Tag: پنجاب

  • عون چوہدری وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر مقرر

    عون چوہدری وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر مقرر

    اسلام آباد : حکومت نے پی ٹی آئی رہنما عون چوہدری کو وزیراعلیٰ پنجاب کا مشیر مقرر کردیا، عون چوہدری کا کہنا ہے اعتماد کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور پارٹی کا مشکور ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عون چوہدری کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مشیر مقرر کردیا گیا، عون چوہدری وزیراعلیٰ کے سیاسی معاملات دیکھیں گے۔

    پنجاب حکومت نے عون چوہدری کی وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    مشیر مقرر کئے جانے کے بعد پی ٹی آئی رہنما عون چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اعتماد کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور پارٹی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا میری زندگی اور خدمات پاکستان کیلئے وقف ہیں۔

    عون چوہدری نے نئی ذمہ داری نیک نیتی اوردیانت داری سے سرانجام دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ ذرائع کا کہنا تھا وزیر اعظم عمران خان نے عون چوہدری کو پنجاب میں اہم ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کرلیا، شمالی اور وسطی پنجاب کے پی ٹی آئی ارکان کو کابینہ میں زیادہ نمائندگی ملے گی۔+

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کا عون چوہدری کو پنجاب میں اہم ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ

    اس سلسے میں عمران خان سے پی ٹی آئی رہنما عون چوہدری کی ملاقات بھی ہوئی تھی، جس میں سیاسی صورتحال اور حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

  • چوہدری سرور کا ہراتوار کوگورنرہاؤس عوام کے لئے کھولنے کااعلان

    چوہدری سرور کا ہراتوار کوگورنرہاؤس عوام کے لئے کھولنے کااعلان

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ہر اتوار کو گورنرہاؤس عوام کے لئے کھولنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ گورنرہاؤس عوام کی ملکیت ہے، اب امیرغریب سے برابر ہیں، ناانصافی کے خلاف جہاد کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب گورنرہاؤس عوام کے لئے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گورنر ہاؤس صبح 10 سے شام 6 بجے تک عوام کے لئے کھلارہے گا۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں گورنرہاؤس فیملیز کے لئے کھولاجائے گا، جواسکول یہاں آنےکی درخواست کریں گے، انہیں اجازت دیں گے، عمران خان کی ہدایت پر گورنرہاؤسز عوام کے لئے کھول رہے ہیں۔

    چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان اشرافیہ کے لئے نہیں20 کروڑعوام کے لئے بنایا گیا، ناانصافی کے خلاف جہاد جاری رہے گا، سرکاری عمارتیں ملک کا اثاثہ ہیں، احتساب پٹواری یا سپاہی کے بجائے اوپر کی سطح سے شروع ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام کوصاف پانی، صحت سمیت بنیادی سہولتیں فراہم کریں گے، گورنرہاؤس کے بجائے اپنے گھر میں ہی رہنے کاارادہ ہے۔

    گورنر پنجاب نے کہا گورنرہاؤس عوام کی ملکیت ہے ، اب امیرغریب سے برابر ہیں، ناانصافی کے خلاف جہاد کریں گے۔

    چوہدری سرور نے اپیل کی شہری پانی کا استعمال کم کریں،ورنہ ہماری زمینیں بنجرہوجائیں گی، پینے کا صاف پانی مہیا کیا تواسپتال کے اخراجات کم ہوجائیں گے، قوم صحت مند ہوگی تب ہی ملک ترقی کرے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کا خرچہ بہت ہے، اسے کم کرنا ہے اور کفایت شعاری اپنانی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب دن رات محنت کررہےہیں، وہ آج صبح بغیر پروٹوکول کمشنرہاؤس گئے۔

    مزید پڑھیں :  گورنر ہاؤس سندھ کی تاریخی عمارت کو عوام کیلئے کھول دیا گیا

    گورنر پنجاب نے کہا کہ ہماری حکومت اختیارات نچلی سطح پرمنتقل کرناچاہتی ہے، اختیارات نچلی سطح پرمنتقل کرنےسےبہترنتائج سامنے آئیں گے، ہم جوبھی کام کرکے جائیں گے، مستقل کرکے جائیں گے۔

    یاد رہے چند روز قبل گورنر ہاؤس سندھ کی تاریخی عمارت کو عوام کے لئے کھولا گیا تھا ، اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل شہریوں میں گُھل مل گئے اور طلبا و طالبات کو سیر بھی کروائی تھی۔

    گورنر ہاوس سندھ صبح چھ سے دس بجے اور شام چار سے چھ بجے تک کھلارہے گا، داخلہ مفت اور شناختی کارڈ لازمی لانا ہوگا۔

