Tag: پنجاب کابینہ

  • اپنا گھر بنانے  کا خواب حقیقت بننے لگا ! بذریعہ قرعہ اندازی  فلیٹس کس کو ملیں گے؟

    اپنا گھر بنانے کا خواب حقیقت بننے لگا ! بذریعہ قرعہ اندازی فلیٹس کس کو ملیں گے؟

    لاہور : بذریعہ قرعہ اندازی 1220 فلیٹس دینے کی منظوری کے بعد ملازمین  کے لیے اپنا گھر بنانے کا خواب حقیقت بننے لگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 28 واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں 130 نکات پر مشتمل وسیع ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں عوامی فلاح، صنعتی ترقی، مزدوروں کے حقوق، تعلیم، صحت، سیفٹی، سرمایہ کاری، فلڈ ریلیف اور گورننس سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

    کابینہ نے صنعتی ورکرز کے لیے لاہور میں بذریعہ قرعہ اندازی 1220 فلیٹس دینے کی منظوری دی، جب کہ وزیراعلیٰ نے ان فلیٹس کی قیمت مزدوروں سے وصول کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔

    وزیراعلیٰ نے مزید 3000 فلیٹس کی تعمیر کے لیے فوری اقدامات کا حکم بھی دیا گیا اوت ورکرز کی 102 کیٹیگریز میں یکساں کم از کم تنخواہ 40 ہزار روپے مقرر کی گئی۔

    پنجاب میں پہلی بار ورکرز کی حفاظت کے لیے جامع قوانین کی منظوری دے دی گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں "پنجاب ایکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ رولز 2024” کی منظوری دے دی گئی، جس کا مقصد سیور لائن اور تعمیراتی کاموں میں مصروف مزدوروں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ "صرف قوانین بنانا کافی نہیں، ان پر ہر سطح پر مؤثر عملدرآمد ضروری ہے۔ غریب ورکرز اور مزدوروں کی جان بھی اتنی ہی قیمتی ہے، ان کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔”

    وزیراعلیٰ نے لیبر ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ ورکرز کی سیفٹی یقینی بنانے کے لیے خصوصی انفورسمنٹ فورس قائم کرے، جو تمام شعبوں میں حفاظتی اصولوں پر سختی سے عملدرآمد کرائے۔

    اس کے علاوہ کابینہ نے درجنوں سرکاری اداروں میں بھرتیوں، کنٹریکٹ میں توسیع، اور نئی اسامیوں کی منظوری دی، جن میں والڈ سٹی اتھارٹی، لیٹریسی ڈیپارٹمنٹ، فنانشل ایڈوائزری سروسز، پنجاب چیریٹیز کمیشن، وائلڈ لائف اینڈ پارکس ڈیپارٹمنٹ اور دیگر شامل ہیں۔

  • پنجاب کابینہ سے متعلق بڑا فیصلہ، نواز شریف نے گرین سگنل دے دیا

    پنجاب کابینہ سے متعلق بڑا فیصلہ، نواز شریف نے گرین سگنل دے دیا

    مری (20 جولائی 2025): شریف خاندان کی اہم بیٹھک میں پنجاب کابینہ سے متعلق بڑا فیصلہ کیا گیا ہے اور نواز شریف نے گرین سگنل دے دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے تفریحی پہاڑی مقام مری میں شریف خاندان کی اہم بیٹھک ہوئی ہے۔ اس بیٹھک میں ن لیگ کے صدر نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے شرکت کی۔

    ذرائع نے بتایا کہ اس اہم بیٹھک میں پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے اور مجموعی طور پر مزید 10 وزرا اور مشیروں کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق کابینہ میں شامل ہونے والے وزرا اور مشیروں کی اکثریت جنوبی پنجاب سے ہوگی اور کابینہ میں یہ توسیع آئندہ ماہ متوقع ہے۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ن لیگ کے صدر نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو نہ صرف پنجاب کابینہ کی توسیع کا گرین سگنل دے دیا ہے، بلکہ نواز شریف اور مریم نواز اراکین سے ملاقاتوں میں نام بھی شارٹ لسٹ کر چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ نواز شریف گزشتہ تین روز سے مری میں کشمیر پوائنٹ باغ شہیداں میں اپنی رہائشگاہ پر قیام پذیر ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف بھی مری پہنچے اور ان کی دعوت پر نواز شریف اور مریم نواز ڈونگا گلی پہنچے، جہاں یہ اہم مشاورت اور فیصلہ کیا گیا۔

