Tag: پنجاب حکومت

  • ’پنجاب حکومت سے پرائمری اسکول چل نہیں رہے جہاز کیا چلائے گی‘

    ’پنجاب حکومت سے پرائمری اسکول چل نہیں رہے جہاز کیا چلائے گی‘

    نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت سے پرائمری اسکول چل نہیں رہے چلے جہاز کیا چلائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے بیان میں کہا میاں نواز شریف نے پی آئی اے کی خریداری کے لیے پنجاب حکومت کا عندیہ ظاہرکیا، حکومت پنجاب سے پرائمری اسکول نہیں چل رہے جہاز کیا چلائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بے بس ہو کر تعلیمی اداروں کو نجکاری کا شکار کر رہی ہے،  پنجاب حکومت بلدیات، تعلیم، صحت کے شعبوں میں ناکام ہوگئی ہے، صوبائی حکومتیں 18ویں ترمیم کے بعد اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہیں۔

  • چینی شہریوں  کی سیکیورٹی کیلئے بم پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

    چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے بم پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

    لاہور : چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے بم پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا گیا، جس کے لیے پچاس کروڑکی منظوری دے دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئےبم پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

    پنجاب حکومت نے کاڑیوں کی خریداری کیلئے پچاس کروڑکی منظوری دے دی، آئی جی پنجاب کی سفارشات پر صوبائی کابینہ نے منظوری دی۔

    وفاقی حکومت نے 2016 میں تئیس گاڑیاں چائنیز و دیگر وی آئی پیز کیلئے خریدی تھیں تاہم 2016 کے بعد سی پیک سمیت دیگر منصوبوں میں اضافے سے گاڑیاں کم پڑی گئیں۔

    یاد رہے چینی سفیر نے اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب میں کہا تھا چینی شہریوں کی سیکیورٹی سی پیک کو آگے بڑھانے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اس کے بغیر یہ نہیں چل سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ چھ ماہ میں دو مہلک حملے ناقابل قبول ہیں، حکومت پاکستان کو چین مخالف دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈائون کرنا ہوگا اور ان لوگوں کو سخت سزا دینی چاہیے جو چینی شہریوں پر مہلک حملوں میں ملوث ہیں، جب تک محفوظ ماحول فراہم نہیں کیا جاتا یہ پروگرام آگے نہیں بڑھ سکتا۔

  • ڈرائیونگ لائسنس بنانے والے شہریوں کو اب کتنی فیس ادا کرنا ہوگی؟

    ڈرائیونگ لائسنس بنانے والے شہریوں کو اب کتنی فیس ادا کرنا ہوگی؟

    سال کے شروع میں پنجاب حکومت نے لاہور، راولپنڈی سمیت پنجاب کے تمام شہروں میں ہر قسم کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں بڑے اضافے کا اعلان کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 20 سال کے وقفے کے بعد ڈرائیونگ فیس کے اسٹرکچر پر نظرثانی کی ہے، صوبائی انتظامیہ نے لرنر لائسنس، کار + موٹر سائیکل لائسنس اور دیگر کی فیسوں میں اضافہ کیا ہے۔

    صوبائی حکومت نے لرنر ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کی فیس 500 روپے مقرر کی ہے جبکہ پہلے یہ فیس صرف 60 روپے تھی۔

    اس سے پہلے لاہور، راولپنڈی میں حکومت پانچ سال کی میعاد کے ساتھ موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے لیے 550 روپے فیس وصول کرتی تھی، اب اتھارٹی موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے لیے 500 روپے سالانہ وصول کررہی ہے۔

    حکومت نے کار یا جیپ ڈرائیونگ لائسنس کی فیس ہر سال 1800 روپے مقرر کی ہے، اس سے قبل کار، جیپ ڈرائیونگ لائسنس کی فیس پانچ سال کی معاید کے لیے 950 روپے تھی۔

