Tag: پنجاب کابینہ

  • پنجاب کابینہ کے 21 ارکان نے حلف اٹھالیا

    پنجاب کابینہ کے 21 ارکان نے حلف اٹھالیا

    لاہور : پنجاب کابینہ کے 21 ارکان نے حلف اٹھالیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نےارکان سے حلف لیا، اس موقع پر گورنر ہاؤس عمران خان کے  نعروں سے گونج اٹھا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرہاؤس لاہور میں صوبائی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی ، تقریب حلف برداری میں وزیر اعلی پنجاب پرویزالٰہی ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما شریک ہوئے۔

    تقریب میں پنجاب کابینہ کے 21 ارکان  نے عہدے کا حلف اٹھایا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے حلف لیا۔

    وزیرکی حیثیت سے حلف اٹھانے والون میں اسلم اقبال ،علی عباس شاہ، محسن لغاری ، تیمور ملک، راجہ بشارت،راجہ یاسر ہمایوں ، انصر مجید نیازی،منیب سلطان چیمہ اور سردار شہاب الدین شامل ہیں۔

    مرادراس، یاسمین راشد، خرم شہزاد ورک،محمد ہاشم ڈوگر ، آصف نکئی،علی افضل ساہی، نوابزادہ منصورعلی خان،حسین گردیزی ، غضنفرعباس چھینہ، لطیف نذر، حسنین دریشک اور محمودالرشید نے بھی حلف لیا۔

    اس موقع پر گورنر ہاؤس لاہور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے نعروں کی گونج اٹھا ، صوبائی کابینہ نے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے بہترین کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

    وزیر اعلی پنجاب پرویزالٰہی نے حلف اٹھانے والے صوبائی وزرا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا امید ہے صوبائی وزرااپنی ذمےداریاں بطریق احسن نبھائیں گے اور عوام کی خدمت کے لیے دن رات ایک کریں گے۔

  • پنجاب کابینہ :  پیپلزپارٹی  اور مسلم لیگ ن میں معاملات طے پاگئے

    پنجاب کابینہ : پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں معاملات طے پاگئے

    لاہور : پنجاب میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان معاملات طے پاگئے ، وزارت خزانہ مسلم لیگ ن اپنے پاس رکھے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں پنجاب کی کابینہ پر معاملات طے پاگئے ، مسلم لیگ ن وزارت خزانہ اپنے پاس رکھے گی جبکہ پیپلز پارٹی کے مزید وزرا کابینہ میں شامل ہوں گے۔

    پنجاب میں حسن مرتضی سینئر وزیر ہوں گے ، سینئر وزیر کو سیکرٹریٹ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں بنایاجائےگا، حسن مرتضیٰ کواپر مال رہائش گاہ الاٹ ہوگئی ہے تاہم پیپلزپارٹی کو وزارتیں کون سی ملیں گی ابھی تک فیصلہ نہیں ہوسکا۔

    حسن مرتضیٰ نے اےآر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی کووزارت خزانہ رکھنی چاہیے، ہمارے پاس وزارت خزانہ تھی ہی نہیں تو دستبرداری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    سینئروزیرپنجاب کا کہنا تھا کہ صوبےمیں پانی، روٹی، بجلی جیسی بنیادی سہولتیں ہی نہیں ہیں، عوام کو سہولیات مہیا کریں گے،ہم حکومت کرنے نہیں عوام کی خدمت کرنے آئے ہیں، اپنی جدوجہد سے کم وسائل کے باوجود عوام کو بنیادی سہولتیں بھی دیں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ ٰپنجاب میں ہمیں کون سی وزارتیں ملیں گی کچھ نہیں کہہ سکتے ،ہمارے مزیدوزراپنجاب کابینہ میں شامل کیے جائیں گے ،13جون کو پنجاب کابینہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔

