Tag: پنجاب حکومت

  • پنجاب حکومت چکوال میں یونیورسٹی قائم کرے گی، عثمان بزدار

    پنجاب حکومت چکوال میں یونیورسٹی قائم کرے گی، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ چکوال میں یونیورسٹی کے قیام کے لیے بل کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے چکوال میں یونیورسٹی آف نارتھ پنجاب کے قیام کا فیصلہ کرلیا، وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت چکوال میں یونیورسٹی قائم کرے گی، یونیورسٹی کے قیام کے لیے بل کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں بل کا مسودہ پیش کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ سردار عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ ایک سال میں وہ کام کیا جو سابق حکومتیں کئی سال نہ کرسکیں، پنجاب اسمبلی نے پہلے سال ریکارڈ قانون سازی کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی نے ایک سال میں انتہائی اہمیت کے 19 بل منظور کیے، تقریباً 32 اہم بل تیاری کے مراحل میں ہیں۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ محکمہ قانون و پارلیمانی امور کا نئی ویب سائٹ کا اجرا خوش آئند ہے، ماضی میں ون مین شو تھا، فیصلے بغیر مشاورت کے کیے جاتے تھے۔

  • پنجاب حکومت نے اپنی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    پنجاب حکومت نے اپنی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    لاہور : پنجاب حکومت نے اپنے ایک سالہ دور میں مختلف اقدامات اور فیصلے کیے جس کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کفایت شعاری مہم کے تحت رواں سال 196 ملین روپے کے اخراجات کی کمی آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اپنی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے مذکورہ کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو دورہ امریکا سے واپسی پر پیش کی جائے گی۔

    کارکردگی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میانوالی، اٹک، لیہ، بہاولنگر اور راجن پور میں چائلڈ اسپتال اور نرسنگ کالج کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔

    تعلیم کے شعبہ میں43 نئے کالجز اور چھ یونیورسٹیوں کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا، اس کے علاوہ باہمت بزرگ پروگرام کے تحت65 سال سے زائد عمر کے افراد کو ماہانہ تین ارب روپے وظیفہ دیا جا رہا ہے اورخواجہ سراؤں کیلئے20 کروڑ روپے سے مساوات پروگرام بھی جاری ہے۔

    مذکورہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق صوبے کے بڑے شہروں میں12 پناہ گاہوں کا قیام مکمل کرلیا گیا ہے، ماحولیات کے تحفظ کیلئے صوبے بھر میں شجرکاری مہم کے تحت دس ملین پودے لگائے گئے ہیں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبے میں کفایت شعاری مہم کے تحت رواں سال 196 ملین روپے کےاخراجات کی کمی آئی ہے۔

  • وزیر اعظم عمران خان سے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات

    وزیر اعظم عمران خان سے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے وزیر صحت سے ملاقات کے دوران پنجاب میں صحت سے متعلق اصلاحات پر بریفنگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ روز وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے ایم ٹی آئی سمیت صحت سے متعلق دیگر موضوعات پر بھی گفتگو کی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے عمران خان سے ملاقات کے دوران محکمہ صحت کی بہتری سے متعلق کیے جانے والے اقدامات پررپورٹ پیش کی۔

    وزیر اعظم اور وزیر صحت پنجاب کی ملاقات کے دوران صوبہ پنجاب اورخیبر پختونخوا کے وزراء اور سیکریٹریز بھی موجود تھے۔

    وزیرصحت پنجاب نے کہا تھا کہ ڈی ایچ کیو،ٹی ایچ کیواسپتالوں کی ری ویمپنگ کی جائے اور ایمرجنسی میں طبی سہولتیں یقینی بنائیں گے۔

    اس سے قبل ہی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صحت کے شعبے میں خدمات انجام دینے والوں کو وبائی امراض کے مکمل خاتمے کے لئے انسداد ڈینگی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔

    سعودی عرب سے اپنے پیغام میں انہوں نے متعلقہ محکموں کے عہدیداروں کو مشورہ دیا تھاکہ وہ شعبوں میں رہیں اور انسداد ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی پر گہری نظر رکھیں۔

  • پنجاب حکومت نے امن برقرار رکھنے کے بہترین انتظامات کیے ہیں، عثمان بزدار

    پنجاب حکومت نے امن برقرار رکھنے کے بہترین انتظامات کیے ہیں، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جلوسوں اورمجالس کی نگرانی کے لیے جدید نظام وضع کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے لاہور کا فضائی دورہ کیا، راجہ بشارت اور آئی جی پنجاب بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

