Tag: پنجاب میں دھند

  • پنجاب میں دھند برقرار : موٹر ویز مختلف مقامات پر بند

    پنجاب میں دھند برقرار : موٹر ویز مختلف مقامات پر بند

    لاہور : پنجاب میں شدید دھند کی صورتحال کے پیش نظر موٹر ویز ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن سمیت مختلف مقامات سے بند کر دی گئی۔

    موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق عبد الحکیم موٹر وے ایم 3 جبکہ ایم 5 شیر شاہ ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند ہے، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پرٹریفک معطل ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان موٹر وے نے بتایا ہے کہ موٹر ویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔

    موٹر وے بند

    ان کا کہنا ہے کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے، موٹر ویز پر سفر کرنے والے شہری دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں، ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں، عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    ترجمان موٹروے نے ڈرائیوز سے اپیل کی ہے کہ تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں جبکہ معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

  • پنجاب میں دھند کا راج : متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار

    پنجاب میں دھند کا راج : متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار

    لاہور : پنجاب میں شدید دھند کی صورتحال کے پیش نظر لاہور ایئرپورٹ کے چاروں طرف دھند کا راج ہے، حد نگاہ کم ہونے سے فلائٹ آپریشن جزوی طور پر متاثر ہوا۔

    شدید دھند کے باعث لاہور میں فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہورہا ہے کیونکہ دھند کے باعث ایئرپورٹ کے اطراف اور رن وے پر حد نگاہ انتہائی کم ہوچکی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شدید دھند کے باعث مجموعی طور پر لاہور آنے والی ایک پرواز منسوخ اور 7سے زائد دیگر پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

    اس حوالے سے ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ جدہ سے لاہور آنے والی پرواز کا شیڈول متاثر ہوا ہے جبکہ شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔

    اس کے علاوہ لاہور سے استنبول جانے والی پرواز بھی شدید دھند کے باعث تاخیر کا شکار ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے لاہور سے دبئی جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز کا ٹائم ری شیڈول کردیا گیا ہے۔

    فلائٹ آپریشن کی صورتحال 

    کراچی سے آنے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 402 منسوخ ہوگئی۔ دبئی سے آنے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 417 بارہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

    مشہد سے آنے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایچ ایچ 7207 تین گھنٹے، کراچی سے لاہور آنے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے۔

    لاہور سے جدہ جانے والی سعودی ایئرلائن پرواز ایس وی 739 دس گھنٹے تاخیر کا شکار جبکہ لاہور سے دبئی جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 410 چھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

  • پنجاب میں حد نگاہ انتہائی کم : موٹر ویز مختلف مقامات سے بند

    پنجاب میں حد نگاہ انتہائی کم : موٹر ویز مختلف مقامات سے بند

    لاہور: پنجاب میں شدید دھند کے باعث شہر اور گرد و نواح میں حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی، مختلف مقامات سے موٹر وے کو بند کردیا گیا۔

    اس حوالے سے ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم ٹو لاہور سے خانقاہ ڈوگراں تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

    موٹر وےایم تھری لاہور سے جڑانوالہ تک۔ موٹر وے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک اور موٹر وے ایم فائیو شیرشاہ ملتان سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11کو بھی دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹر ویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں، سفر کرنےوالے شہری دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔

    موٹروے پولیس نے ڈرائیوز سے اپیل کی ہے کہ تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں جبکہ معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

  • پنجاب میں دھند کے باعث موٹروے کئی مقامات پر بند

    پنجاب میں دھند کے باعث موٹروے کئی مقامات پر بند

    لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کو متعدد مقامات پر بند کردیا گیا ہے، موٹر وے پولیس نے عوام سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب میں ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک، عبد الحکیم موٹروے ایم 3 تک، موٹروے ایم 4 عبد الحکیم سے ملتان تک، موٹروے ایم 5 شیرشاہ ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کے باعث بند ہے۔

    اس کے علاوہ سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو دھند کی وجہ سے بندکردیاگیا، جبکہ ملتان سکھر موٹروے ایم 5 دھند کے باعث بند ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں – گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

    کراچی میں شدید سردی کی لہر، پارہ سنگل ڈیجیٹ پر آگیا

    ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کر لیں۔

  • لاہور : پنجاب میں دھند موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کیلئے بند

    لاہور : پنجاب میں دھند موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کیلئے بند

    لاہور : پنجاب میں دھند کے باعث لاہور موٹر وے کے مختلف سیکشنز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے، موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ اپنی گاڑیوں میں فوگ ہیڈلائٹس کا استعمال کریں۔

    ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ایم ٹو کو لاہور سے کوٹ مومن تک۔ ایم فور کو پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک اور ایم فائیو کو ملتان سے روہڑی تک دھند کے باعث بند کردیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ ساہیوال ، میاں چنوں ، چیچہ وطنی ،خانیوال ،ملتان، لودھراں ،بہاولپور، احمد پور شرقیہ ،رحیم یار خان، صادق آ باد سمیت دیگر قومی شاہراہوں پر شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔

    ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ دُھند کے موسم میں غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں تاکہ کسی بھی قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

    موٹر وے پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر کرنے سے بچیں اور موجودہ موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی قسم کی جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

