Tag: پنجاب

  • پنجاب میں سڑکوں‌ پر کنٹینر، عمران اور قادری میں ٹیلی فونک رابطہ

    پنجاب میں سڑکوں‌ پر کنٹینر، عمران اور قادری میں ٹیلی فونک رابطہ

    لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے سڑکوں پر کنٹینر لگائے جانے کے بعد عمران خان اور طاہر القادری کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے اور اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے پنڈی کا قصاص مارچ اور لاہور کی احتساب ریلی روکنے کے لیے جگہ جگہ سڑکوں پر کنٹینر لگائے گئے ہیں جس کی وجہ سے ریلیوں کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    اطلاعات ملی ہیں کہ اس معاملے پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں سربراہوں نے اس معاملے پر بات چیت کی اور آئندہ کالائحہ عمل طے کیا تاہم لائحہ عمل سے متعلق میڈیا کو معلومات حاصل نہ ہوسکیں۔

    واضح رہے کہ دونوں رہنمائوں پاناما لیکس کی کرپشن کی تحقیقات اور سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے سڑکوں پر موجود ہیں۔

  • ایف آئی اے کا چھاپہ، پولی کلینک سے 6 اعلیٰ افسران گرفتار

    ایف آئی اے کا چھاپہ، پولی کلینک سے 6 اعلیٰ افسران گرفتار

    اسلام آباد: پولی کلینگ اسپتال میں ایف آئی اے کا چھاپہ کرپشن میں ملوث 6 اعلیٰ افسران کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولی کلینک اسپتال اسلام آباد میں  آکسیجن کی خریداری میں بڑی بے ضابطگیوں کے انکشاف کے بعد سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے 6 اعلیٰ افسران کو گرفتار کر کے تفتیش کےلیے منتقل کردیا۔

    ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان میں اسٹنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فرخ اور ڈاکٹر افتخار رانا سمیت ڈپٹی اے ڈی ڈاکٹر فیاض شیخ، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ای این ٹی ڈاکٹر ذوالکفل، اینزتھیزیا ڈیپارٹمنٹ کے رکن ڈاکٹر سنبل اور وزارتِ صحت کے سیکشن افسر ڈاکٹر فرحان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ’’ مکمل انکوائری کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جائے گی۔ حکام نے مزید کہا کہ ’’گرفتار ملزمان سے تفتیش میں مزید پیشرفت متوقع ہے ملزمان کی نشاندہی پر کرپشن میں ملوث تمام افراد کو بنا کسی امتیاز کے گرفتار کیا جائے گا‘‘۔

     

  • مودی ہوں، "را” یا کوئی اور، دشمن کی چالیں سمجھ چکے ہیں، راحیل شریف

    مودی ہوں، "را” یا کوئی اور، دشمن کی چالیں سمجھ چکے ہیں، راحیل شریف

    گلگت: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ مودی ہوں،’’ را‘‘ یا کوئی اور، دشمن کی چال کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں اور ملکی سالمیت کی خاطر ہم آخری حد سے بھی آگے جانے کو تیار ہیں، قوم ہم پر یقین کرے، ملک کی سرحدیں انتہائی محفوظ ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلستان میں منعقدہ سی پیک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ’’یقین سے کہہ سکتا ہوں ہم صیح سمت میں جارہے ہیں اور سی پیک منصوبہ ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچے گا‘‘۔

    آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ’’چینی قیادت چاہتی ہے گلگت بلتستان کو آرمچی کی طرح ترقی دی جائے کیو نکہ گلگت بلتستان کے لوگوں سے زیادہ پورے ملک میں کوئی بھی محنت اور جفاکش نہیں اور میں گلگت بلتستان کے لوگوں کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں‘‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’’ملکی مفاد کی خاطر سی پیک کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اس منصوبے کی سیکیورٹی کو ہر صورت پر یقینی بنائے جائے گا، سی پیک کی مکمل سیکیورٹی پاک فوج کی ذمہ داری ہے،کرپشن و دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کو ہر صورت ختم کیا جائے گا‘‘۔