  • وفاقی کابینہ کے بعد  پنجاب کابینہ میں  بھی توسیع کا فیصلہ

    وفاقی کابینہ کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع کا فیصلہ

    لاہور : وفاقی کابینہ کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا ، کابینہ کے نئے ارکان کی حلف برداری رواں ہفتے ہی متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے بعد نون لیگ نے پنجاب کابینہ میں مزید وزراء کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    نواز شریف نے بارہ ارکان اسمبلی کے ناموں کی منظوری دے دی، بیگم ذکیہ شاہنواز، رانا محمد اقبال، منشااللہ بٹ، ایوب گادھی صوبائی کابینہ کا حصہ بنیں گے۔

    اس کے علاوہ سلمان نعیم، رانا طاہر اقبال، افتخارحسین، رانامحمدارشد بھی فہرست میں شامل ہیں جبکہ ملک اسدعلی کھوکھر، ملک آصف بھا، اسامہ لغاری اور شعیب صدیقی کا نام بھی کابینہ کےلیے شارٹ لسٹ کیاگیا ہے۔

    کابینہ کے نئےارکان کی حلف برداری رواں ہفتےہی متوقع ہے۔

    خیال رہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکومت کو ایک سال ہوگیا ہے، حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر وزیر اعلیٰ کی جانب سے کارکردگی رپورٹ بھی عوام کے سامنے رکھی گئی۔

    اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کابینہ 16 رکنی ہے، جس میں 5 معاون خصوصی ہیں۔ کابینہ میں 7 وزرا کا تعلق لاہور سے جبکہ باقی 9 وزرا کا تعلق پنجاب کے دیگر اضلاع سے ہے۔

  • پی ٹی آئی کے پُرتشدد احتجاجی مظاہرے میں شہید اور زخمی ہونے والے  اہلکاروں کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان

    پی ٹی آئی کے پُرتشدد احتجاجی مظاہرے میں شہید اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے پی ٹی آئی کے پُرتشدد احتجاجی مظاہرے میں شہید اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 20واں اجلاس ہوا، جس میں پی ٹی آئی کے پرتشدد احتجاجی مظاہرےمیں پولیس،رینجرزپرتشدد اور حملوں کی شدیدمذمت کی گئی۔

    پنجاب کابینہ اجلاس میں 24 نومبر کو پرتشدد احتجاجی مظاہرے میں شہید سیکیورٹی اہلکاروں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

    پی ٹی آئی کے پرتشدد احتجاجی مظاہرے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کیلئے خصوصی پیکیج کی منظوری دی گئی۔

    پنجاب پولیس کے شہید کانسٹیبل کے لئے مجموعی طور پر 2 کروڑ 90 لاکھ روپے کا پیکیج جبکہ پی ٹی آئی ورکرز کے تشدد سے زخمی پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے لئے 10 لاکھ کے پیکیج کی منظوری دی گئی۔

    مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز کے تشدد سے 172 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، بیشتر کی حالت نازک ہے، سی ایم ایچ پنڈی میں زیر علاج زخمی اہلکاروں کی حالت دیکھ کر شرم آتی ہے، یہ دیکھ کر شرم آتی ہے، زخمی اہلکاروں کو مارنے والے ہمارے لوگ ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو دیکھ کر پی ٹی آئی کے متشدد ورکرز کی بربریت کا اندازہ ہوا، کیل لگے ڈنڈوں اور رائفل کے بٹ سے جتھوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کو مارا، پی ٹی آئی ورکرز کے تشدد سے زیر علاج اہلکاروں کو فریکچر آئے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ زندگی میں کبھی ایسی بربریت اور ظلم و تشدد کا مظاہرہ نہیں دیکھا، پولیس اہلکارکو نزدیک سےگولی ماری جو اس کے جسم کے آر پار ہوگئی، پی ٹی آئی ورکرز کے تشدد سے شہید کانسٹیبل کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔

  • اپنا گھر بنانے کے لیے قرض کی درخواست دینے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی

    اپنا گھر بنانے کے لیے قرض کی درخواست دینے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی

    لاہور: اپنا گھر بنانے کے لیے قرض کی درخواست دینے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی ، 9 سال میں کتنے ہزار روپے ماہانہ قسط ادا کرنا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 15واں اجلاس ہوا ، جس میں اپنی چھت اپنا گھر،چیف منسٹرگرین ٹریکٹر ،چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی منظوری دی گئی۔

