Tag: پنجاب حکومت

  • ملک کے مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

    ملک کے مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

    لاہور : پنجاب حکومت نے اسموگ کی حالیہ صورتحال کے باعث مختلف اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا، لاک ڈاؤن رواں ہفتہ جمعرات سے اتوار تک رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کےاحکامات پر چند اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذکردیاگیا ، جس میں لاہور،ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ،حافظ آباد، نارووال شامل ہیں.

    محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ نےاسمارٹ لاک ڈاؤن کانوٹیفکیشن جاری کر دیا، اسمارٹ لاک ڈاؤن رواں ہفتہ جمعرات سے اتوار تک رہے گا۔

    لاک ڈاؤن کے دوران ضلع بھرکے اسکولزبندرہیں گے جبکہ تمام مارکیٹس،شاپنگ مال،تجارتی وکاروباری مراکز بند رہیں گے اور ساتھ ہی ،سینماہالز،ہوٹلزبھی بندرکھےجائیں گے۔

    نوٹیفکیشن میں عوام کو زیادہ وقت گھروں میں رہنے اور نقل وحرکت محدود رکھنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

    یاد رہے پنجاب حکومت نےکابینہ کمیٹی ماحولیات کے فیصلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا کیا گیا تھا، جس میں کہا تھا کہ 9نومبرکویوم اقبال پرسرکاری چھٹی ہوگی۔

    پنجاب حکومت نے10نومبرکی چھٹی کابھی نوٹیفکیشن جاری کیا ، جس میں کہا گیا کہ 10نومبرکوسرکاری،پرائیویٹ،تعلیمی ادارے،یونیورسٹیزبندرہیں گیی جبکہ ریسٹورنٹس،پارکس اورسینمازبھی بندرہیں گے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے10نومبرسے12نومبرتک بند رہیں گے جبکہ 11اور12نومبرکومارکیٹیں بندرہیں گی۔

    گذشتہ روز ایوان وزیر اعلی میں میڈیا کو انسداد سموگ کے حوالے سے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا تھا کہ لاہور ڈویژن، گوجرانولہ اور حافظ آباد میں ماحولیاتی اور ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

    نگران وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ معاشی سرگرمیوں کے تسلسل کیلئے کارخانے اور فیکٹریوں کو بند نہیں کیا جارہا جبکہ بھارت کی جانب سے آنے والی فضائی آلودگی کے تدارک کیلئے وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے۔

  • بینائی سے محروم کرنے والے  ایوسٹین انجکشن  کے استعمال پر  پابندی اٹھانے کا فیصلہ

    بینائی سے محروم کرنے والے ایوسٹین انجکشن کے استعمال پر پابندی اٹھانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : بینائی سے محروم کرنے والے ایوسٹین انجکشن کے استعمال پر پابندی اٹھانے کا فیصلہ کرلیا گیا اور ایوسٹین میڈیسن ری کال الرٹس منسوخ کر دیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ایوسٹین انجکشن کے استعمال پر پابندی اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے ایوسٹین میڈیسن ری کال الرٹس منسوخ کر دیئے اور ایوسٹین کے 4بیچ ریلیز کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب کوالٹی کنٹرول بورڈ،ہائی پاور کمیٹی نے بیچ ریلیز کی منظوری دی ، پنجاب ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ سے ایوسٹین ری کال تنسیخی الرٹ بھی جاری کردیا۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ تنسیخی الرٹس کا اجرا ڈسٹری بیوٹر،ہول سیلر،ریٹیلر،ڈاکٹرز کیلئے کیا گیا ہے ، ڈرگ ٹیسٹنگ لیب لاہورایوسٹین انجکشن کے 4بیچ معیاری قرار دے چکی ہے۔

    ایوسٹین 100 ایم جی کے تین اور 400ایم جی کا ایک بیچ قابل استعمال قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد ڈسٹری بیوٹر، ہول سیلر، ریٹیلرز کو ایوسٹین پروٹوکولز یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرز ایوسٹین لگانے کیلئے درکار پروٹوکولز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

  • تعلیمی اداروں میں بدھ کی چھٹی ہوگی یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی

    تعلیمی اداروں میں بدھ کی چھٹی ہوگی یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی

    لاہور : پنجاب حکومت کی جانب سے اسموگ کی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں بدھ کی چھٹی سے متعلق فیصلہ آج کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اسموگ کی صورتحال کے تناظر میں آج اجلاس طلب کرلیا ہے ، جس میں تعلیمی اداروں میں بدھ کی چھٹی سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

    پنجاب بھر میں اسموگ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا جائے۔

    یاد رہے دو روز قبل نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مارکیٹوں اور اسکولوں کی بندش کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اسموگ خطرناک حد سے اوپر جائے گی تو پھر کابینہ فیصلہ کرے گی۔

    خیال رہے انسداد اسموگ کیلئے لاہور انتظامیہ نے بدھ کو مارکیٹس مکمل بند رکھنے اور ملازمین کے لئے ورک فرام ہوم تجویز دی۔