    سپہ سالار نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ’’آپریشن ضرب عضب کو دنیا کچھ بھی کہہ مگر ہم اس کو ہر صورت لڑیں گے اور قوم کے تعاون سے کامیابی حاصل کریں گے کیونکہ یہ ہماری بقا کی جنگ ہے‘‘۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ’’قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ ملکی سرحدیں محفوظ ہیں اور عوام کو امن وامان کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ داری بھی ہماری ہی ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’’ملکی سلامتی کے لیے آخری حد سے بھی آگے جائیں گے مجھے کوئی شک نہیں گلگت بلتستان اسی طرح ترقی کرتا رہے گا‘‘َ۔ نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ’’ نوجوانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاک فوج آپ کی فوج ہے، آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت ہورہی ہے اور جلد اس میں کامیابی حاصل کریں گے۔ دہشت گردی کے طوفان پر بہادر جوانوں اور قوم کے تعاون پر اس طرح قابو پایا کہ پوری دنیا میں کوئی بھی ملک اتنی جلدی قابو نہیں پا سکتا تھا’’۔

  • این اے 63 اور پی پی 232 کے ضمنی انتخاب،مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب

    این اے 63 اور پی پی 232 کے ضمنی انتخاب،مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب

    جہلم / وہاڑی: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 232 کے ضمنی انتخاب میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے تحریک انصاف کو شکست دے دی.

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 جہلم کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ مطلوب
    مہدی نے 82 ہزار 896 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار فواد چوہدری نے 74 ہزار 77 ووٹ حاصل کیے اور یوں انہیں 8 ہزار 77 ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا.

    دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے حلقہ این اے 323 کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار یوسف کسیلیہ نے 51 ہزار 323 ووٹ لے کر میدان مار لیا جبکہ تحریک انصاف کی امیدوار عائشہ نذیر نے 50 ہزار 267 ووٹ حاصل کیے اور انہیں ایک ہزار 56 ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا.

    *اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا حمزہ شہباز کو شوکازنوٹس

    یاد رہے کہ گزشتہ روز این اے 63 اور پی پی 232 ویہاڑی میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بلاتعطل شام 5 بجے تک جاری رہا.

    این اے 63 جہلم میں4 لاکھ 27 ہزار 757 رجسٹرڈ ووٹرز کے لیے 314 پولنگ اسٹیشنز اور 974 پولنگ بوتھز قائم کیےگئے.

    *جہلم : انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرعمران خان کی طلبی

    الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقے میں 39 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 31 کو حساس قرار دیا گیا،کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس اور پاک فوج کے جوانوں کو تعینات کیاگیا،پاک فوج کے جوان پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات رہے.

    پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 232 ویہاڑی میں ایک لاکھ 91 ہزار 92 ووٹرز کے لئے 157 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے،حلقے میں 31 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 48 کو حساس قرار دیا گیا جب کہ پولیس اور پاک فوج کے جوان سیکیورٹی کے فرائض انجام دیا.

    واضح رہے کہ جہلم سے ن لیگ کے کن قومی اسمبلی اقبال مہدی کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر مسلم لیگ ن نے ان کے بیٹے کوتحریک انصاف کےامیدوارفواد چودھری کے خلاف میدان میں اتارا تھا.

