Tag: پنجاب حکومت

  • پنجاب حکومت نے تحفظ حقوق نسواں بل پر عمل درآمد روک دیا

    پنجاب حکومت نے تحفظ حقوق نسواں بل پر عمل درآمد روک دیا

    لاہور: پنجاب حکومت نے تحفظ حقوق نسواں بل پر عمل درآمد روک دیا ہے۔

    تحفظ حقوق نسواں بل پر عملدرآمد کا آغاز ملتان سے ہونا تھا، جس کے بعد پنجاب بھر میں بل کا اطلاق ہونا تھا۔ تحفظ حقوق نسواں بل پر مذہبی جماعتوں کی جانب سے تحفظات کے باعث عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔

    محکمہ قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ بل میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی صرف عملددرآمد روکا گیا ہے۔ بل منظور ہونے کا نوٹیفکیشن اس وقت بھی برقرار ہے تاہم عملدرآمد کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا ہے۔

  • اورنج لائن منصوبہ، عمران خان کی ایک بارپھرپنجاب حکومت پرتنقید

    اورنج لائن منصوبہ، عمران خان کی ایک بارپھرپنجاب حکومت پرتنقید

    لاہور: اورنج لائن منصوبہ کیخلاف عمران خان نے ایک بارپھرپنجاب حکومت پرتنقید کر دی، پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا ہےکہ ایک وزیرکا گھربچانے کیلئے اورنج لائن کاروٹ تبدیل کیا گیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب حکومت کو تنقید کانشانہ بناتےہوئے کہا کہ اورنج لائن منصوبے کیلئے کچی آبادی کےمکینوں کےگھرتباہ کیےجارہےہیں۔

    عمران خان نے کچی آبادی کے مکینوں کا ساتھ دینے کیلئے آئندہ ہفتے لاہور جانے کا اعلان بھی کیا۔

  • پنجاب بھرمیں اسکول آج سے ایک ہفتے کیلئے بند

    پنجاب بھرمیں اسکول آج سے ایک ہفتے کیلئے بند

    لاہور : پنجاب حکومت نے سردی کی شدید لہر کے باعث صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکولز آج سے 31 جنوری تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

    محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق صوبے میں سردی کی شدید لہر کے باعث تمام سرکاری اور نجی سکولز ایک ہفتہ تک بند کر دیئے گئے ہیں۔

    فیصلے کا اطلاق آج سے 31 جنوری تک ہو گا۔ محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ سرد موسم میں والدین کے پریشانی کے باعث تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    شدید سردی کی وجہ سے اسکولوں میں بچوں کی حاضری کم ہو چکی تھی جبکہ بڑی تعداد سردی کے باعث بیماریوں کا شکار ہو رہی تھی۔

  • پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان تیار

    پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان تیار

    لاہور: وزیراعلٰی شہباز شریف نے محرم الحرام میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعلٰی ہاؤس میں شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت اعلٰی حکومتی شخصیات شریک ہوئیں۔

    اجلاس میں محرم کے دوران بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ لاہور کے حلقہ این اے 122 میں ضمنی انتخاب کے مختلف پہلو بھی زیر بحث آئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلٰی نے محرم کے دوران منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کو بھی بلدیاتی امیدواروں کی انتخابی مہم کے حوالے سے ضابطہ اخلاق تیار کرنے کی سفارش کی جائے گی۔

  • ڈسکہ واقعے پر حکومت نے فوری اقدامات کئے، پرویز رشید

    ڈسکہ واقعے پر حکومت نے فوری اقدامات کئے، پرویز رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ڈسکہ واقعے پرپنجاب حکومت نے فوری قدم اٹھایا ہے، بول چینل کی سیکیورٹی کلیئرنس کینسل کردی گئی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر پرویز رشید کا کہنا تھاکہ گزشتہ روز ڈسکہ میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک تھا،لوگوں نے اس پرغم و غصہ کا اظہار کیاہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈسکہ واقعے پرپنجاب حکومت نے فوری قدم اٹھایا ہے ،کسی میں طاقت نہیں کہ پاکستان میں آگ لگائے۔

