Tag: پنجاب رینجرز

  • پنجاب رینجرز اور ریسکیو 1122 نے سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو بچالیا

    پنجاب رینجرز اور ریسکیو 1122 نے سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو بچالیا

    لاہور: پنجاب رینجرز اور ریسکیو 1122 نے بھارت کی جانب سے آنے والے سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کوبچالیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب رینجرز اور ریسکیو 1122 نے شکر گڑھ میں مشترکہ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے دھان کی کاشتکاری کے دوران  پھنسنے والے بیشتر افراد  کو سیلابی ریلے میں ڈوبنے سے بچالیا ہے۔

    بھارت کی جانب سے  آنے  والے سیلابی ریلے کی اطلاع ملتے ہی پنجاب رینجرز اور ریسکیو 1122 نے شکرگڑھ کے سرحدی علاقے میں ریسکیو آپریشن کیا، ریسکیو 1122  اور پنجاب رینجرز کی ریسکیو ٹیموں نے خواتین، بچوں سمیت 223 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔

    سیلابی ریلےمیں پھنسے افراد نے ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل ہونے پر ریسکیو ٹیموں کا شکریہ ادا کیا جبکہ مزید کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اب بھی پنجاب رینجرز کی ریسکیو ٹیم متاثرہ علاقے میں موجود ہیں۔

  • یوم پاکستان پرمزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی

    یوم پاکستان پرمزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی

    لاہور: یوم پاکستان کے سلسلے میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی۔ پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج یوم پاکستان ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے یوم پاکستان کے موقع پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی۔

    تقریب کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے ایئرکموڈور رضوان ملک نے مزار اقبال پر پریڈ کا معائنہ کیا۔ پاک فضائیہ اور پنجاب رینجرز کے چاق وچوبند دستے نے مزارا قبال پر سلامی دی۔

    پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے مزار اقبال پر گارڈز کی ذمہ داری سنبھال لی۔ اس سے قبل رینجرزکا دستہ مزارپر گارڈزکے فرائض سرانجام دے رہا تھا۔

    ملک بھرمیں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے

    واضح رہے کہ ملک بھرمیں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، اسلام آباد میں دن کا آغاز اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔

    توپوں کی سلامی کے موقع پر پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے ’نعرہ تکبیر‘ اور ’پاکستان زندہ باد‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

  • ڈی جی خان میں پنجاب رینجرزکی کارروائی‘ 3 دہشت گرد ہلاک ‘ آئی ایس پی آر

    ڈی جی خان میں پنجاب رینجرزکی کارروائی‘ 3 دہشت گرد ہلاک ‘ آئی ایس پی آر

    روالپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے ڈیرہ غازی خان میں پنجاب رینجرز اورایلیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گرد ہلاک کردیے جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت پنجاب رینجرز اورایلیٹ پولیس نے ڈی جی خان میں خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں رینجرز کے دو جوان زخمی ہوئے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارروائی کے دوران بارودی سرنگ، راکٹ لانچر، دستی بم، اسلحہ برآمد برآمد ہوا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 21 جنوری کو پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں رینجرز نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت سے تھا، ہلاک دہشت گرد اغوا اور فورسز پرحملوں میں ملوث تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • رینجرز کا ڈیرہ غازی خان میں آپریشن‘ 2 دہشت گرد ہلاک‘ آئی ایس پی آر

    رینجرز کا ڈیرہ غازی خان میں آپریشن‘ 2 دہشت گرد ہلاک‘ آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : صوبہ پنجاب کے شہرڈیرہ غازی خان میں پنجاب رینجرز نے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں رینجرز نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت سے تھا، ہلاک دہشت گرد اغوا اور فورسز پرحملوں میں ملوث تھے۔


    ایف سی بلوچستان کا آپریشن: مشتبہ افراد گرفتار، اسلحے کی کھیپ برآمد


    خیال رہے کہ رواں ماہ 8 جنوری کو ایف سی بلوچستان نے مستونگ اور ڈھاڈر میں آپریشن کرتے ہوئے مشتبہ افراد کو گرفتار کرتے ہوئے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کی تھی۔


