Tag: پنجاب کے دریاؤں

  • سیلابی صورتحال : پنجاب کے دریاؤں کے اطراف دفعہ 144 نافذ

    سیلابی صورتحال : پنجاب کے دریاؤں کے اطراف دفعہ 144 نافذ

    لاہور : پنجاب میں معمول سے زیادہ بارشوں کی وجہ سے دریاؤں میں سیلابی صورتحال کے باعث دریاؤں کے اطراف دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب کےدریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہورہاہے، جس کے پیش نظر پنجاب کے دریاؤں کےاطراف دفعہ144نافذ کردی گئی ہے۔

    معمول سےزیادہ بارشوں کی وجہ سےدریاؤں میں سیلابی صورتحال ہے، جس کے باعث ڈی جی پی ڈی ایم اےعمران قریشی نے انتظامیہ کوالرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائےراوی میں ہیڈبلوکی اورسدھنائی میں نچلےدرجےکاسیلاب ہے ، دریائےراوی سےملحقہ ضلعی انتظامیہ کوالرٹ کردیا گیا۔

    دریائے سندھ میں تربیلا،کالاباغ اورچشمہ کےمقام اور دریائےستلج مین ہیڈسلیمانکی کے مقام پرنچلےدرجے جبکہ تونسہ اورگڈوبیراج میں درمیانےدرجےکاسیلاب ہے۔

  • پنجاب کے دریاؤں میں اونچے درجےکے سیلاب کا خدشہ، فلڈ فارکاسٹنگ

    پنجاب کے دریاؤں میں اونچے درجےکے سیلاب کا خدشہ، فلڈ فارکاسٹنگ

    پنجاب : سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والے محکمہ نے خبردار کیا ہے کہ پانچ سے سات ستمبر تک پنجاب کے دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

    سیلاب کی اطلاع دینے والے محکمے فلڈ فار کاسٹنگ ڈویژن نے اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کردی ہے۔

    فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے جہلم اور دریائے ستلج میں بھی پانچ سے سات ستمبر تک اونچے درجے کا سیلاب آسکتا ہے، محکمے کے مطابق بھارت میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث دریائوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے جس کے لیے حکومت ان دریاؤں کے قریبی علاقوں کو سیلاب سے بچاؤ کےلیے ممکنہ اقدامات کرے۔