    ایک سوال کے جواب میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ بول چینل کو لائسنس موجودہ حکومت نے نہیں دیا۔موجودہ حکومت کے دورمیں جو سیکیورٹی کلیئرنس دی گئی تھی وہ حکومت نے کینسل کردی ہے ۔

  • سانحہ یوحنا آباد: پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی

    سانحہ یوحنا آباد: پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی

    لاہور : پنجاب حکومت نے سانحہ یوحنا آباد پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے، جس کے سربراہ ڈی آئی جی شہزاد سلطان ہونگے۔

    پنجاب حکومت نے یوحنا آباد خود کش دھماکوں کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی ہے جس کا سربراہ ڈی آئی جی شہزاد سلطان کو مقرر کیا گیا ہے۔

    یوحنا آباد میں ایک روز قبل اتوار کو کیتھولک چرچ اور کرائسٹ چرچ میں عبادت جاری تھی کہ دہشت گردوں نے خودکش دھماکے کر دیئے تھے، جس کے نتیجے میں اب تک 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    سانحہ کیخلاف یوحنا آباد میں کل سے شدید احتجاج جاری ہے اور کشیدگی کے باعث پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔

    مظاہروں کی نوعیت اتنی سنگین ہوچکی ہے کہ اعلیٰ حکام نے رینجرز کو طلب کرلیا ہے، جبکہ پولیس کی بھاری نفری کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔اور مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر واٹر کینن کے ذر یعے پانی پھینکا جارہا پے۔

  • پنجاب حکومت اور نابینا افراد کے درمیان مذاکرات کامیاب

    پنجاب حکومت اور نابینا افراد کے درمیان مذاکرات کامیاب

    لاہور: پنجاب حکومت اور نابینا افراد کے مذاکرات کامیاب ہوگئے، بصارت سے محروم افراد کو آج سے ایڈہاک پر ملازمتوں کے لیٹر تقسیم کیے جائینگے۔

    نابینا افراد کا احتجاج رنگ لے آیا اور پنجاب حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے، حکومتی ٹیم اور نابینا افراد کے مذاکرات کامیاب ہوگئے، روزگار کے متلاشی نابینا افراد نے ایڈہاک پر ملازمتوں کی پنجاب حکومت کی پیشکش قبول کرلی ہے اور انہیں سرکاری اداروں میں ایڈہاک بنیادوں پر تعینات کیا جائے گا۔

    وزیرِاعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کے تمام جائز مطالبات منظور کیے جائینگے اور انہیں آج اپوائنمنٹ لیٹر تقسیم کیے جائنگے۔

    نابینا افراد کا کہنا ہے کہ حکومتی یقین دہانی پر وہ اپنا دھرنا موخر کردیا ہے لیکن اگر حکومت نے اپنا وعدہ پورا نہ کیا تو دوبارہ اسمبلی کے باہر احتجاج کریں گے۔

    گزشتہ روز پنجاب حکومت نے نابینا افراد کو دھکے اور لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر  بے حسی کی انتہا کردی۔

    نابینا افراد روزگار فراہم کرنے کے وعدے اور ان پر عمل نہ ہونے پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں، نابینا افراد کا کہنا تھا کہ وہ ماسٹر ڈگری یافتہ ہیں، اگر روزگار نہ ملا تو بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے۔

    نابینا افراد نے مطالبات حکمرانوں تک پہنچانے کے لئے پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے کی بھی کوشش کی، جس پر انہیں  دھکے ملے اور اسمبلی کا مرکزی دروازہ بند کردیا گیا۔

    پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے نابینا افراد سے مذاکرات کئے جو ناکام رہے،جس پر نابینا افراد نے پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر ہی دھرنا دے دیا اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔

    نابینا افراد کا کہنا ہے کہ یقین دہانیاں تسلیم نہیں، تین ماہ پہلے بھی ایسی ہی یقین دہانیاں کرائی گئیں تھیں، آرڈر جاری ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

    اطلاعات کے مطابق اسمبلی میں معذور افراد کا کوٹہ دو فیصد سے بڑھاکرتین فیصد کرنے کا بل پیش کردیا گیا ہے۔

