جس کے تحت 50لاکھ افراد کو ماہانہ 3ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے ، امداداحساس پروگرام سےدی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کا معاملے معاملے پر پنجاب حکومت نے50ارب روپے کا اکنامک پیکج تیارکر لیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب نے 50لاکھ افراد کو ماہانہ 3ہزار روپے دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ، ماہانہ امداداحساس پروگرام سےدی جائے گی ، متعلقہ ضلعی افسران فہرست تیارکرکےنقدرقم پہنچائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق ماہانہ لیبرسوشل سیکیورٹی،ای او بی آئی فیس2ماہ کیلئےمعاف کرنے اور ڈسٹرکٹ مارکیٹ کمیٹیوں کےٹیکس 2 ماہ کے لئے معاف کر نے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پنجاب کےسرکاری اسکولز کی فیسوں میں50فیصد کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پنجاب میں قرضوں کی ادائیگیوں کو مؤخر کرتے ہوئے گریس پیریڈ دینے اور ملز،بڑےاداروں کے2ماہ کےبلز کوایک سال کےبلزمیں تقسیم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

    مزید پڑھیں : کروناوائرس: پنجاب حکومت کا صوبے میں 14 دن کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان

    پنجاب حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی سہولتوں کی فراہمی کیلئے12ارب مختص کردیئے ہیں، اس رقم سے ادویات کی خریداری، ماسک، وینٹی لیٹرزودیگر ضروری اشیاکی خریداری کی جائے گی، اکنامک پیکج کی منظوری آج پنجاب کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔

    یاد رہے گذشتہ روز کروناوائرس کے پیش نظر سندھ کے بعد پنجاب حکومت نے بھی صوبے میں 14 دن کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا ، جس پر عملدرآمد کا آغاز آج سے ہوگا۔

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کے دوران دواؤں اور اشیائے خورونوش کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

  • کرونا وائرس: پنجاب حکومت نے 24 کروڑ کے فنڈز جاری کر دیے

    کرونا وائرس: پنجاب حکومت نے 24 کروڑ کے فنڈز جاری کر دیے

    لاہور: کرونا وائرس کے باعث پنجاب حکومت نے محکمہ صحت کو ضروری سامان کے لیے 24 کروڑ کے فنڈز جاری کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام نے ملاقات کی اور کرونا سے نمٹنے کے لیے حکو متی اقدامات کا مکمل ساتھ دینےکا اعلان بھی کیا۔

    اس موقع پر سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے 3 جنوری کو کرونا کے معاملے پر وفاق کو خط لکھا، صورت حال کاجائزہ لینے کے لیے محکمہ صحت میں کنٹرول روم قائم کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محکمہ صحت کو ضروری سامان کے لیے 24 کروڑ کے فنڈز جاری کیے، کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے مزید 10 ہزار کٹس منگوائی جا رہی ہیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ نے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کی منظوری دے دی ہے، ایک لاکھ لوگوں کے لیے ایک ہفتے کے اندر علاج کی سہولت گاہ قائم کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت اجتماعات پر پابندی عائدکی گئی ہے۔

    کرونا وائرس: پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی ڈکلیئر

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 12 مارچ کو وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے باعث پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

  • پنجاب حکومت کا نوازشریف کی ضمانت  مسترد کرنے کیلیے ہائیکورٹ کوخط

    پنجاب حکومت کا نوازشریف کی ضمانت مسترد کرنے کیلیے ہائیکورٹ کوخط

    اسلام آباد : پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت مسترد کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں خط جمع کرادیا، جس میں کہا گیا نوازشریف طبی بنیادوں پر پنجاب حکومت کو مطمئن نہیں کرسکے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کے معاملے پر ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا ، نوازشریف کی ایک اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے نواز شریف کی ضمانت مسترد کرنے کیلئے ہائی کورٹ کو آگاہ کیا اور ساتھ ہی نوازشریف کی ضمانت مسترد کرنے کی درخواست جمع کرادی ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف طبی بنیادوں پر پنجاب حکومت کو مطمئن نہیں کرسکے، کمیٹی کی تجویز پنجاب حکومت کو بھیجی ، جس نے ضمانت میں توسیع مسترد کردی۔

    مزید پڑھیں : پنجاب حکومت نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی

    یاد رہے پنجاب کابینہ نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی تھی ، راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ نوازشریف 16ہفتوں سے آج تک لندن کے کسی اسپتال میں ایڈمٹ نہیں ہوئے، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر درخواست پرمیڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا جس نے متعدد اجلاس کئے اور تمام رپورٹس کا جائزہ لیا، میڈیکل بورڈ نے رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

    راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا کوئی آپریشن ہوا نہ ہی کوئی آپریشن ہونے کی اطلاع دی گئی، ابھی تک کوئی آپریشن نہیں ہوا اور نہ ہی ہمیں کوئی ایسی اطلاع دی گئی، معاملے سے لگ رہا ہے ضمانت کیلئے معاملے کو طول دینے کی کوشش کی جارہی ہے، لہٰذا نوازشریف کی ضمانت میں توسیع قانونی اور طبی لحاظ سے نہیں بنتی۔

    بعد ازاں پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کو لکھے گئے مراسلے ارسال کیا تھا ، جس میں نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مجرم نواز شریف کے خلاف مزید کارروائی تیز کرنے کی درخواست کی تھی۔

  • مجرم نوازشریف کو وطن واپس لایا جائے، پنجاب حکومت کا وفاق کو مراسلہ

    مجرم نوازشریف کو وطن واپس لایا جائے، پنجاب حکومت کا وفاق کو مراسلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے مجرم نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لیے وفاق کو مراسلہ لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مجرم نواز شریف کے خلاف مزید کارروائی تیز کرنے کی درخواست کر دی۔

    وفاقی حکومت کو لکھے گئے مراسلے میں پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ مجرم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہیں۔ نوازشریف سزا پوری کرنے کے لیے خود کو قانون کے حوالے کریں۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف پر وزیراعلیٰ پنجاب نے وزرا اور افسران کی کمیٹی بنائی، اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے نوازشریف کے معاملے پر 3 اجلاس کیے، کمیٹی میں عطاتارڑ نے نوازشریف کی نمائندگی کی۔

    مراسلے کے مطابق کمیٹی کے اجلاس میں ڈاکٹرعدنان کو بذریعہ اسکائپ شامل کیا گیا، کمیٹی اجلاس میں نوازشریف کے نمائندوں سے رپورٹس مانگی گئیں، دونوں نمائندوں نے مطلوبہ رپورٹس کے بجائے پرانی رپورٹس پر اکتفا کا کہا، رپورٹ نہیں دی گئی جس سے ثابت ہو نوازشریف اسپتال میں داخل ہیں۔

    پنجاب حکومت نے مراسلے میں کہا کہ میڈیا کے ذریعے مریض کو اہل خانہ کے ہمراہ تفریح کرتے دیکھاگیا، میڈیا پر آنے والی خبروں سے مریض بظاہرصحت مندنظر آرہے ہیں، ریکارڈ سامنے رکھ کر فیصلہ کیا سزا معطلی کو برقرار نہیں رکھا جاسکتا۔

  • مسلم لیگ ن کو کل تک نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس بھجوانے کی ہدایت

    مسلم لیگ ن کو کل تک نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس بھجوانے کی ہدایت

    لاہور: پنجاب حکومت نے نوازشریف کی صحت سے متعلق بھیجاگیاخط مسترد کرتے ہوئے ن لیگ کو کل شام تک نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس بھجوانے کی ہدایت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی ضمانت میں توسیع سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کی زیرصدارت ہوا، کمیٹی میں یاسمین راشد اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم نے بھی شرکت کی۔

    اس موقع پر راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے کل نوازشریف کے ترجمانوں کو طلب کیا تھا، تازہ رپورٹ لے کر کمیٹی کو اپنا مؤقف دینے کی ہدایت کی تھی، آج ترجمان کا جواب آیا کہ ہم نہیں آسکتے اور وقت کم ہے۔

    وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے مزید24گھنٹے کا وقت دیا، رپورٹ نہیں آتی تو ہم قانون کے مطابق سفارشات مرتب کریں گے۔

    پنجاب حکومت نے نوازشریف کی صحت سے متعلق بھیجاگیاخط مسترد کرتے ہوئے ن لیگ کو کل شام تک نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس بھجوانے کی ہدایت کر دی۔

    رپورٹ نہ آنے پر نوازشریف کی صحت پر قائم کمیٹی رپورٹ پنجاب حکومت کو بھجوا دے گی، کمیٹی سفارشات پر نوازشریف کی معطل سزا میں توسیع دینے نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    سربراہ خصوصی کمیٹی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عدنان نواز شریف کے معالج نہیں ہیں، ڈاکٹر عدنان کے ویڈیو لنک بیان کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

  • پنجاب حکومت کو نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹس موصول

    پنجاب حکومت کو نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹس موصول

    لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹس محکمہ داخلہ کو موصول ہوگئیں، نوازشریف کی رپورٹس پر فیصلہ پنجاب حکومت کا میڈیکل بورڈ کرےگا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں زیر علاج مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس چیف سیکرٹری ، سیکرٹری صحت، میڈیکل بورڈ کے سربراہ کو موصول ہوگئیں۔

