Tag: پنجاب پولیس

  • پنجاب پولیس کو جاپان کی طرح جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا فیصلہ

    پنجاب پولیس کو جاپان کی طرح جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا فیصلہ

    لاہور (20 اگست 2025): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کی پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب پولیس کو جاپان پولیس کی طرز پر انفراریڈ الٹرا سانک ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے گا۔ ٹریفک منیجمنٹ، حادثات پر قابو پانے اور موسمی صورتحال سے پیشگی آگہی نظام سے لیس کیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز کی دورہ جاپان سے واپسی پر اس منصوبے پر باضابطہ عملدرآمد کا آغاز کیا جائے گا اور پہلے مرحلے میں لاہور میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔

    مریم نواز نے دورہ جاپان کے دوران ٹوکیو میں نیشنل پولیس ایجنسی ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور نیشنل پولیس ایجنسی شعبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہیں جاپان پولیس سسٹم کے نگراں ادارے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    جاپانی حکام نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ نیشنل پولیس ایجنسی جاپان کے امپیریل گارڈز کی کارکردگی کی نگرانی کرتی ہے اور پولیس کے تمام محکمے نیشنل پولیس ایجنسی سے منسلک ہیں۔ نیشنل پولیس ایجنسی جاپان پولیس کی محکمانہ پالیسیوں کابھی تعین کرتی ہے۔

    انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ نیشنل پبلک سیفٹی کمیشن جاپان کی نیشنل پولیس ایجنسی کانگران ہے اور نیشنل پولیس ایجنسی تمام سیکیورٹی محکموں کو ہنگامی صورتحال میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے نیشنل پولیس ایجنسی سسٹم کو سراہتے ہوئے کہا کہ جاپان میں امن وامان کی صورتحال قابل تقلید ہے۔ ہم پنجاب میں بھی پولیس کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔ جرائم کے خاتمے کیلیے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا نیا ادارہ قائم کیا ہے۔ اس کے قیام کے بعد صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

  • پولیس اہلکار اور ان کے اہل خانہ کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان

    پولیس اہلکار اور ان کے اہل خانہ کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان

    لاہور: پنجاب پولیس نے اپنے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے، جس میں طبی علاج کے لیے خاطر خواہ فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب نے پولیس اہلکاروں کی طبی امداد کے لیے 34.5 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔

    پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد اقبال کو جگر کے ٹرانسپلانٹ کے لیے 10 لاکھ روپے جبکہ ٹریفک وارڈن فرحان پرویز کو گردے کے علاج کے لیے 10 لاکھ روپے دیے گئے،کانسٹیبل ضیاء اللہ کو سرجری کے لیے 5 لاکھ روپے فراہم کیے گئے۔

    پنجاب پولیس دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملانے کے لئے پُرعزم

    ہیڈ کانسٹیبل عرفان شاہد کو کینسر کے علاج کے لیے ڈھائی لاکھ روپے اور سب انسپکٹر اورنگزیب کو دل کے علاج کے لیے دو لاکھ روپے دیے گئے، اسسٹنٹ سب انسپکٹر احسان، قمرالدین اور دلدار سبحانی کو ایک ایک لاکھ روپے ملے۔

    مزید برآں، ریٹائرڈ کانسٹیبل اصغر علی اور فرحت عباس کو دو دو لاکھ روپے مختص کیے گئے، ترجمان نے تصدیق کی کہ فنڈز کی منظوری میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سفارش پر دی گئی۔

  • ڈی جی خان پولیس کا کوٹ مبارک میں مقابلہ، 4 خارجی دہشت گرد ہلاک

    ڈی جی خان پولیس کا کوٹ مبارک میں مقابلہ، 4 خارجی دہشت گرد ہلاک

    ڈی جی خان پولیس نے کوٹ مبارک میں مقابلے کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، دہشتگرد شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کررہے تھے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب پولیس نے بتایا کہ مقابلے کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دیگر دہشت گرد جھاڑیوں، ٹیلوں کی آڑ میں فرار ہوگئے، پولیس نے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔

    پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب، کے پی سرحدی علاقے میں خارجی دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی تھی، دہشت گرد مختلف مقامات پر شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کررہے تھے۔

    حکام نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیموں نے فوری علاقے کا محاصرہ کرکے آپریشن کا آغاز کیا، خارجی دہشت گرد بھاری اسلحہ کےساتھ پولیس ٹیموں پر حملہ آور ہوئے

