Tag: پنجاب حکومت

  • سیاسی سرگرمیوں، مظاہروں اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی

    سیاسی سرگرمیوں، مظاہروں اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی

    لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں سیاسی سرگرمیوں، مظاہروں اور جلسے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    سیکریٹری داخلہ پنجاب نے پورے پنجاب میں پابندی کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، جاری نوٹیفکیشن میں پنجاب حکومت نے بتایا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق 22 سے 24 اگست تک صوبے بھر میں ہوگا۔

    پابندی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے، سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی اجتماعات دہشتگردوں کیلئے آسان ہدف ہوسکتے ہیں۔

    نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ امن وامان کے قیام اور انسانی جانوں، املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے۔

  • منکی پاکس کے پھیلاؤ کا خطرہ ،  ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی گئی

    منکی پاکس کے پھیلاؤ کا خطرہ ، ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی گئی

    لاہور : پنجاب حکومت نے منکی پاکس پر ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی ، کمیٹی وائرس کی روک تھام، تشخیص پر کام کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں منکی پوکس کے پھیلاو کے خطرے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی اور سابق نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا۔

    ٹیکنیکل کمیٹی میں شعبہ صحت سے 20 سنئیر افراد شامل ہیں ، کمیٹی مونکی پوکس کی روک تھام، تشخیص پر کام کرے گی اور مریضوں کے علاج کا طریقہ کار وضع کرے گی۔

    وائرس کی ویکسین منگوا کر کس کو لگائی جائے گی یہ بھی کمیٹی طے کرے گی جبکہ طبی عملے اور ائیرپورٹ عملے کی مشتبہ مریضوں کے علاج کی ٹریننگ پر کام کرے گی۔

    کمیٹی میں بارڈر ہیلتھ سروسز، یونیسیف، عالمی ادارہ صحت کے ارکان شامل ہیں ، جلد، میڈیسن، مائیکروبیالوجی کے سنئیر پروفیسرز کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

    ڈی جی ہیلتھ پنجاب اور ریسکیو 1122 کے رکن بھی ٹیکنیکل کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

  • پنجاب حکومت نے چینی کمپنی کے ساتھ سولر پینل بنانے کا معاہدہ کر لیا

    پنجاب حکومت نے چینی کمپنی کے ساتھ سولر پینل بنانے کا معاہدہ کر لیا

    لاہور : پنجاب حکومت نے چینی کمپنی کے ساتھ سولر پینل بنانے کا معاہدہ کر لیا، آئکو کمپنی سولر پینلز مینوفیکچرنگ کا پہلا کارخانہ لگائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اور چین کی سولر انرجی کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، وزیرصنعت چوہدری شافع اور آئکوکمپنی کےحکام نے معاہدے پر دستخط کیے۔

    چینی کمپنی آئکو پنجاب میں سولر پینلز مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ پلانٹ لگائےگی ، وزیرصنعت شافع حسین نے کہا کہ چینی کمپنی پنجاب میں سولر پینلز مینوفیکچرنگ کا پہلا کارخانہ لگائے گی۔

    شافع حسین کا کہنا تھا کہ بھارت سولرپینلزبنارہاہےاورہرسال ایک ارب ڈالرکے سولرپینلز برآمدکر رہا ہے ، غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ سولر انرجی سیکٹر میں اشتراک بھی کریں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران سولر پینلز بنانے والی بیس چینی کمپنیوں نے پاکستان میں کاروبار کرنے کے حوالے سے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے، بجلی کے بڑھتے ہوئے ٹیرف کے باعث سولر انرجی کا استعمال آنے والے وقت میں ناگزیر ہو جائے گا۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ خواہش ہےکہ سولر پینلز پاکستان میں بننےچاہیے،جس حساب سےبجلی کےنرخ بڑھ رہےہیں، سولر ہمارامستقبل ہے۔

    چوہدری شافع حسین نے کہا کہ مقامی اور غیر ملکی بالخصوص چینی صعنت کاروں کیلئے شیخوپورہ میں 650 ایکڑ پر گارمنٹس سٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جہاں صعنتکاروں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

  • سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر

    سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر

    لاہور : سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر آگئی، ملازمتوں سے متعلق رول17 اے ختم کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی ملازمتوں سے متعلق رول 17 اے ختم کردیا ، جس کے تحت اب سرکاری ملازمت کے دوران فوت ہونیوالے ملازم کے اہلخانہ کو نوکری نہیں ملے گی۔

    پنجاب سول سرونٹس اپوئنٹمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروس رولز 1974 میں ترمیم کردی گئی، رول 17 اے کے تحت  ملازمین کے اہلخانہ کو نوکری دی جاتی تھی۔

    سرکاری ملازم کی وفات کی صورت میں اہلخانہ میں سے کسی ایک کو نوکری دی جاتی تھی۔

    اس حوالے سے سیکرٹری ریگولیشنز سروسز نے رول 17 اے ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