    کمشنرلاہور محمد علی رندھاوا نے کہا تھا کہ انسداد اسموگ کیلئے دو ماہ کیلئے بدھ کو چھٹی ہوگی۔

  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق اہم خبر

    سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق اہم خبر

    لاہور : پنجاب حکومت نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، تاہم سرکاری ملازمین کی یونین اور ایپکا نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن مسترد کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، پنجاب حکومت نے بنیادی تنخواہ پر30فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

    سرکاری ملازمین کی یونین اور ایپکا نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن مسترد کر دیا اور سرکاری ملازمین کی تنظیموں نے احتجاجی مظاہروں کیلئے مشاورت شروع کر دی۔

    پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کو موجودہ تنخواہ پر اضافے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

    اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو فون کرکے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن کے بارے میں گفتگو کی۔

    پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پینشنرز کی پنشن وفاق کے برابر کرنے پر گفتگو کی گئی، محسن نقوی نے تنخواہوں کے معاملے کو دوبارہ کابینہ میں لے جانے کی یقین دہانی کرادی۔

  • پنجاب حکومت کا سائبر ٹیررازم اور ٹیرر فنانسنگ کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا سائبر ٹیررازم اور ٹیرر فنانسنگ کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

    لاہور : پنجاب حکومت نے سائبرٹیررازم اور ٹیررفنانسنگ کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے سیکیورٹی اداروں نے رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان اوردیگر صوبوں میں دہشت گردی کے واقعات کے پیشن ںظر پنجاب حکومت نے سائبرٹیررازم اور ٹیررفنانسنگ کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کرلیا۔

    ،پولیس کا کہنا ہے کہ سائبرپٹرولنگ بڑھا کر شرپسندوں کی میپنگ شروع کردی گئی ہے اور رواں سال کالعدم تنظیموں کے184 تھریٹ الرٹس پر کارروائیاں تیز کردیں۔

    سائبرٹیررازم اور فنانسنگ پرسیکیورٹی اداروں نےرپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کردی ہے، جس میں بتایا گی ہے کہ 1 لاکھ 36ہزار 500 پیجز، سائٹس کی نشاندہی پرپی ٹی اےکو رپورٹ دی، 84 ہزار 447سائٹس اور پیجز جو بلاک کروادیا گیا۔

    سائبرٹیررازم میں ملوث افراد کیخلاف 118 مقدمات درج ہے جبکہ 126 شرپسندوں کو ٹریک کرکے گرفتار کرلیا گیا، اس کے علاوہ ٹیرر فنانسنگ کے 468 مقدمات درج ہے اور 735 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

  • پنجاب حکومت کی پرویز الہٰی کو حفاظتی ضمانت دینے  کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر

    پنجاب حکومت کی پرویز الہٰی کو حفاظتی ضمانت دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر

    لاہور :پنجاب حکومت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو حفاظتی ضمانت دینے کے سنگل بینچ فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو حفاظتی ضمانت دینے کے سنگل بینچ فیصلے کیخلاف پنجاب حکومت نے لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

    :پنجاب حکومت کی اپیل میں پرویز الٰہی اور اینٹی کرپشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے سنگل بینچ نے چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر حقائق کے منافی فیصلہ دیا۔

    درخواست میں کہا گیا کہ تحقیقاتی ادارے قانون کے مطابق پرویز الٰہی سے تفتیش کررہے ہیں، فیصلے میں سنگل بینچ نے قانونی تقاضوں کو نظر انداز کیا۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قراردیکر فوری معطل کرنے کا حکم دے۔

    خیال رہے لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو کسی اور مقدمہ میں گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔

    عدالت نے تھانہ غالب مارکیٹ مقدمہ میں پرویز الٰہی کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ چوہدری پرویز الٰہی ضمانت کے لیے متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔

    چوہدری پرویز الٰہی کی ددخواست میں نامعلوم کیسز گرفتار کرنے سے روکنے کی استدعا کی تھی۔

  • تنخواہوں میں اضافہ، سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر آگئی

    تنخواہوں میں اضافہ، سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر آگئی

    لاہور : پنجاب حکومت اور سرکاری ملازمین میں معاہدہ طے پاگیا، جس کے تحت پنجاب حکومت وفاق کی طرزپر ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرےگی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اورسرکاری ملازمین کےدرمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے اور پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اورپینشن میں اضافے کا مطالبہ منظور کرلیا گیا۔

    اس حوالے سے پنجاب حکومت اور سرکاری ملازمین مین معاہدہ طے پاگیا ہے ، معاہدہ کے تحت پنجاب حکومت وفاق کی طرزپر ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرےگی اور سرکاری ریٹائرڈملازمین کی پنشن میں17 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

    سرکاری ملازمین کا گزشتہ ایک ہفتے سے سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج جاری تھا۔