  • حق مانگنے پر نابینا افراد کو دھکے اور لاٹھیاں ملیں

    حق مانگنے پر نابینا افراد کو دھکے اور لاٹھیاں ملیں

    لاہور: پنجاب حکومت نے نابینا افراد کو دھکے اور لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر  بے حسی کی انتہا کردی۔

    نابینا افراد روزگار فراہم کرنے کے وعدے اور ان پر عمل نہ ہونے پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں، نابینا افراد کا کہنا تھا کہ وہ ماسٹر ڈگری یافتہ ہیں، اگر روزگار نہ ملا تو بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے۔

    نابینا افراد نے مطالبات حکمرانوں تک پہنچانے کے لئے پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے کی بھی کوشش کی، جس پر انہیں  دھکے ملے اور اسمبلی کا مرکزی دروازہ بند کردیا گیا۔

    پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے نابینا افراد سے مذاکرات کئے جو ناکام رہے،جس پر نابینا افراد نے پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر ہی دھرنا دے دیا اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔

    نابینا افراد کا کہنا ہے کہ یقین دہانیاں تسلیم نہیں، تین ماہ پہلے بھی ایسی ہی یقین دہانیاں کرائی گئیں تھیں، آرڈر جاری ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

    اطلاعات کے مطابق اسمبلی میں معذور افراد کا کوٹہ دو فیصد سے بڑھاکرتین فیصد کرنے کا بل پیش کردیا گیا ہے۔

    پنجاب اسمبلی کے باہر نابینا افراد کو رُلتا دیکھ کر تحریک انصاف کے رہنما محمودالرشید سے بھی رہا نہ گیا اور وہ بھی اسمبلی پہنچ گئے،  اسمبلی کے دروازے بند ہونے پر محمود الرشید چراغ پا ہوگئے ۔

    نابینا افراد کے بھرپور احتجاج کے باوجود پنجاب حکومت کو ہوش نہ آیا تو بصارت سے محروم افراد تنگ آکر سڑکوں پر لیٹ گئے، مظاہرین کا کہنا تھا مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔

  • آلو کی درآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ

    آلو کی درآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ

    لاہور : پنجاب حکومت نے گزشتہ برس پیش آنے والے آلو کے بحران کے بعد حکمت عملی تیار کر تے ہوئے آلو کی درآمدپر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    لاہور میں مکئی کے ہائبرڈ بیج کی تعارفی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال آلو کی پیداوار میں نمایاں کمی کے بعد بھارت سے آلو درآمد کرنا پڑے تھے۔

    تاہم رواں سال آلو کی پیداوار سرپلس رہی ہے ۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تین لاکھ ٹن آلو برآمد کر سکتے ہیں ۔

    ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عالمی اور لوکل منڈی میں قیمتوں کے فرق کے پیش نظر دس لاکھ ٹن سے زائد گندم کی برآمدپر حکومت ربیٹ بھی دیگی۔

    اس سے پہلے ڈاکٹر فرخ جاوید نے مکئی کے ہائبرڈ بیج کو متعارف کرایا اور بتایا کہ مکئی کے تحقیقی مرکز یوسف والا ساہیوال میں اس ہائبرڈ بیج کو تیار کیا گیا ہے۔

    یہ بیج استعمال کر کے کسان تین گنا کم لاگت سے 90 ٹن فی ایکڑ تک پیداوار حاصل کر ینگے۔

  • پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے حکم نامہ جاری کر دیا

    پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے حکم نامہ جاری کر دیا

    لاہور: حکومت نے تحریک انصاف کے لاہور شٹ ڈاؤن کو ناکام بنانے کے لیے حکمت عملی طے کرلی ہے ۔

    ذرائع کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو صبح 7 بجے دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کا کہا گیا ہے، جبکہ دفاتر میں نہ پہنچنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

     سرکاری ملازمین کو موبائل فونز پر ایس ایم ایس کے ذریعے دفاترپہنچنےکے پیغامات دیے جارہے ہیں،موبائل ایس ایم ایس میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ حکام کی طرف سے ہدایت ہے کہ ملازمین پیرکے روز اپنی حاضری کویقینی بنائیں ۔

     موبائل ایس ایم ایس کے متن کے مطابق تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ماتحتوں کو بھی یہ حکم نامہ دیں ۔