    خیال رہے کہ لاہور، راولپنڈی سمیت پنجاب میں تمام اہل شہریوں کو گاڑی چلانے سے پہلے مجاز اتھارٹی سے ایک درست لائسنس حاصل کرنا ہوتا ہے، لائسنس نہ ہونے کی صورت میں شہریوں کو جرمانے یا قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

  • مختلف علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن لگادیا گیا، ریسٹورنٹس کتنے بجے بند ہوں گے؟

    مختلف علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن لگادیا گیا، ریسٹورنٹس کتنے بجے بند ہوں گے؟

    لاہور :صوبائی دارلحکومت کے مختلف علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن لگادیا گیا، جس میں کون کون سے علاقے شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور کے مختلف علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن لگا دیا، یہ لاک ڈاؤن اسموگ کے پیش نظر لگایا گیا ہے۔

    لاک ڈاؤن سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، جس میں بتایا ہے کہ ڈیوس روڈ، کشمیر روڈ، ایبٹ روڈ پر شملہ پہاڑی سے گلستان سینما ، ایمپریس روڈ شملہ پہاڑی سے ریلوے ہیڈ کوارٹر تک ،کوئن روڈ ، علامہ اقبال روڈ کے اطراف میں لاک ڈاؤن ہوگا۔

    نوٹیفکیشن میں کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن والےعلاقوں میں چنگچی رکشے اور کمرشل جنریٹرز پر پابندی ہوگی اور ریسٹورنٹس،باربی کیوپررات8بجےکےبعدپابندی ہوگی۔

    اس سے قبل سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاہور کے زیادہ اسموگ والےعلاقوں میں گرین لاک ڈاؤن لگانےجارہے ہیں، لاہور کے چار پانچ علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن ہوگا۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اسموگ پرجامع پلان دیا ہے اس سےاسمبلی کوآگاہ کروں گی۔

    انھوں نے بتایا تھا کہ گزشتہ چھ ماہ میں ہر محکمے کو اہداف سونپے گئے تھے،مریم اورنگزیباب لاہور کے شہریوں نے کردار ادا کرنا ہے، بھارت کے ساتھ اسموگ کے معاملے پر بات چیت بڑھائیں گے۔

    انھوں نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب دہلی کے وزیراعلیٰ کواسموگ کے تدارک کیلئےخط لکھیں گی، دونوں ممالک ملکرمشترکہ لائحہ عمل ترتیب دی گے تو اسموگ کا حل ہوگا۔

    سینئر وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی طرف جانا ہوگا،وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑی مالکان کی ذمہ داری ہوگی تاہم وزیراعلیٰ نےاسموگ کے مستقل خاتمے کیلئے10سال کا پلان دیا ہے۔

  • گریٹر اقبال پارک کی تعمیر میں کروڑوں کی مالی بےضابطگیاں

    گریٹر اقبال پارک کی تعمیر میں کروڑوں کی مالی بےضابطگیاں

    لاہور: گریٹر اقبال پارک کی تعمیر میں کروڑوں کی مالی بےضابطگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے، آڈٹ رپورٹ پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے آڈٹ رپورٹ پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی ہے، گریٹر اقبال پارک کی تعمیر میں بے ضابطگی سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 21 کروڑ 98 لاکھ سے زائد کی رقم غیرضروری اشیا پر خرچ کی گئی۔

    آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ نیشنل ہسٹری میوزیم ملازمین کو بغیر ریکارڈ 17 کروڑ تنخواہوں کی مد میں تقسیم کیے گئے، نیشنل میوزم میں ناقص معاہدے سے پی ایچ اے کو 16 کروڑ 47 لاکھ کا نقصان ہوا۔

    8 کروڑ سے زائد اخراجات کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا، گریٹر اقبال پارک کے افتتاح پر رولز کی خلاف ورزی پر ایک کروڑ سے زائد خرچ کیے گئے۔

    آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پارک انتظامیہ نے 25 کروڑ روپے سے زائد رقم نجی فرمز کو بطور ایڈوانس غیرقانونی طور پر دیے۔

  • پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال ، پنجاب کے مزید 3 شہروں میں دفعہ 144 نافذ

    پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال ، پنجاب کے مزید 3 شہروں میں دفعہ 144 نافذ

    لاہور : پنجاب کے مزید 3 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، جس کے تحت ہر قسم کے جلسے جلوس اور ریلیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے  بہاولپور ، فیصل آباد اور میانوالی کے بعد ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دفعہ 144 نافذ کردی، محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    دفعہ 144 کا نفاذ 2سے 3اکتوبر تک ہوگا ، تینوں شہروں میں ہر قسم کے جلسے جلوس اور ریلیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔

    پی ٹی آئی نے 2 اکتوبر کو میانوالی ،فیصل آباد،بہاولپورمیں احتجاج کی کال دے رکھی ہے ، امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اوراملاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی۔

    اس سے قبل حکومت پنجاب نے میانوالی میں 7 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی تھی، پابندی کا اطلاق منگل یکم اکتوبرسے7اکتوبرتک ہو گا۔

    ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ، میانوالی میں رینجرز کی2کمپنیاں یکم سے3 اکتوبر تک تعینات ہوں گی۔

    امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اوراملاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی، پابندی کا اطلاق میانوالی میں دہشت گردی کےخطرات کے پیش نظر کیا گیا۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت کردی۔

  • وفاق کے زیرانتظام 3 اسپتال پنجاب حکومت کو دینے کا فیصلہ

    وفاق کے زیرانتظام 3 اسپتال پنجاب حکومت کو دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاق کے زیرانتظام 3 اسپتالوں کو پنجاب حکومت کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ، جن میں فیڈرل گورنمنٹ ٹی بی سنٹر راولپنڈی ، شیخ زید اسپتال اور پی جی ایم آئی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاق کے زیرانتظام تین اسپتال پنجاب حکومت کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ فیڈرل گورنمنٹ ٹی بی سنٹر راولپنڈی ، شیخ زید اسپتال اور پی جی ایم آئی لاہور کی پنجاب حکومت کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی اسپتالوں کی پنجاب حکومت کو منتقلی کے معاملات پر کام جاری ہے ، وفاقی اسپتالوں کی منتقلی پروگرام کے طریقہ کار کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

    وزارت صحت ،وزارت قانون پنجاب اسپتال منتقلی معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں، اسپتالوں کی پنجاب حکومت کو حوالگی کے قانونی امور نمٹائے جا رہے ہیں، تینوں وفاقی اسپتالوں کی املاک پنجاب حکومت کو منتقل کی جائیں گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ اسپتالوں کی پنجاب حکومت کو منتقلی کے معاملات آئندہ ماہ طے پانے کا امکان ہے، وفاقی اسپتالوں کی پنجاب حکومت کو منتقلی رائٹ سائزنگ پلان کا حصہ ہے۔

    وفاقی اسپتالوں کی پنجاب کو منتقلی کی سفارش رائٹ سائزنگ کمیٹی نے کی ہے ، تینوں اسپتال وفاقی حکومت کے زیرانتظام، فنڈنگ وزارت صحت کر رہی ہے، رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارت صحت کو عملدرآمدکیلئے ایک ماہ کی مہلت دی ہے۔

  • ن  لیگی پارلیمانی سیکریٹریز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

    ن لیگی پارلیمانی سیکریٹریز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

    لاہور : ن لیگی پارلیمانی سیکریٹریز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا گیا، 61 کروڑ 24 لاکھ 75ہزار روپے کی لاگت سے 76 گاڑیاں خریدی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لیگی پارلیمانی سیکریٹریز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ کے نامزد کیے گئے پارلیمانی سیکریٹریز کو نئی گاڑیاں دی جائیں گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 61 کروڑ 24 لاکھ 75 ہزار روپے کی لاگت سے 76 گاڑیاں خریدی جائیں گی، جن میں پارلیمانی سیکریٹریز کیلئے 22 کروڑ سے 29 گاڑیاں خریدی جائیں گی۔

