Tag: پنجاب نہیں جاؤں گی

  • فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ اقوام متحدہ کے فلم فیسٹول میں دکھائی جائے گی

    فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ اقوام متحدہ کے فلم فیسٹول میں دکھائی جائے گی

    لاہور: اے آر وائی کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ امریکا میں ہونے والے پاکستان فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی، ایونٹ میں پاکستانی اداکار بھی شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کے پاکستان مشن کی جانب سے 7 اور 8 جولائی کو  پاکستان فلم فیسٹول کا انعقاد کیا جائے گا جس میں نامور ملکی فنکار شرکت کریں گے۔

    اس ضمن میں ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق فیسٹیول ایشیاء سوسائٹی اور پاکستان ٹیلنٹ براڈ کاسٹ کی جانب سے منعقد کیا جارہا ہے جس میں نامور اداکارہ ماہرہ خان، آمنہ شیخ، حریم فاروق، مہوش حیات جبکہ اداکار شہریار منور اور میکال ذوالفقار سمیت گلوکارہ زیب بنگش بھی شرکت کریں گی۔

    فیسٹیول میں اے آر وائی کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی، پرچی سمیت دیگر پاکستانی فلمیں دکھائی جائیں گی جو 2017 میں ریلیز ہوئیں۔

    مزید پڑھیں: اے آر وائی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

    گلوکارہ زیب بنگش فیسٹیول میں اپنی آواز کا جادو بھی جگائیں گی جبکہ 9 جولائی کو اختتامی تقریب میں اقوام متحدہ کے حکام اور سفیر بھی شرکت کریں گے۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں تعینات پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے 2016 میں پہلی بار پاکستانی فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا تھا جس کے بعد اب ایک بار پھر ملکی شوبز انڈسٹری کے فروغ کیلئے اس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

    خیال رہے کہ پنجاب نہیں جاؤں گی کو چین میں منعقد ہونے والے شنگھائی فلم فیسٹیول میں بہترین فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، چینی باشندوں نے فلم دیکھی تو وہ اس کی ہدایت کاری، کہانی اور اداکاروں کی ایکٹنگ دیکھ کر دنگ رہ گئے تھے۔

    چین کے صوبے شانڈونگ میں واقع شہر چنگڈاؤ میں پہلا شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول منعقد کیا گیا تھا جس میں بھارت سمیت 12 ممالک کی فلموں کو اسکریننگ کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی فلم ساز نے ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کو ونر قرار دے دیا

    شنگھائی آرگنائزشن کارپوریشن میں اسپیشل جیوری ایوارڈ کیٹگری میں تمام فلموں کو دیکھنے کے بعد ججز نے اے آر وائی کی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کو بہترین فلم قرار دیتے ہوئے ایوارڈ دیا تھا۔

    یاد رہے کہ  سال میں فلم پنجاب نہیں جاؤں گی سال 2017 میں ریلیز کی گئی تھی جس نے باکس آفس پر شاندار بزنس کرتے ہوئے تمام پاکستانی فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا تھا،  سلمان اقبال فلمز، اےآروائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیشکش اور ندیم بیگ کی ہدایات میں بننے والی رومانوی اور کامیڈی فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ نے 50 کروڑ روپے کمائی کی تھی۔

    پاکستان میں بھرپور پذیرائی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ فلم نے عالمی سطح پر بھی باکس آفس کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اے آر وائی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

    اے آر وائی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

    بیجنگ: چین میں منعقد ہونے والے شنگھائی فلم فیسٹیول میں اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے صوبے شانڈونگ میں واقع شہر چنگڈاؤ میں پہلا شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول منعقد کیا گیا جس میں بھارت سمیت 12 ممالک کی فلموں کو اسکریننگ کے لیے منتخب کیا گیا۔

    شنگھائی آرگنائزشن کوآپریشن میں اسپیشل جیوری ایوارڈ کیٹگری میں تمام فلموں کو دیکھنے کے بعد ججز نے اے آر وائی کی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا۔

    مزید پڑھیں: باکس آفس پر’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ سال2017کی کامیاب ترین فلم قرار

    فیسٹیول میں ہزاروں چینی شہریوں نے شرکت کی، ناظرین کو تمام ممالک بشمول پاکستان میں ریلیز ہونے والی فلمیں دکھائی گئیں، فلم کی کہانی، ہدایت کاری اور اداکاری کو مدنظر رکھتے ہوئے فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کو بیسٹ فلم اسپیشل جیوری کا ایوارڈ دیا گیا۔

