Tag: پنجاب

  • پاناما لیکس اور مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے سانحہ کراچی کروایا گیا، طاہر القادری

    پاناما لیکس اور مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے سانحہ کراچی کروایا گیا، طاہر القادری

    لاہور: ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور پانامہ لیکس پر سے توجہ ہٹانے کے لیے سازش کے تحت سانحہ کوئٹہ کے بعد سانحہ کراچی کروایا گیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی خان میں نکالی گئی تحریک قصاص کے مظاہرین سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں بے گناہ افراد کو گرفتار کیاگیا، تحریک قصاص شروع ہونے کے بعد بھی منہاج القرآن کے کارکنان کو گرفتار کیا گیا اور عہدیداران کو نوٹس بھیجے گئے مگر انتظامیہ نے آج تک سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افراد کو کوئی نوٹس نہیں بھیجا۔

    پڑھیں:  چاہیں تو 7 دن میں قاتلوں سے بدلہ لے سکتے ہیں، طاہر القادری

    ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ’’سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افراد کو مراعات اور ترقیاں دی گئیں تاکہ وہ وعدہ معاف گواہ نہ بن جائیں ، ماڈل ٹاؤن آپریشن میں براہ راست حصہ لینے اور ہدایات لینے والے افراد کو بھی باہر بھیج دیا گیا۔ طاہر القادری نے انکشاف کیا کہ ’’سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث توقیر شاہ جو شہباز شریف سے اُس روز ہدایات لے رہے تھے اُسے بیرون ملک بھیج دیا گیا اور آپریشن میں براہ راست حصہ لینے والے سلمان شاہ کو بھی جے آئی ٹی نے دو سال کے لیے بیرونِ ملک بھیج دیا‘‘۔

    مزید پڑھیں:    تحریک قصاص حکمرانوں کو منطقی انجام تک پہنچائے گی، طاہر القادری

    سربراہ پاکستان عوامی تحریک نے کہا کہ ’’جعلی جے آئی ٹی کے ذریعے انصاف کا قتل کیا گیا، مگر ہمیں امید ہے کہ انشاء اللہ اب حکمرانوں کو بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ 28 اگست کو فائنل دھرنا راولپنڈی میں دیا جائے گا جس میں ایک بہت بڑا انکشاف کروں گا‘‘۔

    طاہر القادری نے انکشاف کیا کہ ’’پانامہ لیکس سے توجہ ہٹانے کے لیے سانحہ کوئٹہ ایک سازش کے تحت کروایا گیا بعد ازاں اسمبلی میں اپنے اتحادیوں سے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کروائی گئی مگر عوام مقبوضہ کشمیر اور پاناما لیکس کو نہیں بھولی تو سانحہ کراچی کروایا گیا جس میں وطن کے خلاف سخت زبان استعمال کروائی گئی‘‘۔

    We would not rest unless we get Qisas for the… by arynews

    کراچی پریس کلب کے باہر پاکستان کے خلاف متنازعہ تقریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملوں کے حوالے سے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ’’الطاف حسین کی تقریر اور ملک کے خلاف نعرے قابل مذمت ہیں اور ان نعروں سے عوام کے دل دکھے ہیں مگر دیکھنا یہ ہیں کہ یہ کلمات قائد ایم کیو ایم نے خود ادا کیے یا پھر یہ تقریر کروائی گئی ہے‘‘۔

  • نوشہرہ میں تین افراد کی لاشیں برآمد

    نوشہرہ میں تین افراد کی لاشیں برآمد

    نوشہرہ : نوشہرہ میں جبی کےعلاقے سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں تینوں افراد کو گولیاں مار قتل کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق آج صبح نوشہرہ کے علاقے جبی سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں ،لاشوں پرگولیوں کے متعدد واضح نشانات ہیں تاحال تینوں افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

    پولیس کے مطابق تینوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے تاہم میتوں کے لواحقین ابھی تک سامنے نہیں آسکے ہیں پولیس نے ضابطے کی کارروائی جاری رکھتے ہوئے تینوں لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کراسپتال منتقل کردیا ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ میتوں کے ورثاء کی تلاش کے لیے تمام تھانوں کو مطلع کردیا گیاہے لواحقین کے ملتے ہی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا اور لواحقین کے بیانات کی روشنی میں کیس کی تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا۔

