Tag: پنجاب حکومت

  • حکومت نے کل چھٹی کا اعلان کردیا

    حکومت نے کل چھٹی کا اعلان کردیا

    لاہور : پنجاب حکومت نے کل مقامی چھٹی کا اعلان کر دیا، جس کے تحت لاہور کے تمام سرکاری تعلیمی اور ضلعی اداروں میں عام تعطیل ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سالانہ عرس مبارک حضرت شاہ حسین ؒ (میلہ چراغاں) کے موقع پر 02مارچ بروز ہفتے کو مقامی چھٹی کا اعلان کر دیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ لاہور کے تمام سرکاری تعلیمی اور ضلعی اداروں میں عام تعطیل ہو گی تاہم چھٹی کا اطلاق پنجاب سول سیکرٹریٹ کے ملازمین پر نہیں ہوگا۔

    خیال رہے محضرت شاہ حسین ؒ کے سالانہ تین روزہ عرس کی تقریبات ہفتہ کو صوبائی دارالحکومت میں شروع ہوں گی، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا صاحب کی قبر پر روایتی چادر چڑھا کر عرس کی تقریبات کا آغاز کریں گے۔

    اس موقع پر دینی کمیٹی کے اراکین، علماء مشائخ اور عزاداروں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

    محکمہ اوقاف نے عرس گرانٹ کے لیے 459,000 روپے مختص کیے ہیں جبکہ مقامی پولیس اور محکمہ نے زائرین کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گیے ہیں۔

  • صحافیوں کے لئے بڑی خوشخبری

    صحافیوں کے لئے بڑی خوشخبری

    لاہور : پنجاب حکومت نے صحافیوں کو 3300 پلاٹس آسان اقساط پر دینے کا اعلان کردیا ، قسطوں کی ادائیگی 10 سال میں آسان اقساط پر ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا میڈیا کمیونٹی کے لیے اہم اقدام سامنے آیا، وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ لاہور میں 200 ایکڑ پر مشتمل رہائشی منصوبہ شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔

    محسن نقوی نے صحافی برادری کے ساتھ کیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا، رہائشی منصوبے کی ذمہ دارراوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ہو گی۔

    عامر میر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں صحافیوں کو 3300پلاٹس آسان اقساط پردیے جائیں گے، قسطوں کی ادائیگی 10 سال میں آسان اقساط پر ہوگی۔

    نیوز روم اور رپورٹنگ اسٹاف کے لیے برابر کا 30، 30 فیصد کوٹہ ہوگا جبکہ لاہور سے باہر کے صحافیوں کے لیے 25 فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے اور کیمرہ مین اور فوٹوگرافرز کا کوٹہ 15فیصد ہوگا۔

    پلاٹس قرعہ اندازی کے ذریعےالاٹ کیے جائیں گے، درخواست فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 6 فروری ہوگی جبکہ پلاٹس الاٹمنٹ کیلئے حتمی قرعہ اندازی 12 فروری کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلوچستان اور کے پی کے بعض علاقوں میں بیلٹ پیپرز کی فضائی راستے سے ترسیل کا فیصلہ کرلیا۔

  • پاکستان اور کینیڈا میں بڑا معاہدہ

    پاکستان اور کینیڈا میں بڑا معاہدہ

    لاہور: پنجاب اور کینیڈین صوبوں برٹش کولمبیا اور البرٹا کےدرمیان معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اور پاکستان ویسٹرن کینیڈا ٹریڈایسوسی ایشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔

    یادداشت پر دستخط نگراں پنجاب کابینہ کی منظوری کےبعد کیے گئے، دستخط کی تقریب وینکوورمیں کنیڈین قونصل خانے میں ہوئی۔

    پنجاب حکومت کا 3 رکنی وزارتی وفد دستخط کرنے وینکوور پہنچا، وزیر تجارت ایس ایم تنویر،وزیر تعلیم منصورقادر اوروزیر سیاحت عامر میر شامل ہیں۔

    قونصل جنرل جانباز خان نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی ، مفاہمت کی یادداشت پر ایس ایم تنویر اور بشری رحمان نے دستخط کیے۔

    پنجاب اور کینیڈین صوبوں برٹش کولمبیا اور البرٹا کےدرمیان معاشی سرگرمیوں کا فروغ ہے، مفاہمت سےدوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

    مشترکہ مفاد کیلئے مذہبی اورتعلیمی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

  • پنجاب حکومت نے اسموگ کے خاتمے کیلئے چینی ماہرین سے رہنمائی حاصل کر لی

    پنجاب حکومت نے اسموگ کے خاتمے کیلئے چینی ماہرین سے رہنمائی حاصل کر لی

    لاہور : پنجاب حکومت نے اسموگ کے خاتمے کیلئے چینی ماہرین سے رہنمائی حاصل کر لی ،سیکرٹری زراعت نے کہا کہ بڑھتی آبادی، ٹرانسپورٹ اور صنعتی سرگرمیاں سموگ کی بنیادی وجوہات میں شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبے میں اسموگ کے خاتمے کیلئے پنجاب حکومت کےعملی اقدامات جاری ہے، پنجاب حکومت نے اسموگ کے خاتمے کیلئے چینی ماہرین سے رہنمائی حاصل کر لی۔

