Tag: پنجاب گورنر ہاؤس

  • وزیرِ اعلیٰ پنجاب گورنر ہاؤس میں عوام سے گھل مل گئے، گورنر پنجاب سے ملاقات

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب گورنر ہاؤس میں عوام سے گھل مل گئے، گورنر پنجاب سے ملاقات

    لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گورنر ہاؤس کا دورہ کیا، تفریح کے لیے آئے ہوئے لوگوں سے گھل مل گئے، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے خصوصی ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے گورنر ہاؤس جا کر گورنر پنجاب کے ساتھ ملاقات کی، سیر و تفریح کے لیے آئے شہریوں کے ساتھ بھی گھل مل گئے ۔

    [bs-quote quote=”شہریوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    گورنر پنجاب سے ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ نے صوبے کے انتظامی معاملات اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

    اس دوران سردار عثمان بزدار لوگوں میں گھل مل گئے، ان سے مسائل بھی دریافت کیے، شہریوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ گورنر ہا ؤس کو کھولنا عوامی فیصلہ ہے، وزیرِ اعظم عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لیے ہر اقدام کر رہے ہیں۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے مطابق عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں حکومتِ پنجاب شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔


    لاہورہائی کورٹ نے حکومت کو تاحکم ثانی گورنرہاؤس پنجاب کی دیوار گرانے سے روک دیا


    دریں اثنا گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاؤس لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

    یاد رہے 2 دسمبر کو وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر ہاؤس پنجاب کی بیرونی دیواریں گرانے کا کام شروع کیا گیا تھا، الحمرا ہال کے سامنے مال روڈ پر گورنر ہاؤس کے جنگلے اتارے گئے تھے۔

    تاہم اگلے روز لاہور ہائی کورٹ نے حکومت کو تا حکمِ ثانی گورنر ہاؤس پنجاب کی دیوارگرانے سے روک دیا اور کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم ہے، ایسے اقدامات کے لیے کابینہ کی منظوری ضروری ہے۔

  • لاہور: گورنر ہاؤس پنجاب کی دیواریں گرانے کا کام شروع

    لاہور: گورنر ہاؤس پنجاب کی دیواریں گرانے کا کام شروع

    لاہور: وزیرِ اعظم عمران خان کا ایک اور وعدہ پورا ہو گیا، گورنر ہاؤس پنجاب کی دیواریں گرانے کا کام شروع کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر ہاؤس پنجاب کی بیرونی دیواریں گرانے کا کام شروع ہو گیا ہے۔

    [bs-quote quote=”گورنر ہاؤس کی کسی بھی عمارت کو گرایا نہیں جا رہا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وفاقی وزیر تعلیم”][/bs-quote]

    الحمرا ہال کے سامنے مال روڈ پر گورنر ہاؤس کے جنگلے اتارے جا رہے ہیں، وزیرِ اعظم نے دورۂ لاہور کے موقع پر گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا حکم دیا تھا۔

    خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے بہتّر گھنٹے میں گورنر ہاؤس پنجاب کی دیواریں گرانے کا حکم دیا تھا۔

    دوسری طرف وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے بتایا ہے کہ کراچی اور پشاور کے گورنر ہاؤسز میں تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں، گورنر ہاؤس کی کسی بھی عمارت کو گرایا نہیں جا رہا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  گورنرہاؤس کی کسی بھی عمارت کوگرایا نہیں جا رہا‘ شفقت محمود


    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کی چاردیواری کی جگہ خوب صورت جنگلے کی تنصیب ہوگی، گورنر ہاؤس میں آرٹ گیلری اور میوزیم قائم کیا جائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ نتھیا گلی گورنر ہاؤس کو ہوٹل میں تبدیل کیا جا رہا ہے، جب کہ کراچی اور پشاور کے گورنر ہاؤسز میں تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ عمران خان نے انتخابی مہم میں‌ گورنر ہاؤسز سمیت حکومتی عمارتوں سے متعلق کئی وعدے کیے تھے۔