Tag: پنجاب حکومت

  • کراچی دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی

    کراچی دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی

    کراچی: دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق ہوگیا ہے۔

     محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی بھر میں ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق شروع ہوگیا، ڈبل سواری پر پابندی دو روز کیلئے دفعہ 144کے تحت لگائی گئی پابندی کا اطلاق رات بارہ سے ہفتے کی رات بارہ بجے تک ہوگا، محکمہ داخلہ سندھ خواتین ، بچے، بزرگ، صحافی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار پابندی سے مستثنی ہونگے۔

    محکمہ داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈبل سواری پر پابندی چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر نکلنے والے جلوسوں کی سیکورٹی کیلئے لگائی گئی ہے۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن کے6ماہ مکمل، پی اےٹی کاملک گیرمظاہروں کااعلان

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کے6ماہ مکمل، پی اےٹی کاملک گیرمظاہروں کااعلان

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے چھ ماہ مکمل ہونے پر سترہ دسمبر کو ملک گیر احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کی ہدایت پر عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میںشیخ زاہدفیاض کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس فیصلہ کیا گیا کہ 17 دسمبر کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں نکالی جائینگی اورسانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہداءکی ایف آئی آر کے مطابق تحقیقات کا آغاز نہ ہونے اور حکومتی جے آئی ٹی کی تشکیل پر شدید احتجاج کیا جائیگا۔

     اجلاس میں قراردیا گیا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو چھپانا وزیراعلیٰ پنجاب کا اعتراف جرم ہے، سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں شہداءکے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے۔اتحادی جماعتوں کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ حکومت مخالف احتجاجی تحریک کے آئندہ شیڈول کا اعلان 17دسمبر کو ہی کیا جائیگا۔ اجلاس میںڈاکٹر طاہر القادری کی جلد صحت یابی اور شہدائے ماڈل ٹاﺅن کی درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔

  • چہلم امام حسینؓ: لاہورمیں ڈبل سواری پرپابندی رہے گی

    چہلم امام حسینؓ: لاہورمیں ڈبل سواری پرپابندی رہے گی

    لاہور : چہلم امام حسین کے موقع پر لاہور میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی اور موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی، تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نےسکیورٹی خدشات کے پیش نظر پنجاب حکومت سے چہلم امام حسین کے موقع ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے اور موبائل فون سروس معطل کرنے کی درخواست کی تھی .

     پولیس کی درخواست کو پنجاب حکومت نے منظور کرلیا ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے شہر میں ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس کی معطلی مرکزی جلوس کے مخصوص مقامات پر ہی ہوگی جبکہ باقی تمام شہر میں ڈبل سواری اور موبائل فون سروس بحال رہے گی۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن پر قائم جے آئی ٹی نے تمام گواہان6دسمبر کو طلب کرلیے

    سانحہ ماڈل ٹاؤن پر قائم جے آئی ٹی نے تمام گواہان6دسمبر کو طلب کرلیے

    لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن پر قائم جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے تمام گواہان چھ دسمبر کو طلب کر لئے،پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی نوٹس ملا نہ وہ اس جے آئی ٹی کو تسلیم کرتے ہیں۔

    لاہور میں سانحہ ماڈل ٹاؤن پر قائم جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ عبدالرزاق چیمہ اجلاس میں شرکت کیلئے جمعے کو کوئٹہ سے لاہور پہنچیں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی نوٹس نہیں ملا، اگر آیا بھی تو وہ وصول نہیں کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جے آئی ٹی کو مسترد کر چکے ہیں، اس لئے انکوائری میں شامل ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

  • لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کیلئے درخواستوں کی سماعت

    لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کیلئے درخواستوں کی سماعت

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کیلئے درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ پنجاب حکومت اہم دستاویزات کی حفاظت نہیں کر سکتی، کیوں نہ سانحہ ماڈل ٹاؤن جوڈیشل انکوائری رپورٹ عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا دی جائے۔

    لاہور ہائیکورٹ کے 3 رکنی بنچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کیلئے درخواستوں کی سماعت کی ہے۔ درخواست گزاروں کے مطابق عوام کو معلومات تک رسائی کا آئینی حق حاصل ہے، رپورٹ منظر عام پر نہ لانا بنیادی حقوق اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔

