Tag: پنجاب حکومت

  • پنجاب حکومت کا یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کے لیے نصاب اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کے لیے نصاب اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کے لیے نصاب اتھارٹی ( کریکولم اتھارٹی) قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کے لیے نصاب اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے سسٹم کے تحت ثانوی جماعت یعنی میٹرک تک پانچ مضامین لازمی ہوں گے اورسرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں ان پانچ لازمی مضامین میں ہی امتحانات لیے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق نجی ادارے ان پانچ لازمی مضامین کے علاوہ بھی کورس پڑھاسکیں گے تاہم امتحان پانچ مضامین کا ہی لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نئے تعلیمی نظام کا نفاذ 2020 سے ہوگا۔

    اس سے قبل پنجاب حکومت نے تمام مضامین انگریزی کے بجائے اردو میں پڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 45 فیصد بچے لکھ اور دیکھ کر پڑھنے سے قاصر ہیں۔

    ایک سروے رپورٹ کے مطابق پنجاب میں پانچویں جماعت کے 30 فیصد بچے انگریزی اور اردو پڑھنے سے اور ریاضی کا سوال حل کرنے سے قاصر ہیں۔

    ادارہ تعلیم و آگاہی کی ایک رپورٹ کی مطابق پنجاب بھر میں 6 سے 16 سال کی عمر کے 89 فیصد بچے اسکولوں میں داخل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ تناسب 2016 میں 86 فیصد تھا۔

    پنجاب کے پرائمری اسکولوں میں آئندہ سال سےذریعہ تعلیم اردوہوگا، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کے پرائمری اسکولوں میں آئندہ تعلیمی سال سے ذریعہ تعلیم اردو ہوگا، تعلیم انگریزی میں ہونے سے توجہ ترجمے پر رہ جاتی ہے اور بچے کچھ نیا سیکھ نہیں پاتے۔

  • جیلوں میں قید مجرموں کو خصوصی مراعات نہ دی جائیں: پنجاب حکومت کا خط

    جیلوں میں قید مجرموں کو خصوصی مراعات نہ دی جائیں: پنجاب حکومت کا خط

    لاہور: پنجاب حکومت نے ایک خط کے ذریعے صوبے کی جیلوں میں قید مجرموں کو خصوصی مراعات دینے کا سلسلہ روک دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات کو خط لکھ کر کہا گیا ہے کہ جیلوں میں قید مجرموں کو خصوصی مراعات نہ دی جائیں۔

    جیلوں میں خصوصی مراعات روکنے کے لیے17 جولائی کو آئی جی جیل خانہ جات کو خط لکھا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: کیا نوازشریف سے اے سی اور ٹی وی کی سہولیات واپس لے لی گئیں؟

    خط میں پنجاب حکومت نے منی لانڈرنگ کے مجرموں سے ترجیحی سلوک ممنوع قرار دیا، لکھا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت ہے مجرموں، منی لانڈرنگ کرنے والوں کو رعایت نہ دی جائے۔

    واضح رہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیر اعظم میاں‌ نواز شریف سے اے سی اور ٹی وی کی سہولت واپس لے لی گئی ہے، نواز شریف سے بی کلاس کی دیگرسہولتیں بھی واپس لی جائیں گی۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق اس ضمن میں محکمہ داخلہ، پنجاب کا ایک اجلاس بھی ہوا تھا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرپشن کے الزام میں قید تمام افرد سے بی کلاس کی سہولیات واپس لی جائیں گی۔

  • کمیشن اورکرپشن کا دورختم ہوچکا، اب ہرکام میرٹ پرہوگا،خرم سہیل خان لغاری

    کمیشن اورکرپشن کا دورختم ہوچکا، اب ہرکام میرٹ پرہوگا،خرم سہیل خان لغاری

    لاہور: مشیر وزیراعلیٰ پنجاب خرم سہیل خان لغاری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مثالی ترقیاقتی اورفلاحی کام کرکے تاریخ میں نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خرم سہیل خان لغاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل سے استفادہ کیا جا رہا ہے، عوام کو مایوس نہیں کیا جائے گا۔

    مشیر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پاکستان سمیت صوبے بھر کے عوام کو پہلی مرتبہ صحت کی مفت سہولیات فراہم کرے گی کیونکہ پی ٹی آئی عوامی خدمت پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

    خرم سہیل خان لغاری نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ذاتی دلچسپی کی بدولت صوبہ پنجاب کی ترقی کے لیے خصوصی پیکیج منظور ہوا جس سے حقیقی معنوں میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہو نے والا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام سے جو وعدے کیے ہیں ان کو ہر حال میں پورا کرنے کے پابند ہیں ، صوبے میں قیام امن اور کرپشن کے خاتمے کے لیے نہ صرف بھرپور اقدامات کیے بلکہ ان کی جڑوں کے خاتمے سے معاشرے کو محفوظ کر رہے ہیں، کمیشن اورکرپشن کا دور ختم ہو چکا ہے اب ہرکام میرٹ پر ہوگا۔

    مشیروزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں وسائل کی کوئی کمی نہیں، عوام اور نوجوان طبقہ انتہائی باشعور اور باصلاحیت ہے جو ان وسائل سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کی اہلیت بھی رکھتے ہیں۔

  • پنجاب حکومت وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی تکمیل کے لیے سرگرداں ہے، محمد اجمل

    پنجاب حکومت وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی تکمیل کے لیے سرگرداں ہے، محمد اجمل

    لاہور: وزیرپنجاب بیت المال اینڈ سوشل ویلفیئر محمد اجمل کا کہنا ہے کہ عوام کا معیارزندگی بہتروبلند کرنے کے لیے حکومت ترقی وخوشحالی کے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرپنجاب بیت المال اینڈ سوشل ویلفیئر محمد اجمل نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکو مت عوام کو ہر ممکن سہو لیا ت کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکو مت عوام کا معیار زند گی بلند کرنے اور ان کو بہتر سے بہتر سہولیا ت کی فراہمی میں مخلص ہے، ہم نے ہمیشہ ہی حلقہ عوا م کو بہترسے بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ہی عملی اقدا ما ت کیے ہیں۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک سے کرپشن، لوٹ مار، بدعنوانیوں، اقربا پروری اور منفی و استحصالی رویوں پر مبنی روایات کے خاتمہ کے لیے تحریک انصاف کی تاریخی جدوجہد کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔

    محمد اجمل نے کہا کہ ملک وقوم کو خود مختاری اور خود انحصاری کے ساتھ ساتھ ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ،اس کے نتیجے میں حالات یکسر تبدیل ہوجائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی تکمیل کے لیے سرگرداں ہے اور خلوص نیت سے اقدامات کررہی ہے تا کہ عوام کا معیار زندگی بہترو بلند ہوسکے۔

  • پنجاب حکومت نے سرکاری خزانے کو کتنا فائدہ پہنچایا؟ اعداد و شمار سامنے آگئے

    پنجاب حکومت نے سرکاری خزانے کو کتنا فائدہ پہنچایا؟ اعداد و شمار سامنے آگئے

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے بچت اور شفافیت کے وژن پر عمل پیرا ہیں، سرکاری خزانے کو مقدس امانت سمجھ کر پائی پائی کا تحفظ کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے قومی وسائل کو امانت سمجھ کر عوام پر خرچ کرنے کی روایت شروع کی جبکہ ماضی کے حکمرانوں نے قومی وسائل کو اپنی ذات پر بے دریغ استعمال کیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کےبچت اور شفافیت  کےوژن پر عمل پیرا ہیں، بچت اور کٹوتی کے عمل کا آغاز وزیراعلیٰ پنجاب کے آفس سے کیا اور گزشتہ مالی سال کی نسبت بجٹ میں بھی 60 فیصد کمی کی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سرکاری خزانے کو مقدس امانت سمجھ کر نہ صرف پائی پائی کا تحفظ کررہی ہے بلکہ ہم قومی وسائل کو عوام پر بھی خرچ کررہے ہیں۔

    عثمان بزدار نے بتایا کہ تحائف و مہمان داری کے اخراجات کو 11سےکم کرکے3کروڑ کردیا، اسی طرح گاڑیوں کی مرمت پراخراجات ساڑھے 4کروڑسے نصف کر دیے جبکہ سیکیورٹی اخراجات 83 سےکم ہو کر 28کروڑ روپے تک پہنچ گئے۔

  • پولیتھین بیگ پر فوری پابندی نہ لگانے کی پنجاب حکومت کی استدعا منظور

    پولیتھین بیگ پر فوری پابندی نہ لگانے کی پنجاب حکومت کی استدعا منظور

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے پولیتھین بیگ پرفوری پابندی نہ لگانے کی پنجاب حکومت کی استدعا منظور کرلی اور حکومت سےاحتیاطی تدابیرکی رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پولیتھین بیگ کےاستعمال پر پابندی کیس سماعت کی۔

    درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پولی تھین بیگ صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہیں، شاپنگ بیگز کے استعمال سے خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

    ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا اگر پولی تھین بیگز پر فوری پابندی لگتی ہے تو صنعت بند ہو جائے گی، جس سے معیشت کو نقصان ہوگا، جسٹس مسعود جہانگیر نے استفسار کیا ہمیں بتائیں اگر ہم حکم امتناعی جاری نہیں کرتے تو آپ اپنے طور پر کیا احتیاطی تدابیر کریں گے۔

    چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ ہمیں وقت دیا جائے تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر اس سے متعلق پلان ترتیب دیا جائے۔

