Tag: پنجاب حکومت

  • نو مئی واقعات پر جے آئی ٹیز تشکیل دے دی گئیں

    نو مئی واقعات پر جے آئی ٹیز تشکیل دے دی گئیں

    لاہور: پنجاب کی نگراں حکومت نے نو مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لئے 10 جے آئی ٹیز تشکیل دے دیں۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ، ماڈل ٹاؤن،شادمان، تھانہ سرور روڈ، نصیرآباد،ریس کورس میں درج مقدمات پر جےآئی ٹی تشکیل دے گئیں ہیں اس کے علاوہ گلبرگ عسکری ٹاورحملےکی تحقیقات کےلیےبھی جےآئی ٹی بنادی گئی۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے مختلف جےآئی ٹیزبنانےکانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    نوٹی فیکیشن کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو جےآئی ٹی کاسربراہ مقرر کیا گیا ہے، ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن شہزاد رفیق،انسپکٹرزاہد سلیم جےآئی ٹی ممبرہونگے اس کے علاوہ سب انسپکٹرغلام رسول اور سب انسپکٹرفرقان محمود بھی جےآئی ٹی کا حصہ ہونگے۔

  • شاہد خاقان معذرت کریں یا ثبوت دیں، پنجاب حکومت کا رد عمل

    شاہد خاقان معذرت کریں یا ثبوت دیں، پنجاب حکومت کا رد عمل

    لاہور: نگراں وزیرِ اطلاعات پنجاب عامر میر نے شاہد خاقان عباسی کے الزامات پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہدخاقان معذرت کریں یا ثبوت مہیا کریں۔

    نگراں وزیرِ اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہئ کہ مفت آٹااسکیم میں ایک پائی کی بھی کرپشن نہیں ہوئی، الزام لگانے والوں کی اپنی ساکھ مجروح ہوئی، آٹا اسکیم پنجاب کی تاریخ کی کامیاب ترین اسکیم رہی ہے۔

    شاہد خاقان کا مفت آٹا تقسیم میں 20 ارب روپے کی چوری کا بڑا دعویٰ

    عامر میر کا کہنا تھا کہ مفت آٹا اسکیم سے پنجاب کے 3 کروڑ مستحق لوگوں نے فائدہ اٹھایا، آٹا اسکیم کوپارٹی کی اندرونی سیاست کی بھینٹ چڑھانا زیادتی ہے۔

     نگراں وزیرِ اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ایسے الزام پر شاہد خاقان عباسی معذرت کریں یا کرپشن کے ثبوت دیں، پنجاب حکومت ایک ایک پائی کا حساب دے سکتی ہے۔

  • مفت آٹا اسکیم: پنجاب حکومت کی جانب سے اعداد و شمار جاری

    مفت آٹا اسکیم: پنجاب حکومت کی جانب سے اعداد و شمار جاری

    لاہور: ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں مفت آٹا اسکیم کے دوران 53 ارب روپے مالیت کا آٹا تقسیم کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے مفت آٹا اسکیم اختتام پذیر ہونے پر اعداد و شمار جاری کر دیے، ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 3 کروڑ 10 خاندانوں میں مفت آٹا تقسیم کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ مفت آٹا تقسیم مہم میں 53 ارب روپے مالیت کا آٹا تقسیم کیا گیا، 10 کلو گرام آٹے کے 4 کروڑ 39 لاکھ 36 ہزار 648 تھیلے تقسیم کیے گئے۔

    ترجمان کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ 69 لاکھ 82 ہزار 168 تھیلے، دوسرے نمبر پر بہاولپور میں 57 لاکھ 52 ہزار 833 تھیلے اور تیسرے نمبر پر ملتان ڈویژن میں 55 لاکھ 68 ہزار 117 تھیلے تقسیم کیے گئے۔

    ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال اور راولپنڈی میں بھی آٹا تقسیم کیا گیا۔

  • پنجاب حکومت کی جانب سے عمران خان کو ایک اور نوٹس

    پنجاب حکومت کی جانب سے عمران خان کو ایک اور نوٹس

    لاہور: پنجاب کی محکمہ ایکسائز نے عمران خان کو ایک اور نوٹس بھیج دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز پنجاب کی جانب سے عمران خان کو لگژری ہاؤس ٹیکس کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔

    محکمہ ایکسائز کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پر 36 لاکھ روپے ٹیکس واجب الادا ہیں، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی 2 رکنی ٹیم نوٹس موصول کرانے زمان پارک پہنچی گئی۔

    ای ٹی او ایکسائز عدیل امجد اور انسپکٹر آمنہ رشید کی جانب سے عمران خان کو نوٹس بھیجا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ 7 روز میں نوٹس پر عملدر آمد نہیں ہوئے تو الیکشن کمیشن کو خط لکھا جائے گا۔

  • آج پنجاب حکومت پلیٹ میں رکھ کر لاڈلے عمران کو پیش کی گئی، مریم نواز

    آج پنجاب حکومت پلیٹ میں رکھ کر لاڈلے عمران کو پیش کی گئی، مریم نواز

    مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج پنجاب حکومت پلیٹ میں رکھ کر لاڈلے عمران کو پیش کی گئی۔

    مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ آج کا فیصلہ سازش کا آخری وار ہے جس کا آغاز آئین کو ری رائٹ کرکےکیاگیا۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ  آج پنجاب حکومت پلیٹ میں رکھ کر لاڈلے عمران کو پیش کی گئی لو بیٹا پھر توڑ دو تا کہ ہم جیسے سہولت کاروں کی موجودگی میں دوبارہ سلیکٹ کیا جائے۔

    سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر نے کہا کہ 2018 میں جو کام فیض، کھوسہ اور ثاقب نثار نے انجام دیا تھا، وہ ذمہ داری اب اس بینچ نے اٹھا لی ہے ڈھٹائی سے کی گئی سہولت کاری، ون مین شو کیخلاف سپریم کورٹ اکثریت نے بغاوت کردی۔

    مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

    مریم نواز نے ٹوئٹ میں لکھا کہ وقت آگیا ہے پارلیمنٹ اس سہولت کاری کو آئینی، قانونی ہاتھوں سے روک دے، وفاقی کابینہ کی جانب سے فیصلہ مسترد کر دینا کافی نہیں ہے آئین، قانون کی دھجیاں اڑا کر لاڈلے کو مسلط کرنے کی کوشش کرنیوالوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔

  • اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے ہیلتھ کارڈ سہولت بند کرنے کی دھمکی دیدی

    اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے ہیلتھ کارڈ سہولت بند کرنے کی دھمکی دیدی

    لاہور: اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے پنجاب حکومت کو ہیلتھ کارڈ سہولت بند کرنےکی دھمکی دےدی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب ہیلتھ فسیلیٹی کمپنی اور اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی میں تنازع ہوا، اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے پنجاب حکومت کو خط لکھ دیا۔

    خط میں اسٹیٹ لائف انشارنس کمپنی نے پنجاب حکومت کو لکھا کہ فنڈز ادا نہ کیے تو یکم اپریل سے صحت کارڈ سہولت بند کردی جائے گی۔

     دستاویزات میں اسٹیٹ لائف نے لکھا کہ پنجاب حکومت نے 83 ارب روپے کے بقایاجات ادا کرنے ہیں، 125 ارب کا بجٹ مختص ہوا مگر 31 ارب کے فنڈز تاحال جاری ہوئے ہیں۔

    دستاویزات میں بتایا گیا کہ 94 ارب روپے کے فنڈز تاحال جاری ہونا باقی ہیں، اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے فنڈز کی ادائیگی کے لیے 30 بار خط لکھا ہے۔

    جس کے جواب میں پنجاب ہیلتھ کمپنی کے سربراہ علی رزاق نے کہا کہ پنجاب حکومت جلد تمام فنڈز جاری کردے گی۔

  • پنجاب حکومت کا عمران خان کو 22 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا عمران خان کو 22 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ

    لاہور : پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو 22 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا اور خبردار کیا کہ گھیراؤ جلاؤہوا تو جوابی کارروائی زمان پارک میں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کو 22 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ شہر میں توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگرجلاؤ گھیراؤ ہوا تو جوابی کارروائی زمان پارک میں ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے عمران خان جلسے کو سکیورٹی نہ دیے جانے پر غور کیا جارہا ہے، صرف عمران کو بطور سابق وزیراعظم سکیورٹی دی جائے گی۔

    گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اتوار (22 مارچ) کو ایک بار پھر مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کیا تھا۔

    ان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ مجھے کسی بھی طرح مجھ کو راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں، گرفتار کریں گے یا قتل کردیا جائے گا۔

  • عورت مارچ کے شرکا کو سیکیورٹی دینے کا فیصلہ

    عورت مارچ کے شرکا کو سیکیورٹی دینے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے عورت مارچ کے شرکا کو سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اطلاعات پنجاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں عورت مارچ کے شرکا کو پولیس سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

    صوبائی وزیر عامر میر نے کہا کہ عورت مارچ میں شریک خواتین کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، اور حکومت کی جانب سے مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔

    نگراں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت شخصی آزادیوں پر یقین رکھتی ہے، ہم نے عورت مارچ کے منتظمین کے تحفظات دور کر دیے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر نے سیکیورٹی خدشات، خواتین کے حقوق کی حمایت کرنے والے ’متنازعہ‘ کارڈز اور بینرز اور جماعت اسلامی کے ’حیا مارچ‘ کے ارکان کے ساتھ تصادم کے امکانات کی بنیاد پر عورت مارچ کے انعقاد کی اجازت مسترد کر دی تھی۔

    عورت مارچ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے ضلعی انتظامیہ سے 8 مارچ کو ناصر باغ لاہور میں ایک ریلی نکالنے اور بعد ازاں پارک کے گرد مارچ کے لیے این او سی کی درخواست کی تھی، تاہم، ڈی سی حیدر نے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے تھریٹ الرٹس کے تناظر میں درخواست مسترد کر دی۔

  • تعلیمی اداروں میں  ہفتہ وار چھٹیاں: طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی

    تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار چھٹیاں: طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی

    لاہور : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں کو ہفتے میں تین دن بند کرنے کا اعلان کردیا، اسکولز جمعہ، ہفتہ اور اتوار بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اسموگ بڑھنے کے باعث تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا۔

    پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر تین چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا کہ لاہور کے اسکولز میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹیاں ہوں گی اور اسکول بند رہیں گے۔

    نوٹی فکیشن میں ذمہ داروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو نئی روٹین کے مطابق ہوم ورک دیں تاکہ ان کی پڑھائی کا ہرج نہ ہو۔ہفتہ وارتین چھٹیوں کا نوٹی فکیشن تاحکم ثانی نافذ العمل رہے

    گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ پر قابو پانے سے متعلق کیس میں پنجاب حکومت کو اسکولوں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    جسٹس شاہد کریم نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت کل نوٹیفکیشن ہر صورت پیش کرے، جس پر سرکاری وکیل نے 3 روزہ چھٹیوں کا نوٹیفکیشن کل پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی عدالت نے اسموگ کی بدترین صورتحال کی وجہ سے پنجاب حکومت کو ہدایت کی تھی کہ وہ سکولوں کو تین روز کے لئے بند رکھے۔

  • پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج : پنجاب حکومت کا  اسلام آباد میں  پولیس نفری نہ بھجوانے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج : پنجاب حکومت کا اسلام آباد میں پولیس نفری نہ بھجوانے کا فیصلہ

    لاہور : پنجاب حکومت نے وزارت داخلہ کی درخواست پر جواب دیتے ہوئےاسلام آباد میں پولیس نفری نہ بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اسلام آباد میں پولیس کی نفری نہ بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔

    آئی جی اور وزیرداخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کے مراسلے کا جواب بھیج دیا ہے۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ نفری نہ بجھوانے کا فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا گیا ہے ، بوقت ضرورت سیکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی پولیس کو ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔

    یاد رہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کی کال کے پیش نظر وفاقی پولیس نے صوبوں سے 30 ہزار اہلکار مانگے تھے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب سے 20ہزار،کےپی سے 4 ہزار جبکہ 6 ہزار نفری رینجرز مانگی گئی۔