    اداکارہ ہمایوں سعید اور مہوش حیات نے تقریب میں شرکت کی اور ایوارڈ وصول کیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہمایوں سعید نے عید کے موقع پر پاکستانیوں کو بڑی خوش خبری سنائی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اُن کا کہنا تھا کہ ’یہ ایوارڈ فلم کی ٹیم اور پاکستانیوں کے لیے عید کا تحفہ ہے‘۔

    دوسری جانب اداکارہ مہوش حیات نےبھی خوشی کا اظہارکرتےہوئے لکھا کہ پاکستانیوں کے لئے عالمی ایوارڈ ملنا بہت بڑے فخرکاموقع ہے، پاکستانی فلمیں دنیا میں  سب کا مقابلہ کرسکتی ہیں۔

    تقریب میں ہمایوں سعید نے روایتی شیروانی اور مہوش حیات نے خوبصورت شلوارقمیص زیب تن کرکے شرکت کی اور ایوارڈ وصول کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی فلم ساز نے ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کو ونر قرار دے دیا

    واضح رہے کہ  سال میں فلم پنجاب نہیں جاؤں گی سال 2017 میں ریلیز کی گئی تھی جس نے باکس آفس پر شاندار بزنس کرتے ہوئے تمام پاکستانی فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا تھا،  سلمان اقبال فلمز، اےآروائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیشکش اور ندیم بیگ کی ہدایات میں بننے والی رومانوی اور کامیڈی فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ نے 50 کروڑ روپے کمائی کی تھی۔

    پاکستان میں بھرپور پذیرائی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ فلم نے عالمی سطح پر بھی باکس آفس کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ عید الفطر کے روز اے آر وائی ڈیجیٹل پر دھوم مچانے آرہی ہے

    ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ عید الفطر کے روز اے آر وائی ڈیجیٹل پر دھوم مچانے آرہی ہے

    کراچی : سلمان اقبال فلمز اور ندیم بیگ کی ہدایات میں بننے والی رومانوی اور مزاحیہ فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ عید الفطر کے روز مداحوں کے لیے اے آر وائی ڈیجیٹل پر پیش کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز، اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیشکش اور ندیم بیگ کی ہدایات میں بننے والی رومانوی اور کامیڈی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ عید الفطر کے روز اے آر وائی ڈیجیٹل پر دکھائی جائے گی۔

    جوانی پھر نہیں آنی کا ریکارڈ توڑنے والی رومانوی اور کامیڈی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا عید الفطر کے روز  ورلڈ وائڈ پریمیئر ہوگا۔

    پاکستان میں بھرپورپذیرائی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ نے عالمی سطح پر بھی باکس آفس کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے، جو50 کروڑ روپے کمانے والی پہلی پاکستانی فلم بن تھی۔

    فلم ڈسٹری بیوٹرز، سنیما مالکان اور میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ برس جن فلموں نے بہت اچھا بزنس کیا تھا اور شہرت پائی تھی، ان میں ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ سر فہرست تھی۔

    گاؤں کے لڑکے اور شہرکی لڑکی کی محبت پر مبنی فلم میں ہیروئن کو پنجاب نہ جانے کی ضد اب بھی ہے۔ مذکورہ فلم کی کہانی ہمایوں سعید، مہوش حیات اور عروہ حسین کے درمیان تکونی محبت (ٹرائی اینگل) کے گرد گھومتی ہے، فلم کے دیگر کرداروں میں احمد علی بٹ اور صبا وسیم بھی شامل ہیں، جبکہ ہمایوں سعید فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ رواں سال کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم

    فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ رواں سال کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم

    اے آر وائی فلمز کے زیر اہتمام بنائی جانے والی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے رواں برس پاکستان کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ کاوش ہے جس کی ہدایات ندیم بیگ نے دی ہیں۔

    فلم کے مرکزی کرداروں میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات شامل ہیں جبکہ فلم میں عروہ حسین نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

    مزید پڑھیں: پنجاب نہیں جاؤں گی

    فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں 12.25 کروڑ روپے کا بزنس کیا جس کے بعد یہ بتدریج بڑھتا چلا گیا اور صرف ایک ماہ میں اس فلم نے 26.85 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا جس کے بعد یہ ملک کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم بن گئی ہے۔

    Reliving some fun memories from the shoot of the song ‘Tere Naal’ #punjabnahijaungi

    A post shared by Humayun Saeed (@saeedhumayun) on

    اداکاروں کی متاثر کن اداکاری، جاندار اسکرپٹ، اور شاندار فلمسازی نے فلم بینوں کو بھی بے حد محظوظ کیا اور لوگ جوق در جوق فلم کو دیکھنے کے لیے سینما گھروں کا رخ کر رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘کے رنگا رنگ پریمئرشوکا انعقاد

    فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘کے رنگا رنگ پریمئرشوکا انعقاد