    کابینہ نےپہلی بارپلاٹ کے ملکیتی پیپر،شناختی کارڈکی کاپی پر ہاؤسنگ لون کی منظوری دے دی ، 15لاکھ روپے قرض لینے والے کو 9 سال میں 14ہزار روپے ماہانہ قسط ادا کرناہوگی

    کابینہ نے اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے یونیفارم فرنٹ ڈیزائن کی منظوری بھی دی اور وزیراعلیٰ نے ہاؤسنگ لون کیلئے سماجی،معاشی ،آمدن کے ذرائع اسکرونٹی کا عمل آسان کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنائیں گے۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے وزرا کو ہاؤسنگ لون کی پہلی قسط خود جاکر دینے کی ہدایت کی۔

    اجلاس میں پنجاب میں گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت9500ٹریکٹر دینے، 50ایکڑ تک اراضی مالکان کو ہر ٹریکٹر پر 10لاکھ کی سبسڈی دینے کی منظوری دی گئی ، گرین ٹریکٹر پروگرام کا20ستمبر سے آغاز اور20 اکتوبر کو قرعہ اندازی کی جائے گی۔

    کابینہ نے چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی منظوری بھی دی ، وزیراعلیٰ پنجاب نے بچوں کی زیر التوا12 ہزارہارٹ سرجری جلدازجلدکرنے اور چلڈرن ہارٹ سرجری کیلئے انٹرنیشنل سرجنزکومدعوکرنے کی ہدایت کی۔

  • پنجاب میں اسپیشل اسپیڈی ٹرائل کورٹ قائم کرنے کی منظوری

    پنجاب میں اسپیشل اسپیڈی ٹرائل کورٹ قائم کرنے کی منظوری

    لاہور : پنجاب کابینہ نے صوبے میں اسپیشل اسپیڈی ٹرائل کورٹ قائم کرنے کی منظوری دے دی اور کہا ریپ اور بچوں پر ظلم زیادتی کی مقدمات کا تیز ترین ٹرائل کرکے منطقی تک پہنچایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پانچواں اجلاس ہوا، جس میں کابینہ نے پنجاب میں اسپیشل اسپیڈی ٹرائل کورٹ قائم کرنے کی منظوری دے دی۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ ریپ اور بچوں پر ظلم زیادتی کی مقدمات کا تیز ترین ٹرائل کرکے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

    کابینہ کو ہتک عزت کے قانون میں ترمیم اور سپیشل کورٹ قائم کرنے پر بریفنگ دی گئی، منظوری کے لئے جلد پنجاب اسمبلی میں پیش کیاجائےگا۔

    ہتک عزت کیس میں نوے دن میں ڈگری اور 180 دن میں ٹرائل ختم کرنا ہوگا، اس موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے کہا جھوٹ بولنے اور جھوٹے الزامات کے کلچر کو بدلنا ہوگا، ہتک عزت نوٹس بڑے اخبارات ، سوشل میڈیا ، کورئیر کے ذریعے دیا جاسکے گا۔

    کابینہ نے سال 24 -2023 کے لئے گندم کی امدادی قیمت تین ہزار نو سو روپے فی من مقرر کی منظوری دے دی اور کہا چھوٹے کاشتکار کے مفادات کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانا میرا عزم ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کو زرعی مداخل کے لئے ڈیڑھ لاکھ بلاسود قرضے دیں گے، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین اور تاریخی کسان کارڈ دے رہے ہیں۔

    کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور کی تشکیل کی توثیق ،الٹر نیٹ ڈس پیوٹ ریزرو لیشن ایکٹ دو ہزارانیس میں ترامیم کی منظوری دیدی۔

    اس کے علاوہ چیئرمین ڈرگ کورٹ گوجرانوالہ کو مس کنڈکٹ کی شکایت پر ہٹانے کی منظوری بھی دیدی گئی۔

  • پنجاب کابینہ نے  بانی پی ٹی آئی اورشاہ محمود کے اڈیالہ جیل ٹرائل کی منظوری دے دی

    پنجاب کابینہ نے بانی پی ٹی آئی اورشاہ محمود کے اڈیالہ جیل ٹرائل کی منظوری دے دی

    لاہور : پنجاب کابینہ نے عدالت کی ہدایت پر بانی پی ٹی آئی اورشاہ محمودکے اڈیالہ جیل ٹرائل کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کا تیسرا اجلاس ہوا ، جس میں سال24-2023 کے سالانہ بجٹ اورضمنی بجٹ گرانٹ کی منظوری کی توثیق کردی گئی۔

