Tag: ‘پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کامیاب ہوگی’

  • الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں مخلص نہیں، پی ٹی آئی

    الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں مخلص نہیں، پی ٹی آئی

    پشاور: ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں مخلص نہیں، الیکشن کمیشن آلہ کار بنا ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بار کونسل کی قرارداد الیکشن کمیشن پر عدم اعتمادکا اظہار ہے۔ ملک میں شفاف انتخابات کرانے کے لیے الیکشن کمیشن مخلص نظر نہیں آتا۔

    معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن مخصوص جماعت کا آلہ کار بنا ہوا ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ماورائے آئین اقدامات کررہی ہیں۔

    ترجمان پی ٹی آئی نے سوال کیا کہ الیکشن کمیشن عدلیہ کی زیرنگرانی انتخابات سے کیوں گریزاں ہے؟ تحریک انصاف الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی۔

    معظم بٹ نے مزید کہا کہ چیف جسٹس پاکستان معاملے کی سنگینی کا احساس کریں۔ شفاف اور غیرجانبدار انتخابات جوڈیشری کی نگرانی میں ہی ممکن ہیں۔

  • ‘پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کامیاب ہوگی’

    ‘پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کامیاب ہوگی’

    لاہور : وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کی نوید سنا دی۔

    ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط دیا جاتا ہے کہ جہاں پی ٹی آئی کامیاب نہیں ہوئی وہاں کام نہیں ہورہا۔

    ہماری توجہ کام پر ہے اشتہارات اور شوبازی پر زیادہ توجہ نہیں ہے، ہماری حکومت کا ترقیات بجٹ 645 ارب روپے کا ہے جب کہ ن لیگ کے دور میں ترقیاتی بجٹ 560 ارب روپے کا تھا۔

    انہوں نے پروگرام کے دوران آگاہ کیا کہ پورے پنجاب میں یکساں طور پر ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، لاہور میں ایک ہزار بستر پر مشتمل اسپتال اور تین ایمرجنسی سینٹرز بنارہے ہیں جب کہ ڈی جی خان اور دیگر علاقوں میں بھی اسپتال بنارہے ہیں۔

    عثمان بزدار نے بتایا کہ ڈی جی خان میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کارڈیالوجی سینٹر بنارہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ماضی میں ڈی جی خان اور میانوالی میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے جس کے باعث عوام محرومی کا شکار تھے لیکن ہمیں ڈی جی خان جتنا عزیز ہے اتنا ہی بہاولنگر بھی عزیز ہے۔