Tag: پنجاب یوتھ فیسٹیول

  • سابق صوبائی وزیر کھیل کے خلاف یوتھ  فیسٹیول انکوائری بند کرنے کا فیصلہ

    سابق صوبائی وزیر کھیل کے خلاف یوتھ فیسٹیول انکوائری بند کرنے کا فیصلہ

    لاہور: سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کے خلاف یوتھ فیسٹیول انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے رانا مشہود کے خلاف یوتھ فیسٹیول انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سفارش چیئرمین نیب کو بھجوا دی۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ یوتھ فیسٹیول کے دوران بے ضابطگیوں میں رانا مشہود کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے، وہ دوران تفتیش کسی بے ضابطگی میں ملوث نہیں پائے گئے۔

    نیب دستاویزات کے مطابق وسیم احمد یوتھ فیسٹیول انکوائری میں وعدہ معاف گواہ بنے تھے، انھوں نے رانا مشہود پر غیر قانونی طور پر ادائیگیوں کا الزام لگایا تھا۔

    ذرائع نے بتایا کہ نیب نے میوچل لیگل اسسٹنٹ کے تحت لکھے خطوط کے بعد رانا مشہود کے خلاف انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیا، کیوں کہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے۔

    یوتھ فیسٹیول کرپشن ریفرنس میں رانا مشہود نامزد

    واضح رہے کہ 2013-14 کے یوتھ فیسٹیول کے وقت رانا مشہود کھیل اور یوتھ افیئر کے وزیر تھے، ملزم وسیم احمد کو نیب نے پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن کیس میں گرفتار کیا تھا، اگست 2019 میں وسیم احمد نے وعدہ معاف گواہ بن کر سابق صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود اور سابق ڈی جی اسپورٹس عثمان احمد کے خلاف بیان ریکارڈ کروایا۔

    ملزم کے بیان کے مطابق یوتھ فیسٹیول میں رانا مشہود اور سابق ڈی جی اسپورٹس بورڈ نے غیر قانونی ٹھیکے دیے جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچے، بیان کے مطابق ایسی کمپنیوں کو ٹھیکے دیے گئے جو رجسٹرڈ ہی نہیں تھیں۔

  • پنجاب یوتھ فیسٹیول میں کرپشن : سابق ڈی جی اسپورٹس عثمان انور گرفتار

    پنجاب یوتھ فیسٹیول میں کرپشن : سابق ڈی جی اسپورٹس عثمان انور گرفتار

    لاہور : قومی احتساب بیورو نے پنجاب اسپورٹس فیسٹیول کرپشن کیس میں کارروائی کرتے ہوئے سابق ڈی جی اسپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور کو گرفتار کرلیا۔ آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی کرپشن کے کیس میں سابق ڈی جی اسپورٹس ملزم عثمان انور کو گرفتار کرلیا۔

    دوہزار گیارہ اور بارہ کے یوتھ فیسٹیولز میں مبینہ طورپر مختلف معاہدوں کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ نیب حکام کے مطابق سابق ڈی جی اسپورٹس عثمان انور مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے یوتھ ایونٹ کیلئے کئے گئے ٹھیکوں میں مالی بے ضابطگیوں کے مرتکب ٹھہرے۔

    ان معاہدوں میں پیپرا رولز سے بھی انحراف کیا گیا، ملزم محمد عثمان انور کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے آج احتساب عدالت کے روبرو پیش کرینگے۔

    مزید پڑھیں: نیب نے پنجاب کے وزیر جنگلات سبطین خان کو گرفتار کر لیا

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان کو بھی غیر قانونی ٹھیکوں کا الزام پر گرفتار کیا تھا، وہ وزیر اعظم کے آبائی حلقے میانوالی سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔

  • پنجاب یوتھ فیسٹیول، فن ریس بھی دیگرریسوں کی طرح بدنظمی کا شکار

    پنجاب یوتھ فیسٹیول، فن ریس بھی دیگرریسوں کی طرح بدنظمی کا شکار

    پنجاب یوتھ فیسٹیول کے سلسلہ میں واہگہ ٹاون میں ہونے والی فن ریس دیگرریسوں کی طرح بدنظمی کا شکار ہوگئی، ریس کے بعد شرکاء نے ریفرشمنٹ پر لوٹ مار مچا دی۔