  • وزیر اعظم کے احکامات نظر انداز: پنجاب کے بیوروکریٹ نے8قیمتی گاڑیاں خرید لیں

    وزیر اعظم کے احکامات نظر انداز: پنجاب کے بیوروکریٹ نے8قیمتی گاڑیاں خرید لیں

    لاہور : پنجاب کے بیورو کریٹ نے نئے ماڈل کی8قیمتی گاڑیاں خرید کر وزیر اعظم کی سادگی اختیار کرنے اور کفایت شعاری کی پالیسی کو نظر انداز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سادگی اور کفایت شعاری اپنانے کی پالیسی کو پنجاب کے اعلیٰ افسران نے ہوا میں اڑا دیا۔

    ایک طرف تو وزیر اعظم ہاؤس کی قیمتی گاڑیوں کو نیلام کیا جارہا ہے تو دوسری جانب اس کے برعکس بیوروکریٹ قیمتی گاڑیاں خرید رہے ہیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ایک بیورو کریٹ نے نئےماڈل کی8قیمتی گاڑیاں خرید لیں، نئے ماڈل کی یہ گاڑیاں صوبائی محتسب اعلیٰ نجم سعید کے حکم پر خریدی گئیں ہیں۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم ہاؤس کی قیمتی گاڑیاں17ستمبر کو نیلام کی جائیں گی، اشتہار جاری

    بیش قیمت پر خریدی گئیں8نئے ماڈل کی گاڑیاں مذکورہ بیوروکریٹ کے گھر پر  ہی کھڑی ہیں، ذرائع کے مطابق نئی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس بھی لگادی گئیں ہیں،8میں سے ایک گاڑی صوبائی محتسب کے ایڈوائزر چوہدری الیاس کے سپرد کی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے خواجہ نصیر کے مطابق ان کے گھر میں سات قیمتی گاڑیوں کا کیا مصرف ہے اور ان کروڑوں مالیت کی گاڑیاں کس مقصد اور کس کے لیے خریدی گئیں ہیں ؟ صوبائی محتسب اعلیٰ سے متعدد بار رابطے کیا گیا لیکن اب تک ان کا کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔

  • پنجاب حکومت کا 2 حصوں میں تقسیم محکمہ صحت کو ایک بنانے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا 2 حصوں میں تقسیم محکمہ صحت کو ایک بنانے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے 2 حصوں میں تقسیم محکمہ صحت کو ایک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ صحت کو گزشتہ حکومت نے 2 حصوں میں تقسیم کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 2 حصوں میں تقسیم محکمہ صحت کو ایک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    محکمہ صحت کو گزشتہ حکومت نے 2 حصوں میں تقسیم کیا تھا۔ ایک حصہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ جبکہ دوسرا اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر بنایا گیا تھا۔ دونوں شعبوں کے الگ الگ سیکریٹریز اور وزیر تھے۔

    موجودہ حکومت کے فیصلے کے بعد محکمہ صحت کا ایک سیکریٹری اور ایک ہی وزیر ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلے کی باقاعدہ منظوری جلد پنجاب کابینہ سے لی جائے گی، محکمہ صحت میں ایک سیکریٹری اور 2 اسپیشل سیکریٹری تعینات ہوں گے۔

    محکمہ صحت میں اسپیشل سیکریٹری ون اسپیشلائزڈ ہیلتھ کے معاملات کا ذمے دار ہوگا جبکہ اسپیشل سیکریٹری ٹو پرائمری صحت اور پروگرامز کی نگرانی کا ذمے دار ہوگا۔

    خیال رہے کہ صوبہ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد یاسمین راشد کو صوبائی وزیر صحت مقرر کیا گیا تھا۔

  • ایک اور 5 سالہ زینب مبینہ زیادتی کے بعد قتل

    ایک اور 5 سالہ زینب مبینہ زیادتی کے بعد قتل

    لاہور: صوبہ پنجاب کی تحصیل ظفر وال میں زینب نامی 5 سالہ ننھی بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی 2 روز قبل گھر سے باہر گم ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کی تحصیل ظفر وال میں 5 سال کی ننھی بچی زینب کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تھانہ نیسر کی حدود سورج چک میں پیش آیا۔

    پولیس کے مطابق 2 روز قبل زینب گھر کے باہر سے گم ہوئی تھی۔ بچی کی لاش گاؤں کے ہی ایک گھر سے صندوق میں بند ملی ہے۔

    بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے جبکہ پولیس کے مطبابق شک کی بنیاد پر 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ قصور کی 7 سالہ ننھی زینب کے ساتھ درندگی کے واقعے کو زیادہ عرصہ نہیں گزرا جب کچھ عرصہ قبل معصوم کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