    سیکرٹری زراعت نادرچٹھہ پنجاب سے اسموگ کنٹرول کیلئے آئے چین کےاعلیٰ سطح وفد کی ملاقات ہوئی، نادرچٹھہ نے کہا کہ اسموگ کنٹرول کیلئےچینی ماہرین کے تجربات اور مہارت ہمارے لئے فائدہ مندہوگی۔

    سیکرٹری زراعت کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سالانہ گندم کی کاشت6.4ملین ایکڑ،دھان کی2.6 ملین ایکڑہوتی ہے جبکہ گندم کی مشینی کاشت31فیصد اور کٹائی مشینوں سے69فیصد کی جاتی ہے ، اسموگ بننے میں زراعت کا صرف 20 فیصدحصّہ ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ دھان کی کٹائی کے بعد بھارت میں زیادہ رقبہ پرآگ لگنےسےفضائی آلودگی ہوتی ہے، بڑھتی آبادی، ٹرانسپورٹ،صنعتی سرگرمیاں سموگ کی بنیادی وجوہات میں شامل ہیں۔

    چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ چینی ماہرین سےملاقات کا مقصد آئیدیاز، نالج اور تجربات کی باہمی شئیرنگ ہے۔

  • بلاسود قرضے پر الیکٹرک بائیکس، عوام   کے لئے بڑی خوشخبری

    بلاسود قرضے پر الیکٹرک بائیکس، عوام کے لئے بڑی خوشخبری

    لاہور : پنجاب حکومت نے عوام کو بلاسود قرضے پر 26 ہزارالیکٹرک موٹر بائیکس اور رکشے دینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں پنجاب حکومت کے اسموگ کے خاتمے کے لئے ماحول دوست اقدام جاری ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بلاسود قرضے پر 26 ہزارالیکٹرک موٹر بائیکس اور رکشے دینےکا اعلان کردیا۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ طلبہ کو دس ہزار، سرکاری ملازمین کو دوہزار، سرکاری ونجی خواتین ملازمین کو دوہزارای بائیکس کیلئے بلاسودی قرضہ دیا جارہا ہے جبکہ اسپیشل افرد کودوہزارالیکٹرک تھری ویلز بائیکس دینےکا اعلان کیا ہے۔

    پنجاب حکومت نے سرکاری سطح پرفیول موٹر سائیکل خریدنے پرپابندی لگا دی ہے، یعنی سرکاری محکمےصرف ای بائیکس ہی خرید سکیں گے۔

    وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے پنجاب میں الیکٹرک رکشہ سازی کا باقاعدہ آغاز کیا اور کہا چین کو رول ماڈل بنائیں گے جہاں کوئی بھی موٹرسائیکل فیول پر نہیں ہے۔

    وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر ہے ہمیں آلودگی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، بلا سود الیکٹرک بائیکس و الیکٹرک رکشہ پروگرام کے لیے پنجاب بینک حکومت پنجاب کی معاونت اور لیڈنگ رول ادا کر رہا ہے، طلبا وطالبات کے لیے بلا سود الیکٹرک بائیکس دینا ایک مثالی قدم ہے۔

  • اسکولز کو 3 دن  بند رکھنے کا فیصلہ

    اسکولز کو 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ

    لاہور : پنجاب حکومت نے اسوگ کی صورتحال کے پیش نظر 10 اضلاع میں 3دن جمعہ، ہفتہ اور اتوار اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اسوگ کی صورتحال کے پیش نظر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں اسموگ کے تدارک کیلئے سافٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں پنجاب کے 10 اضلاع میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ، لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین میں 3دن اسکول بندرہیں گے۔

    نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اتوار کو تمام مارکیٹیں مکمل بند رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جمعہ اور ہفتہ کو مارکیٹیں تین بجے کے بعد کھولنے کی اجازت ہوگی۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انتیس نومبرکومصنوعی بارش برسانےکی بھی کوشش کی جائےگی تاہم اتوار کو مال روڈ سائیکلنگ کیلئے مختص ہوگی۔

  • پنجاب حکومت نے شہریوں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا

    پنجاب حکومت نے شہریوں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا

    لاہور: فضائی آلودگی قابو پانے کیلئے لگایا گیا 2روزہ لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا تاہم پنجاب حکومت نے شہریوں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں اسموگ کی خراب صورتحال سے نمٹنے کیلئے لگایا گیا دو روزہ لاک ڈاؤن ختم ہوگیا، جس کے بعد آج سے تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز معمول کے مطابق کھل گئے۔

    پنجاب حکومت نے شہریوں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے اور کہا اسموگ کےباعث بیماریوں سےبچنےکیلئےماسک ضرورپہنیں۔