  • 9 اور 10 محرم کو  کن شہروں میں موبائل سروس بند رہے گی؟

    9 اور 10 محرم کو کن شہروں میں موبائل سروس بند رہے گی؟

    لاہور : 9 اور 10 محرم کو مخصوص مقامات پر موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، کن شہروں میں سروس بند رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 9 اور 10 محرم کو موبائل سروس مخصوص مقامات پر معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اکثر اضلاع میں 10،9محرم کوصبح 8 سے رات 10تک موبائل جزوی بند رہے گی۔

    لاہور،قصور، شیخوپورہ،سرگودھا،خوشاب ، سیالکوٹ،اٹک،جہلم ،چکوال،ملتان میں بھی سروس بند نہیں ہوگی جبکہ خانیوال، لودھراں،وہاڑی،ساہیوال،پاکپتن،اوکاڑہ، چنیوٹ میں سروس بحال رہے گی۔

    گوجرانولہ، نارووال ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اوربھکر ، منڈی بہاؤالدین،وزیرآباداورراجن پور میں سروس جزوی معطل رہے گی، اس کے علاوہ فیصل آباد،بہاولنگر اورحافظ آباد میں بھی جزوی سروس معطل ہوگی۔

    راولپنڈی 28 ، رحیم یارخان 15، میانوالی اوربہاولپور میں 11 مقامات پر سروس معطل ہوگی۔

  • بجٹ 2024-25 :  100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑا اعلان

    بجٹ 2024-25 : 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑا اعلان

    لاہور : بجٹ میں 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑا اعلان کردیا گیا، جس سے بلوں سے پریشان عوام کو ریلیف ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان کیا ہے۔

    بجٹ دستاویز میں بتایا کہ 9 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے چیف منسٹر روشن گھرانہ پروگرام کے ذریعے صوبے کی سطح پر مہنگی بجلی اور بلوں سے پریشان عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

    دستاویز میں کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلوصارفین کو مکمل سولر سسٹم مفت فراہم کیا جارہا ہے، جسے لگانے کے تمام اخراجات بھی حکومت پنجاب ادا کر رہی ہے۔

    بجٹ دستاویز کے مطابق 9 ارب روپے کی لاگت سے چیف منسٹر سولرائزیشن آف ایگری کلچر ٹیوب ویلز پرواگرام شروع کیا جارہا ہے، جس کے تحت 7 ہزار ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کیا جائے گا۔

    بجٹ کا مجموعی حجم 5 ہزار 446 ارب روپے ہے، کُل آمدن کا تخمینہ 4 ہزار 643 ارب 40 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، 842 ارب روپے ڈیولپمنٹ اخراجات تجویز کیے گئے ہیں جبکہ سالانہ ڈیولپمنٹ پلان میں 77 نئے میگا پراجیکٹ شامل ہوں گے۔

  • عوام کے لئے نئی مشکل ،  گھروں پر صفائی ستھرائی  کے چارجز لگانے کا فیصلہ

    عوام کے لئے نئی مشکل ، گھروں پر صفائی ستھرائی کے چارجز لگانے کا فیصلہ

    لاہور : گھروں پر صفائی ستھرائی کے چارجز بھی عوام سے وصول کئے جائیں گے، گھروں پر کتنے سینٹری چارجز لاگو ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے گھروں پر صفائی ستھرائی چارجز لگانے کا فیصلہ کرلیا ، دس مرلے کے گھروں پر دو سو روپے اور اس سے بڑے گھروں پر پانچ سو روپے سینٹری چارجز لاگو ہوں گے۔

    مریم نواز نے محکمہ بلدیات کو مجوزہ سینیٹیشن چارجز میں پچاس فیصد سے زائد کی کمی کی ہدایت کردی۔

    وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں پرائیویٹ سیکٹر ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لیے واٹر چارجز میں اضافےکی تجویز بھی پیش کی گئی، جس کو وزیراعلیٰ مریم نواز نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہائیڈور پاور پروجیکٹس واٹر چارجز میں اضافے سے بجلی مزید مہنگی ہونے کا اندیشہ ہے۔

    گذشتہ روز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت صاف ستھرا پنجاب پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ ہوا تھا ، ذرائع نے بتایا تھا کہ پروگرام کےتحت صفائی کا کام نجی شعبےکےسپردکیاجائے گا اور ڈویژن کی سطح پر صفائی کا کام ویسٹ مینجمنٹ کمپنیزکریں گی.

    جون سےکام نجی شعبےکےسپرد کرنے کیلئےٹینڈر پراسس شروع کیاجائے گا، گھروں،دکانوں،کاروباری مراکزسےسینی ٹیشن فیس وصول کی جائے گی.

    کم سے کم سینی ٹیشن فیس 200 روپے ماہانہ رکھنےکی تجویز ہے تاہم محکمہ بلدیات کی تجویز آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی،.