    ابتدائی طورپرخٰیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ تینوں افراد کو خاندانی دشمنی کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

     

  • قائد ایم کیو ایم کی تقریر کے خلاف جڑواں‌ شہروں میں مظاہرے

    قائد ایم کیو ایم کی تقریر کے خلاف جڑواں‌ شہروں میں مظاہرے

    روالپنڈی/اسلام آباد: قائد ایم کیو ایم کی ملک کے خلاف متنازعہ تقریر کے  معاملے پر جڑواں شہروں میں مظاہرے کیے گئے اور برطانوی حکومت سے قائد ایم کیو ایم کو پاکستان حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر جماعت اسلامی، تحریک انصاف کی ذیلی تنظیم انصاف ٹائیگرز فورس کے علاوہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کے ملازمین سمیت پاکستان سنی تحریک کی جانب سے مظاہرے کیے گئے۔

    اس موقع پر جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں محمد اسلم، زبیر فاروق اور دیگر مقررین نے کہا کہ ’’قائد ایم کیو ایم خود مردہ باد ہیں، پاکستان زندہ باد تھا اور رہے گا، مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’’ملک کے خلاف اس طرح کی ہزرہ سرائی بغاوت ہے اور پاکستانی عوام کسی صورت ملک کے خلاف کوئی نازیبا الفاظ برداشت نہیں کرے گی‘‘۔

    پڑھیں:  لندن میں مقیم پاکستانیوں کا قائد ایم کیو ایم کی تقریر کے خلاف مظاہرہ

    مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ’’گزشتہ روز میڈیا ہاؤسز پر حملے اور ملک کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے، پاکستان سنی تحریک کی جانب سے راولپنڈی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا گیا اور قائد ایم کیو ایم کے پتلے نذر آتش کیے گئے۔ مظاہرین نے قائد ایم کیو ایم کو پھانسی دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

  • لاہور میں بسنت کی اجازت ملنے کا امکان، کمیٹی تشکیل

    لاہور میں بسنت کی اجازت ملنے کا امکان، کمیٹی تشکیل

    لاہور: لاہورمیں رواں سال بسنت منانے کی اجازت ملنے کے امکانات روشن ہوگئے، وزیراعلی نے بسنت کی اجازت دینے کے حوالےسے کمیٹی تشکیل دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں بسنت کے تہوار کو محفوظ بنانے کے لیے سفارشات مرتب کرنے کے لیے صوبائی سطح پر 8 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ کمیٹی کی سربراہی رانا مشہود کریں گے جب کہ ان کی معاونت کے لیے کمیٹی میں سی سی پی او، کمشنر، ڈی سی او، اولڈ سٹی اتھارٹی اورکائٹ فلائٹ ایسوسی ایشن کے نمائندے اورعلامہ اقبال کے نواسے یوسف صلاح الدین شامل ہوں گے۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹ فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی لاہورمیں بسنت کے تہوار کو محفوظ طریقے سے منانے کے لیے سفارشات مرتب کرے گی اور اس میں سیاحتی نکتہ نظر کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا ضابطہ اخلاق بنایا جائے گا جس کے ذریعے انسانی جانوں اوراملاک کو محفوظ بنانے کو یقینی بنایا جاسکے۔

    نوٹی فکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ کمیٹی فوری طور پر اپنی کارروائی کا آغاز کرے اور دو ہفتوں میں اپنی سفارشات مرتب کرکے پیش کرے تاکہ اس پر عمل درآمد کے حوالے سے فوری اقدامات کیے جا سکیں۔

    واضح رہے کہ لاہور کی بسنت بین الاقوامی طور پر شہرت کا حامل ایک تہوار بن گئی ہے جسے نہ صرف نجی طور پر بلکہ سرکاری سطح پر بھی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے جس کے دوران بسنت نایٹ میں مختلف تقریبات منعقد کی جاتی ہیں جہاں پُرجوش فنکشن اور میوزیکل شوز کرائے جاتے ہیں۔

    یہی وجہ ہے کہ اس رنگا رنگ تہوار بسنت میں شرکت کے لیے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے مختلف ممالک سے سیاح شرکت کے لیے لاہورآتے ہیں اوراس تہوارکے دوران لاہور کا اپنا ہی ایک رنگ ہوتا ہے جس کے باعث یہاں ہرقسم کی کاروباری سرگرمیاں بھی عروج پرہوتی ہیں تاہم پتنگ بازی میں دھاتی ڈور کے استعمال اور اس سے ہونے والے جانی نقصان پتنگ کٹنے کے واقعات پر ہنگامہ آرائی اور قتل و غارت گری کے واقعات کے بعد اس پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