    ایف سی نےبلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا


    یاد رہے کہ گزشتہ سال 7 اکتوبرکو صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی نے کارروائیوں کے دوران 1300 کلو گرام دھماکہ خیز مواد اوربھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ڈیرہ بگٹی سے بارودی سرنگیں برآمد، پنجاب سے 19 سہولت کار گرفتار

    ڈیرہ بگٹی سے بارودی سرنگیں برآمد، پنجاب سے 19 سہولت کار گرفتار

    راولپنڈی : ایف سی بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی میں آپریشن کرتے ہوئے دھماکا خیز مواد اور بارودی سرنگوں سمیت اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیے ہیں.

    پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں زیر زمین دفن دیسی ساختہ بارودی سرنگوں سمیت ڈیٹونیٹر اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے جو کہ دہشت گردی کے کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا تاہم ایف سی کے بروقت آپریشن نے شہر کو بڑے نقصان سے بچالیا.

    دوسری جانب آپریشن رد الفساد کے تحت پنجاب رینجرز اور حساس اداروں نے پولیس کے ہمراہ سرگودھا، بھکر، اٹک، ڈی جی خان اور لاہور میں سرچ آپریشن کیے جس کے دوران دہشت گردوں کے 19 سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ سہولت کاروں سے غیر قانونی اسلحہ اور گولیاں بھی تحویل میں لی گئی ہیں.

    خیال رہے سابق آرمی چیف راحیل شریف کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے تسلسل میں موجودہ سپہ سالار پاک فوج جنرل قمر باجوہ نے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن ردالفساد کا آغاز کررکھا ہے جس کے دوران کئی خطرناک دہشت گردوں کی گرفتاریاں اور بھاری مقدار میں اسلح و گولہ بارود برآمدگی کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے.

  • پنجاب میں رینجرز کی مدت بڑھانے کا فیصلہ

    پنجاب میں رینجرز کی مدت بڑھانے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی میں دو ماہ کی توسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جب کہ سندھ رینجرز نے کہا ہے کہ اختیارات ختم ہوچکے، کراچی میں کوئی آپریشن نہیں کرسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں رینجرز کی تعیناتی میں 2ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز لاہور کے نمائندے خواجہ نصیر نے بتایا کہ جمعے کو صوبائی کابینہ برائے امن و امان کا اجلاس منعقد ہوا جس میں رینجر زکی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں رینجرز کے قیام کی مدت دو ماہ کے لیے بڑھا دی جائے۔

    نمائندے کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت رینجرز کی پنجاب میں قیام کی مدت 22 اپریل کو ختم ہورہی ہے جس میں اضافے کے لیے اسی دن نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔

    اطلاعات ہیں کہ یہ مدت مزید دو ماہ کے لیے بڑھائی جائے گی

  • ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام: پنجاب رینجرز

    ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام: پنجاب رینجرز

    لاہور: ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ پنجاب رینجرز کے کرنل امجد اقبال کا کہنا ہے کہ مقابلے میں تین دہشت گرد مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس بریفنگ کرتے ہوئے پنجاب رینجرز کرنل امجد اقبال نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا گیا۔ مقابلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک جوان زخمی ہوا۔

    انہوں نے بتایا کہ آج صبح ڈیفنس لاہور میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں 6 مشتبہ افراد کو زیر حراست لیا گیا۔ ان کے مطابق مشتبہ افراد سے بارودی مواد، ہزاروں گولیاں اور بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    کرنل امجد کا کہنا تھا کہ آپریشن رد الفساد میں اہم کامیابیاں مل رہی ہیں۔

    یاد رہے کہ آج صبح صوبہ پنجاب کے شہروں حافظ آباد، جلال پور بھٹیاں اور سکھیکھی میں بھی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑے پیمانے پر کومبنگ آپریشن کیا جس میں 57 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: حافظ آباد میں کومبنگ آپریشن، 57 افراد گرفتار