    عدالت نے مزید استفسار کیا کہ کیا پولی تھین بیگز پر پابندی کے لیے قانون پائپ لائن میں ہے، جس پر چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ قانون سازی کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

    جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے قرار دیا کہ اس بیگ کا استعمال بڑے پیمانے پر شہریوں کو نقصان پہنچا رہا ہے، کیا اس معاملے پر کوئی اتھارٹی ہے جو پولی تھین بیگ کا معیار کر چیک کر سکے۔

    ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ ہمیں احتیاطی تدابیر کے لیے 4 ہفتوں کی مہلت دی جائے، عدالت مطمئن نہ ہو تو اپنا فیصلہ سنا دے۔

    عدالت نے پولی شاپنگ بیگز پر فوری پابندی عائد نہ کرنے کی پنجاب حکومت کی استدعا منظور کرتے ہوئے وفاق اور پنجاب حکومت سے احتیاطی تدابیر کی رپورٹ طلب کر لی۔

    یاد رہے گذشتہ روزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں  وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں 14اگست یوم آزادی کے روز سے پلاسٹک کے بیگ کے استعمال پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

  • بیان بازی سے لگ رہا ہے شہبازشریف علاج کروا کرنہیں ورلڈکپ جیت کرآئے ہیں، شہبازگل

    بیان بازی سے لگ رہا ہے شہبازشریف علاج کروا کرنہیں ورلڈکپ جیت کرآئے ہیں، شہبازگل

    لاہور: ترجمان پنجاب حکومت شہبازگل نے کہا کہ شہبازشریف علاج کے نام پرلندن میں سیاست، سازشوں میں مصروف رہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کی وطن واپسی پرترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرشہبازگل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مہاراجاؤں کی طرح حکومت کرنے والے اپنے لیے ایک اسپتال نہ بناسکے۔

    شہبازگل نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نئے پاکستان میں شاندار اسپتال بنائے گی، شاندار اسپتال بنائے جائیں گے تاکہ ان جیسے حکمرانوں کو باہر نہ جانا پڑے۔

    ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ شہبازشریف علاج کے نام پرلندن میں سیاست، سازشوں میں مصروف رہے، کتنا ہی اچھا ہوتا کہ اپنے مفرور داماد، بیٹے اور اسحاق ڈار کو بھی ساتھ لاتے۔

    شہباز گل نے مزید کہا کہ بیان بازی سے لگ رہا ہے شہبازشریف علاج کروا کرنہیں ورلڈکپ جیت کرآئے ہیں۔

    شہبازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف 2 ماہ تک لندن میں قیام کے بعد وطن واپس پہنچے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال، امیرمقام، ملک احمد خان، خواجہ عمران نذیر، عظمیٰ بخاری، خواجہ احمد حسان، مجتبیٰ شجاع الرحمان، سیف الملک کھوکھر، پرویزملک، شائستہ ملک، وحیدعالم، سہیل شوکت ودیگر نے شہبازشریف کا ایئرپورٹ پراستقبال کیا۔

  • پنجاب حکومت نے177 ریسٹ ہاؤسزعوام کے لیے کھول دیے

    پنجاب حکومت نے177 ریسٹ ہاؤسزعوام کے لیے کھول دیے

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں عوام کے لیے کھولے گئے ریسٹ ہاؤسزسے حاصل آمدنی ملحقہ علاقوں پرخرچ کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بتایا کہ پنجاب میں مختلف محکموں کے177 ریسٹ ہاؤسزعوام کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ ریسٹ ہاؤسزپہلے سرکاری عہدیداروں کے ذاتی استعمال میں تھے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ریسٹ ہاؤسزسے حاصل آمدن ملحقہ علاقوں پرخرچ کی جائے گی، کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے لیے فنڈز جمع ہوں گے، آمدنی سے ریسٹ ہاؤسز کی دیکھ بھال بھی ہوگی۔

    سیروتفریح کے لیے آنے والوں کو اب نجی ہوٹلزکو مہنگے کرائے ادا نہیں کرنا پڑیں گے

    یاد رہے رواں سال اپریل میں سیاحت کے فروغ اور ترقی سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نجی شعبہ سیاحت کے فروغ کے لیے کردار ادا کرے، سیاحتی زونز کے قیام میں ماحول اور قدرتی حسن کو مد نظر رکھا جائے، ویب سائٹ پر مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے تفصیل دی جائے۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا تھا کہ حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

    واضح رہے رواں سال جنوری میں حکومت نے سیاحوں کے لیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پچاس ممالک کے سیاحوں کو آن آرائیول اور 175 کو ای ویزا سہولت فراہم کی جائے گی۔

  • حکومت کے پاس وسائل کم ہوں تو بھی اچھے پروجیکٹ کم نہ کیے جائیں: وزیر خزانہ پنجاب

