Tag: پنجاب کا نگراں وزیراعلی

  • پنجاب کا نگراں وزیراعلی کون ہوگا؟ الیکشن کمیشن میں ورکنگ کا آغاز

    اسلام آباد : نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئےالیکشن کمیشن میں ورکنگ کا آغاز ہوگیا ، سیکرٹری الیکشن کمیشن امیدواروں کی پروفائل اجلاس میں پیش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نام الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئے ، جس کے بعد ورکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ کیلئے چاروں ناموں کی پروفائل تیار کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے، تفصیلی پروفائل میں قابلیت اور اپنے شعبے میں کارکردگی شامل ہوگی۔

    سیکرٹری الیکشن کمیشن چاروں امیدواروں کی پروفائل اجلاس میں پیش کریں گے ، جس کے بعد الیکشن کمیشن وزیراعلیٰ پنجاب کے نام کا اعلان کل کرے گا۔

    ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریری کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس کل طلب کئے جانے کا امکان ہے۔

    .ذرائع کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آرٹیکل224کےتحت فیصلہ کرکے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرےگا، گزٹ نوٹیفکیشن کی کاپی،صدر،وزیراعظم،گورنرکوبھی بھجوائی جائے گی۔

    خیال رہے پنجاب میں سیاسی قیادت نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق نہیں کرسکی تھی، جس کے بعد اسپیکر نے احمد نواز سکھیرا، نوید اکرم چیمہ، محسن نقوی اور احد چیمہ کے نام الیکشن کمیشن کو بھیجے تھے۔

  • پنجاب کا نگراں وزیراعلی کون ہوگا؟ وزیراعظم شہباز شریف کے اتحادی جماعتوں سے رابطے

    پنجاب کا نگراں وزیراعلی کون ہوگا؟ وزیراعظم شہباز شریف کے اتحادی جماعتوں سے رابطے

    لاہور : وزیراعظم شہبازشریف نے پنجاب کے نگراں وزیراعلی کے نام پر مشاورت کے لئے چوہدری شجاعت حسین ، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے نگراں وزیراعلیٰ کے نام کے لیے مشاورت کا آغاز کردیا۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے چوہدری شجاعت حسین ، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

    جس میں وزیراعظم نے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے تینوں قائدین سے مشاورت کی ، اس دوران اتحادی قائدین سے ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت کی گئی۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے میاں نوازشریف سے بھی رابطہ کیا ، جس میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ اتحادی نگراں وزیراعلیٰ کےنام کیلئے ن لیگ پر اعتماد کررہے ہیں، آصف زرداری اور پی ڈی ایم سے مشاورت کے بعد نام دیں۔

    خیال رہے آج رات دس بجے تک وزیراعلی اور اپوزیشن لیڈر میں نام پر اتفاق نہ ہوا تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا۔