Tag: پنجاب کی خبریں

  • شہباز شریف نے عمران خان اور تحریک انصاف کے سامنے 26 سوالات رکھ دیے

    شہباز شریف نے عمران خان اور تحریک انصاف کے سامنے 26 سوالات رکھ دیے

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے عمران خان اور تحریک انصاف کے سامنے 26 سوالات رکھ دیے، کہا امید ہے سنجیدہ جواب ملیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے سوالات کا انبار لگاتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پی ٹی آئی جوابی الزام تراشی یا گالم گلوچ پر نہیں اترے گی بلکہ سنجیدہ جواب دے گی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ یہ سوالات پی ٹی آئی کو اس کے وعدے یاد دلانے کے لیے کر رہا ہوں، کہاں ہیں وہ 350 ڈیمز، 250 کالجز، ایک ہزار اسٹیڈیم اور کہاں ہیں وہ پورے پاکستان کی بجلی؟

    انھوں نے سوال کیا کہ کیا کے پی میں کرپشن ختم ہوگئی یا پوری پی ٹی آئی ہی کرپٹ نکلی؟ آپ کے خیبر پختونخوا کو 100 سال تک فائدہ دینے والے منصوبے کہاں ہیں اور کے پی وزیراعلیٰ ہاؤس میں بننے والی یونی ورسٹی کو کون سا راستہ جاتا ہے؟

    [bs-quote quote=”کہاں ہیں وہ 350 ڈیمز، 250 کالجز، ایک ہزار اسٹیڈیم اور کہاں ہیں وہ پورے پاکستان کی بجلی؟” style=”style-2″ align=”left” author_name=”محمد شہباز شریف” author_job=”صدر پاکستان مسلم لیگ” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/06/shahbaz-sharif.jpg”][/bs-quote]

    شہباز شریف نے صفائی ستھرائی کے حوالے سے بھی سوال اٹھایا کہ کیا آپ بتائیں گے پشاور دنیا کا دوسرا گندا ترین شہر کیسے بنا؟ اور آپ بتانا پسند کریں گے کہ آپ کے ٹرین منصوبے کا کیا ہوا؟

    انھوں نے سوال کیا کہ آپ کے دعوے کے مطابق غیر ممالک سے نوکریوں کے لیے آنے والے کہاں چھپے ہیں؟ ذرا قوم کو بتائیں کے پی میں احتساب کا حال کیا ہوا؟ کیا کے پی میں اقربا پروری، میرٹ کی دھجیاں اڑنا بند ہوگئیں؟ اور کے پی کی مثالی پولیس نے افغانستان سے منشیات اسمگلنگ روک لی؟

    ان کے سوال تھے کہ کیا پی ٹی آئی نے الیکٹیبلز کی بجائے مخلص کارکنوں کو ٹکٹ دیے؟ کیا پروٹوکول کے ساتھ سرکاری املاک کا ذاتی استعمال نہیں کیا گیا، عمران نیازی نے جھوٹ کی بجائے سچ بولنا شروع کیا، یو ٹرن لینا بند کر دیے؟

    شہباز شریف نے پوچھا کہ عمران خان آئین کا احترام کرتے ہیں تو پھرعدالت سے تین سال مفرور کیوں رہے؟ وہ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے رہے، اسی سے تنخواہ کیوں لیتے رہے؟ کیا پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والا جمہوری سیاست دان کے زمرے میں آتا ہے؟

    انھوں نے کہا کہ نیازی اپنے کتے کو ٹائیگر کہتے ہیں، کیا کارکنوں کو بھی ٹائیگرز کہتے ہیں، انقلابی رہنما نے 5 سال میں 3 کھرب قرضے کیوں لیے؟ 2013 میں صادق و امین نیازی کے اثاثے ڈیڑھ کروڑ تھے، 2017 میں ڈیڑھ ارب کیسے ہوگئے؟

    شہباز شریف نے سوال اٹھایا کہ کیا عمران خان قوم کو بتائیں گے کہ آپ کا ذریعۂ آمدنی کیا ہے؟


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • وفاداریاں اور ضمیر بیچنا ملک کے لیے اچھا شگون نہیں، خواجہ آصف