    اس کے علاوہ ایس اینڈ جی اے ڈی کیلئے 9 کروڑ 96 لاکھ سے 15 گاڑیاں خریدی جائیں گی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب نے 76 گاڑیاں خریدنےکی درخواست کی تھی۔

    یاد رہے سندھ حکومت نے صوبے بھرمیں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے دو ارب روپے جاری کرنے کےلیے محکمہ خزانہ کو خط لکھا تھا، خط میں کہا گیاتھا کہ سندھ حکومت 138 ۔ فوربائی فور ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنا چاہتی ہے۔ جو سندھ بھر میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کو دی جائیں گی۔

    سندھ حکومت کی جانب سےخریدی جانے والی ایک گاڑی کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے، رواں مالی سال کےبجٹ میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے رقم مختص کی گئی تھی۔

  • وائس چانسلرز کی تعیناتی، پنجاب حکومت نے گورنر کا اعتراض بے معنی قرار دے دیا

    وائس چانسلرز کی تعیناتی، پنجاب حکومت نے گورنر کا اعتراض بے معنی قرار دے دیا

    لاہور: پنجاب حکومت نے وائس چانسلرز کی تعیناتی کے سلسلے میں گورنر کا اعتراض بے معنی قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وائس چانسلرز کی تعیناتی پر گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے درمیان اختلافات سامنے آئے ہیں، پنجاب حکومت نے گورنر پنجاب کے اعتراضات کا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ جن جامعات کے امیدواروں پر اعتراض لگایا گیا ہے، حکومت ان کا ساتھ دے گی۔

    ذرائع پنجاب حکومت کا مؤقف ہے کہ تین ناموں کی سمری بھیجنے کا اعتراض بے معنی ہے، گورنر پنجاب نے شرمندگی سے بچنے کے لیے 6 جامعات پر اعتراض لگا دیے ہیں، اور گورنر پنجاب نے قانون کی غلط تشریح کی۔

    وائس چانسلرز کی تقرری اور آب پاک اتھارٹی پر گورنر اور حکومت پنجاب میں ٹھن گئی

    پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے ایک نام بھیجنا ہے، اور گورنر نے اس پر دستخط کرنے ہیں، 18 ویں ترمیم کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کے پاس وائس چانسلرز کے چناؤ کا اختیار ہے۔

    پنجاب حکومت نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں جامعات کا چانسلر وزیر اعلیٰ خود ہیں، سندھ کے طرز پر پنجاب کو عمل پیرا ہونے پر مجبور نہ کیا جائے۔

  • ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دینے والے طلبا کے لیے بڑی خبر آگئی

    ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دینے والے طلبا کے لیے بڑی خبر آگئی

    لاہور : ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دینے والے طلبا کے لیے بڑی خبر آگئی ، ٹیسٹ 22 کو پورے پاکستان سمیت سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کیلئے 12 شہروں میں دفعہ 144 لگا دی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ 22 ستمبر کو پنجاب کے 12 شہروں میں دفعہ 144 نافذ ہوگی۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ شہروں میں لاہور، گوجرانولہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور ڈی جی خان، ساہیوال، راولپنڈی، سرگودھا،گجرات اوررحیم یارخان شامل ہیں۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ امیدواروں اورسپروائزری عملے کےعلاوہ کوئی امتحانی مراکزمیں داخل نہیں ہوسکے گا اور امتحانی مراکز سے 100گز کےفاصلے تک غیر متعلقہ افراد کی نقل و حرکت پرپابندی ہوگی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانی مراکز اور اطراف میں کسی قسم کےاحتجاج یا مظاہرے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    خیال رہے ٹیسٹ 22 ستمبر کو سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں لیا جائے گا۔

    Urdu Blogs | ARY News – اردو تبصرے