    تحقیقات کے بعد قتل کے مرکزی ملزم عمران کو عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • احد چیمہ کے بیان پر پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کے چارافسران گرفتار

    احد چیمہ کے بیان پر پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کے چارافسران گرفتار

    لاہور : آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور ایل ڈی اے سٹی اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، نیب لاہور نے پنجاب لینڈ ڈیویلپمنٹ کمپنی کے چار افسران کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن کا معاملہ مزید الجھ گیا، احد چیمہ نے ایویلوایشن کمیٹی کو ذمہ دار ٹھہرا دیا، احد خان چیمہ کے انکشافات پر نیب حکام نے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کے چار افسران کو گرفتار کرلیا۔

    انہوں نے بیان دیا تھا کہ کمیٹی نے سارے فیصلے کئے میں نے تو صرف معاملات کو آگے بڑھایا تھا، آشیانہ ہاؤسنگ اور ایل ڈی اے سٹی اسکینڈل سے متعلق مزید انکوائری کے لیے حراست میں لیے گئے افسران میں چیف انجینئر اسرار سعید اور بلال قدوائی شامل ہیں۔

    نیب ترجمان کے مطابق امتیاز حیدر اور عارف نامی افسران کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، زیرحراست افسران سے نیب لاہور کے حکام نے سات گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ہے۔ جسمانی ریمانڈ کے لیے ملزمان کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


    مزید پڑھیں: احد چیمہ اورشاہد شفیق 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کےحوالے


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 21 جنوری کو قومی احتساب بیورو نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • لاہور: اسٹریٹ کرائم وارداتوں میں اضافہ، شہری قیمتی اشیاء سے محروم

    لاہور: اسٹریٹ کرائم وارداتوں میں اضافہ، شہری قیمتی اشیاء سے محروم

    لاہور : سمن آباد میں ڈاکو کار سوار شہری کو لوٹ کر فرار ہوگئے، اسلام پورہ میں بزرگ شخص کو لوٹ لیا گیا، انارکلی میں رہزنوں نے خاتون کا پرس چھین لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اسٹریٹ کرائم کی شرح تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا، دن کا اجالا ہو یا رات کا اندھیرا جرائم پیشہ افراد سے کسی وقت بھی کوئی شخص محفوظ نہیں ہے۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے سیف سٹی قرار دیئے جانے والے شہر لاہور میں میں ڈاکو راج قائم ہوگیا، سرعام وارداتیں کرنے والے جرائم پیشہ افراد پوری طرح آزاد ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق سمن آباد میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کارسوار کے پاس آئے اور اسے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، چند لمحوں میں ہی شہری نقدی اور قیمتی موبائل فون سے محروم ہوگیا۔

    دوسری جانب اسلام پورہ میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے بزرگ شہری کو بھی نہ چھوڑا، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوٹ مار کرکے فرار ہونے والوں کی بائیک کا نمبر بھی نمایاں ہے۔


    مزید پڑھیں: لاہور، ٹارگٹ کلنگ اوراسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ


    اس کے علاوہ لاہور کے پر رونق علاقے انارکلی میں موٹرسائیکل سوارملزمان پلک جھپکتے میں شاپنگ کیلئے آنے والی ایک خاتون سے اس کا پرس چھین کر فرار ہوگئے، لوٹ مار کی مسلسل ہونے والی وارداتیں انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • نئی رابطہ کمیٹی نے ڈرائنگ روم کمیٹی کو فارغ کر دیا، فاروق ستار

    نئی رابطہ کمیٹی نے ڈرائنگ روم کمیٹی کو فارغ کر دیا، فاروق ستار

    کراچی: متحدہ قومی موومٹ کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کرپٹ عناصر کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، نئی رابطہ کمیٹی نے ڈرائنگ روم کمیٹی کو فارغ کر دیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، فاروق ستار کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی افراد اپنے اثاثے ویب سائٹ پر شائع کریں، کچھ لوگ تنقید کرتے ہیں کہ پارٹی میں اے ٹی ایم ہے، ہمیں اے ٹی ایم کی کوئی ضرورت نہیں۔

    ایم کیو ایم اختلافات: الیکشن کمیشن میں کنوینرشپ سے متعلق سماعت کل ہوگی

    انہوں نے کہا کہ سیاست کو کرپٹ عناصر سے پاک کرنا ہوگا، اگر کوئی کرپشن کو ختم کر سکتا ہے تو وہ ایم کیو ایم ہے، ہمارے پاس پاکستان کے مسائل کا حل موجود ہے، پارٹی میں کسی کرپٹ عناصر کی کوئی جگہ نہیں۔