  • حمزہ شہباز کی کابینہ، وزرا کے نام سامنے آ گئے

    حمزہ شہباز کی کابینہ، وزرا کے نام سامنے آ گئے

    لاہور: حمزہ شہباز کی کابینہ کے لیے وزرا کے نام سامنے آ گئے، نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب کی کابینہ میں وزرا کے ناموں پر مشاورت کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ن لیگ کی جانب سے 2 مرحلوں میں حمزہ شہباز کی مختصر کابینہ تشکیل دینے پر غور کیا جا رہا ہے، اچھی کارکردگی والے وزرا کو پھر سے وہی قلمدان سونپے جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک احمد خان کو وزیر قانون بنایا جائے گا، سیف الملوک کھوکھر کو بھی وزیر بنایا جائے گا، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کا نام بھی وزارت کے لیے زیر غور ہے۔

    ذرائع کے مطابق رانا مشہود احمد خان کا نام وزیر تعلیم کے لیے زیر غور ہے، سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کو صحت کی وزارت دی جائے گی، بلال یاسین کو وزیر خوراک بنایا جائے گا۔

    پیپلز پارٹی سے سید حسن مرتضیٰ اور علی حیدر گیلانی وزیر ہوں گئے، محسن جگنو کا نام بھی وزارت کے لیے زیر غور ہے، جب کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ ترین گروپ کو دیے جانے کا امکان ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ذرائع نے بتایا تھا کہ پنجاب کابینہ 40 سے 50 ارکان پر مشتمل ہوگی، کل شام تک صوبائی کابینہ کے ارکان حلف اٹھا لیں گے، پیپلز پارٹی نے پنجاب کابینہ میں 3 وزارتوں میں دل چسپی کا اظہار کیا ہے، جن میں کمیونیکیشن اینڈ ورکس، خزانہ اور زراعت کے محکمے شامل ہیں۔

  • پنجاب کابینہ میں پیپلزپارٹی کون سی وزراتیں دی جائیں گی ؟

    پنجاب کابینہ میں پیپلزپارٹی کون سی وزراتیں دی جائیں گی ؟

    لاہور : پیپلزپارٹی نے پنجاب کابینہ میں تین وزارتوں میں دلچسپی کا اظہار کردیا ہے، جن میں کمیونیکیشن اینڈ ورکس ، خزانہ اور زراعت کےمحکمے شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئینی مسائل کے بعد حمزہ شہباز نے وزیراعلی پنجاب کا حلف اٹھالیا، جس کے بعد صوبائی کابینہ کی تشکیل کےعمل کا اغاز کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ میں پیپلزپارٹی کو3وزارتیں دی جائیں گی، اس حوالے سے پیپلزپارٹی نے اپنی دلچسپی کے محکموں سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کردیا۔

    مزید پڑھیں : حمزہ شہباز کی کابینہ کتنے ارکان پر مشتمل ہوگی؟

    ذرائع کے مطابق علی حیدرگیلانی کوکمیونیکیشن اینڈورکس کی وزارت م حسن مرتضیٰ زراعت اور عثمان محمود کو خزانہ کی وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کے اہم عہدے نون لیگ کی نامزد شخصیات کو دیے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ صحت ،تعلیم، قانون، داخلہ اور اطلاعات کی وزارتیں نون لیگ اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے جبکہ منحرف ارکان کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

    ذرائع مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ کل شام تک پنجاب کابینہ کے ارکان حلف اٹھا لیں گے، پہلےمرحلےمیں اتحادی جماعتوں اورن لیگ کےاہم رہنماحلف اٹھا ئیں گے، پنجاب کابینہ 40 سے 45 ارکان پرمشتمل ہو گی۔

  • پنجاب کابینہ میں ایک اور رکن کا اضافہ، حامد یار ہراج نے صوبائی وزیر  کا حلف اٹھالیا

    پنجاب کابینہ میں ایک اور رکن کا اضافہ، حامد یار ہراج نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھالیا

    لاہور : پنجاب کابینہ میں ایک اور رکن کا اضافہ ہوگیا، حامد یار ہراج نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھالیا، گورنر پنجاب نے حامد یار ہراج سے حلف لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ میں توسیع کردی گئی، حامد یار ہراج کی تقریب حلف برداری ہوئی ، تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی شرکت کی جبکہ وزیر قانون راجہ بشارت، وزیر بلدیات میاں محمود الرشید، صوبائی آبپاشی سردار محسن لغاری بھی شریک ہوئے۔
    تقریب میں حامد یار ہراج نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھایا، گورنر پبجاب چوہدری محمد سرور نے حامد یار ہراج سے صوبائی وزیر کا حلف لیا۔

    مسلم لیگ (ضیاالحق ) کے سربراہ اعجاز الحق، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم، چئیرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ فضیل آصف، اور دیگر اراکین اسمبلی بھی شریک ہوئے۔

    گورنر پبجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلی پنجاب نے حامد یار ہراج کو صوبائی وزیر بننے پر مبارکباد دی، حامد یار ہراج کو محکمہ خوراک کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔

    خیال رہے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب کابینہ میں توسیع کی منظوری دی تھی۔

  • وزرا کے گھروں کی تزئین و آرائش پر پابندی، پنجاب کے وزرا کا اظہار ناراضی

    وزرا کے گھروں کی تزئین و آرائش پر پابندی، پنجاب کے وزرا کا اظہار ناراضی

    لاہور: پنجاب کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے، کفایت شعاری کمیٹی کے ٹی او آرز میں صرف وزرا کے لیے پابندیوں پر وزرا نے اعتراض اور اظہار ناراضی کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم کے کفایت شعاری مہم کے تحت وزرا کےگھروں کی تزئین و آرائش پر پابندی کی تجویز پر صوبائی وزرا نے اظہار ناراضی کیا ہے، اجلاس میں وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان اس تجویز پر آخر کار بول اٹھے۔

    اجلاس میں فیاض چوہان نے صوبائی بیوروکریسی پر اعتراضات اٹھائے، انھوں نے کہا صرف وزرا کےگھروں کی تزئین و آرائش پر پابندی کیوں، سیکرٹریز کے گھروں پر تزئین و آرائش پر پابندی کیوں نہیں۔

    ذرائع کے مطابق فیاض چوہان نے کہا کہ پابندی تو سب سرکاری حکام کےگھروں پر بھی ہونی چاہیے، وزرا کے سرکاری گھروں کی حالت دیکھ لیں، اور بیوروکریسی کےگھروں کی حالت بھی دیکھ لیں۔

    اجلاس میں فیاض الحسن چوہان کے اعتراض پر دیگر وزرا نے بھی ان کی بھرپور تائید کی۔

    واضح رہے کہ کفایت شعاری کمیٹی کے ٹی او آرز میں وزرا کے صوابدیدی فنڈ پر پابندی کی تجویز دی گئی تھی، سالانہ 3 لاکھ کی صوابدیدی گرانٹ پر پچھلے سال بھی پابندی تھی، کمیٹی کے پیش کردہ ٹی او آرز میں آئندہ سال کے لیے بھی پابندی کی تجویز دی گئی۔

    اجلاس میں سوشل میڈیا پر بیور وکریسی کی کارکردگی اجاگر کرنے پر بھی اعتراض کیا گیا، وزرا نے کہا سوشل میڈیا پر تماشا چل رہا ہے اور لکھا جا رہا ہے کہ چیتا ڈی سی، چیتا اے سی۔ یہ سب کیا ہے، بیورو کریسی کا کام پالیسی پر عمل کرنا ہے لیکن وہ اپنی واہ واہ کرانے پر لگے ہیں۔

    اجلاس میں اعتراض کیا گیا کہ کیا بیوروکریسی نے الیکشن لڑنا ہے، یہ سیاسی آدمی کو ساتھ رکھنے پر یقین نہیں رکھتے، ان افسران کي کارکردگی رپورٹس ہمارے پاس آني چاہيے۔