    کراچی : فلم جوانی پھر نہیں آنی کے فلم ساز سلمان اقبال، جرجیس سیجا، ندیم بیگ اور ہمایوں سعید کی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی یکم ستمبر کو دھوم مچانے آرہی ہے، کراچی میں فلم کے رنگا رنگ پریمیئر شو اور ریڈ کارپٹ کا انعقاد کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سال دوہزار پندرہ کی سب سے کامیاب فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی’ بنانے والوں کی فخریہ پیشکش پنجاب نہیں جاﺅں گی’ عید الاضحیٰ پر دھوم مچانے آرہی ہے، شائقین کو فلم کا بے صبری انتظار ہے۔

    سلمان اقبال فلمز، اے آروائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیشکش’پنجاب نہیں جاؤں پہلی ستمبر کودنیا بھر میں ریلیز ہوگی۔ فلم کے ہدایت کارندیم بیگ ہیں۔

    کراچی میں فلم کا پریمیئر شو اور ریڈ کارپٹ منعقد کیا گیا، جس میں فلم کی کاسٹ اور شوبز کی نامورشخصیات نے شرکت کی۔

    گاؤں کے لڑکے اور شہرکی لڑکی کی محبت پر مبنی فلم میں ہیروئن کو پنچاب نہ جانے کی ضد ہے۔ مذکورہ فلم کی کہانی ہمایوں سعید، مہوش حیات اور عروہ حسین کے درمیان تکونی محبت (ٹرائی اینگل) کے گرد گھومتی ہے، فلم کے دیگر کرداروں میں احمد علی بٹ اور صبا وسیم بھی شامل ہیں۔


     کلک کریں اورپنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا ایک خوبصورت گانا دیکھیں


    فلم میں پنجاب کی ثقافت اور رسم و رواج کو اجاگر کیا گیا ہے، پنجاب سے تعلق رکھنے والا ہیرو ہمایوں سعید کراچی کی رہائشی لڑکی مہوش حیات کو پسند کرنے لگتا ہے تاہم وہ شادی نہ کرنے اور کسی بھی صورت پنجاب نہ جانے کی ضد پر قائم رہتی ہے۔


    مزید پڑھیں: بھارتی فلمساز نے ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کو ونر قرار دے دیا


    فلم کے گانے ریلیز ہوتے ہی سپر ہٹ ہوگئے۔ فلم میں رنگوں، ڈھول تاشوں، بھنگڑے باجوں، لہلہاتے کھیتوں کو منفرد انداز میں عکس بند کیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا ایک اور خوبصورت گانا ریلیز

    فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا ایک اور خوبصورت گانا ریلیز

    اے آر وائی فلمز کے بینر تلے ریلیز ہونے والی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا ایک اور خوبصورت گانا جاری کردیا گیا ہے جس میں عروہ حسین اور احمد علی بٹ محو رقصاں دکھائی دے رہے ہیں۔

    خوبصورت اور رنگین مناظر سے بھرپور گانا ’24/7 لک ہلنا‘ میشا شفیع، دیبا کرن اور ساحر علی بگا نے گایا ہے۔

    گانے کی موسیقی اور بول بھی ساحر علی بگا نے ترتیب دی ہے۔

    گانے میں عروہ حسین اور احمد علی بٹ نے نہایت شاندار رقص کا مظاہر کیا ہے۔

    اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی یہ مشترکہ کاوش پنجاب نہیں جاؤں گی ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بنائی جارہی ہے جبکہ اس کے پروڈیوسر اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سربراہ سلمان اقبال ہیں۔

    فلم میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ دیگر فنکاروں میں عروہ حسین، احمد علی بٹ اور صبا حمید بھی شامل ہیں۔ ہمایوں سعید فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔

    دیکھیں فلم کا مکمل ٹریلر

    فلم کی کہانی گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک لڑکے اور ایک شہری لڑکی کی محبت پر مبنی ہے جو کسی صورت پنجاب نہ جانے کا اعلان کرتی ہے۔

    پاکستانی سینما کے لیے ممکنہ طور پر ایک اہم سنگ میل ثابت ہونے والی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی رواں برس عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کی پہلی جھلک

    فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کی پہلی جھلک

    اے آر وائی فلمز کی نئی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔ جاری کیے جانے والے ٹیزر کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ یہ فلم پاکستانی سینما کا ایک اور اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

    اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی کی مشترکہ کاوش ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

    فلم میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہمایوں سعید فلم کے پروڈیوسرز میں بھی شامل ہیں۔

    15

    16

    جاری کیے جانے والے ٹیزر میں اداکارہ عروہ حسین بھی دکھائی دیں جو حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد دوبارہ اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کا آغاز کر چکی ہیں۔