    لاہور جی ٹی روڈ باٹا پور میں ہونے والی ریس میں محمد اویس فاتح قرار پائے، ریس کے دوران غیر متعلقہ افراد بھی ریس میں شامل ہوتے رہے جس پر منتظمین نے انہیں دھکے دیکر اور تھپٹر مار کر ریس سے باہر نکالا، شرکاء کی تواضع کے لیے فروٹ کا انتظام کیا گیا تھا۔

    جس پر شرکاء ٹوٹ پڑے اور شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی ، اس سے قبل ہونے والی ریسوں میں بھی بدانتظامی کا مظاہرہ کیا جاتا رہا ہے۔

  • پی ٹی آئی کا پنجاب میں یوتھ اسپورٹس فیسٹیول کرانے کا اعلان

    پی ٹی آئی کا پنجاب میں یوتھ اسپورٹس فیسٹیول کرانے کا اعلان

    پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب یوتھ فیسٹیول کے متوازی پیس اسپورٹس فیسٹیول کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل اور اسپورٹس ونگ کے صدر افتخار الٰہی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس پیس فیسٹیول کے پہلے مرحلے میں آئندہ ماہ رن فار پیس میراتھن کرائی جائے گی۔

    جس کے لئے لاہور کی ضلعی حکومت نے این او سی دینے سے انکار کردیا ہے۔ جس کے بعد یہ میراتھن کینٹ میں کروانے کے لئے کور کمانڈر لاہور کو درخواست بھیجی ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول پر پنجاب حکومت کے خلاف کارروائی کے لئے الیکشن کمیشن میں جلد ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

    صوبائی حکومت یوتھ فیسٹیول کے لوگو پر شیر کا نشان لگا کر سرکاری خزانہ استعمال کرتے ہوئے سیاسی مہم چلارہی ہے۔

     

  • باکسر عامر خان پنجاب یوتھ فیسٹیول کے سفیر مقرر

    باکسر عامر خان پنجاب یوتھ فیسٹیول کے سفیر مقرر

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو پنجاب یوتھ فیسٹیول کا سفیر مقرر کردیا گیا ۔حکومت پنجاب نے باکسنگ اکیڈمی کے قیام کے لئے عامر خان کو زمین اور سہولیات دینے کا اعلان بھی کردیا ۔

    عامر خان نے لاہور میں مصروف دن گزارا۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں انہوں نے پنجاب کے وزیر کھیل رانا مشہود سے ملاقات کی۔ جس کے بعد مختصر تقریب میں عامر خان کو پنجاب یوتھ فیسٹیول کا سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا۔

     عامر خان نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ پنجاب یوتھ فیسٹیول کا سفیر بننا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ پاکستان میں سپورٹس کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ پنجاب سپورٹس فیسٹیول سے آئندہ ایک دو سال میں پاکستان کو اچھے کھلاڑی ملیں گے۔

    عامر خان (باکسر) تقریب کے اختتام پر دو ننھے بچوں نے دلچسپ باکسنگ کا مظاہرہ کیا۔ جسے عامر خان نے بہت پسند کیا۔ اس سے قبل عامر خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ساتھ ناشتہ کیا۔ اور سابق وفاقی وزیر احمد مختار کے استقبالئے میں بھی شرکت کی۔
       

  • پاک بھارت تعلقات میں وقت کے ساتھ بہتری آئے گی،حمزہ شہباز

    پاک بھارت تعلقات میں وقت کے ساتھ بہتری آئے گی،حمزہ شہباز

    رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات میں وقت کے ساتھ بہتری آئے گی، کھیلوں سے دونوں ممالک کو قریب آنے کا موقع ملے گا۔

    لاہور میں پنجاب یوتھ فیسٹیول کے لوگو کی تقریب رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ کھیلوں کو فروغ دینے سے معیشت مستحکم ہو گی،

    اس بار 100 ریکارڈز قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسپورٹس فیسٹیول کا مقصد کوئی تمغہ لینا نہیں بلکہ کچھ نیا کر کے دکھانا ہے۔