Tag: پنجاب کے ضمنی انتخابات

  • پنجاب کے ضمنی انتخابات : مریم نواز کے جلسوں  کا شیڈول جاری

    پنجاب کے ضمنی انتخابات : مریم نواز کے جلسوں کا شیڈول جاری

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے پنجاب کے اضلاع کے دوروں اور اجتماعات سے خطاب کے پروگرام کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کے پنجاب کے اضلاع کے دوروں اور اجتماعات سے خطاب کے پروگرام کا شیڈول جاری کردیا۔

    مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مریم نواز 11 سے 15 جولائی تک مختلف اضلاع میں خطاب کریں گی ، 11 جولائی کو ساہیوال ، 12 جولائی کو جھنگ اور 13 جولائی کو لیہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گی۔

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ مریم نواز14جولائی کوخوشاب،راولپنڈی میں خطاب کریں گی جبکہ 15جولائی کولاہوراورملتان کا دورہ کریں گی ، جہاں وہ اجتماعات سےخطاب کریں گی۔

  • پنجاب کے ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کا پری پول دھاندلی کے شواہد حاصل کرنے کا دعویٰ

    پنجاب کے ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کا پری پول دھاندلی کے شواہد حاصل کرنے کا دعویٰ

    لاہور : تحریک انصاف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پری پول دھاندلی کے شواہد حاصل کرنے کا دعویٰ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی کوششیں جاری ہے ، تحریک انصاف نے پری پول دھاندلی کے شواہد حاصل کرنے کا دعویٰ کردیا۔

    دھاندلی کے ثبوت پارٹی قیادت کے سامنے بھی رکھ دئیے گئے، جس کے بعد ووٹوں کی ردوبدل کے ثبوت میڈیا اور قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا۔

    گذشتہ روز پی ٹی آئی اعجاز احمد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ضمنی انتخابات میں حکومت نےپری پول دھاندلی کا آغاز کر دیا، سرکاری ادارے ن لیگ امیدواروں کی الیکشن مہم میں مصروف ہیں۔

    اعجازچوہدری کا کہنا تھا کہ پی پی170،167میں یوٹیلٹی اسٹور،نادراوین لیگی امیدواروں کےتسلط میں ہے، یوٹیلیٹی اسٹوروینزحلقےکی عوام سے شناختی کارڈ جمع کرکے آٹا دے رہے ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن پری پول دھاندلی کا فوری نوٹس لے۔

  • پنجاب  کے ضمنی انتخابات : تحریک انصاف کے  ن لیگ پر دھاندلی کے الزامات

    پنجاب کے ضمنی انتخابات : تحریک انصاف کے ن لیگ پر دھاندلی کے الزامات

    لاہور : تحریک انصاف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ پر دھاندلی کےالزامات لگاتے ہوئے کہا نااہل وزیر اعظم اور وزیراعلی جیت کے لیے پورا زور لگا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان سمیت دیگر رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی۔

    فیاض الحسن چوہان نے الزام عائد کیا کہ پنجاب کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، ن لیگ کا بیس ہزار بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگانے کا پروگرام ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نااہل وزیر اعظم اور وزیر اعلی پورا زور لگا رہے ہیں ، تمام محکموں کو کھل کر استعمال کیا جارہا ہے لیکن ہم دھاندلی نہیں ہونے دیں گے اور 17جولائی کو ہم کامیاب ہوں گے۔

    اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت نے کہا ضمنی الیکشن کے موقع پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،ن لیگ جس پر چاہتی ہے مقدمہ درج کرادیتی ہے۔

    راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ مونس الہی پر بھی دباؤ ہے مگر وہ عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ، ہم اپنے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے حوصلے بلند ہیں۔