    وزیر اعلیٰ نے مختلف علاقوں میں یوم عاشور پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، وزیر اعلی نے جلوسوں کے روٹس اور پولیس کے انتظامات کا معائنہ کیا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے امن برقرار رکھنے کے بہترین انتظامات کیے ہیں، پولیس اور انتظامیہ سیکورٹی پلان پر ہرصورت عملدرآمد یقینی بنائیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دشمن کےناپاک عزائم ناکام بنانے کے لیے پوری فورس چوکس ہے، جلوسوں اورمجالس کی نگرانی کے لیے جدید نظام وضع کیا گیا ہے۔

    ملک بھر میں آج یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

    واضح رہے کہ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی یاد میں آج ملک بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

  • ایک سال میں وہ کام کیا جو سابق حکومتیں کئی سال میں نہ کرسکیں ، عثمان بزدار

    ایک سال میں وہ کام کیا جو سابق حکومتیں کئی سال میں نہ کرسکیں ، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ماضی میں ون مین شو تھا، فیصلے بغیرمشاورت کے کیے جاتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور نے ملاقات کی، راجہ بشارت نے محکمہ قانون و پارلیمانی امور کی کارکردگی سے متعلو رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ایک سال میں وہ کام کیا جو سابق حکومتیں کئی سال نہ کرسکیں، پنجاب اسمبلی نے پہلے سال ریکارڈ قانون سازی کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے ایک سال میں انتہائی اہمیت کے 19 بل منظور کیے، تقریباً 32 اہم بل تیاری کے مراحل میں ہیں۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ محکمہ قانون و پارلیمانی امور کا نئی ویب سائٹ کا اجرا خوش آئند ہے، ماضی میں ون مین شو تھا، فیصلے بغیر مشاورت کے کیے جاتے تھے۔

    حوالات میں ملزمان سے ماورائے قانون کوئی اقدام برداشت نہیں ہوگا: عثمان بزدار

    یاد رہے کہ رواں ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس نظام میں اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ حوالات میں ملزمان سے ماورائے قانون کوئی اقدام برداشت نہیں ہوگا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابق حکومتوں نے پولیس کے محکمے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا، ہم اس میں موجود خامیوں کو درست کر کے عوام دوست پولیس نظام لائیں گے۔

  • ڈینگی مچھر نے ڈیلٹا میتھرین کو برداشت کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی

    ڈینگی مچھر نے ڈیلٹا میتھرین کو برداشت کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی

    راولپنڈی: اینٹی ڈینگی مہم کے لیے استعمال ہونے والی دوا ڈیلٹا میتھرین بے اثر ہو گئی ہے، ڈینگی مچھر نے اس دوا کو برداشت کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے شکار مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، صوبائی حکومت نے ڈینگی سے نمٹنے کے لیے ڈیلٹا میتھرین دوا پر انحصار کیا تاہم یہ دوا اب بے اثر ہو گئی ہے۔

    بتایا گیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے ڈیلٹا میتھرین کی بجائے لیمڈا کلیتھورین تجویز کی تھی لیکن اینٹی ڈینگی مہم میں ڈیلٹا میتھرین پر انحصار کیا جاتا رہا ہے۔

    انتظامیہ کی جانب سے غفلت کے باعث مزید 68 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  اسلام آباد میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا

    ادھر وفاقی دار الحکومت میں بھی ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا ہے، 28 اگست کو پمز اسپتال میں صرف 24 گھنٹوں میں 24 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی گئی تھی۔

    پمز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں ڈینگی کے 150 مشتبہ مریض لائے گئے تھے، اسپتال میں ڈینگی آئیسولیشن وارڈ بھی قایم کر دیا گیا ہے، جس میں 10 بیڈز رکھے گئے ہیں۔

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ حالیہ بارشوں کے بعد راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز سامنے آئے ہیں، حکومت ڈینگی مہم کی تمام تر سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کر رہی ہے، ڈینگی سے متعلق آگاہی کے لیے مؤثر مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔

  • اعلیٰ تعلیم یافتہ سرکاری ملازمین کے لئے بڑا اعلان

    اعلیٰ تعلیم یافتہ سرکاری ملازمین کے لئے بڑا اعلان

    لاہور : پنجاب حکومت نے اعلیٰ تعلیم یافتہ سرکاری ملازمین کو خصوصی الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا ، گورنرپنجاب کے ڈگری الاؤنس فیصلے کی توثیق کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اعلیٰ تعلیم یافتہ ملازمین کو خصوصی الاؤنس دینے کا اعلان کردیا اور کہا پی ایچ ڈی ہولڈرسرکاری ملازم کو10ہزارماہانہ اور ایم فل ڈگری ہولڈرسرکاری ملازم کو5ہزارماہانہ دینے کافیصلہ کیاگیا۔

    ایل ایل ایم ڈگری ہولڈرسرکاری ملازم کوبھی 5ہزارماہانہ دیاجائےگا جبکہ پی ایچ ڈی،ایم فل ڈگری ہولڈرکوملازمت کےآغازسےرقوم ملیں گی۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کسی بھی پوسٹ پرڈگری کاالاؤنس لےسکتےہیں، گورنر پنجاب کے ڈگری الاؤنس فیصلے کی توثیق کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : پنجاب کے سرکاری ملازمین کو صحت انصاف کارڈ جاری کئے جائیں گے

    یاد رہے چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کو صحت انصاف کارڈ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا، صحت انصاف کارڈ کی فراہمی سے سرکاری ملازمین کو علاج معالجہ کی سہولت ملے گی۔

    سرکاری ملازمین ہسپتالوں میں تقریباً سوا 7لاکھ روپے تک علاج کی سہولت حاصل کرسکیں گے اور اس حد کو ضرورت پڑنے پر بڑھایا بھی جا سکے گا۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کا احساس کرتے ہوئے انہیں صحت انصاف کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے اوریہ وہ کام ہیں جو 70سال میں اس سے قبل کسی حکومت نے نہیں کئے ۔

  • نواز شریف کو پی آئی سی منتقل نہ کرنے کا فیصلہ ، طبی سہولتیں جیل میں ہی دینےکاحکم

    نواز شریف کو پی آئی سی منتقل نہ کرنے کا فیصلہ ، طبی سہولتیں جیل میں ہی دینےکاحکم

    لاہور : پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو پی آئی سی منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام طبی سہولتیں جیل میں ہی دینےکاحکم دیا ہے ، نواز شریف کے آج طبی معائنے سے متعلق رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھجوائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا نوازشریف کاجیل میں سینئر ڈاکٹرطبی معائنہ کررہے ہیں۔

    ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومت نے نواز شریف کوتمام طبی سہولتیں جیل میں ہی دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیم جیل میں ہی نوازشریف کاطبی معائنہ کرے گی، ٹیم پہلےبھی نوازشریف کا3شفٹوں میں معائنہ کرتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق نوازشریف کےآج طبی معائنےسےمتعلق رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھجوائی جائےگی۔

    دوسری جانب نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے پر جیل سپرٹنڈنٹ اعجاز اصغر نے کہا نواز شریف کوپی آئی سی اسپتال منتقل کرنےکی اطلاعات غلط ہیں، نواز شریف کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے ، ان کاجیل میں روزڈاکٹروں کی جانب سےطبی معائنہ ہوتا ہے۔

    جیل حکام کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق نواز شریف ادویات و خوراک استعمال کر رہے ہیں اور ان کو قانون کے مطابق سہولت دی جارہی ہے، نواز شریف کی طبعیت سےمتعلق رپورٹ روزمحکمہ داخلہ کوارسال کی جاتی ہے۔

    گزشتہ روز ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے چیف سیکرٹری کو خط بھی لکھا تھا، جس میں کہا گیا تھا نوازشریف کو خاص طبی معائنے کی بہت ضرورت ہے اور خاص طبی معائنے کی سہولت جیل میں موجودنہیں ہے، سابق وزیراعظم کو علاج معالجے کی مناسب سہولیات فراہم کی جائیں۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا تھا کہ اگر نوازشریف کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار پنجاب حکومت اور عمران خان ہوں گے ۔

  • جیلوں میں عام قیدیوں کی سہولت کے لیے حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ

    جیلوں میں عام قیدیوں کی سہولت کے لیے حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کی جیلوں میں عام قیدیوں کی سہولت کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا ہے، اب عام قیدی بھی اسپیشلسٹ سے علاج کرا سکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب نے عام قیدیوں کو بیمار ہونے کی صورت میں اسپیشلسٹ سے علاج کرانے کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    اس سلسلے میں حکومت پنجاب نے آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایت جاری کر دی ہے۔ حکومتی ہدایت پر آئی جی جیل شاہد سلیم نے بھی تمام جیل سپرٹنڈنٹس کو احکامات جاری کر دیے۔

    آئی جی جیل نے ہدایت کی ہے کہ عام قیدیوں کو جیل میں علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، عام قیدیوں کے جیل میں رہنے کے انتظامات میں بھی بہتری لائی جائے۔

    آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے صوبے کی جیلوں میں عام قیدیوں کو مطالعے کے لیے کتابیں فراہم کرنے سے متعلق بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  آصف زرداری اورفریال تالپور کوجیل میں اے کلاس دینے کی درخواستیں مسترد

    واضح رہے کہ پنجاب کی جیلوں میں سیاسی رہنماؤں کے لیے قید کے دوران اے کلاس کی سہولتوں سے متعلق بحث اور کشمکش چلتی رہی ہے، اس سلسلے میں سیاسی رہنماؤں کی جانب سے عدالتوں کے دروازے بھی کھٹکھٹائے جاتے ہیں۔

    گزشتہ روز احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کو جیل میں اے کلاس دینے کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں اور اضافی سہولتیں دینے کی منظوری دیتے ہوئے ہفتے میں 2 مرتبہ اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دی تھی۔

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کے لیے بھی کوٹ لکھپت جیل میں طبی سہولتیں بڑھائی جا چکی ہیں، انھیں جیل میں وی آئی پی سہولتیں فراہم کی گئیں، خوراک اور آرام کے سلسلے میں بھی انھیں خصوصی سہولتیں دی گئیں۔

    سیاسی قیدیوں کے لیے سہولتوں کی خبروں کے بعد عام قیدیوں کے لیے بھی سہولتوں کی آواز اٹھائی جانے لگی تھی۔

  • پنجاب حکومت نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی خدمات طلب کر لی

    پنجاب حکومت نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی خدمات طلب کر لی

    لاہور : پنجاب حکومت نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی خدمات طلب کر لی ہیں اور تمام متعلقہ اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات تیز کرتے ہوئے پاک فوج کی خدمات طلب کر لی ہیں اور تمام متعلقہ اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صوبائی حکومت نے پاک فوج کی دو کمپنیوں کی خدمات کے لئے درخواست ارسال کی ہے ۔دونوں کمپنیوں کو ضلع قصور میں دریائے ستلج کے علاقوں میں تعینات کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے دریائے ستلج کے علاقوں میں امدادی ٹیمیں روانہ کر دی ہیں، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 و دیگر اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اپنی بھرپور تیاریاں کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

    دریائے ستلج کے کناروں پر موجود آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایات کر دی گئیں۔

    مزید پڑھیں : بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا، سیلاب کا خطرہ

    اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اہم اجلاس طلب کرلیا ہے ، جس میں بھارت کی جانب سےدریائےستلج میں پانی چھوڑے جانےپرصورتحال کاجائزہ لیا جائےگا اور امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی اقدامات پر غور ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب رات گئے تک حفاظتی اورامدادی سرگرمیوں کی نگرانی کرتےرہے اور انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں کے حکام کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

    یاد رہے بھارت نے بغیر اطلاع کے دریائے سندھ اورستلج میں پانی چھوڑ دیا، دریاؤں میں طغیانی کے باعث پاکستان میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

    بھارت سے چھوڑا گیا ڈھائی لاکھ کیوسک پانی کا ریلا گنڈا سنگھ والا کے مقام سے گزرے گا، جس کا این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ہے ، انتظامیہ نے قریبی دیہات کےمکینوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل ہونےکی ہدایت کرکے اٹاری، پوران، روہیلہ،جمال کوٹ اور سلیمانکی میں کیمپ قائم کردیئے۔

    بھارت نے لداخ ڈیم کےپانچ میں سے تین اسپل وے بھی کھول دیے، یہ پانی خرمنگ کےمقام پردریائے سندھ میں شامل ہوگا جبکہ گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ  اتھارٹی نے وارننگ جاری کرکے کھرمنگ ،اسکردو، گلگت اوردیامر کی انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