  • تحریک انصاف کا 6 ستمبر کو کراچی میں ’’پاکستان زندہ باد‘‘ جلسے کا اعلان

    تحریک انصاف کا 6 ستمبر کو کراچی میں ’’پاکستان زندہ باد‘‘ جلسے کا اعلان

    اسلام آباد: عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کے ہونے والے اہم اجلاس میں 6 ستمبر کو کراچی کے نشتر پارک میں ’’پاکستان زندہ باد‘‘ جلسہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کا بنی گالہ میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پاکستان مارچ اور کراچی کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

    پڑھیں:    تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ

    اجلاس میں تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے 6 ستمبر کو کراچی کے نشتر پارک میں جلسے کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا، قیادت کی جانب سے مشترکہ طور پر اس جلسے کو ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے منسوب کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: تحریک انصاف کا نواز شریف کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر

    اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عوام سے جلسے میں شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’نشترپارک کے جلسے میں پاکستانی پرچم کے ہمراہ کراچی کے عوام کا منتظر رہوں گا، پاکستا ن کی آن اور شان کی خاطر تمام تعصبات سے بالا تر ہوکر نکلنا ہوگا‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں:    قائد متحدہ کے خلاف کارروائی، وزارت داخلہ نے برطانیہ کو ریفرنس ارسال کردیا

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ’’قائد ایم کیو ایم کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر اہم اعلان کروں گا‘‘۔ اُنہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’’کراچی کے عوام محب وطن ہیں اور امید ہے کہ 6 ستمبر کی شام عوام ہاتھوں میں پاکستان کا پرچم تھامے قومی یکجہتی کا پیغام دیں گے‘‘۔

  • عمران خان اور قائد ایم کیو ایم لاعلاج ہیں،عابد شیرعلی

    عمران خان اور قائد ایم کیو ایم لاعلاج ہیں،عابد شیرعلی

    ساہیوال : وفاقی وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ عمران خان اور قائد ایم کیوایم کو وہ بیماری ہے جس کا علاج اندرون و بیرون ملک کہیں بھی نہیں۔

    ساہیوال کے دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ قائد ایم کیو ایم اورعمران خان میں کوئی فرق نہیں ہے دونوں لاعلاج مرض میں مبتلا ہیں اور دونوں لاشوں کی سیاست کرنے والے ملک دشمن لیڈرہیں۔

    وفاقی وزیر مملکت بجلی و پانی عابد شیرعلی ساہیوال کے لوگوں کی اووربلنگ سے متعلق شکایات کے حوالے سے لوگوں سے ملاقات کر رہے تھے جس کے دوران انہوں نے دو واپڈا اہلکاروں کو معطل جب کہ 2 ایس ڈی اوز کی سرزنش کی اور کارکردگی بہتر نہ بنانے پرمعطلی سمیت ملازمت سے خارج کیے جانے کا عندیہ دیا۔

    دورے کے بعدعابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی جمہوری حکومت کو گرانے کی کوشش کی تھی اوراب بھی جمہوریت کے خلاف ہرسازش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ روشن چمکتا ستارہ ملک کواندھیروں سے چھٹکارا دلائیں گے عوام مایوس نہ ہوں ،یقین دلاتے ہیں کہ 2018 تک ملک سے اندھیروں کا خاتمہ ہو جائے گا۔

  • ایم کیو ایم قائدکی سیاست کی پاکستان میں گنجائش نہیں،رانا ثنااللہ

    ایم کیو ایم قائدکی سیاست کی پاکستان میں گنجائش نہیں،رانا ثنااللہ

    فیصل آباد:وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے قائد اور ان کے چند ساتھیوں کے لیے اب پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں، اردو بولنے والے محب وطن اور ہمارے بھائی ہیں.

    تفصیلات کےمطابق فیصل آباد میں مویشی منڈی کے افتتاح کے موقع پر وزیر قانون پنجاب راناثنااللہ کا کہناتھاکہ ماڈل مویشی منڈی کی تعمیر پر 33 کروڑ روپے لاگت آئی ہے،میگا پروجیکٹس کی وجہ سے فیصل آباد پنجاب کادوسرا اورپاکستان کاتیسرا شہر بنےگا۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن ہوتادیکھتے ہی دھرنے کا سبق شروع کردیاجاتاہے،عمران خان اور طاہر القادری ماضی میں دھرنے کامقصد نہیں بتا سکے،افراتفری اورعدم استحکام چاہنے والوں کا ایجنڈا انہی کو مبارک ہو.

