Tag: پنجاب نمونیہ

  • پنجاب میں تشویشناک صورتحال ، نمونیہ نے مزید 12 بچوں کی جان لے لی

    پنجاب میں تشویشناک صورتحال ، نمونیہ نے مزید 12 بچوں کی جان لے لی

    لاہور : گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں نمونیہ سے مزید 12 بچے جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد جاں بحق بچوں کی تعداد 194 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اسموگ اور خشک سردی میں نمونیہ سے اموات اور کیسز میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں نمونیہ سے مزید 12 بچے جاں بحق ہوئے ، جس میں لاہور میں 2 بچوں کی اموات ہوئیں ، جس کے بعد پنجاب میں نمونیہ سے جاں بحق بچوں کی مجموعی تعداد 194 تک پہنچ گئی ہے۔

    گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیہ کے مزید 491 کیس رپورٹ ہوئے ، جس میں لاہور میں ہی 230 کیسز سامنے آئے،

    لاہور میں مجموعی کیسز کی تعداد 1546 جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر 9321 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    لاہور کے ہسپتالوں میں نمونیہ ،چیسٹ انفیکشن اور وائرل انفیکشن کے سیکڑوں بچے زیر علاج ہیں ، جن میں چلڈرن ہسپتال میں 60 سے زائد بچے جبکہ جناح ہسپتال، سروسز، جنرل اور گنگا رام ہسپتال میں بھی سیکڑوں بچے زیر علاج ہیں۔

    عام مارکیٹ میں نمونیہ ویکسین اور ادویات کی عدم دستیابی سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ڈائریکٹر سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس ضرور مکمل کروائیں۔

  • پنجاب بھر میں نمونیہ کیسز اور اموات کی تعداد میں اضافہ

    پنجاب بھر میں نمونیہ کیسز اور اموات کی تعداد میں اضافہ

    لاہور : صوبائی دارلحکومت لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران نمونیہ سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد پنجاب بھرمیں 18 افراد جان سے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں نمونیہ کیسز اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ، گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران لاہورمیں نمونیہ سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے۔

    جس کے بعد گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب بھر میں 18 افراد جان سے گئے۔

    24 گھنٹے کے دوران لاہور میں نمونیہ کےمزید 273 نئے مریض اور صوبے بھر میں نمونیہ کے مزید 1062 مریض رپورٹ ہوئے۔

    لاہور میں رواں سال 19 روز کے دوران نمونیہ سے 42 افراد اور پنجاب میں رواں سال 19 دن کےدوران 162افراد نمونیہ سے جان سے گئے۔