    بعد ازاں انتظامیہ کی جانب سے محدود پیمانے پر بسنت منانے کی مشروط اجازت دی جاتی رہی ہے تاہم پابندیوں کی وجہ سے بسنت کا وہ رنگ کبھی نظر نہیں آیا جو سال 2006 سے پہلے ہوا کرتا تھا۔

  • اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا حمزہ شہباز کو شوکازنوٹس

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا حمزہ شہباز کو شوکازنوٹس

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنماحمزہ شہباز شریف کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے -63 جہلم کے ضمنی انتخاب کے لیے مہم چلانے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا.

    تفصیلات کےمطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرجہلم خورشیدعالم نے پی ایم ایل این کے رہنماحمزہ شہباز شریف کوقواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حلقے کے ضمنی انتخاب کے لیے شیڈول کے اجرا کے بعد مہم چلانے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا.

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو 48 گھنٹوں کے اندر تحریری طوپر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے.
    نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ تحریری جواب نہ ملنے کی صورت میں الیکشن کمیشن آف پاکستان قواعد کے مطابق کارروائی کرے گا.

    حمزہ شہباز نے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار راجہ مطلوب مہدی کے ہمراہ حلقے کا دورہ کیا تھا.

    الیکشن کمیشن نے راجا محبوب مہدی کوبھی شیڈول کے اجرا کے بعد حمزہ شہباز کو مہم چلانے کی دعوت دینے پر جواب داخل کرنے کی ہدایت کے ساتھ شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے.

    یاد رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضوابط کے مطابق ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد وزیراعظم، وزراء اعلیٰ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ان کے مقررکردہ کسی فرد کی جانب سے الیکشن کی مہم چلانا قواعد کی خلاف ورزی ہے.

    واضح رہے کہ حلقہ این اے-63 جہلم میں ضمنی انتخاب 31 اگست کو ہوگا جہاں حکمراں جماعت پی ایم ایل این کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ اقبال مہدی کے انتقال کے بعد سیٹ خالی ہوگئی تھی.

  • بڑے بھائی نے چندٹکوں کی خاطر چھوٹے بھائیوں کو آگ لگادی

    بڑے بھائی نے چندٹکوں کی خاطر چھوٹے بھائیوں کو آگ لگادی

    فیصل آباد : پنجاب میں انتہائی معمولی رقم کے تنازع پر بڑے بھائی نے دو چھوٹے بھائیوں کو پٹرول چھڑک کر جلا نے کی کوشش کے بعد خود کو بھی آگ لگا لی۔

    تفصیلات کے مطابق قاسم آباد کے رہائشی تیس سالہ مشتاق نے آج پانچ سو روپے کے لین دین کے جھگڑے پر اپنے دو بھائیوں بیس سالہ ابو بکر اور بائیس سالہ عمر پر مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا نے کے بعد خود کو بھی آگ لگالی۔

    اسی سے متعلق : پندرہ سوروپے کے معمولی قرض کی عدم ادائیگی پر مقروض‌کو قتل کردیا گیا

    آگ لگنے سے ملزم بری طرح جھلس گیا جب کہ دونوں چھوٹے بھائی معمولی زخمی ہوگئے تھے جنہیں اہل محلہ نے قریبی واقع الائیڈاسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد ملنے کے بعد ابو بکراورعمر فرارہو گئے جب کہ ملزم مشتاق کے جسم کا ستر فیصد حصہ جھلس چکا ہے جو تاحال اسپتال میں زیر علاج ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: لین دین کا تنازعہ‘ ہوٹل مالک کو جلا دیا

    معمولی تنازعوں پر انتہائی قدم اُٹھانے کا عمل معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے چینی اور عدم برداشت کے روش کی جانب اشارہ کرتا ہے جس کے باعث ہمارے معاشرے سے رشتوں کا تقدس اور قانون کا احترام تک ناپید ہو تا جارہا ہے۔

