Tag: پنجاب پولیس

  • پنجاب میں پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ

    پنجاب میں پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ

    لاہور : پنجاب میں پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں 63 مقدمات درج کرکے 68 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف گھیراتنگ ہوگیا، مختلف شہروں سے اڑسٹھ افراد کو گرفتار کرکے 63 مقدمے درج کئے گئے ہیں۔

    ملزمان سے گیارہ سواٹھانوے پتنگیں، چونسٹھ دھاتی ڈورکی چرخیاں برآمد کی گئیں ، آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ پتنگ بازی سے جانی نقصان پر متعلقہ سرکل افسرجواب دہ ہوگا۔

    ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ چھبیس فروری سےجاری کریک ڈاؤن میں پتنگ بازوں کے خلاف تئیس سوبیس مقدمات درج کیے،چوبیس سوافراد کوگرفتارکیا۔

    حکام نے بتایا کہ لاہور اقبال ٹاؤن پولیس نے رواں ماہ ایک سو چوبیس پتنگ بازگرفتارکیے جبکہ گجرات میں چوبیس ملزم گرفتار ہوئے۔

    لاہور میں پولیس نے انتیس پتنگ باز وں کو گرفتار کرلیا ، پولیس کا کہنا ہے ملزمان سے پتنگیں اورکیمیکل ڈوربرآمد ہوئی۔.

    کارروائیاں شاہدرہ ٹاؤن،شفیق آباد،بادامی باغ ودیگرعلاقوں میں کی گئیں، مساجد اور محلوں میں اعلانات اور بلند عمارتوں پر نگرانی کی جارہی ہے۔

    ڈی پی او کے مطابق پتنگ بازی روکنے کیلئے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جائےگا، خان پور میں بھی پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    شہریوں سے دھاتی ڈور، پتنگوں کی تیاری اور خرید و فروخت کرنے والوں کی نشاندہی کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

  • پی ایس ایل 9: پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل

    پی ایس ایل 9: پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ محفوظ ماحول میں میچز کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے انتظامات کیے گئے ہیں، پنجاب میں میچز پر 20 ہزار سے اہلکار ڈیوٹی دیں گے، میچز کے دوران سیکیورٹی اور ٹریفک کے فول پروف اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

    آئی جی پنجاب نے کہا کہ شائقین کرکٹ میچز سے لطف اندوز ہونے کیلئے پولیس کی ہدایات پرعمل کریں۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا نواں ایڈیشن 17 فروری سے شروع ہوگا، ابتدائی مرحلے کے میچز لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

  • پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان بحرین سے گرفتار

    پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان بحرین سے گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے انٹرپول نے  پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان کو بحرین سے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جرائم میں مطلوب ملزمان کو بحرین سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم محمد ماجد ڈکیتی اور محمد سرور قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

    ترجمان نے بتایا کہ محمد ماجد کیخلاف سیالکوٹ کے تھانہ کوٹلی میں 2018 میں مقدمہ درج ہوا تھا جبکہ محمد سرور کیخلاف ٹوبہ ٹیک سنگھ تھانے میں 2020 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

    ترجمان کا یہ بھی بتانا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے انٹرپول نے ریڈ نوٹسسز جاری کئے تھے، ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے ملزمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

  • صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں دعائیہ پروگرام، پنجاب پولیس ہائی الرٹ

    صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں دعائیہ پروگرام، پنجاب پولیس ہائی الرٹ

    لاہور: پاکستان کے صوبہ پنجاب بھر کے گرجاگھروں میں دعائیہ پروگرام کے دروان پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب بھر کے گرجاگھروں میں دعائیہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے آئی جی پنجاب عثمان انور نے گرجا گھروں کے سیکیورٹی انتظامات بڑھانےکا حکم دیا ہے۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ ایس پیز، سپروائزری افسران گرجا گھروں، اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات خود چیک کریں، حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور اسنائپرز تعینات کئےجائیں۔

    ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ ڈولفن اسکواڈ، پی آریو، ایلیٹ ٹیمیں گرجا گھروں کےگرد مؤثر پٹرولنگ کریں، تعینات پولیس افسران اور جوان انتہائی الرٹ رہیں، شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں، علماکرام، مسیحی کمیونٹی، امن کمیٹیوں کے ارکان بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں۔

  • قتل کے سنگین مقدمے میں پنجاب پولیس کو مطلوب ملزم مسقط سے گرفتار

    قتل کے سنگین مقدمے میں پنجاب پولیس کو مطلوب ملزم مسقط سے گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے قتل کے سنگین مقدمے میں پنجاب پولیس کو مطلوب ملزم کو مسقط سے گرفتار  کرلیا۔

    ایف آئی اے انٹرپول پاکستان کی کارروائی، قتل کے سنگین مقدمے میں مطلوب ملزم کو ایف آئی اے نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول پاکستان نے گرفتار کر لیا۔

      ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اشتہاری ملزم عبداللہ پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کو مسقط سے گرفتار کر کے لاہور ائرپورٹ منتقل کر دیاملزم عبداللہ کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

     ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول مسقط کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی، انتھائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان 24/7 خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

  • سانحہ 9 مئی  میں کتنی خواتین کو گرفتار کیا گیا؟ رپورٹ جاری

    سانحہ 9 مئی میں کتنی خواتین کو گرفتار کیا گیا؟ رپورٹ جاری

    لاہور : پنجاب پولیس نے سانحہ 9 مئی میں خواتین کی گرفتاریوں کے حوالے رپورٹ جاری کردی ، 21خواتین کو9 مئی واقعات میں ملوث ہونے پر حراست میں لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی کے حوالے سے پنجاب پولیس نے رپورٹ وزیراعلیٰ کو بھجوا دی، جس میں کہا ہے کہ لاہور سمیت 8 شہروں سے 81 خواتین گرفتار ہوئیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ 21خواتین کو9 مئی واقعات میں ملوث ہونے پر حراست میں لیا ، سب سے زیادہ 47 خواتین کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔

    پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ 22خواتین کو تفتیش مکمل ہونے پر جوڈیشل کردیاگیا، لاہور سےگرفتار21،راولپنڈی سے ایک خاتون کو جوڈیشل کیا گیا جبکہ 8شہروں سےگرفتار 59خواتین کوضمانت پررہائی ملی۔

    رپورٹ کے مطابق لاہور کی31 ،راولپنڈی کی 11خواتین کوضمانت پر چھوڑا گیا جبکہ فیصل آباد کی 8 ،ملتان کی 4خواتین کو ضمانت پررہا کیا گیا۔

  • پنجاب پولیس کو مطلوب 6 ملزمان یو اے ای سے گرفتار

    پنجاب پولیس کو مطلوب 6 ملزمان یو اے ای سے گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے پنجاب پولیس کو مطلوب 6 ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پاکستان نے پنجاب پولیس کو مطلوب 6 ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر لیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ ملزمان کویواے ای سے گرفتار کر کے سیالکوٹ ائیرپورٹ منتقل کر دیاگیا، گرفتار ملزمان میں قمر شہزاد، توقیر بٹ، بوستان حسن، صائم زیب،  وقار عظیم اور نسیم عباس شامل ہیں۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قتل، ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے، گرفتار ملزمان اٹک، وہاڑی، گوجرانوالہ، پاکپتن اور ٹوبہ ٹیکسنگ  پولیس کو مطلوب تھے۔

    ترجمان کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نےملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کئے تھے، بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول یو اےای کیساتھ رابطہ کاری سے ممکن ہوئی، این سی بی انٹرپول پاکستان نےگزشتہ سال ملزمان کی گرفتاری کیلئے117 ریڈ نوٹسسز بھی جاری کئے۔

    ترجمان نے یہ بھی کہا کہ گرفتار ملزمان کی بروقت حوالگی کے لئے ایف آئی اے امیگریشن کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