    وفاداریاں اور ضمیر بیچنا ملک کے لیے اچھا شگون نہیں، خواجہ آصف

    سیالکوٹ: سابق وزیر خارجہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وفاداریاں اور ضمیر بیچنا ملک کے لیے اچھا شگون نہیں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ سیاسی وابستگیوں کی تبدیلی ناممکنات میں ہونی چاہیے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ 25 جولائی کو خلق خدا کی عدالت نے فیصلہ دینا ہے، یقین ہے کہ خلق خدا ووٹ کی حرمت اور عزت کی پاس داری کرے گی۔

    انھوں نے ن لیگ کے عوامی نمائندوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی امنگوں پر پورا اتریں اور عوام کے بنیادی اور قومی مسائل کو ایمان داری سے حل کریں، خیال رہے کہ یہ نصیحت گزشتہ ماہ ن لیگ کی پانچ سالہ حکومت پوری ہونے کے بعد آئی ہے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کے باہمی اختلافات بھی ملک کے لیے نیک شگون نہیں، ان اختلافات کے باعث قومی مسائل پسِ پشت چلے گئے ہیں۔

    اللہ نےمجھ عاجزاورگناہ گارپررحم اورکرم کیا ہے‘ خواجہ آصف


    انھوں نے کہا کہ قومی مسائل حل کرنے کی بجائے ذاتی زندگیوں پر مباحثے ہو رہے ہیں، لیکن میں عوام کو درپیش مسائل کی طرف انتخابی مہم میں توجہ دلاؤں گا۔

    سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ، مشرف، پی پی، پی ٹی آئی کے گن گانے والے امیدوار بھی آئے، لیکن میں نے کبھی کسی کی ذاتی زندگی پر حملہ نہیں کیا۔

    خواجہ آصف نے کہا میری سیاسی تربیت میں ذاتی زندگی پر گفتگو کرنا شامل نہیں، یقین ہے ان انتخابات میں نوازشریف کے امیدوار کام یاب ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جج کو کمرے میں تالا لگا کر بند کردیا گیا

    جج کو کمرے میں تالا لگا کر بند کردیا گیا

    شیخوپورہ: پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں انسداد دہشت گردی عدالت کے ایک جج کو ان کے کمرے میں تالا لگا کر بند کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اور شیخوپورہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے درمیان کمرے پر تنازعہ تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین کے مابین کمرے کے قبضے کا تنازعہ اس وقت شدت اختیار کر گیا جب ڈپٹی کمشنر آفس کے ملازمین نے کمرے کو باہر سے تالا لگاکر جج کو اندر بند کردیا۔

    ذرائع کے مطابق اینٹی ٹیررازم کورٹ کے ملازمین اور ڈی سی آفس کے ملازمین کے درمیان کمرے کے معاملے پر جھگڑا ہوا جس نے شدت اختیار کر لی۔

    فریقین میں جھگڑے کے بعد پولیس اور دیگر افسران کو مداخلت کرنی پڑ گئی، ثالثی کے بعد فریقین میں جھگڑا ختم کرا دیا گیا اور کمرے میں بند جج کو باہر نکالا گیا۔

    شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،8دہشت گرد ہلاک


    واضح رہے کہ شیخوپورہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے شہر میں بہت متحرک کردار ادا کیا ہے، متعدد کارروائیوں میں خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کرچکا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ن لیگ کا پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ پر اعتراض، شاہد خاقان کا الیکشن کمیشن سے نظر ثانی کا مطالبہ

    ن لیگ کا پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ پر اعتراض، شاہد خاقان کا الیکشن کمیشن سے نظر ثانی کا مطالبہ

    لاہور: مسلم لیگ ن نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقرری پر اعتراض کردیا، سابق وزیر اعظم نے کہا الیکشن کمیشن فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمیں پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری کے فیصلے پر اعتراض ہے، الیکشن کمیشن کو سوچنا چاہیے تھا کہ ایسا شخص ہو جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو۔

    دوسری طرف الیکشن کمیشن نے حسن عسکری کی تقرری پر ن لیگ کے اعتراضات مسترد کر دیے، نظر ثانی کا مطالبہ بھی مسترد کردیا گیا، الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کسی کی ایما پر نہیں بلکہ میرٹ پر فیصلے کیے جاتے ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے کہا کہ کمیشن پر بے جا تنقید کسی صورت مناسب نہیں، سیاسی جماعتیں فیصلہ کرنے میں ناکام ہوئیں تو آئین کے تحت فیصلہ کیا گیا۔

