Tag: پنجاب میں نمونیا

  • پنجاب میں نمونیا مزید 7 بچوں کی زندگیاں نگل گیا

    پنجاب میں نمونیا مزید 7 بچوں کی زندگیاں نگل گیا

    لاہور : پنجاب میں نمونیا مزید7بچوں کی زندگیاں نگل گیا، جس کے بعد بچوں کی اموات 200 سے تجاوز کرگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں خشک اور شدید سردی کے دوران نمونیا کی وبا پرقابو نہ پایا جاسکا، یہ بیماری سنگین صورتحال اختیار کرگئی ہے۔

    24گھنٹے کے دوران پنجاب میں نمونیا مزید 7بچے انتقال کرگئے ، جس میں سے لاہور میں نمونیا سے 1 ہلاکت رپورٹ ہوئی۔

    پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 764 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس میں لاہورسے 178 نئے کیسز سامنے آئے۔

    پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 303 اموات اور 18ہزار804 کیسز سامنے آئے جبکہ لاہور میں رواں سال نمونیا سے 58 ہلاکتیں اور 3 ہزار 520 کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • خطر ناک صورتحال : پنجاب میں نمونیا سے مزید 14 بچے انتقال کرگئے

    خطر ناک صورتحال : پنجاب میں نمونیا سے مزید 14 بچے انتقال کرگئے

    لاہور : پنجاب میں نمونیا سے مزید 14 بچے انتقال کرگئے، جس کے بعد نمونیا سے انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 275 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سردی اور نمونیہ سے بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا ، محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے کہا گیا کہ 24 گھنٹے میں پنجاب میں نمونیہ سے مزید 14 بچے انتقال کرگئے۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ جنوری میں نمونیہ سے انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 275 ہوگئی، پنجاب بھرمیں 24 گھنٹےمیں 872 بچے نمونیہ میں مبتلا ہیں۔

    نمونیا کیا ہے؟

    دراصل نمونیا ایک یا دونوں پھیپھڑوں میں بیکٹیریا، وائرس یا فنجائی کی وجہ سے ہونے والا انفیکشن کہلاتا ہے یہ انفیکشن پھیپھڑوں کی ہوا کی تھیلیوں میں سوزش کا باعث بنتا ہے، جسے الیوولی کہتے ہیں، بعد ازاں الیوولی سیال یا پیپ سے بھر جاتا ہے، جس سے سانس لینا مشکل اور نہایت تکلیف دہ ہوجاتا ہے۔

    ویسے تو نمونیا ہلکا یا سنگین ہو سکتا ہے یہ بیماری 5 سال یا اس سے کم عمر کے بچوں میں زیادہ عام ہوتی ہے، نمونیا اگر کسی صحت مند انسان کو ہو تو وہ اس کا مقابلہ با آسانی کرسکتا ہے مگر بچوں کے لیے اس سے نمٹنا بعض اوقات انتہائی مشکل ہوجاتا ہے۔

    بچوں کو نمونیا ہونے کی وجوہات میں انہیں دودھ پلانے کی کمی، آلودگی، غذائیت کی کمی، ٹھنڈ میں زیادہ دیر تک رہنا اور کمزور مدافعتی نظام شامل ہے۔