    تاہم لاہور کی فضا میں سموگ کی شدت میں کمی کے بعد لاہورکا ایئر کوالٹی انڈیکس دو سو اکتیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ لاہور میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت27 اور کم سے کم 13 تک جانے کا امکان ہے ، شہر میں ہوا نہ چلنے کے باعث نمی کا تناسب 86 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورمیں آئندہ24گھنٹےکےدوران موسم خشک رہےگابارش کا امکان نہیں۔

  • اسموگ بے قابو : حکومت کا لاہور میں مصنوعی بارش برسانے پر غور

    اسموگ بے قابو : حکومت کا لاہور میں مصنوعی بارش برسانے پر غور

    لاہور : صوبائی دالحکومت لاہور میں اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر شہر میں مصنوعی بارش برسانے پر غور شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسموگ نے لاہور شہر میں پھر سے ڈیرے ڈال لئے ، جس سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہونے لگا ہے ، شہر کا مجموعی ائیرکوالٹی انڈیکس دوسو پینتالیس ریکارڈ کیا گیا،جس کے بعد آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا شمارپہلے نمبر پر برقرار ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں آئندہ 24 گھنٹےمیں بارش کاکوئی امکان نہیں جبکہ بڑھتی اسموگ کےباعث شہریوں کومشکلات کاسامنا ہے، طبی ماہرین نے شہریوں کواحتیاطی تدابیر کے ساتھ گھروں سے نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔

    بڑھتی فضائی الودگی کے پیش نظر پنجاب حکومت نے شہر میں مصنوعی بارش برسانے پر غور شروع کردیا ہے تاہم ہفتے کو اسکول،کالج ودیگرتمام سرکاری اورنجی ادارےبند رہیں گے۔

    گذشتہ روز نگراں پنجاب حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش اور مارکیٹوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیاتھا، نوٹیفکیشن کے مطابق 18 نومبر کو 10 اضلاع میں اسکول، کالجز اور جامعات بند رہیں گی، مارکیٹیں، دکانیں، جم، سنیما سہ پہر تین بجے کھلیں گے۔

    لاہور، ننکانہ صاحبم شیخوپورہ، قصور، گجرات میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین پر بھی اطلاق ہوگا۔

  • پنجاب حکومت نے جزوی لاک ڈاؤن میں بھی تبدیلی کردی

    پنجاب حکومت نے جزوی لاک ڈاؤن میں بھی تبدیلی کردی

    لاہور: پنجاب حکومت نے جزوی لاک ڈاؤن میں بھی تبدیلی کردی،  8 اضلاع میں مارکیٹس کو آج اور کل کھولنے کی اجازت دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق اسموگ کی وجہ سے پنجاب حکومت نے مخصوص اضلاع جزوی لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم آج جزوی لاک ڈاؤن میں تبدیلی کرتے ہوئے پنجاب کے نے 8 اضلاع میں مارکیٹس کو آج اور کل کھولنے کی اجازت دیدی۔

    محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر پنجاب نے ترمیمی فیصلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، جس کے مطابق شاپنگ مالز سمیت مارکیٹس  ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گی، آج اور کل شاپنگ مال، مارکیٹس معمول کے مطابق کھلیں گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹ، سنیما، جم بھی آج کھلے رہیں گے، اس فیصلے کا اطلاق لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، نارووال، حافظہ آباد، سیالکوٹ پر ہوگا۔

    واضح رہے کہ ہر سال موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی ملک کے بالائی اور وسطی حصے شدید دھند کی لپیٹ میں آ جاتے ہیں، دھند، دھویں اور گرد و غبار کا امتزاج اسموگ کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔

  • 10 نومبر کو بھی عام تعطیل کا اعلان

    10 نومبر کو بھی عام تعطیل کا اعلان

    لاہور : پنجاب حکومت نے اسموگ سے نمٹنے کیلئے 10 نومبرکی تعطیل کااعلان کر دیا، لاہور ڈویژن اور دیگر 4اضلاع میں تعلیمی ادارے اورسرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نےاسموگ سے نمٹنے کیلئے 10 نومبر کی تعطیل کااعلان کر دیا، پنجاب کے 8 اضلاع میں 10نومبر کی عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ تعطیل لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن کیساتھ حافظ آباد ، شیخوپورہ ،سیالکوٹ میں کی جائے گی اور تعطیل کےدوران محکمہ سیکنڈری ہیلتھ کی سفارشات پرمکمل عملدرآمد کرایا جائے گا۔

    چاروں اضلاع ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور اور لاہور ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال کے اضلاع میں بھی 10نومبر کو چھٹی ہوگی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ڈویژن اور دیگر 4اضلاع میں تعلیمی ادارے اورسرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے اور چھٹی سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے ادارے کھلے رہیں گے۔

    چیف سیکرٹری پنجاب کے آفس سے 10نومبر کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ہے۔