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے جی 3رائفلیں، ایس ایم جیز اور دیگر اسلحہ شامل ہے جبکہ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 16 افغان باشندوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

  • پنجاب میں رینجرز کو سندھ کی طرز کےاختیارات دیئےجائیں‘ درخواست گزارکا مطالبہ

    پنجاب میں رینجرز کو سندھ کی طرز کےاختیارات دیئےجائیں‘ درخواست گزارکا مطالبہ

    لاہور: ہائی کورٹ میں رینجرز کو سندھ طرز کے اختیارات نہ ملنے کے حوالے سے درخواست میں درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تعیناتی کے باوجود رینجرز کو اختیارات نہیں دیئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں رینجرزکواختیارات نہ دینے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نیپ کے تحت دیگر صوبوں میں کارروائیاں ہورہی ہیں جبکہ پنجاب میں تعیناتی کے باوجود رینجرز کو اختیارات نہیں دیئے گئے ہیں، اختیارات نہ ہونے سے رینجرز نے اب تک بڑی کارروائی نہیں کی۔

    درخواست گزار نے مطالبہ کیا کہ پنجاب میں رینجرز کو سندھ کی طرز کے اختیارات دیئے جائیں اور عدالت نیب کے تحت پنجاب میں رینجرز کو مکمل اختیارات دینے کا حکم دے۔

    جس کے بعد عدالت نے وفاق کو جواب داخل کرانے کے لئے19 اپریل تک مہلت دیدی ۔

     

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی حکومت نے رینجرز کو صوبہ پنجاب میں 60 روز کے لئے اختیارات دینے کی منظوری دی تھی، پنجاب حکومت نے آپریشن کیلئے رینجرز کے پانچ ونگ مانگے تھے، صوبائی محکمہ داخلہ نے رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن چار اور پانچ کے تحت بلایا ہے جبکہ آپریشن کے علاقوں کا تعین ایپکس کمیٹی کرے گی۔

    دوسری جانب وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اوار اس میں رینجرز سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے حصہ لے رہے ہیں،  پنجاب میں آپریشن پوری طاقت کے ساتھ انٹیلی جنس بنیادوں پر کیا جارہا ہے، جس جگہ پر بھی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملے گی وہاں بلا امتیاز کارروائی کی جارہی ہیں۔

    یاد رہے کہ 14 فروری کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر قیادت کور ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ عسکریت اجلاس میں آرمی چیف نے پاک فوج کو جنوبی پنجاب میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کی ہدایت جاری کی تھیں۔.

  • لاہور واہگہ بارڈرپردھماکےکےبعد8لاوارث گاڑیاں برآمد

    لاہور واہگہ بارڈرپردھماکےکےبعد8لاوارث گاڑیاں برآمد

    لاہور: واہگہ بارڈر پر ہونے والے دھماکے کے باعث تباہ ہونے والی آٹھ گاڑیوں کی ملکیت مسئلہ بن گئی واہگہ چوکی کے انچارج نے گاڑیاں ذاتی ضمانت پر مالکان کے حوالے کردیں ہیں۔ پنجاب رینجرز نے گاڑیوں کی ملکیت جاننے کے لیے ضلعی حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔

    پنجاب حکومت کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق واہگہ بارڈر پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں تباہ ہونے والی آٹھ گاڑیوں کی ملکیت مسئلہ بن گئی ہیں۔ پنجاب رینجرز کی جانب سے ضلعی حکومت کو ہفتے کے روز بھجوائے جانے والے مکتوب کے مطابق ان گاڑیوں کی ملکیت کے حوالے سے جامع سوالات پوچھے گئے تھے۔

    تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ واہگہ پولیس چوکی کے انچارج نے اعلی پولیس حکام ضلعی انتظامیہ اور رینجرز حکام کو اعتماد میں لیے بغیر یہ گاڑیاں دس نومبر کو شخصی ضمانت پر مالکان کے حوالے کردی تھیں۔ صورت حال کو دیکھتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گاڑیوں کی واپسی اور ان کے مالکان کے حوالے سے ضلعی حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