    قبل ازیں شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کا تقرر پورے انتخابات کو متنازع بنا دے گا، ان کی موجودگی میں انتخابات پر اثر پڑے گا، ن لیگ نے جو نام دیے تھے وہ غیر جانب دار تھے اور ان پر کسی قسم کا اعتراض نہیں کیا جاسکتا تھا۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ بد قسمتی ہے کہ الیکشن کمیشن نے حسن عسکری کو نامزد کیا، شفاف انتخابات کے لیے ضروری ہے کہ نگراں سیٹ اَپ غیر جانب دار ہو جب کہ حسن عسکری کے خیالات کا اندازہ آپ ان کے کالموں سے لگا سکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حسن عسکری نے اپنے کالم میں انتخابات کے التوا کا ذکر کیا اور انھوں نے مارشل لا رولز کے بارے میں بھی لکھا، سیاسی قائدین کے خلاف ان کا رویہ واضح ہے۔

    پروفیسرحسن عسکری پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ مقرر


    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ثابت ہوچکا ہے کہ حسن عسکری غیر جانب دار نہیں ہیں، حسن عسکری نے کہا تھا گرمی میں الیکشن نہیں ہونے چاہئیں، شاید انھوں نے آئین مکمل طور پر نہیں پڑھا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ حسن عسکری کا نام پی ٹی آئی کی جانب سے آیا تھا، پارلیمانی کمیٹی نے حسن عسکری کا سارا ریکارڈ الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا، پھر بھی تقرری ہوئی تو ہم شک کریں گے اور یہ کہنے پر مجبور ہوں گے کہ انتخابات شفاف نہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پنجاب نے سرمایہ کاری کی، پاکستان میں بجلی آئی، شہباز شریف

    پنجاب نے سرمایہ کاری کی، پاکستان میں بجلی آئی، شہباز شریف

    لاہور: پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب نے پیسا لگایا اور پورے پاکستان میں بجلی آئی، ہم بجلی منصوبوں پر150 ارب روپے خرچ کر چکے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار وہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کر رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ اپنے ملک کے مریض جب بھارت بھجواتے تھے تو شرم آتی تھی، اس لیے پنجاب میں نئے میڈیکل کالجز اور نئی میڈیکل یونی ورسٹیز بنائیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پیوند کاری کے لیے ہمارے مریضوں کو بھارتی ویزہ جاری نہیں کیا جاتا تھا، لیکن اب اگلے دو ماہ میں جگر کی پیوند کاری کی مشینری پاکستان میں آجائے گی، اس سلسلے میں پاکستان بھارت کو مات دے گا، ہم نے معیشت میں بھی بھارت کو جنگ لڑ کر مات دینی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم پر پرویزمشرف نے2007 میں تعمیر کا فیتہ کاٹ کر قوم کو دھوکا دیا، ہم نے کئی سو ارب روپے لگا کر ڈیم کے لیے زمین خریدی، موقع ملا تو پانی پر بھارت سے مقدمہ لڑیں گے اورنئے ڈیمز بنائیں گے۔

    [bs-quote quote=”پانی پر بھارت سے مقدمہ لڑیں گے اورنئے ڈیمز بنائیں گے، معیشت میں بھی بھارت کو جنگ لڑ کر مات دینی ہے۔” style=”style-2″ align=”left” author_name=”شہباز شریف” author_job=”سابق وزیر اعلیٰ پنجاب” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/06/shahbaz-sharif.jpg”][/bs-quote]

    شہباز شریف نے کہا کہ کسی بھی ملکی معیشت کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کا چولی دامن کا ساتھ ہے، ٹوٹی بسوں سے کوئی کیا اپنے مقام پر بر وقت پہنچ سکے گا، پنجاب میں سستی میٹرو بس، اورنج لائن سے لوگ وقت پر پہنچتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں جنگلا بس کھدی پڑی ہے، یہ ہے ان کی پلاننگ، وہ پاکستان کی معیشت، ایکسپورٹ اور روزگار کے لیے کیا کریں گے، مخالفین کے لیے یہ جنگلا گلے کا پھندا بن گیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے میٹرک رزلٹ کے گزشتہ سال کا نوٹس لیا، بھٹے پر پشاور میں بچوں سے مشقت لی جاتی تھی اور ظلم کیا جاتا تھا، کے پی، بلوچستان اور سندھ میں بچے بھٹوں پر کام کر رہے ہیں۔

