Tag: پنجاب میں اسموگ

  • شام 4 بجے تک ریسٹورنٹس میں بیٹھ کر کھانے کی اجازت! نئی پابندیاں عائد

    شام 4 بجے تک ریسٹورنٹس میں بیٹھ کر کھانے کی اجازت! نئی پابندیاں عائد

    لاہور : پنجاب میں اسموگ کےپیش نظرمزید پابندیاں عائد کرتے ہوئے ریسٹورنٹس شام 4 بجے کھولنے کا حکم دے دیا تاہم رات 8 بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اسموگ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے اور لاہور فضائی آلودگی میں آج بھی سر فہرست ہیں۔

    پنجاب میں اسموگ کے پیش نظر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں ، اس حوالے سے ڈی جی ماحولیات نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    جس میں بتایا کہ لاہور اور ملتان میں تعمیراتی کاموں پر مکمل پابندی ہے اور صرف قومی سطح کے تعمیراتی کاموں کی اجازت ہوگی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی یے ساتھ ہی دونوں شہروں میں اینٹوں کے بھٹے اور فرنس انڈسٹری کا کام بھی بند رہے گا۔

    مزید پڑھیں : اہم خبر ! ہفتے میں 3 دن مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

    نوٹیفکیشن میں کہنا تھا کہ شام 4 بجے تک ریسٹورنٹس میں بیٹھ کر کھانے کی اجازت ہوگی لاہور اور ملتان کے ریسٹورنٹس کو شام 4 سے8 آٹھ بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔

    اس کے علاوہ لاہور اور ملتان کے اسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں، تمام اسپتالوں کی او پی ڈیز رات آٹھ بجے تک کام کریں گی جبکہ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے اہلکاراسموگ متاثرہ مریضوں کی معاونت کریں گے۔

    ڈی جی ماحولیات نے کہا کہ ہوٹل رات آٹھ بجے کے بعد مکمل بند ہوں گے تاہم فارمیسیز، ڈیپارٹمنٹل اسٹور، ڈیری شاپس، آٹا چکی اور تندوروں کو استثنیٰ ہوگا، فیصلوں کا اطلاق آج سے 24 نومبر تک ہوگا۔

    گذشتہ روز حکومت نے آئندہ جمعہ،ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر صورتحال خراب ہوئی تولاک ڈاؤن پہلے کر دیا جائے گا۔

    سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسموگ موت ہے یہ لوگوں کی زندگیوں کا معاملہ ہے، کووڈ میں احساس ہوگیا تھا اگر احتیاطی تدابیرنہیں کی تو مرجائیں گے، اسی طرح سموگ میں بھی احتیاطی تدابیرنہ کی توزندگی کوخطرہ ہے۔

  • شدید دھند کے باعث گاڑی سے لاکھوں روپے کی گھی چوری

    شدید دھند کے باعث گاڑی سے لاکھوں روپے کی گھی چوری

    قصور کے علاقے الہ آباد میں شدید دھند کی وجہ سے گاڑی سے اٹھارہ لاکھ روپے کی گھی چوری ہوگئی۔

    پاکستان کے صوبے پنجاب کے مختلف شہر گذشتہ دو ہفتوں سے زائد عرصے سے اسموگ کی زد میں ہیں، ملک کے سب سے بڑے صوبے میں ماحولیاتی آلودگی کا یہ مسئلہ ایک سنگین بحران کی شکل اختیار کر گیا ہے۔

    پنجاب میں اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے تاہم صوبہ اب بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہے۔

    شدید دھند کے باعث قصور کے علاقے الہ آباد میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں چوروں نے  گاڑی سے اٹھارہ لاکھ روپے کی گھی چوری کرکے فرار ہوگئے۔

    متاثرہ ڈرائیور نے بتایا کراچی سے الہ آباد آنے والا کنٹینر کی شدید دھند کی وجہ سے رفتار کم ہونے پر چوروں نے دو سو کاٹن گھی کے اتار لیے، جس سے اٹھارہ لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

    متاثرہ ڈرائیور نے کہا کہ پولیس حدود کا بہانہ کرکے کارروائی نہیں کر رہی، ڈی پی او قصور نوٹس لے کر مقدمہ درج کروائیں۔

  • تعلیمی ادارے  بند  کرنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    لاہور : وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اسکول بند کرنے کا عندیہ دے دیا اور کہا آلودگی کی صورتحال کا کشیدہ ہوتی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اسموگ شدت اختیار کر گئی اور لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا، مختلف علاقوں ائیر کوالٹی انڈیکس 500 سے تجاوز کر گیا ہے۔

    اس حوالے سے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ کہ فی الحال بچوں کی اسکول کے اوقات میں تبدیلی کی ہے، اگر بچوں کی صحت زیادہ خراب ہوئی ہو اسکول بند کردیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آلودگی کی صورتحال کا کشیدہ ہوتی جا رہی ہے، اسموگ کے خاتمے کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