    صوبائی وزیر قانون نے مزید کہا کہ دہشت گردی قومی مسئلہ ہے، یہ بات سب کو سمجھنا ہوگی،پنجاب میں انسداددہشت گردی پر مکمل توجہ ہے.

    راناثنااللہ کا کہنا تھاکہ ہم چاہتے ہیں بلدیاتی حکومت جلد قائم ہواور عام آدمی کے مسائل حل ہوسکیں.

    *کراچی: ایم کیو ایم کارکنان کا اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملہ

    واضح رہے کہ 22 اگست کو ایم کیو ایم کے قائد کی جانب سے پاکستان مخالف تقریر کی گئی جس کے بعد اے آر وائی نیوز کے دفتر پر ایم کیو ایم کے مشتعل کارکنان نے حملہ کیاتھا،کارکنان نے دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور ملازمین کو بھی ہراساں کیاتھا.

  • سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث،4دہشت گرد ہلاک

    سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث،4دہشت گرد ہلاک

    لاہور: انسداد دہشت گردی کے یونٹ نے مبینہ پولیس مقابلے میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے اور اقبال ٹاؤن بم دھماکے میں ملوث چار مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب لاہور کے علاقے مناواں میں پولیس مقابلے کے دوران چار ملزمان ہلاک ہوگئے.

    سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ سنہ 2008 میں مون مارکیٹ علامہ اقبال ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے میں ملوث گرفتار ملزموں کی نشاندہی پر ایک ٹیم مناواں کے گاؤں لکھو ڈھیر جارہی تھی.

    پولیس ٹیم جب وہاں پہنچی تو رنگ روڈ پر میاں ٹاؤن پل کے قریب سات سے آٹھ دہشت گردوں نے ان پر حملہ کردیا.

    انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اپنی دفاع میں حملہ آوروں سے مقابلہ کیا اور جب فائرنگ کا سلسلہ تھما تو جائے وقوعہ سے انہیں چار دہشت گردوں کی لاشیں ملیں جو حملہ آوروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے تھے.

    *سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے چھ ملزمان پر فرد جرم عائد

    ترجمان کے بقول حملہ آور رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے تاہم جائے وقوعہ سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے.

    ترجمان کے مطابق مرنے والے شدت پسندوں میں زبیر، نیک محمد، عبدالوہاب، عدنان ارشد اور عتیق الرحمان شامل ہیں۔

    یاد رہےتین مارچ 2009 کو پاکستان کے دورے پر آنے والی سری لنکن کرکٹ ٹیم پر اس وقت حملہ کیا گیا تھا جب وہ میچ کھیلنے کے لیے قذافی اسٹیڈیم جا رہی تھی.

    واضح رہے کہ زبیر، نیک محمد، عبدالوہاب اورعدنان ارشد 2009ء میں لاہور کے لبرٹی چوک میں سری لنکن ٹیم پر حملے میں بھی ملوث تھے،جس میں 6 پولیس اہل کارجاں بحق جبکہ بعض کھلاڑی زخمی بھی ہوئے تھے.

     

  • وزیر اعظم سیکریٹریٹ کا متحدہ رہنماؤں سے رابطہ، گرفتار خواتین کی تفصیلات طلب

    وزیر اعظم سیکریٹریٹ کا متحدہ رہنماؤں سے رابطہ، گرفتار خواتین کی تفصیلات طلب

    کراچی: وزیراعظم سیکریٹریٹ نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے رابطہ کیا ہے اور گرفتار خواتین کارکنان کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کچھ دیر قبل کی جانے والی پریس کانفرنس میں وزیر اعظم سمیت اعلیٰ مقتدر حلقوں سے خواتین کارکنان کی گرفتاری اور اُن کے ریمانڈ کے حوالے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا جس کے بعد وزیر اعظم سیکریٹریٹ کی جانب سے ایم کیو ایم رہنماؤں سے رابطہ کر کے تمام خواتین کی تفصیلات طلب کی گئیں۔