    دوسری جانب فیصل آباد میں تنخواہ اور پنشن میں اضافے کے مطالبات کے حق میں تمام سرکاری اداروں کے ملازمین کی ہڑتال جاری ہے، مظاہرین نے دفاتر کی تالہ بندیاں کر کے احتجاجی ریلیاں نکالیں ۔

    حافظ آباد میں بھی سرکاری ملازمین دفاتری تالا بندی کر کے احتجاج کر رہے ہیں، ان۔کا کہنا ہے کہ ایک ملک میں دو نظام نہیں چل سکتے۔

  • 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ٹرائل کرنے کا  فیصلہ

    9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ٹرائل کرنے کا فیصلہ

    لاہور : پنجاب حکومت نے 9مئی کےواقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ٹرائل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات کی سماعت روزانہ ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، چیف سیکرٹری، آئی جی، سی سی پی او، سیکرٹری پراسیکیوشن،کمشنر لاہور ویگرحکام کنے شرکت کی۔

    اجلاس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کیخلاف کارروائیوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، جس کے بعد 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا۔

    ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات کی سماعت روزانہ ہوگی اور جیل کے اندر ٹرائل کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو باقاعدہ آگاہ کیا جائے گا۔

    اجلاس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کیخلاف کارروائیوں کوتیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا، محسن نقوی نے پولیس اور پراسیکیوشن کو ملزمان کیخلاف مضبوط شہادتیں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شرپسند کو معاف نہیں کیا جائے گا،کسی بے گناہ کو سزا نہیں ہونے دی جائے گی۔

    اجلاس میں مفرورشرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے کارروائیاں تیز کرنے کا حکم بھی دیا گیا ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ تفتیش کےدوران بے گناہ ثابت ہو نے پر 200 افراد کو بری کر دیا گیا ہے، شرپسندو ں کے خلاف مقدمات مضبوط شہادتوں کے ساتھ پیش کئے جا رہے ہیں۔

    چیف سیکرٹری، آئی جی، سی سی پی او، سیکرٹری پراسیکیوشن،کمشنر لاہور ویگرحکام کی شرکت

  • نگران وزیراعلیٰ کی قیادت میں پنجاب حکومت نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

    نگران وزیراعلیٰ کی قیادت میں پنجاب حکومت نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

    لاہور: نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب حکومت نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

    تفصلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری زراعت نے کپاس کی کاشت، یوریا کی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی پر رپورٹ پیش کی گئی۔

    بریفنگ میں نگراں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ فیصل آباد، ساہیوال اور سرگودھا میں کپاس کی بوائی کا ہدف 100 فیصد حاصل کر لیا، پنجاب میں 46 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر کپاس  کی کاشت  ہوئی ہے۔

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے محکمہ زراعت اور فیلڈ اسٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ کاشتکاروں کو یوریا کھاد کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

    محسن نقوی نے کہا کہ یوریا کھاد کی فراہمی کیلئے ضروری فنڈز فراہم کیے جائیں گے،کپاس کے کاشتکار کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کریں گے۔

    نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو کاشتکاروں کیلئے یوریا کی مطلوبہ فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ کاشتکاروں کی محنت کی بدولت کپاس  کی  کاشت میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزید کہا کہ رواں برس کپاس کی بہتر فصل سے کاشتکار کو اچھا معاوضہ ملے گا۔

  • حادثات میں مفلوج ہونے والے افراد کے علاج کے لیے حکومت کا اہم اقدام

    حادثات میں مفلوج ہونے والے افراد کے علاج کے لیے حکومت کا اہم اقدام

    لاہور: صوبہ پنجاب کی نگران حکومت نے حادثات میں مفلوج ہونے والے افراد کے علاج کے لیے مفت سروسز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حادثات میں مفلوج ہونے والے افراد کے علاج کے لیے پنجاب حکومت نے اہم اقدام کرلیا۔ نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر صوبہ بھر کے لیے پیراپلیجک سروسز کا آغاز کیا جارہا ہے۔

    ٹریفک اور دیگر حادثات میں چوٹ لگنے سے مفلوج ہونے والے افراد کا علاج ممکن ہوگا، فالج کے خطرے سے دو چار زخمی مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے گی۔ فوری علاج سے مریض کے مفلوج ہونے کا اندیشہ نہیں رہے گا۔

    ٹراما سپائنل کارڈ سرجری کے لیے پہلی مرتبہ پنجاب میں 5 سینٹرز قائم کیے جائیں گے، حادثات میں مفلوج ہونے والے افراد کا فوری علاج کیا جائے گا۔

    سپائنل کارڈ انجری کی صورت میں بحالی کے لیے جدید فزیو تھراپی مشینیں بھی میسر ہوں گی جبکہ معذوری کا شکار افراد کی بحالی کے لیے مصنوعی اعضا کی ورکشاپ بھی قائم کی جائے گی۔

    مصنوعی اعضا کی ورکشاپ کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    نگران صوبائی کابینہ نے پیراپلیجک ری ہیبلی ٹیشن سینٹر قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