  • کسان کے پی حکومت کو گندم 3900 روپے میں نہ بیچ سکیں، پنجاب حکومت نے راستے بند کر دیے

    کسان کے پی حکومت کو گندم 3900 روپے میں نہ بیچ سکیں، پنجاب حکومت نے راستے بند کر دیے

    راولپنڈی: پنجاب حکومت نے گندم کے پی حکومت کو 3900 روپے میں بیچنے کے راستے مسدود کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے کسان خیبر پختونخوا کی حکومت کو گندم 3900 روپے میں نہ بیچ سکیں، اس کے لیے پنجاب حکومت نے ’اسمگلنگ روکنے‘ کی آڑ میں راستے مسدود کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

    جاری نوٹیفکیشن میں سیکریٹری فوڈ کی جانب سے اہم شاہراہوں پر چیک پوسٹیں قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، گندم اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اہل افسران کو ذمہ داری سونپنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

    دوسری طرف ذرائع آٹا ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا نے 3 لاکھ ٹن گندم کی ڈیمانڈ کی ہے، اور کے پی میں ہزاروں ٹرک گوداموں کے باہر کھڑے ہیں، کے پی حکومت پنجاب کی گندم 3900 روپے فی من خرید رہی ہے۔

    آٹا ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع نے بتایا کہ پنجاب میں اوپن مارکیٹ میں گندم 2800 سے 3000 روپے فی من فروخت ہو رہی ہے، اب جب کہ کے پی حکومت صحیح دام دے رہی ہے تو حکومت پابندیاں لگا کر کسان کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہی ہے۔

  • صحافیوں نے پنجاب حکومت کے مجوزہ ہتک عزت قانون 2024 کو مسترد کردیا

    صحافیوں نے پنجاب حکومت کے مجوزہ ہتک عزت قانون 2024 کو مسترد کردیا

    لاہور : صحافیوں نے پنجاب حکومت کے مجوزہ ہتک عزت قانون 2024کو مستردکردیا اور کہا قانون لاگوکرنےکی کوشش پنجاب حکومت کومہنگی پڑے گی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب نے پنجاب حکومت کے مجوزہ ہتک عزت قانون 2024 کو مسترد کردیا۔

    صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے کہا کہ ہم سچ کہنے،سچ دکھانےاورچھاپنےپریقین رکھتے ہیں،جبر قبول نہیں، پنجاب حکومت آمرانہ ڈگر پر چل پڑی ہے، قانون لاگو کرنے کی کوشش پنجاب حکومت کومہنگی پڑے گی۔

    ارشدانصاری کا کہنا تھا کہ صحافت ،صحافیوں کا گلہ دبانے کی بجائے حکومت گورننس پر توجہ دے، خوف ڈال کر صحافیوں کی زبان بندی کی کوشش کی گئی ہے، توقع ہے پنجاب حکومت کی اتحادی پیپلزپارٹی بھی آواز اٹھائے گی۔

    انھوں نے کہا کہ آزادصحافت سےخوفزدہ ہونےکی بجائےرہنمائی کاکام لیاجائے ، قانون سازی تمام فریقین کی مشاورت سے کی جائے ، مشاورت سےمثبت اوردیرپانتائج حاصل ہوں گے۔

    صدر لاہور پریس کلب نے خبردار کیا پنجاب حکومت جوش کی بجائے ہوش سے کام لے اور لاہور پریس کلب کےمتفقہ پلیٹ فارم سےتحریک کا آغاز کیا جائے گا، دھونس، جبر کی بجائے جمہوری انداز سے معاملات آگے بڑھائے جائیں۔

  • گھر گھر مفت دوائیں پہنچانے کا منصوبہ تیار

    گھر گھر مفت دوائیں پہنچانے کا منصوبہ تیار

    لاہور: پنجاب حکومت نے مہنگائی کی ماری عوام کو ریلیف دینے کے لیے اہم منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے گھر گھر مفت دوائیں پہنچانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے لیکن نجی کورئیر کمپنی نے دیہاتوں میں مقیم مریضوں تک ادویات پہنچانے سے معذرت کرلی۔

    ذرائع نے بتایا کہ نجی کورئیر کے ذریعے مفت دواؤں کی فراہمی بڑے شہروں تک ہوگی، پنجاب حکومت نے نجی کورئیر کمپنی سے ادویات پہنچانے کی خدمات لی ہیں تاہم کورئیر کمپنی کے شہروں تک محدود ہونے پرمنصوبے میں تبدیلی کی گئی ہے۔

    دوسری جانب وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ امراض قلب، ٹی بی، ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو دوائیں گھروں تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیر صحت پنجاب نے بتایا کہ منصوبے کو دو فیز میں تقسیم کرنے کا پلان ہے، پہلے فیز میں دوائیں شہروں کے مریضوں تک مفت پہنچیں گی جبکہ دوسرے فیز میں دوائیں دیہاتوں کے مریضوں تک پہنچائیں گے،۔

    وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے مزید کہا کہ نجی کورئیر کمپنی سے معاہدہ پیپرا رولز کے مطابق کررہے ہیں۔