    پنجاب پولیس نے بتایا کہ موثر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملادیا، پولیس کی جانب سے فرار دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

    دریں اثنا وزیراعظم نے ڈی جی خان میں فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائی پر پولیس کی پذیرائی کی، شہباز شریف نے کہا کہ کوٹ مبارک میں کارروائی کے دوران 4 خارجی جہنم رسید کیے گئے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پولیس نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے ناپاک عزائم خاک میں ملائے، دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہےگی، پوری قوم دہشتگردی کیخلاف متحد ہے۔

  • عیدالاضحیٰ پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا حکم

    عیدالاضحیٰ پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا حکم

    لاہور: عید الاضحیٰ کے سلسلے میں پنجاب پولیس نے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے، سکیورٹی کیلئے ہزاروں اہلکار فرائض انجام دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عیدالاضحیٰ پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا حکم دیدیا ہے، عید کے موقعے پر مساجد، امام بارگاہوں، عید اجتماعات کیلئے تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

    آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر میں سیکیورٹی بڑھا دی جائے گی، عید تعطیلات پر پارکس، تفریحی مقامات کی سیکیورٹی کیلئے نفری تعینات کی جائے، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی، ہلڑ بازی برداشت نہیں کی جائیگی۔

    ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ عید الاضحیٰ پر ٹریفک روانی کیلئے متعلقہ پوائنٹس پر اضافی نفری تعینات کی جائے، مری میں گاڑیوں کے داخلے، اخراج کیلئے ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے۔

    پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب میں سیکیورٹی کیلئے 43 ہزار سے زائد افسران، اہلکار فرائض انجام دینگے، 445 کوئیک رسپانس فورس ٹیمیں بھی تعینات ہونگی، 11912 میٹل ڈکٹیٹرز، 225 واک تھرو گیٹس، 10466کیمرے استعمال ہونگے۔

    ترجمان کے مطابق لاہور میں 5 ہزار سے زائد نماز عید اجتماعات کیلئے 8 ہزار سے زائد اہلکار، افسران تعینات ہونگے۔

    https://urdu.arynews.tv/punjab-imposes-section-144-ahead-of-eidul-adha-2025/

  • پنجاب پولیس دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملانے کے لئے پُرعزم

    پنجاب پولیس دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملانے کے لئے پُرعزم

    پنجاب پولیس ملک کی اندرونی سرحدوں کی حفاظت، دہشگردوں کے عزائم خاک میں ملانے کے لئے پرعزم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران خوارجی دہشتگردوں کے 31 حملے ناکام بنائے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ ڈی جی خان میں 22، میانوالی میں 09 خوارجی حملے ناکام بنائے گئے۔

    آئی کی پنجاب کے مطابق پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی میں 43 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا، خوارجیوں کے خلاف کارروائی کے دوران 15 پولیس افسران و اہلکار شدید زخمی ہوئے۔

    پنجاب پولیس نے خوارجی دہشتگردوں کے خلاف فقیدالمثال کامیابیاں حاصل کی ہیں، بارڈر ایریاز کی پولیس چیک پوسٹوں کو مزید مضبوط اور سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سرحدی پولیس چوکیوں کو جدید تھرمل امیجنگ کیمروں، گنز، سرویلنس آلات، سامان اور ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے۔

     آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹرائی بارڈر سرحدی تھانوں اور چوکیوں پر تعینات پنجاب پولیس کے جوان الرٹ، دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں،پنجاب پولیس کے جوانوں کا مورال بلند، دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے ہمیں کمزور نہیں کر سکتے۔

    https://urdu.arynews.tv/ctd-arrests-10-alleged-terrorists-from-punjab/

  • پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی، علاقے سے ڈاکوؤں کا قبضہ چھڑالیا

    پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی، علاقے سے ڈاکوؤں کا قبضہ چھڑالیا

    راجن پور : روجھان میں پنجاب پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی، کچہ جمال کے علاقہ سے ڈاکوؤں کا قبضہ چھڑا لیا گیا ہے۔

    پنجاب کے ضلع راجن پور میں پولیس کو کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں بڑی کامیابی ملی ہے ترجمان کے مطابق پنجاب پولیس نے کچہ جمال کے علاقہ سے ڈاکوؤں کا قبضہ ختم کروا لیا ہے۔