  • راجہ پرویز اشرف کے بھائی نے پنجاب پولیس سے معذرت کرلی

    راجہ پرویز اشرف کے بھائی نے پنجاب پولیس سے معذرت کرلی

    لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے بھائی راجہ جاوید اشرف نے پنجاب پولیس سے معذرت کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق جاوید اشرف نے کہا کہ کچھ وڈیوز وائرل ہوئی ہیں جن میں پولیس کے بھائیوں کی دل آزاری ہوئی ہے، میں پنجاب پولیس خاص طور پر متعلقہ افسران سے معذرت کرتا ہوں۔

    راجہ جاوید اشرف نے کہا کہ سیاسی تقاریر میں جذبات میں اکثر ایسے الفاظ ادا ہوجاتے ہیں اس لیے میں پنجاب پولیس سے معذرت چاہتا ہوں۔

    واضح رہے کہ جاوید اشرف کی 2 وڈیوز وائرل ہوئی تھی جس  میں ایس ایچ او گوجر خان اور چوکی انچارج کی  توہین کی گئی تھی۔

  • پنجاب پولیس کا بڑا کارنامہ، مفرور اشتہاری ملزم عمان سے گرفتار

    پنجاب پولیس کا بڑا کارنامہ، مفرور اشتہاری ملزم عمان سے گرفتار

    لاہور: پنجاب پولیس کا بڑا کارنامہ 6 سال قبل قتل کے مقدمے میں ملوث مفرور اشتہاری ملزم کو عمان سے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی ٹیم نے قتل کی واردات میں ملوث عمان میں مفرور اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق 6 سال سے مفرور کامران حنیف کو انٹر پول کی مدد سے گرفتار کیا گیا، پنجاب پولیس کی ٹیم اشتہاری کامران حنیف کو عمان سے لیکر لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئی۔

    پنجاب پولیس نے بتایا کہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب  اشتہاری سے منڈی بہاؤالدین پولیس کو مطلوب تھا۔

    آئی جی پنجاب  ڈاکٹر عثمان انور نے اشتہاری کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

  • 68 بار محکمانہ کوتاہیوں کے مرتکب اہلکار کے ساتھ پنجاب پولیس نے کیا کیا؟

    68 بار محکمانہ کوتاہیوں کے مرتکب اہلکار کے ساتھ پنجاب پولیس نے کیا کیا؟

    اسلام آباد: 68 بار محکمانہ کوتاہیوں کا مرتکب ہونے پر پنجاب پولیس نے اہلکار کو فارغ کردیا، نوکری سے نکالے جانے پر اہلکار کی استدعا کو عدالت کی جانب سے مسترد کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب پولیس کے اہلکار کی نوکری سے برخاست کرنے کے خلاف درخواست کو عدالت نے نمٹاتے ہوئےاس کی استدعا کو مسترد کردیا۔ دوران ملازمت پنجاب پولیس کا اہکار68 بار محکمانہ کوتاہیوں کا مرتکب ہوا تھا۔

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے اس کیس کی سماعت کی، درخواست گزار محمد آصف نے کہا کہ عدالت مجھے معاف کر دے میری غلطی ہے، بیوی جھگڑا کر کے چلی گئی تھی، ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔

    چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ نے اپنی نوکری کرنے میں دلچسپی ہی نہیں لی، دوران ملازمت آپ 68 بار محکمانہ کوتاہیوں کے مرتکب ہوئے، معافی ہم نہیں دے سکتے، عدالت کا کام قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے، عمر عطا بندیال نے کہا کہ آپ غلطی کریں تو ہم آپ کی مدد کیسے کریں۔

    جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ گھریلو معاملات کا مطلب یہ نہیں کہ آپ نوکری نہ کریں، اتنے عرصے سرکار کی نوکری سے غائب رہنا درست نہیں، سپریم کورٹ نے پنجاب پولیس کی جانب سے سابق پولیس اہلکار کو دی گئی سزا کے خلاف درخواست گزارکی استدعا کو مسترد کر دیا۔