    ہم نے 40 ارب روپے کے بلاسود قرضے 20 لاکھ نوجوانوں کو فراہم کیے، بتائیں کہ وہ کون سا صوبہ ہے جسے ڈیمز اور پن بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت حاصل ہے، کے پی میں یہ صلاحیت ہے لیکن انھوں نے مائنس 6 میگا واٹ بجلی پیدا کی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے پنجاب صوبے تقریباً 682 ارب روپے کی بچت کی، سب سے کم بولی دینے والے بڈر سے بھی کئی سو ارب کم کرائے، قوم کی لوٹی گئی پونجی زمین یا قدرتی وسائل کی شکل میں واپس لی، 1947 سے آج تک کسی حکومت نے اتنی بڑی بچت نہیں کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ حکومت نے پنجاب میں 200 نئے کالج اور 19 یونی ورسٹیاں بنائیں، پاکستان کی پہلی ٹیکنیکل یونی ورسٹی کا پنجاب میں افتتاح ہوچکا ہے، 17 اضلاع میں ہیلتھ انشورنس کارڈ متعارف کرایا جاچکا ہے، ساڑھے 4 ہزار اسکول این جی اوز کو دیے گئے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ماہ رمضان کی قسم کھا کر کہتا ہوں ایک ایک پائی کا حساب درست ہے، ن لیگ حکومت کی کارکردگی کا فیصلہ عوام پر چھوڑتے ہیں۔

    انھوں نے کراچی کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے لیے کراچی کو رینجرز کے حوالے کیا تھا، تاکہ وہاں بلاتفریق آپریشن ہو، رینجرز نے وہاں امن قائم کردیا۔ میں شمالی وزیرستان کا بھی دورہ کر چکا ہوں، افواج پاکستان نے بارڈر پر امن قائم کیا اور دہشت گردی ختم کی۔

  • سابق میاں بیوی کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کروں گا، سابق وزیر داخلہ

    سابق میاں بیوی کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کروں گا، سابق وزیر داخلہ

    لاہور: سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں سابق میاں بیوی کے معاملے میں نامناسب طور پر گھسیٹا جارہا ہے، میں ان کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کروں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ سابق میاں بیوی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے سے زیادہ اہم مسائل موجود ہیں۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ہر غیر ضروری بات پر نوٹس لے کر اسے ہائی لائٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، عمران اور ریحام نے مجھ سے پوچھ کر تو شادی نہیں کی تھی۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ریحام خان کا معاملہ سابق میاں بیوی والا ہے، ہم ریحام سے ملاقات یا رابطے کی تردید کر چکے ہیں، ہمیں الیکشن جیتنے کے لیے کسی اسکینڈل کی ضرورت نہیں۔

    عمران خان کا اناڑی پن ہی انھیں الیکشن میں شکست دینے کے لیے کافی ہے، اس وقت پشاور شہر کھنڈر اور کراچی گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے، الیکشن میں کے پی، سندھ اور بلوچستان کے لوگ ن لیگ کو ووٹ دیں گے۔

    ریحام خان نے کتاب میں شہرت اور پیسے کیلئےالزامات لگائے، وسیم اکرم


    ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ اگلا الیکشن کارکردگی کا ہوگا نعروں کا نہیں، ہم نے ملک سے اندھیروں اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا، عمران ثابت کرچکے ہیں کہ وہ ملکی قیادت کے لیے اہل نہیں۔

    سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مسلم ن لیگ کی حکمرانی میں پورے پنجاب میں ترقی ہوئی ہے، ہمارے جانے کے بعد کوئی تبدیلی ہوئی تو اربوں ڈالر کے پروجیکٹ کا حشر 1999 جیسا ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • 56 کمپنیوں میں کرپشن، چیف جسٹس شہباز شریف پر برس پڑے