    عدالت نے قرار دیا پنجاب حکومت کا یہ ریکارڈ رہا ہے کہ وہ اہم دستاویزات کی حفاظت نہیں کر سکتی، اس سے پہلے ڈاکٹر طاہرالقادری پر فائرنگ کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ گم کی جا چکی ہے، کیوں نہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا دی جائے۔

    عدالت نے انکوائری ٹریبونل تشکیل دینے کے حوالے سے تمام ریکارڈ رجسٹرار ہائیکورٹ سے طلب کرتے ہوئے قرار دیا دیکھنا یہ ہے کہ کیا پنجاب حکومت ہائیکورٹ کے کسی جج کو بطور انکوائری ٹریبونل تعینات کر سکتی ہے۔ جس کے بعد عدالت نے سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

  • لاہور: گلو بٹ کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور

    لاہور: گلو بٹ کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے  سانحہ ماڈل ٹاون کے اہم  کردار گلو بٹ کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کرلی گئی ہے۔

    ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے گلو بٹ کی جانب سے سزا کے خلاف اور درخواست ضمانت کی سماعت کی گلوبٹ نے موقف اختیار کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن سے اس کا کوئی تعلق نہیں معمولی نوعیت کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے گیارہ سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جو انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے لہذا عدالت سزا کو کالعدم قرار دے جبکہ اپیل کے فیصلے تک ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ہوئے پنجاب حکومت سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

    گلو بٹ کی جانب سے درخواست ضمانت بھی دائر کی گئی تھی جسے عدالت نے قبل از وقت قرار دے دیا ہے بعد ازاں عدالت کے ریمارکس پر گلوبٹ کے وکلاء نے درخواست ضمانت واپس لے لی ہے۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ماڈل ٹاؤن میں گاڑیاں توڑنے کے مجرم گلو بٹ کو گیارہ سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

  • پنجاب پولیس نے مردو خواتین پر مشتمل خصوصی دستہ تیار کرلیا

    پنجاب پولیس نے مردو خواتین پر مشتمل خصوصی دستہ تیار کرلیا

    اسلام آباد: پنجاب حکومت کی جانب سے غیر منظم مظاہرین پر قابو پانے اور انہیں منتشر کرنے کی صلاحیتوں سے بھر پور پولیس کا خصوصی دستہ تیار کر لیا ہے۔

    ملک میں جاری غیر منظم اور مشتعل مظاہروں پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پنجاب پولیس میں پہلی با ر مرد و خواتین اہلکاروں پر مشتمل ایک خصوصی دستہ تیار کیا گیا ہے جن کا کام غیر منظم اور مشتعل مظاہرین پرکم سے کم وقت میں بغیر کسی جانی و مالی نقصان کے انتہائی مہارت، چابکدستی سے نہ صرف قابو پانا ہے بلکہ ضرورت پڑنے پر انہیں منتشر یا موقع پرگرفتار کرنا بھی ہے ۔

    خصوصی تربیت یافتہ دستے کے نو ماہ کے تربیتی کورس کی پہلی سہ ماہی مکمل ہونے پر پولیس کالج سہالہ اسلام آباد میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ تھے ۔تقریب کے دوران خصوصی دستے نے اپنی تربیت اور صلاحیتوں کے بھر پور عملی جوہر دکھائے ۔

    تربیت مکمل کرنے والے جونیئر پولیس افسران کا کہنا تھا کہ وہ اعلی تعلیم یافتہ ہونے کے باعث لاٹھی گولی کلچر کے سخت خلاف ہیں، پولیس اہلکار نو تربیت یافتہ خصوصی دستے کو تیس نومبر کو تحریک انصاف کے جلسے کے موقع پر اتارنے پر غور جاری ہے ۔جو اس خصوصی دستے کا پہلا امتحان بھی ہو گا، تاہم دیکھنا یہ ہے کہ یہ دستہ حکومت کو اپنی حاصل شدہ تربیت سے کس قدر نتائج دینے میں کامیاب ہو تا ہے ۔