    خیال رہے لاہور میں اسموگ کی شدت برقرار ہے اور آلودگی کے اعتبار سے آج بھی دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔

    جمعہ کو تعطیل کا اعلان

  • پنجاب میں اسموگ کے ڈیرے،  مصنوعی بارش برسانے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا

    پنجاب میں اسموگ کے ڈیرے، مصنوعی بارش برسانے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا

    لاہور : پنجاب میں اسموگ کے ڈیرے ہیں اور لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی پہلے نمبر پر ہے تاہم مصنوعی بارش برسانے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں فضائی الودگی میں کمی نہ آ سکی، شہر میں آلودگی کے ڈیرے برقرار ہیں، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور نے آج بھی سب کو پیچھے چھوڑدیا۔

    ائیر کوالٹی انڈیکس کے تحت لاہور میں پارٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد تین سو پچپن ریکارڈ کی گئی جبکہ کراچی کی فضا بھی انتہائی مضر صحت ہے اور 234 پارٹیکیولیٹ میٹرزکے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے۔

    لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کا منصوبہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا، ایک ہفتہ قبل ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں طے کیا گیا تھا کہ 29 تاریخ کو مصنوعی بارش کروائی جائے گی تاہم مصنوعی بارش برسانے کی وزیر اعلیٰ پنجاب کی خواہش ایک خواب ہی رہ گئی۔

    چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق لاہور میں صبح کے اوقات میں 355 جبکہ دوپہر میں آلودگی کی اوسط شرح 476 ریکارڈ کی گئی جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 262 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دوسرے اور کراچی فضائی الودگی کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر رہا۔

  • پنجاب میں ایک بار پھر سافٹ لاک ڈاؤن نافذ

    پنجاب میں ایک بار پھر سافٹ لاک ڈاؤن نافذ

    لاہور : پنجاب میں اسموگ کے تدارک کیلئے سافٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ، لاک ڈاؤن کے تحت آج اور کل تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ مارکیٹیں سہ پہر 3 بجے کے بعد کھلیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اسموگ نے ایسے ڈیرے ڈال رکھے ہیں کہ شہریوں کی جان نہیں چھوٹ رہی، نگراں صوبائی حکومت لاک ڈاؤن سمیت کئی اقدامات کرچکی ہے لیکن فائدہ نہیں ہورہا۔

    پنجاب حکومت نے ایک بار پھر اسموگ کے خاتمے کیلئے سافٹ لاک ڈاؤن لگا دیا ،پی ڈی ایم اے نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا کہ اسموگ لاک ڈاؤن کا اطلاق لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن سمیت دس اضلاع میں ہوگا۔

    لاک ڈاؤن کے تحت دس اضلاع میں آج اورکل تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ کاروباری مراکز اور مارکیٹیں سہ پہر تین بجے کے بعد کھلیں گی۔

    نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جمعہ اور ہفتہ کومارکیٹیں تین بجے کے بعد کھولنے کی اجازت ہوگی تاہم اتوار کو مال روڈ صرف سائیکل چلانے والوں کیلئے مختص ہوگی۔

    محسن نقوی نے مزید کہا کہ اگر انتیس نومبر کو بادل آئے اور اسموگ کیلئے سازگار ہوئے تو مصنوعی بارش برسانے کی بھی کوشش کی جائے گی۔

    دوسری طرف اسموگ کی وجہ سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی معمول سے کم ہے لیکن شہریوں کی جانب سے سموگ ایس اوپیز پرکوئی عملدآمد نہیں کیا جا رہا۔

  • اسکولز اور مارکیٹیں بند کرنے کے حوالے سے نئی تجویز سامنے آگئی

    اسکولز اور مارکیٹیں بند کرنے کے حوالے سے نئی تجویز سامنے آگئی

    لاہور : پنجاب میں اسموگ کے پیش نظر اسکول اور مارکیٹوں کو ہفتے میں 2 دن بند کرنے کی تجویز سامنے آگئی ، اس حوالے سے کل اہم فیصلے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اسموگ کے حوالے سے اجلاس کل طلب کرلیا ، اجلاس میں اسموگ کے تدارک کے حوالے سے سخت فیصلے کئے جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسموگ کے پیش نظر اسکولوں اور مارکیٹوں کو ہفتے میں 2 روز بند کرنے کی تجویز زیر غور آئے گی۔

    اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ گاڑی کی آمدورفت کم کرنے کے حوالےسے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

    گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ پر قابو پانے کے لئے ہفتے میں دو روز تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے دفاتر میں ورک فرام ہوم کی ہدایت کی تھی۔

    عدالت نے لاہور ڈویژن،شیخوپورہ، جھنگ، خانیوال، بہاولنگرمیں دو روز نجی و سرکاری دفاتربند کرنے کا حکم دیا تھا۔