    ڈاکٹر عدنان نے دوبارہ رپورٹس مانگنے پر اعتراض کرتے ہوئے مزید رپورٹس بھجوائیں۔ نوازشریف کی رپورٹس پر فیصلہ پنجاب حکومت کا میڈیکل بورڈ کرےگا۔

    رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف رائل برامپٹن اور ہییر فیلڈ اسپتال کے زیر علاج ہیں، نواز شریف کو دل کے امراض وخطرات لاحق ہیں، برطانوی ڈاکٹرز ان کے غیر متوازن پلیٹ لیٹس کا علاج کر رہے ہیں۔

    نواز شریف سنگین نوعیت کے دل کے پیچیدہ عارضے میں مبتلا ہیں، نوازشریف کے 24 گھنٹے کےطبی معائنے میں صحت کو خطرات کی نشاندہی کی گئی، نوزشریف کے دل کو خون کی فراہمی متعدد بار تعطل کا شکار ہوئی۔

    پنجاب حکومت نے رپورٹس غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے مزید رپورٹس مانگی تھیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ڈاکٹر لارنس کی رپورٹ میں صرف دل کا معاملہ اٹھایا گیا،گردوں، پیٹ سکین اور پلیٹ لیٹس کی موجودہ صورتحال سےآگاہ کیا جائے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف کے معالج ڈاکٹرعدنان کو بورڈ میں شامل کرنے کی ہدایت کر دی،  نوازشریف کے لندن میں خون، نفرالوجی کے ٹیسٹ کے بعد علاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    نواز شریف کی صحت سے متعلق محکمہ صحت کو رپورٹ ایک ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، محکمہ صحت کی رپورٹ کے بعد پنجاب حکومت سزا کی معطلی میں توسیع کا فیصلہ کرے گی۔

  • پنجاب حکومت کا غیر ضروری کمپنیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا غیر ضروری کمپنیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : پنجاب حکومت نے 56 کمپنیوں میں سے غیر ضروری کمپنیوں کوختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، صوبائی حکومت کے فیصلے سے عدالت کوآگاہ کیا گیا تو چیف جسٹس نے کہا پنجاب کی56کمپنیاں بند کیوں نہیں کررہے؟ کمپنیوں سےعوام کوفائدہ نہیں ہوسکتا، صوبے کے کرنے کے کام حکومت خود کرے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پنجاب میں 56 کمپنیز میں مبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، پنجاب حکومت نے 56 کمپنیوں میں سے غیر ضروری کمپنیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے صوبائی حکومت کےفیصلے سے عدالت کوآگاہ کیا۔

    ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا جن کمپنیوں کی ضرورت نہیں انھیں بند کردیاجائےگا، جس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا تمام56کمپنیوں کو بند کیوں نہیں کررہے، کیا پنجاب حکومت اپنے قوانین پر کمپنیوں کے ذریعے عمل کرائے گی ، کسی زمانے میں  ایسٹ انڈیاکمپنی چلاکرتی تھی، آخر میں اس ایسٹ انڈیا کمپنی نے کیا کیا، آپ بھی ایسٹ انڈیا والی چیزشروع کررہےہیں۔

    چیف جسٹس نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کوکافی وقت مل گیا ،اب مسئلے کو حل کریں، عدالت نےکچھ کمپنیوں کے سربراہان سےپیسےواپس لینےکاحکم دیاتھا، کچھ لوگوں نےفیصلےکےباوجودتنخواہیں،مراعات واپس نہیں کیں۔

    پراسیکیوٹرجنرل نیب نے بتایا پیسے واپس نہ کرنےوالوں کیخلاف ریفرنس دائرکردئیے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کمپنیوں کے ذریعے  عوام کو ڈلیوری نہیں ہوسکتی، جو صوبے کےکرنے کے کام ہیں وہ حکومت خود کرے۔

    ایڈووکیٹ جنرل پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جس نے اسٹیئرنگ کمیٹی بنائی ہے، 37 کمپنیوں سے عوام کو فائدہ پہنچ رہا ہے ، کچھ آئینی سوالات ہیں جس پر عدالت کی معاونت کروں گا ، جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا نیب رپورٹ کا جائزہ لیکرپنجاب حکومت جواب داخل کرے۔