  • لاہور واہگہ بارڈرپردھماکےکےبعد8لاوارث گاڑیاں برآمد

    لاہور واہگہ بارڈرپردھماکےکےبعد8لاوارث گاڑیاں برآمد

    لاہور: واہگہ بارڈر پر ہونے والے دھماکے کے باعث تباہ ہونے والی آٹھ گاڑیوں کی ملکیت مسئلہ بن گئی واہگہ چوکی کے انچارج نے گاڑیاں ذاتی ضمانت پر مالکان کے حوالے کردیں ہیں۔ پنجاب رینجرز نے گاڑیوں کی ملکیت جاننے کے لیے ضلعی حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔

    پنجاب حکومت کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق واہگہ بارڈر پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں تباہ ہونے والی آٹھ گاڑیوں کی ملکیت مسئلہ بن گئی ہیں۔ پنجاب رینجرز کی جانب سے ضلعی حکومت کو ہفتے کے روز بھجوائے جانے والے مکتوب کے مطابق ان گاڑیوں کی ملکیت کے حوالے سے جامع سوالات پوچھے گئے تھے۔

    تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ واہگہ پولیس چوکی کے انچارج نے اعلی پولیس حکام ضلعی انتظامیہ اور رینجرز حکام کو اعتماد میں لیے بغیر یہ گاڑیاں دس نومبر کو شخصی ضمانت پر مالکان کے حوالے کردی تھیں۔ صورت حال کو دیکھتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گاڑیوں کی واپسی اور ان کے مالکان کے حوالے سے ضلعی حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • سانحہ ملتان اتفاقیہ حادثہ تھا، تحقیقاتی رپورٹ

    سانحہ ملتان اتفاقیہ حادثہ تھا، تحقیقاتی رپورٹ

    لاہور: سانحہ ملتان کی تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پنجاب حکومت کو موصول ہوگئی ہیں، تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق یہ ایک اتفاقیہ حادثہ تھا ،جس میں تخریب کاری کا عنصر شامل نہیں۔

    سانحہ ملتان کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اے ایس آئی محمد انور نے اسٹیج پر موجود شاہ محمود قریشی کو بھگدڑ کے واقعہ کی خود اطلاع دی، انہوں نے اس خبر سےاعجاز چوہدری اور عمران خان کو بھی آگاہ کیا۔

     رپورٹ کے مطابق عمران خان نے تقریر روک کر لوگوں کو مذکورہ گیٹ سے واپس آنے کی ہدایت کی،جس گیٹ پر یہ واقعہ پیش آیا وہ کھلا تھا اورلائٹ کا بھی انتظام تھا۔

    ویڈیو رپورٹ کے مطابق امدادی کارروائیوں کیلئے مذکورہ گیٹ کو بند کر دیا گیا اور زخمیوں کو موقع پر ہی فوری طبی امدادفراہم کی گئی، پولیس اور ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو موقع پر موجود تھی، بھگدڑ پر قابو پانے اور لوگوں کو پیچھے دھکیلنے کے لئے واٹر کینن سے پانی کا سپرے کیا گیا ۔

    رپورٹ کے مطابق تحریکِ انصاف کی انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ سے طے پانے والے معاہدے کی شقوں پر مکمل عملدر آمد نہیں کیا، جلسہ گاہ کا مقام بڑے ہجوم کے لئے نامناسب تھا۔

  • تحریک انصاف کے رہنما لاشوں کی سیاست چھوڑدیں، زعیم قادری

    تحریک انصاف کے رہنما لاشوں کی سیاست چھوڑدیں، زعیم قادری

    لاہور: پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ حکومت نے سانحہ ملتان کی تحقیقات کےلیے سیکرٹری ماحولیات کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا تعین کیا جائے گا ۔

    لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زعیم قادری نے کہا کہ تحریک انصاف کے جلسہ میں بھگدڑ میں ضلعی انتظامیہ ملوث نہیں اور جلسہ گاہ کی اندورنی سیکورٹی کی ذمہ داری تحریک انصاف نے لے رکھی تھی ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان  تحریک انصاف کے جلسوں میں بدنظمی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے ، ضلعی انتظامیہ نے عوام کی سہولت کیلئے جلسہ گاہ کے چھ میں سے پانچ گیٹ کھول رکھے تھے ۔

    انہوں نے کہا کہ اگر 1122 ہجوم کو کنٹرول کرنے کےلیے پانی نہ پھینکتی تو ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہوتی ، تحریک انصاف کے رہنما لاشوں پر سیاست کرنا چھوڑ دیں اور اپنی کوتاہیاں دوسرے کے کھاتے میں نہ ڈالیں۔