    فلم میں پنجاب کے روایتی رنگوں، ڈھول تاشوں، بھنگڑا، مختلف رسومات اور سر سبز و لہلہاتے کھیتوں کو دکھایا گیا ہے۔

    فلم کے دیگر کرداروں میں احمد علی بٹ اور صبا وسیم بھی شامل ہیں۔

    اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی یہ مشترکہ کاوش ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بنائی جارہی ہے جبکہ اس کے پروڈیوسر اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سربراہ سلمان اقبال ہیں۔

    فلم کو رواں برس عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

  • احمد علی بٹ نے نئی فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا

    احمد علی بٹ نے نئی فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا

    کراچی: مزاحیہ اداکار احمد علی بٹ پاکستانی فلمی دنیا میں ایک بار پھر تہلکہ مچانے کو تیار ہیں جس کے لیے انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘  کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے اشتراک سے بننے والی پاکستانی فلم ’’جوانی پھر نئی آنی‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے اور ایوارڈ حاصل کرنے والے مزاحیہ فنکار احمد علی بٹ نے اے آر وائی اور سکس سگما پلس کے اشتراک سے نئی آنے والی فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا۔

    اس موقع پر اداکار احمد علی بٹ نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ ’’فلم میں کاسٹ ہونا میرے لیے بہت مسرت کی بات ہے، میں اس فلم میں بھرپور محنت کر کے اپنے مداحوں کےدل جیتنے کی کوشش کروں گا‘‘۔

    ahmed-main

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس فلم پنجاب نہیں جاؤں گی  میں میرا کرداد مختلف ہے اور مداح مجھے نئی کردار میں دیکھ کر خوش ہوجائیں گے گزشتہ فلم میں حاصل ہونے والی کامیابی پر اداکار کا کہنا تھا کہ ’’ مداحوں کی جانب سے مجھے بہت پیار ملا تاہم نئی فلم میں مداحوں کی خواہش کے مطابق کام کرنے کی کوشش کروں گا‘‘۔

    ahmed-post-1

    اے آر وائی اور سکس سگما پلس کے ڈائریکٹر ندیم بیگ کی جانب سے بنائی جانے والی نئی فلم میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات مرکزی کردار میں جبکہ اداکار احمد علی بٹ بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

    پاکستانی اداکار ہمایوں سعید جو اس فلم میں اہم کردار کے ساتھ پروڈیوسر کے فرائض بھی سرانجام دیں گے، فلم آئندہ سال 2017 میں ریلیز کی جائے گی۔

  • اے آر وائی فلمز کی ایک اور پیشکش تہلکہ مچانے کے لیے تیار

    اے آر وائی فلمز کی ایک اور پیشکش تہلکہ مچانے کے لیے تیار

    کراچی: اے آر وائی فلمز کے تحت بننے والی بلاک بسٹر فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کے بعد اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پروڈکشنز کی ایک اور مشترکہ پیشکش ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ بڑی اسکرینز پر تہلکہ مچانے آرہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فلم میں مرکزی کردار ہمایوں سعید اور مہوش حیات ادا کریں گے جبکہ احمد علی بٹ بھی نمایاں کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض ندیم بیگ انجام دیں گے۔

    ary-2
    فلم ڈائریکٹر ندیم بیگ

    فلم کا اعلان کرتے ہوئے اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر سلمان اقبال نے کہا کہ وہ اس فلم کے لیے بہت پرجوش ہیں، ’ہمیں امید ہے کہ یہ فلم اے آر وائی فلمز اور پاکستانی فلم انڈسٹری کا ایک اور بہترین اضافہ ثابت ہوگی‘۔

    سکس سگما فلمز کے سربراہ شہزاد نصیب نے کہا کہ ان کی پہلی مشترکہ کاوش ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی اور اب وہ اپنی اگلی کاوش کے لیے بھی نہایت پرامید ہیں۔

    فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ہمایوں سعید نے اس موقع پر کہا کہ اس سے قبل وہ ایک شاندار ٹیم کی کاوشوں ’جوانی پھر نہیں آنی‘ اور ’دل لگی‘ کو پیش کر چکے ہیں جسے ناظرین نے پسندیدگی کی سند بخشی اور اب اپنی اگلی مشترکہ کاوش کے لیے بھی وہ بے حد پرجوش ہیں۔

    فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ نے باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کردیا *

    اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او جرجیس سیجا نے بھی اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے آر وائی فلمز نے دنیا بھر میں پاکستانی فلموں کو نئی پہچان دی ہے۔ ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے قابل فخر اضافہ ثابت ہوگی‘۔

    اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پروڈکشن کی مشترکہ پیشکش ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ 2017 میں سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