    حکومت کے پاس وسائل کم ہوں تو بھی اچھے پروجیکٹ کم نہ کیے جائیں: وزیر خزانہ پنجاب

    لاہور: وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے پنجاب حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ اگر حکومت کے پاس وسائل کم بھی ہوں تو اچھے منصوبے کم نہ کیے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج لاہور میں وزیر خزانہ پنجاب نے وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے خزانہ سلمان شاہ کے ہم راہ پریس کانفرنس کی، انھوں نے کہا کہ حکومت کو اچھے پروگرام ختم نہیں کرنے چاہئیں۔

    ہاشم جواں بخت کا مؤقف تھا کہ وسائل کم بھی ہوں تو حکومت اچھے پروجیکٹ کم نہ کرے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا ہمارا ماڈل سب سے بہتر ہوگا۔

    اس موقع پر مشیر خزانہ وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا کہ صوبے میں مائیکرو لیول پر بہتری لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، پنجاب کے شہروں میں ترقیاتی کام شروع کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں، اور ترقیاتی کام تیز کرنے پر تبادلہ خیال جاری ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پنجاب میں معیشت کو بہتر بنایا جائے گا، چیزیں بڑی تیزی سے آگے لے کر جائیں گے، پنجاب بڑا صوبہ اور بہت بڑی مارکیٹ ہے، یہاں ترقی ہوگی تو پورا ملک ترقی کرے گا، اس لیے پنجاب میں مائیکرو لیول پر ترقی ہونی چاہیے۔

    ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا کہ صوبے میں انفرا اسٹرکچر بن رہا ہے، کوشش ہے روز گار کے مواقع پیدا کر سکیں، پنجاب میں ہمارے 500 پروجیکٹ انڈسٹری سے متعلق ہیں، ٹرانسپورٹ سمیت صحت کے بھی پروجیکٹ ہیں۔

  • فیض آباد دھرنا :تحریک لبیک اورپنجاب حکومت معاہدے کی تفصیلات ایوان میں پیش

    فیض آباد دھرنا :تحریک لبیک اورپنجاب حکومت معاہدے کی تفصیلات ایوان میں پیش

    اسلام آباد : فیض آباد دھرنے پر تحریک لبیک سے پنجاب حکومت معاہدے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں گئیں، جس میں کہا گیا معاہدہ حکومت پنجاب کی جانب سے کیا، جائزحق کیلئےنظرثانی کی درخواست کوقانون کے مطابق تسلیم کیاگیا ،تحریک لبیک نے شہریوں کو تکلیف پہنچانے پر معذرت کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوا، وقفہ سوالات کے دور ان وزارت داخلہ نے تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان معاہدے سے متعلق تحریری جواب قومی اسمبلی میں جمع کرا دیا۔

    وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے تحریری جواب میں بتایاکہ معاہدہ دو ہزار اٹھارہ میں حکومت پنجاب کی جانب سے کرایاگیا، جواب میں کہاگیا ہے جائزحق کےلیے نظرثانی کی درخواست کو قانون کے مطابق تسلیم کیا گیا، آسیہ مسیح کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

    اعجاز شاہ نے کہاکہ جن افراد کو احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا انھیں رہا کیا جانا تھا، تحریک لبیک نے شہریوں کو تکلیف پہنچانے پر معذرت کی تھی، تخریب کاری اور سڑک بند کرنے پر چھ افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جبکہ 44 ملزمان کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دیا گیا، ملزمان متعلقہ عدالتوں میں مقدمات بھگت رہے ہیں،صوبائی حکومت کی طرف سے اس کے متعلق جواب کا انتظار ہے۔

    انہوں نے بتایاکہ فیض آباد دھرنے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر اس کی روح کے مطابق کام کررہے ہیں، فیض آبادی دھرنے کے فیصلے پرنظرثانی پٹیشن داخل کردی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں : حکومت اورتحریک لبیک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

    وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے تحریری جواب میں بتایاکہ راول ڈیم میں پانی کا ذخیرہ دن بدن آلودہ ہو رہا ہے، دریائے کورنگ کے ساتھ گندے پانی کو صاف کرنے کے لیے 4 پلانٹ لگانے کی تجویز ہے، منصوبہ بندی کمیشن نے اس منصوبے کی منظوری دے دی، جلد کام کا آغاز ہو جائے گا۔

    انہوں نے کہاکہ اسلام آباد برما پل ایک طرف سے گر گیا ہے،آئندہ مالی سال میں یہ پل تعمیر کیا جائے گا۔

    یاد رہے 2017 میں فیض آباد دھرنے پر  وفاقی وزیرقانون زاہد حامد کے استعفے کے بعد وفاقی حکومت اور مذہبی جماعت تحریک لبیک کےدرمیان معاملات طے پایا تھا، 6 نکاتی معاہدے پر5 افراد کے دستخط کئے۔