    پڑھیں:  لائنزایریا میں چھاپہ، اے آر وائی پر حملہ کرنے والی 2 خواتین گرفتار

    ترجمان ایم کیو ایم نے وزیر اعظم سیکریٹریٹ سے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’گرفتار خواتین کی  تمام معلومات دے دی گئی ہیں جن میں ایم کیو ایم شعبہ خواتین کی جوائنٹ انچارج رابعہ ماجد، اُن کی صاحبزادی و بلدیاتی کونسلر قرۃ العین ، سمیرا سمیت 9 گرفتار خواتین کی تفصیلات مہیا کردی گئی ہیں۔

    ایم کیو ایم کے ترجمان نے کہا کہ ٹیلی فون رابطے میں موجودہ سیاسی صورتحال و دیگر معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    مزید پڑھیں:   اے آر وائی نیوز کے دفترپر حملہ،ایم کیو ایم کی 2خواتین گرفتار

    یاد رہے کہ 22 اگست کو کراچی پریس کلب کے باہر اشتعال انگیز تقریر کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنان بشمول خواتین نے اے آر وائی نیوز پر دھاوا بولا کر اندر موجود آفس اسٹاف پر تشدد کیا اور املاک کو شدید نقصان پہنچایا۔

    خبر پڑھیں:  اے آر وائی نیوز پر حملے میں ملوث ایم کیو ایم کی3خواتین کا چار روزہ ریمانڈ منظور

    بعد ازاں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کراچی کے مختلف علاقوں لائنز ایریا، کورنگی، سول اسپتال و دیگر علاقوں سے متحدہ قومی موومنٹ کی شعبہ خواتین سے تعلق رکھنے والی 9 خواتین کو گرفتار کیا تھا جن میں سے آج 3 خواتین کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج نے انہیں 4 روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

  • جنرل راحیل شرف کا افغان صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، کابل حملے کی مذمت

    جنرل راحیل شرف کا افغان صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، کابل حملے کی مذمت

    راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے گزشتہ روز کابل میں امریکی یونیورسٹی پر ہونےوالے حملے کی مذمت کی اور تحقیقات کی یقین دہانی کروائی۔

    پاک فوج کے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فونک رابطہ کر تے ہوئے گزشتہ روز امریکن یونیورسٹی آف افغانستان میں ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سرزمین افغانستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

    آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’آرمی چیف آف اسٹاف نے دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس سانحے میں افغانی بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق افغان حکام نے آرمی چیف آف اسٹاف کو 3 ٹیلی فون نمبرز دئیے جو مبینہ طور پر حملہ آور استعمال کررہے تھے، جس پر پاک فوج نے افغان سرحد کے قریب کومبنگ آپریشن کیا بعد ازاں یہ معلوم ہوا کہ یہ تمام سمز ایک افغان کمپنی کی ہیں۔

    افغان حکام کی جانب سے مبینہ طور پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ’’دہشت گرد حملے کے دوران پاک افغان سرحد کے قریب پاکستان میں موجود مبینہ دہشت گردوں سے مسلسل رابطے میں تھے‘‘۔

    پڑھیں:    کابل: امریکی یونیورسٹی پر حملہ،7طلبہ سمیت 13افرادجاں بحق

    آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ’’افغان حکام کی جانب سے دیئے گئے نمبرز کا تکنیکی جائزہ لیا جارہا ہے جب کہ اس کمپنی کے سگنل پاک افغان سرحد کے قریب بعض علاقوں میں آتے ہیں۔ آرمی چیف آف اسٹاف نے افغان قیادت کی جانب سے دئیے گئے نمبرز کی مزید تفتیش کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستانی سرزمین کو کسی صورت بھی افغانستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی‘‘۔

    واضح رہے گزشتہ روز افغانستان کے دارلحکومت کابل میں دہشت گردوں نے امریکن یونیورسٹی آف افغانستان پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 7 طالبات سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