    کارروائی کے دوران ڈاکوؤں کے تمام ٹھکانوں اور کمین گاہوں کو آگ لگا کر تباہ کردیا گیا۔ گرینڈ آپریشن کے دوران دوخطرناک ڈاکو عبدالرحمان عرف بگا اور بہادر سیدانی ہلاک ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو بھی شدید زخمی ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پانچ ڈاکوؤں نے اسلحہ سمیت خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ گرفتار ڈاکو قتل ،اغوا اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔

    یہ علاقہ نو سال سے ڈاکوؤں کے قبضے میں تھا، گرینڈ آپریشن کے دوران ایک مغوی محمد آصف کو بھی بازایاب کرا لیا گیا۔

    محمد آصف کو عمرانی گینگ نے کچھ روز قبل بیمار جانوروں کا معائنہ کرنے کے لیے بلا کر اغوا کیا تھا۔ گرینڈ آپریشن میں پنجاب پولیس ایلیٹ فورس کے کمانڈوز  نے بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ حصہ لیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مارچ میں بھی پنجاب پولیس نے کچے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرکے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق روجھان پولیس کی جانب سے راجن پور کچہ کے علاقے روجھان میں عمرانی گینگ اور لونڈ گینگ کے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے چک عمرانی میں کارروائی کی گئی تھی۔ پولیس کی پیش قدمی پر ڈاکو دریا کے راستے فرار ہوگئے بعد ازاں جن میں سے دو ڈاکو گرفتار کرلیے گئے۔

  • پنجاب پولیس ہائی الرٹ، گرجا گھروں کی سیکیورٹی انتظامات بڑھانے کا حکم

    پنجاب پولیس ہائی الرٹ، گرجا گھروں کی سیکیورٹی انتظامات بڑھانے کا حکم

    لاہور: پنجاب پولیس ہائی الرٹ ہو گئی ہے، اور گرجا گھروں کی سیکیورٹی انتظامات بڑھانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرام کے سلسلے میں پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو گرجا گھروں کی سیکیورٹی انتظامات بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ افسران مسیحی عبادت گاہوں اور دیگر اہم مقامات کے سیکیورٹی انتظامات خود چیک کریں۔

    آئی جی پنجاب نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور اسنائپرز تعینات کیے جائیں، ڈولفن اسکواڈ، پی آر یو، ایلیٹ ٹیمیں گرجا گھروں کے گرد مؤثر پٹرولنگ کریں، اور تعینات پولیس افسران اور جوان الرٹ رہیں، اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔

    ڈاکٹر عثمان انور نے اپنے پیغام میں کہا کہ علمائے کرام، مسیحی کمیونٹی، اور امن کمیٹیوں کے ارکان بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں۔

  • پی ایس ایل 10 کا میلہ سجنے کو تیار، پنجاب پولیس کے سیکیورٹی انتظامات مکمل

    پی ایس ایل 10 کا میلہ سجنے کو تیار، پنجاب پولیس کے سیکیورٹی انتظامات مکمل

    پی ایس ایل 10 کا میلہ ایک دن کے بعد سجنے کو تیار ہے جس کیلئے پنجاب پولیس نے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

    آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کھلاڑیوں، آفیشلز، شائقین کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کریگی، پرامن اور محفوظ ماحول میں میچز کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔

    آئی جی پنجاب نے کہا کہ پی سی بی، ضلعی انتظامیہ سمیت تمام اداروں سےکوآرڈینیشن مکمل ہے، پی ایس ایل سیزن 10 میں مجموعی طور پر 21 ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دینگے۔

    ترجمان پولیس کے مطابق لاہور میں 8 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے جبکہ راولپنڈی میں 5 ہزار، ملتان میں 8 ہزار اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہونگے۔

    یاد رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں بھی غیر ملکی کھلاڑی رنگ جمائے گے جبکہ 10واں سیزن کھیلنے کے لیے کئی غیر ملکی کھلاڑی پاکستان بھی پہنچ گئے ہیں۔

    گزشتہ شب کراچی پہنچنے والے ڈیوڈ ولی، کرس جارڈن اور جوش لٹل نے ملتان سلطانز کو جوائن کرنے کے بعد ان کے ساتھ پہلے پریکٹس سیشن میں شرکت کی، شائے ہوپ اور مائیکل بریسویل آج پاکستان پہنچیں گے۔