    اس کے علاوہ شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں میں فوگ ہیڈلائٹس کا استعمال کریں اور محدود فاصلے تک سفر کریں تاکہ اپنی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • پنجاب میں دھند کا راج : موٹر وے بند کرنے کا اعلان

    پنجاب میں دھند کا راج : موٹر وے بند کرنے کا اعلان

    لاہور : پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کو متعدد مقامات پر بند کردیا گیا، موٹر وے پولیس نے عوام سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کالا شاہ کاکو انٹر چینج تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ موٹر وے ایم ٹو کوٹ مومن تاللہ انٹر چینج تک دھند کے باعث بند کی گئی ہے، موٹر وے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے بابوصابو تک بند رہے گی۔

    ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ٹو لاہور سے ہرن مینار تک۔ موٹر وے ایم تھری سمندری سے درخانہ تک، موٹر وے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک دھند کی وجہ سے بند رہے گی۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ موٹر ویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، لاہور کے شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

  • موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند

    موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند

    پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے مکمل کردیے گئے ہیں۔

    ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک دھند اور اسموگ کی وجہ سے ہر قسم کے ٹریفک کیلیے بند کردی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ ایم 11 لاہور سیالکوٹ موٹروے، موٹر وے ایم 3 لاہور سے درخانہ اور موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک بند کردی گئی ہے۔

    ،مانگا منڈی اور پتوکی کے ساتھ رینالہ خورد، اوکاڑہ، ساہیوال ، چیچہ وطنی اور میاں چنوں میں بھی شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ دھند کے موسم میں صبح10سے شام 6بجے تک بہترین سفری اوقات ہیں۔

  • پنجاب دھند کی لپیٹ میں، موٹر وے کے مختلف سیکشنز بند

    پنجاب دھند کی لپیٹ میں، موٹر وے کے مختلف سیکشنز بند

    لاہور : پنجاب میں دھند اور اسموگ میں اضافے کے باعث موٹر ویز کے مختلف شیکشنز ٹریفک کیلئے بند کرنا پڑ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کےبیشترمیدانی علاقوں میں دھند نے ڈیرے ڈالدیئے،، قومی شاہراہ پردھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی، جس کے باعث موٹر ویز کے مختلف شیکشنز ٹریفک کیلئے بند کردیئے گئے۔

    موٹروے ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ ،ایم فورگوجرہ سے عبد الحکیم تک ، موٹروے ایم تھری لاہورسے جڑانوالہ اورفیض پورسےدرخانہ تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی۔

    ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر ویز کو عوام کی حفاظت اورمحفوظ سفر یقینی بنانےکیلئےبندکیاجاتا ہے، روڈیوزرززیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفرکرنے کو ترجیح دیں۔

    ترجمان نے کہا کہ صبح 10 سے شام 6 بجےتک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں، روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں۔

    دوسری جانب راستے دھند لانے سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوگیا، شیخوپورہ میں دھند کے باعث ہرن مینارانٹر چینج کے قریب متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں پانچ فراد زخمی ہوگئے۔

    ایک اور واقعے میں ٹوبہ ٹیک سنگھ موٹروے ایم فور پر دھند کے باعث مسافر وین، کاراور ٹرالر ٹکرانے سے چھ افراد زخمی ہوگئے جبکہ پھول نگر میں مسافر وین ٹرالر سےٹکرا گئی تین افراد زخمی ہوئے۔

    خیال رہے لاہور اور ملتان سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں اسموگ کی شدت برقرار ہے، آلودہ فضا میں سانس لینا انسانی صحت کیلئے خطرناک بن چکا ہے۔

  • پنجاب میں دھند : ٹریفک حادثات میں چھ افراد جاں بحق، درجنوں زخمی اسپتال منتقل

    پنجاب میں دھند : ٹریفک حادثات میں چھ افراد جاں بحق، درجنوں زخمی اسپتال منتقل

    لاہور : پنجاب کے مختلف شہروں میں قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر شدید دھند کا راج برقرار ہے، ٹریفک حادثات میں چھ افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے مختلف شہر شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں اور حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹروے کے کئی سیکشنز گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کردیئے گئے۔

    گزشتہ24گھنٹوں کے دوران دھند اور دیگر وجوہات کی بنا پر پنجاب کے مختلف شہروں میں حادثات کی اطلاعات ہیں، ریسکیو 1122کے مطابق پنجاب بھر میں گزشتہ24گھنٹوں میں805ٹریفک حادثات رونما ہوئے۔

    جس میں چھ افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ925افراد کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے زخمی حالت میں مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، زخمیوں میں سے556 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ ٹریفک حادثات لاہور میں ہوئے جہاں189روڈ ایکسیڈنٹ میں198افراد ہلاک یا زخمی ہوئے، اس کے بعد فیصل آباد میں86 حادثات میں98جبکہ ملتان میں60 ٹریفک حادثات میں 56 افراد کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ترجمان موٹروے نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ شہری گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موٹروے پرسفر سے قبل موٹروے ایپلی کیشن ایف ایم95ریڈیو اور ہیلپ لائن130سے مدد لیں۔

    ذرائع کے مطابق چیچہ وطنی ،میاں چنوں، خانیوال ،ملتان، لودھراں، مسافرخانہ ، بہاولپور، احمد پور شرقیہ میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہوگئی ہے جبکہ ملتان خانیوال موٹروے دھند کی وجہ سے بند ہے۔