    ایم کیو ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ پارٹی تنازعات سے متعلق کل الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گا، قوم نے سب کو آزما لیا اب ہمیں بھی موقع دیں ہم ملک سے کرپٹ عناصر کا خاتمہ کر دیں گے۔

    پنجاب میں نیب کی کارروائیاں اور احد چیمہ کی گرفتاری سے متعلق فاروق ستار کا کہنا تھا کہ امید ہے جلد سرکاری دفاتر کے حالات بدلیں گے۔

    بلی شیر کو سب کچھ سیکھا دیتی ہے لیکن درخت پر چڑھنا نہیں سیکھاتی، فاروق ستار

    خطاب کے دوران فاروق ستار نے پنجاب بھر میں جلسے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سینیٹر میاں عتیق کی پارٹی رکنیت بھی بحال کر دی، علاوہ ازیں انہوں نے جاتی امرا اور بنی گالہ میں بھی کنوینشن کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینر شپ سے متعلق درخواستوں پر کل سماعت ہوگی جس کے تحت الیکشن کمیشن نے خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار کو منگل کو طلب کر لیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • چیئرمین نیب کا احترام ہے لیکن ان کی زبان کو مخالفین نے استعمال کیا، رانا ثنا اللہ

    چیئرمین نیب کا احترام ہے لیکن ان کی زبان کو مخالفین نے استعمال کیا، رانا ثنا اللہ

    لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نیب سے تعاون قانونی اور اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہیں، چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا احترام ہے لیکن ان کی زبان کو مخالفین نے ہمارے خلاف استعمال کیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کو کوئی شکوہ ہے تواختیارات بروئے کار لاسکتے ہیں، وزیر اعلی پنجاب کو نیب کی جانب سے نوٹس جاری ہوا، نیب کی جانب سے پہلے آگاہ کرنا ضروری تھا دو الفاظ لکھ کر بھیج دیتے تو میں پریس کانفرنس نہ کرتا۔

    عوام نےعمران خان کا مہنگائی ڈرامہ فلاپ کر دیا ، راناثنا اللہ

    انہوں نے کہا کہ نیب نے پنجاب کے پبلک سیکٹر کمپنیز کا ڈیٹا مانگا، پنجاب میں 53 کمپنیز ہیں جن میں سے 15 کمپنی ان ایکٹو ہیں، 29 دسمبر 2017 کو 6 کمپنیوں کا ریکارڈ نیب کو فراہم کیا، جبکہ رواں سال 19 جنوری کو مزید ایک کمپنی کا ریکارڈ فراہم کیا گیا۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ہم نے مزید 6 کمپنیوں کا ریکارڈ 30 جنوری کو جمع کرایا، نیب کا رویہ تضحیک آمیز ہوتا ہے، ریکارڈ جمع کرانے گئے تو پورا دن نیب میں بیٹھنا پڑا، چیئرمین نیب کو کوئی شکوہ ہے تو اختیارات بروئے کار لاسکتے ہیں۔

    عمران خان کی طرح ان کی پولیس بھی لاڈلی ہے، راناثنااللہ

    رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثنااللہ نے کہا کہ دیانت اور امانت سے عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، نیب سرکاری ادارہ ہے جبکہ پنجاب کابینہ حکومت ہے، نیب کی زبان ہمارے مخالفین اچھالیں تو یہ صورت حال قبول نہیں، ہم نیب کے کرادار کو قابل ستائش سمجھتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب افسران نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو صحیح صورت حال سے آگاہ نہیں کیا، پنجاب حکومت کی پالیسی ہے میرٹ اور شفافیت پر عمل کیا جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • صرف پنجاب میں13لاکھ مقدمات التواء کا شکار ہیں، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ

    صرف پنجاب میں13لاکھ مقدمات التواء کا شکار ہیں، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ

    لاہور : چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں5ہزار ججز اور پورا ایک اسٹرکچر چاہیے، پنجاب میں 1.3 ملین کیسز پنجاب میں التواء کا شکار ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جسٹس منظور علی شاہ کا کہنا تھا کہ 1.3ملین کیسز1770ججز کیسے ختم کر سکتے ہیں، ہمیں5ہزار ججز چاہئیں اور پورا ایک اسٹرکچر چاہیے۔

    چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے مزید کہا کہ روزانہ بےشماردرخواستیں موصول ہوتی ہیں کہ آپ کیا کررہے ہیں، ہمارے اندرونی مسائل سے عام آدمی بھی بہت تنگ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اے ڈی آر نظام کو لاگو کرنے کےبارے میں سو چ رہے ہیں، ہمارا ارادہ ہے کہ سب ججز میڈی ایشن کے کورسز کریں، ورلڈ بینک کی مدد سے اے ڈی آر سینٹر بن رہا ہے۔