     بدھ کی صبح شان ایبٹ، کائل جیمیسن، عقیل حسین اور فن ایلن پاکستان پہنچ گئے اور ہوٹل میں اسکواڈ کوجوائن کیا، رایلی روسو پہلے ہی ٹیم کو جوائن کرچکے ہیں۔

    بنگلادیش کے لٹن داس نے بھی کراچی کنگز کو جوائن کرلیا۔ ٹم سائفرٹ نے بھی کراچی کنگز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔ دوسری جانب انگلینڈ کے ٹام کوہلر کیڈمور بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں، انہوں نے اسلام آباد میں پشاور زلمی کے اسکواڈ کو جوائن کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/psl-10-karachi-kings/

  • سنگین وارداتوں میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان یو اے ای سے گرفتار

    سنگین وارداتوں میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان یو اے ای سے گرفتار

    لاہور : پنجاب پولیس نے قتل اور سنگین وارداتوں کے مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان یو اے ای سے گرفتار کرلیے جنہیں آج پاکستان منتقل کیا جائے گا۔

    اے آّر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس اسپیشل آپریشنز سیل کی ٹیم کی نے متحدہ عرب امارات میں کارروائی کی ہے۔

    اس حوالے سے تفصیلات بیان کرتے ہوئے پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ قتل اور سنگین وارداتوں میں مطلوب2اشتہاری ملزمان کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق پنجاب پولیس کی ٹیم مجرموں کو دبئی سے لے کر آج صبح اسلام آباد پہنچے گی، رواں سال بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاری ملزمان کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

    پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم ولید اور علی زیب گوجرانوالہ پولیس کو قتل، اقدام قتل کی وارداتوں میں مطلوب تھے، دونوں اشتہاری ملزمان جرم کا ارتکاب کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات فرار ہوگئے تھے۔

    پنجاب پولیس نے انٹرپول سے مجرمان کے ریڈ نوٹسز جاری کروائے، گرفتاری کیلئے کوششیں جاری رکھیں اور متحدہ عرب امارات پولیس کے تعاون سے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ سال نومبر میں ایف آئی اے نے 2 خطرناک اشتہاری ملزمان کو یو اےای سے گرفتار کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : ایف آئی اے نے 2 اشتہاری ملزم کو یو اےای سے گرفتار کرلیا 

    دونوں گرفتار ملزمان علی رضا اور محمد نادر کو یو اے ای سے گرفتار کرکے لاہور ایئرپورٹ لایا گیا تھا، گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔

    ملزم محمد نادر کے خلاف تھانہ کوٹ مبارک، ڈی جی خان میں مقدمہ ہے جبکہ ملزم علی رضا کے خلاف تھانہ بھگتا والا سرگودھا میں مقدمہ درج ہے۔

  • پنجاب پولیس نے خوارجی دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنادیا

    پنجاب پولیس نے خوارجی دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنادیا

    پنجاب پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں سرحدی چیک پوسٹ پر خارجی دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان پولیس نے خوارجی دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنادیا، پنجاب، خیبرپختونخوا بارڈر  پر تھانہ وہوا کی لکھانی چیک پوسٹ پر رواں ماہ کا یہ پانچواں حملہ تھا۔

    پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سحری کے وقت 10 سے 12 دہشتگرد چیک پوسٹ پر 3 اطراف سے حملہ آور ہوئے، دہشتگردوں نے راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری اسلحے کے ساتھ حملہ کیا۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی فوری نشاندہی کرلی گئی ہے، جوابی کارروائی سے دہشتگرد چیک پوسٹ کے قریب پہنچنے میں ناکام رہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ 2 گھنٹے مقابلہ جاری رہنے کے بعد دہشت گرد بھاری نقصان اٹھا کر فرار ہوگئے، آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن(ر)سجاد حسن خان نے اس آپریشن کی کمانڈ کی، ڈی پی اوڈیرہ غازی خان سید علی کی زیر کمانڈ کیوآرایف ٹیمیں بروقت لکھانی چوکی پہنچیں۔

    پنجاب پولیس کے مطابق سرحدی علاقے میں پولیس ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے، دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے اہلکاروں کو شاباشی دی اور کہا خوارجی دہشت گرد بزدلانہ حملوں سے ہمارے عزم متزلزل نہیں کرسکتے۔