Tag: پنجاب میں ضمنی انتخابات

  • پنجاب  میں ضمنی انتخابات سے ایک دن قبل پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا

    پنجاب میں ضمنی انتخابات سے ایک دن قبل پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا

    شیخوپورہ: پنجاب کے ضمنی انتخابات میں اولمپئن نویدعالم کے بھائی نے پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پی پی 140 شیخوپورہ کے ضمنی الیکشن میں اولمپئن نویدعالم کے بھائی نے پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

    چوہدری مبشرگجرنےساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کی حمایت سےدستبرداری کااعلان کیا اور ن لیگ امیدوار خالد محمود کی ضمنی الیکشن میں حمایت کا فیصلہ کرلیا۔

    خیال رہے پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا معرکہ کل ہوگا ، چودہ اضلاع کے تقریبا پینتالیس لاکھ اسی ہزار ووٹر ووٹ کاسٹ کریں گے۔

    ووٹنگ کے لیے تین ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں ، جس میں سے انیس سو انتخابی مراکز حساس قرار دیئے جبکہ لاہور اور ملتان کے حلقے انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔

    واضح رہے ضمنی انتخابات کی بیس نشستیں پی ٹی آئی ارکان کے منحرف ہونے پر خالی ہوئی تھیں۔

  • عمران خان پنجاب میں ضمنی انتخابات کے دوران 17 جلسے کریں گے، شیڈول تیار

    عمران خان پنجاب میں ضمنی انتخابات کے دوران 17 جلسے کریں گے، شیڈول تیار

    لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پنجاب میں ضمنی انتخابات کے دوران 17 جلسے کریں گے ،جلسوں کو شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا پنجاب کے ضمنی انتخابات کے لئے جلسوں کا شیڈول تیار کرلیا گیا ، عمران خان پنجاب میں ضمنی انتخابات کے دوران 17 جلسے کریں گے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ عمران خان کا پہلا جلسہ 7 اور آخری15جولائی کو لاہور میں ہی ہوگا ، عمران خان خوشاب ، ساہیوال ، شیخوپورہ ،جنوبی پنجاب اضلاع میں بھی جلسے کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان 7جولائی کوشیخوپورہ کے حلقے پی پی 140 میں ، 8 جولائی کو پی پی 83 خوشاب اور پی پی 7 راولپنڈی میں اور 9 جولائی کو پی پی 125جھنگ اورپی پی 202 ساہیوال میں خطاب کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق عید کے دوسرےروز عمران خان پی پی 224 اور 228 لودھراں میں خطاب کریں گے جبکہ 11جولائی کوہی پی پی 272 اور 273 مظفر گڑھ میں ، 12جولائی کوپی پی 90 بھکر اور پی پی 282 لیہ میں عمران خان کا خطاب ہوگا۔

    اسی طرح عمران خان 13جولائی کو پی پی127جھنگ اور پی پی97فیصل آبادمیں ، 14جولائی کو پی پی217 ملتان اور پی پی 288 ڈی جی خان میں خطاب کریں گے۔

    عمران خان 15 جولائی کو لاہور کے 3 مقامات پر اختتامی جلسوں سے خطاب کریں گے ، جن میں لاہور میں پی پی 167، 168 اور 170 شامل ہیں۔

  • عمران خان نے پنجاب میں ضمنی انتخابات مہم کی کمان سنبھال لی ،  جلسوں کا شیڈول جاری

    عمران خان نے پنجاب میں ضمنی انتخابات مہم کی کمان سنبھال لی ، جلسوں کا شیڈول جاری

    اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےضمنی انتخابات مہم کی کمان سنبھال لی ، عمران خان کل ضمنی الیکشن والے چاروں حلقوں میں کنونشن اور جلسوں سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ضمنی انتخابات کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اتوار کے روز 3بجے سہ پہر لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ ضمنی الیکشن والےچاروں حلقوں میں کنونشن اورجلسوں سے خطاب کریں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے دورہ لاہور میں ضمنی انتخاب کے لیے 4 حلقوں میں جلسوں کا شیڈول فائنل ہوگیا ہے ، جس کے تحت عمران خان پی پی 168 میں سہ پہر 4بجے ورکر کنونشن سےخطاب کریں گے، پی پی 168 کا ورکرز کنونشن آشیانہ روڈ پر طاہر مارکی میں ہو گا، اس حلقے سے تحریک انصاف کے امیدوار ملک نواز اعوان ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان شام 5بجے پی پی 158 کےضمنی انتخاب میں ورکر کنونشن سےخطاب کریں گے ، پی پی 158 کا ورکر کنونشن حالی روڈپرڈینسٹی مارکی میں منعقد ہوگا، میاں اکرم عثمان اس حلقے سے تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔

    ذرائع کے مطابق عمران خان شام 6 بجے ابوبکر بلاک واپڈا ٹاؤن میں پی پی 170 میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے ، پی پی 170 سےتحریک انصاف کے امیدوار ملک ظہیر عباس کھوکھر ہیں

    ذرائع نے کہا کہ آخر میں عمران خان پی پی 169 میں عمر چوک کے قریب جلسےسےخطاب کریں گے، پی پی 169 میں تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری شبیر گجر ہیں۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب والے پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی کنونشن کاانعقادکیاجائےگا، چیئرمین تحریک انصاف نے بھر پور انتخابی مہم کی ہدایت جاری کر رکھی ہیں۔

    پی پی 158مہم کی ذمہ داری محمود الرشید ،167کی ذمہ داری اعجازچوہدری ، پی پی 170میں مہم کی ذمہ داری کرامت کھوکھر،ندیم بارا ، 168 کی ذمہ داری زیبرنیازی کو سونپی گئی ہے۔