Tag: پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن

  • پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی اسپتالوں کی لوٹ مار کا نوٹس لے لیا

    پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی اسپتالوں کی لوٹ مار کا نوٹس لے لیا

    لاہور: پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی اسپتالوں کی لوٹ مار کا نوٹس لے لیا، تمام نجی اسپتالوں کو اپنی ریٹ لسٹ کو فروری 2020 کی حد پر منجمد کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نجی اسپتالوں کی لوٹ مار روکنے کے لیے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن میدان میں آگیا، کمیشن نے نجی اسپتالوں کی ریٹ لسٹ کو فروری 2020 کی حد پر منجمد کرنے کا مراسلہ جاری کردیا۔

    کمیشن کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نجی اسپتال مریضوں سے مقررہ ریٹس سے زائد وصول نہیں کرے گا۔ مراسلے میں نجی اسپتالوں کو ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کے بھی احکامات جاری کردیے گئے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نجی اسپتال ریٹ لسٹ اپنی ویب سائٹس پر بھی جاری کریں، اور اسپتال میں اپنے ریٹس نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔

    کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ نجی اسپتال لسٹ میں بیڈ روم، آئسولیشن وارڈز اور وینٹی لیٹرز چارجز آویزاں کرنے کے پابند ہوں گے جبکہ ایکٹیمرا انجکشن رکھنے والے نجی اسپتال اس کی قیمت بھی آویزاں کریں۔

  • کورونا کی تشخیص، سیرولوجیکل ٹیسٹ سے متعلق  نجی لیبارٹریز کو ہدایات جاری

    کورونا کی تشخیص، سیرولوجیکل ٹیسٹ سے متعلق نجی لیبارٹریز کو ہدایات جاری

    لاہور : پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی لیبارٹریز کو منظور شدہ کٹس ہی کورونا ٹیسٹوں کے لیے استعمال کرنے کا حکم دیتے ہوئے سیرولوجیکل ٹیسٹ کرنے سے قبل کمیشن سے اجازت لینے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے کورونا سیرولوجیکل ٹیسٹ کرنے کے لیے نجی لیبارٹریز کو ہدایات جاری کر دیں، جس میں کہا پی سی آر ٹیسٹنگ کے بغیر سیرولوجیکل ٹیسٹ کوویڈ 19کے لیے ہرگز تشخیصی نہیں۔

    پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق صرف سی ای/ ایف ڈے آئی منظور شدہ کٹس ہی ٹیسٹوں کے لیے استعمال کی جائیں اور پی سی آر ٹیسٹ کے زریعے ہی کورونا کی تشخیص کی جائے، یہ ٹیسٹ کمیشن کی منظور شدہ لیبارٹریوں سے ہی کروائے جاسکتے ہیں۔

    کمیشن کا کہنا تھا کہ یرولوجیکل ٹیسٹ کسی صورت کوویڈ 19 کی تشخیص کیلیے استعمال نہیں کیا جا سکتا تاہم بیماری کی شدت جاننے اور صحتیاب ہوجانے والے پلازما ڈونرشخص کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ سیرولوجیکل (اِلائزا) ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔

    پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق سیرولوجیکل ٹیسٹ سے صرف وہی شخص مستفید ہوسکتاہے، جس کا پی سی آر ٹیسٹ ایک سے زائد مرتبہ منفی ہوچکا ہے۔

    کمیشن نے مزید کہا تمام لیبارٹریز اس حوالے سے معلومات اپنی رپورٹس میں شائع کر یں گی، یہ ٹیسٹ کرنے سے قبل کمیشن سے اجازت لی جائے گی۔ انسپیکشن ٹیمیں ان لیبارٹریوں کو چیک بھی کریں گی، ہدایات پر عدم عملدرآمد کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