    ذرائع کے مطابق وزرا نے کہا جب تک ان افسران کي اے سی آرز ہم نہيں لکھيں گے، یہ نظام نہيں چلے گا، پوري دنيا کے پارليماني نظام ميں وزرا محکموں کے انچارج ہوتے ہيں، اليکشن ہم نے لڑنا ہے، انھوں نے نہيں، اور عوام کو جواب دہ بھي ہم ہی ہيں۔

  • پنجاب کابینہ نے نئے مالی سال 2021-22 کی بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی

    پنجاب کابینہ نے نئے مالی سال 2021-22 کی بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی

    لاہور : پنجاب کابینہ نےنئے مالی سال 2021-22کی بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی، جسمیں صوبائی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی منظوری  بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدارت صوبائی کابینہ کااجلاس ہوا ، پنجاب کابینہ نے نئے مالی سال 2021-22 کی بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی ، نئے مالی سال 2021-22 کی بجٹ تجاویزکی اتفاق رائے سے منظوری دی گئی۔

    کابینہ نے ضمنی بجٹ مالی سال2020-21 ، مالی سال 2020-21 کے بجٹ کے نظرثانی شدہ تخمینہ جات اور مالیاتی بل 2021 سمیت صوبائی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی منظوری بھی دی۔

    بورڈ آف ریونیو کی جانب سے زرعی ٹیکس میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور پنجاب کابینہ نےاتفاق رائے سے زرعی ٹیکس میں اضافے کی تجویز کوردکر دیا۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ کسان پرکوئی بوجھ نہیں ڈالا جائےگا، آج پی ٹی آئی کے دور میں کاشتکارخوشحال ہے، کاشتکارکومزید خوشحال بنائیں گے اور ریلیف دیں گے۔

    پنجاب کابینہ نے ورکرزکی کم از کم اجرت میں اضافے کی منظوری دےدی اور ورکرز کی کم از کم اجرت 17500سے بڑھا کر 20ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ترقیاتی بجٹ میں ریکارڈاضافہ کیاجارہاہے، پہلی بارہرضلع کا علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج تیارکیاگیاہے، بجٹ میں عام آدمی کوریلیف دینےکےلئےاقدامات تجویزکئےگئے اور حقیقت پسندانہ اہداف مقرر کئےگئےہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عوام کی بنیادی ضروریات کومدنظررکھ کرترجیحات کاتعین کیاگیا، بجٹ اعدادوشمارکی جادوگری نہیں متوازن ترقی پرمبنی حقیقی دستاویز ہے، نااہل اورناکام اپوزیشن کا کام صرف شورمچانارہ گیاہے، اچھےکاموں پرتنقیدبرائےتنقیدکرناانہیں زیب نہیں دیتا، اپوزیشن نےکوروناوباکےدوران بھی صرف واویلا کیا، بجٹ اجلاس کےدوران اراکین اسمبلی سےمسلسل رابطہ رہےگا۔

    کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی فنانس اینڈڈویلپمنٹ کے 2اجلاسوں کے فیصلے ، کمیٹی کے57ویں،58 ویں اجلاس کےفیصلوں اور کمیٹی برائے قانونی امور کے 60،61 ، 62 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

    بجٹ میں سماجی شعبے پر 205 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے ، اسکول ایجوکیشن کیلئے 35 ارب 50کروڑ، ہائر ایجوکیشن کیلئے 15 ارب ، اسپیشل ایجوکیشن کیلئے 75 کروڑ روپے، لٹریسی اینڈ فارمل ایجوکیشن کیلئے 2 ارب 90کروڑروپے ، کھیلوں اور امور نوجوانان کیلئے 6 ارب 15 کروڑ روپے اور اسپیشل ہیلتھ کئیر اور میڈیکل ایجوکیشن کیلئے 78 ارب 70 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

    پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکے لئے 17 ارب 21 کروڑروپے ، پاپولیشن ویلفیئرکیلئے 2 ارب 10 کروڑروپے ، واٹرسپلائی اینڈسینی ٹیشن کیلئے 18 ارب 70کروڑ ، سوشل ویلفیئرکیلئے 1 ارب 22 کروڑروپے اور خواتین کی ترقی کیلئے 50 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔

  • عبدالعلیم خان نے پنجاب کابینہ میں شمولیت کا حلف اٹھالیا

    عبدالعلیم خان نے پنجاب کابینہ میں شمولیت کا حلف اٹھالیا

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے پنجاب کابینہ میں شمولیت کا حلف اٹھا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں گورنر ہاؤس میں عبدالعلیم خان کی تقریب حلف برداری ہوئی جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

    گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں عبدالعلیم خان نے حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے عبدالعلیم خان سے حلف لیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    علیم خان کو نیب حوالات منتقل کردیا گیا

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 6 فروری کو نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور آف شور کمپنیوں کیس میں پنجاب کے سینئر وزیر عبد العلیم خان کو گرفتار کیا تھا۔

    نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد عبدالعلیم خان نے اپنا استعفی وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دیا تھا۔ علیم خان کا کہنا تھا کہ مقدمات کا سامنا کریں گے، آئین اور عدالتوں پر یقین رکھتے ہیں، مجھ پر آمدن سے زائد اثاثوں کا نہیں، آف شور کمپنیوں کا مقدمہ ہے۔

  • عبد العلیم خان کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

    عبد العلیم خان کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما عبدالعلیم خان کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عبدالعلیم خان کل صوبائی وزیرکی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کے پاس وزارت کونسی ہوگی یہ فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

    علیم خان کو نیب حوالات منتقل کردیا گیا

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 6 فروری کو نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور آف شور کمپنیوں کیس میں پنجاب کے سینئر وزیر عبد العلیم خان کو گرفتار کیا تھا۔

    نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد عبدالعلیم خان نے اپنا استعفی وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دیا تھا۔ علیم خان کا کہنا تھا کہ مقدمات کا سامنا کریں گے، آئین اور عدالتوں پر یقین رکھتے ہیں، مجھ پر آمدن سے زائد اثاثوں کا نہیں، آف شور کمپنیوں کا مقدمہ ہے۔

  • پنجاب کابینہ کے ارکان کا ایک ماہ کی تنخواہ کرونا فنڈ میں دینے کا اعلان

    پنجاب کابینہ کے ارکان کا ایک ماہ کی تنخواہ کرونا فنڈ میں دینے کا اعلان

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنی اور کابینہ ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ کرونا بچاؤ فنڈز میں دینے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پنجاب کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محکمہ صحت کو جاری کیے گئے 11 ارب روپے کی منظوری دی۔

    انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کو ہدایت کی گئی ہے کہ ذاتی تحفظ کے آلات کی خریداری فوری طور پر مکمل کی جائے جبکہ 8 لیبارٹریز کو فعال کیا جائے،اس سلسلے میں 62 کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کر دیے گئے ہیں۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں غور کیا گیا کہ اس مرتبہ زکوٰۃ کی کٹوتی جلد کر دی جائے، اس حوالے سے وفاقی کابینہ کو تجویز دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ تمام اضلاع میں بیت المال فنڈز ریلیز کیے جا رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نجی اسکولز کی فسیوں کے معاملے پر ایک کمیٹی بنائی ہے جو ایک ہفتے میں رپورٹ دے گی۔

    انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے صوبے میں 10 ہزار ڈاکٹرز وپیرامیڈکس کی بھرتی کی منظوری دے دی ہے، اس میں ریٹائرڈ ڈاکٹر بھی شامل ہے۔ بلدیاتی انتخابات سے متعلق سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم ایک آرڈیننس لا رہے ہیں جس کے تحت انتخابات کو 9 ماہ کے لیے ملتوی کر رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنی اور کابینہ ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ کرونا بچاؤ فنڈز میں دینے کا اعلان کیا ہے۔

    پنجاب میں کرونا وائرس کا پہلا مریض دم توڑ گیا

    واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کا پہلا مریض دم توڑ گیا جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 7 ہو گئی۔