    56 کمپنیوں میں کرپشن، چیف جسٹس شہباز شریف پر برس پڑے

    لاہور: 56 کمپنیوں میں مبینہ کرپشن سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار شہباز شریف برس پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے پچاس سے زائد کمپنیوں میں سرکاری افسران کی بھاری تنخواہوں پر بھرتی کے معاملے پر از خود نوٹس لیا۔ چیف جسٹس کے حکم پر شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے۔

    چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ سرکاری افسران کو بھاری تنخواہوں پر کیسے بھرتی کیا گیا، شہباز شریف نے کہا کہ کمپنیوں میں ملک کو اربوں کی کرپشن سے بچایا اور تعیناتیاں میرٹ پر کی گئیں۔

    تاہم چیف جسٹس نے شہباز شریف کا جواب مسترد کرتے ہوئے کہا جن افسران کو لاکھوں کی مراعات دی گئیں، ان سے ایک ایک پائی واپس ہوگی۔ شہباز شریف نے کہا کہ اگر آپ میرے جواب سے مطمئن نہیں تو پھر آپ فیصلہ کر دیں، میں نے ملک کی خدمت کی ہے، کتے نے نہیں کاٹا جو ملک کے اربوں روپے بچائے۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکس ادا کرنے والوں کا پیسا ہے، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ مجھے کل بلا لیں، میں تفصیل لے کر آؤں گا۔

    قبل ازیں ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کمپنیوں میں براہ راست رول نہیں تھا، چیف جسٹس نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے رول کے بغیر تو یہاں مکھی بھی نہیں اڑتی۔

    چیف جسٹس کےحکم پرحمزہ شہباز کےخلاف مقدمہ درج، تشدد اورہراساں کی دفعات شامل


    چیف جسٹس نے کہا کہ معلوم کر کے بتایا جائے کہ مذکورہ کمپنیوں میں تعینات ان افسران کی کتنی پراپرٹی ہے تاکہ قوم کا پیسا واپس لوٹایا جاسکے۔  فیصلے پر اربن پلاننگ اینڈ منیجنگ کمپنی کے سربراہ نے عدالت میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود کشی کرلیں گے۔

    ثاقب نثار نے دھمکی کے جواب میں کہا کہ عدالت اس دھمکی کے بعد بھی اپنا فیصلہ نہیں بدلے گی۔ عدالت نے نیب کو 6 کمپنیوں کے سی ای اوز کی جائیداد کا تخمینہ لگانے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ جس کمپنی کے سربراہ نے قوم کا پیسا نہیں لوٹایا اسے جیل ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شبہاز شریف کو بچپنے کا احساس نہیں، چوہدری نثار کا رد عمل

    شبہاز شریف کو بچپنے کا احساس نہیں، چوہدری نثار کا رد عمل

    لاہور: مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حیرت ہے شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدہ عمل میں فرق کا احساس نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وہ شہباز شریف کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ  بچپنا وہ عمل ہے جو اُن کی پارٹی قیادت اس وقت روا رکھے ہوئے ہے۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ پارٹی میں جو غیر سنجیدگی پھیلی ہے، شہباز شریف بہ طور پارٹی صدر بھی اس کے مداوے کے لیے کچھ نہیں کر پا رہے ہیں۔

    سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے شہباز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ 30 سال پرانی باتوں کا تذکرہ نہ کریں، بلکہ موجودہ قیادت کے کار کردگی پر نگاہ رکھیں۔

    چوہدری نثار نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پرانی باتیں یاد کرنے کی بجائے گھمبیر اور مشکل صورت حال سے نکلنے پر توانائیاں صرف کریں۔

    عمران خان یوٹرن کےماسٹر ہیں‘ سیاست ان کےبس کی بات نہیں‘ شہبازشریف


    واضح رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ خیال غلط ہے کہ چوہدری نثار نواز شریف سے زیادہ مجھ سے قریب تھے، بلکہ معاملہ اس کے برعکس تھا۔ ان کی دوستی اور بھائی چارہ میاں نواز شریف کے ساتھ تھا اور اس وقت وہ میرے مخالف تھے۔

    شہباز شریف نے کہا تھا کہ یہ 1988 کی بات ہے، چوہدری نثار میرے خلاف نواز شریف سے شکایتیں کیا کرتے تھے، وہ بچکانہ مزاج کے ہیں، ان سے ایک بچے ہی کی طرح معاملہ کیا جاتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