    پنجاب کابینہ نے عدالت کی ہدایت پر بانی پی ٹی آئی اورشاہ محمودکے اڈیالہ جیل ٹرائل کی منظوری دے دی جبکہ پنجاب میں لاافسران کی تعداد چھیاسٹھ کرنےکی اصولی اور سی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی میں توسیع کی منظوری دی گئی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم مواز کی زیر صدارت اجلاس میں لاہورنالج پارک کو پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کےسپردکرنے کی منظوری دی گئی

    اجلاس میں پنجاب میں لاافسران کی تعداد چھیاسٹھ کرنےکی اصولی اور سی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی میں توسیع کی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ میں حکومت پنجاب کے گریڈ انیس کی اسامی کی منظوری بھی دی گئی۔

  • مریم اورنگزیب کو سینئر صوبائی وزیر بنانے کا فیصلہ

    مریم اورنگزیب کو سینئر صوبائی وزیر بنانے کا فیصلہ

    لاہور : ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب کو سینئر صوبائی وزیر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ عظمیٰ بخاری انفارمیشن اینڈ کلچر کی وزیرہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی پچیس رکنی کابینہ کی تقریب حلف برداری آج گورنرہاؤس میں ہوگی ،ذرائع نے کہا ہے کہ ن لیگ کی رہنمامریم اورنگزیب کو سینئر صوبائی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مریم اورنگزیب کےپاس پلاننگ اینڈڈیولپمنٹ،انوائرمنٹ،جنگلات کی وزارتیں ہوں گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ عظمیٰ بخاری انفارمیشن اینڈ کلچر کی وزیرہوں گی ، عاشق حسین کرمانی کومحکمہ زراعت کامحکمہ ، کاظم پیرزادہ کو محکمہ آبپاشی کامحکمہ اور رانا سکندر حیات کو اسکول ایجوکیشن کامحکمہ دیاجائےگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شافع حسین کو محکمہ انڈسٹریز کی وزارت اور شیر علی گورچانی کو مائنز اینڈ منرل کی وزارت دی جائے گی۔

    پہلی بار سکھ برادری سےتعلق رکھنے والے ایم پی اےکووزیر بنایا جائے گا، رمیش سنگھ آڑورہ کو منارٹیز کےوزیر ہوں گے۔

    اس کے علاوہ طاہرخلیل سندھو کو ہیومن رائٹس کامحکمہ دیاجائےگا، سلمان رفیق محکمہ اسپیشلائزڈہیلتھ کامحکمہ سنبھالیں گے جبکہ خواجہ عمران نذیر محکمہ پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ ہوں گے۔

    ذیشان رفیق کو محکمہ بلدیات کا وزیر اور صہیب برتھ کومحکمہ مواصلات کاوزیر بنایاجائے گا۔

  • طلبا کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    طلبا کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    لاہور : پنجاب کابینہ نے اسموگ میں کمی کے لیے دس ہزار طلبا کو آسان شرائط پر بلاسود الیکٹرک بائیکس دینے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 40واں اجلاس ہوا، جس میں عام ا نتخابات کے پُر امن انعقاد پر اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    محسن نقوی نے کہا کہپنجاب بھر میں پُرامن ماحول میں عام انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوا، جس مقصد کے لئے آئے تھے الحمد للہ اس میں سرخرو رہے۔

    نگراں پنجاب حکومت نے اسموگ میں کمی کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 10ہزار طلبہ کو آسان شرائط پر بلاسود الیکٹرک بائیکس دینے کی منظوری دے دی۔

    محسن نقوی نے کہا کہ طلبہ کوپنجاب بینک کے تعاون سے الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی اور 7ہزارالیکٹرک بائیکس طلبا جبکہ 3ہزار طالبات کودی جائیں گی۔

    پنجاب کابینہ اجلاس میں پنجاب چیرٹیز کمیشن کی ایپلیٹ کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔

  • پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

    پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

    لاہور: صوبہ پنجاب کی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، مجموعی طور پر 12 رکنی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 8 نگراں وزرا کابینہ میں شامل کیے جائیں گے۔

    محکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے بعد مزید 4 نگراں وزرا کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

    صوبے میں مجموعی طور پر 12 رکنی کابینہ تشکیل دی جائے گی، محکمہ داخلہ اور خزانہ کے قلمدان نگراں وزیر اعلیٰ اپنے پاس رکھیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حساسیت کی بنیاد پر سیکیورٹی اور خزانہ کے امور نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی خود دیکھنا چاہتے ہیں۔