    بعد ازاں سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی۔

  • 16ماہ میں اسکینڈل کا سامنے نہ آنا شفافیت کی دلیل ہے،عثمان بزدار

    16ماہ میں اسکینڈل کا سامنے نہ آنا شفافیت کی دلیل ہے،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 16ماہ میں اسکینڈل کا سامنے نہ آنا شفافیت کی دلیل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے سیاسی وانتظامی ٹیم کے اعزاز میں تقریب ہوئی جس میں وزرا، چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹریز نے شرکت دی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزرا اور افسران اپنی توانائی عوام کی بہتری اور خوشحالی پر صرف کریں، منسٹرز با اختیار ہیں، فیصلے خود کریں اورعوام کو ڈلیور کریں۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سروس ڈلیوری کے لیے سیاسی وانتظامی ٹیم کو بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ہم سب کا مشن عوام کی خدمت اور انہیں ریلیف دینا ہے، عام آدمی کو دفاترمیں بار بار نہ آنا پڑے، بغیر سفارش کام کیا جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کی واحد سیاسی وانتظامی ٹیم ہے جس کے خلاف کوئی اسکینڈل نہیں، 16 ماہ میں اسکینڈل کا سامنے نہ آنا شفافیت کی دلیل ہے۔

    پنجاب میں تبدیلی کی افواہیں پھیلانے والے سازشیں کر رہے ہیں،عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تبدیلی کی افواہیں پھیلانے والے سازشیں کر رہے ہیں۔

  • پنجاب حکومت کی نواز شریف کو 3 دن میں میڈیکل رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت

    پنجاب حکومت کی نواز شریف کو 3 دن میں میڈیکل رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت

    لاہور: پنجاب حکومت نے نواز شریف کی بھیجی گئی میڈیکل رپورٹس کو نامکمل قرار دیتے ہوئے 3 روز میں مطلوبہ میڈیکل رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو 3 دن میں میڈیکل رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

    پنجاب حکومت کے مطابق اگر 3 دن میں مطلوبہ رپورٹس جمع نہیں کروائی گئیں تو متعلقہ حکام موجودہ ریکارڈ کی بنیاد پر ان کی جانب سے بیرون ملک قیام میں توسیع کے لیے دی گئی درخواست کا فیصلہ کریں گے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر لارنس کی رپورٹ میں صرف امراض قلب کے معاملات اٹھائے گئے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کے گردوں، پلیٹ لیٹس کی موجودہ پوزیشن، پی ای ٹی اسکین سے فوری آگاہ کیا جائے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کا نواز شریف کو خط، تازہ میڈیکل رپورٹس فوری بھجوانے کا حکم

    یاد رہے کہ 14 جنوری کو محکمہ داخلہ پنجاب نے ضمانت میں توسیع کے معاملے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھا تھا، جس مین نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس فوری بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ میڈیکل رپورٹس کا میڈیکل بورڈ جائزہ لینے کے بعد ضمانت میں توسیع کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    بعدازاں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹس کو سرکاری میڈیکل بورڈ نے نامکمل قرار دیا تھا۔

  • عوام کا پیسہ عوام کی فلاح پر خرچ کرنے میں افسران کو کیا تکلیف ہے، وزیر خارجہ

    عوام کا پیسہ عوام کی فلاح پر خرچ کرنے میں افسران کو کیا تکلیف ہے، وزیر خارجہ

    ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کے ساتھ فنڈز کے حصول کا معاملہ اٹھایا جائے گا، فنڈز کے ساتھ منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ کی زیرصدارت ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اولیاوں کے شہر کی اہمیت کے پیش نظر زیادہ ترقیاتی فنڈز کی ضرورت ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ملتان کے منتخب ممبران اسمبلی کے درمیان مثالی رابطہ کار موجود ہے، ایم این ایز اور ایم پی ایز فنڈز کے حصول کے لیے مشترکہ کوشش کریں گے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے ساتھ فنڈز کے حصول کا معاملہ اٹھایا جائے گا، فنڈز کے ساتھ منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملتان میں صفائی کا مسئلہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو منظم بنانے سے حل کر لیا گیا، سیوریج شہر کا سب سے گھمبیر مسئلہ ہے، واسا کے افسران اپنا قبلہ درست کرلیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ واسا حکام شہریوں کو سیوریج کے عذاب سے نجات دلائیں، سیوریج مسائل کی وجہ سے شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، واساکے حکام کو اپنی کارکردگی کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت کے 2 ارب روپے واسا کے افسر نے استعداد نہ ہونے پر لینے سے انکار کر دیا، واسا کو اپنی استعداد بڑھانی ہوگی، محکموں کے افسران کو ایک مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت سے غیر منظور شدہ 12 منصوبوں کی منظوری لی جائے گی، حکومت پنجاب سے زمین خریدنے کے لیے 10ارب حاصل کیے جائیں گے، نوازشریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے لیے فنڈنگ کا مسئلہ اٹھائیں گے۔

    وزیر خارجہ نے مدنی چوک فلائی اوور میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلائی اوور کا ٹینڈر جلد جاری کیا جائے، عوام کا پیسہ عوام کی فلاح پر خرچ کرنے میں افسران کو کیا تکلیف ہے۔