  • گھروں میں بیٹھنے سے نظام نہیں بدلتا، مظلوموں کو اتحاد کرنا ہوگا، طاہرالقادری

    گھروں میں بیٹھنے سے نظام نہیں بدلتا، مظلوموں کو اتحاد کرنا ہوگا، طاہرالقادری

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ تحریک قصاص صرف سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحریک نہیں بلکہ یہ پاکستان کی خوشحالی اور سالمیت کی تحریک ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کے 25 شہروں میں پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا، علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ’’آج ملک میں ظالموں کی حکمرانی ہے اور وہ اپنے اتحاد سے مظلوم کو دبا رہے ہیں، اگر مظلوم عوام ظالموں سے نجات چاہتے ہیں تو اتحاد کر کے ان حکمرانوں کو للکاریں اور اپنا حصہ لیں‘‘۔

    انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’پنجاب کے ہر گھر سے بچے اغواء ہورہے ہیں ملک میں بے روزگاری ہے،پڑھے لکھے نوجوان ڈگریاں لے کر سڑکوں پر گھوم رہے ہیں اور حکمرانوں کے بچے قوم کے پیسوں سے بیرونِ ملک مزے کررہے ہیں‘‘۔

    پڑھیں: علامہ طاہرالقادری نے آج سے قصاص تحریک کا اعلان کردیا

    علامہ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ’’تحریک قصاص صرف سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا قصاص لینے کے لیے نہیں بلکہ یہ اس تحریک کا پہلا ایجنڈا ہے، ہم اس تحریک کے ذریعے ملک میں حقیقی جمہوریت قائم کریں گے۔ ماڈل ٹاؤن کیس انصاف کی چابی ہے، اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مجرموں کو سزا مل گئی تو آئندہ بھی قوم کو انصاف مل سکے گا‘‘۔

    سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ ہم پاکستان کے استحصالی نظام کو بدلنا چاہتے ہیں جس کے لیے پوری قوم کو  طاقت ور حکمران طبقے کے آگے کھڑا ہونا ہوگا، اگر عوام دھرنوں اور مظاہروں سے کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو انہیں ظالم کے خلاف اتحاد کرنا پڑے گا، گھروں میں بیٹھنے سے ظالموں سے نجات ممکن نہیں اور اگر ہم نے اقدامات نہیں کیے تو پھر ہمارے بچے اغواء ہوتے رہیں گے۔

    طاہرالقادری نے اپنے کارکنان کے سامنے سوال رکھتے ہوئے پوچھا کہ کیا قائد اعظم نے یہ ملک صرف طاقت ور اور کرپٹ طبقے کے لیے بنایا تھا؟، ایوان بالا میں پاک فوج کے خلاف غلط زبان استعمال کی جاتی ہے وہ اب جمہوری ادارہ نہیں رہا۔

    انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر لوڈشیڈنگ سے نجات ، میرٹ کا نظام اور آئین کی بالادستی چاہتے ہیں ہو تو میرے کارکنان کے ساتھ مل کر اس تحریک کا حصہ بنیں۔

    پاناما لیکس کے حوالے علامہ طاہرالقادری نے کہا کہ تین ماہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک ٹی او آرز کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا اور نہ ہی حکمراں اس مسئلے کے لیے سنجیدہ ہیں۔

    اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری نے تحریک قصاص کے سلسلے میں 25 اگست کو ملتان 27 کو گوجرانوالہ ،29 اگست کو بلوچستان کے مختلف علاقوں کے بعد راولپنڈی میں بھی دھرنے دینے کا اعلان کیا۔

     

  • ایف آئی آر درج کرانے کو مشکل بنا دینا جمہوریت کے لیے شرم ناک بات ہے،سراج الحق

    ایف آئی آر درج کرانے کو مشکل بنا دینا جمہوریت کے لیے شرم ناک بات ہے،سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جمہوری دور میں ایف آئی آر کٹوانا بھی مشکل ہوگیا ہے، ایف آئی آرکےلیےلوگ ریلیاں اور دھرنے دینے پر مجبور ہوجاتےہیں۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق لاہور میں مقتول کارکن کی نماز جنازہ سے پہلے صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ اگر جماعت اسلامی کے کارکن کے قتل کی تحقیقات میں تاخیر کی گئیں تو یہ گمان حقیقت میں تبدیل ہو جائے گا کہ کارکن کے قتل میں بڑے اور بااختیار لوگ ملوث ہیں۔

    بعد ازاں جماعت اسلامی کے رکن تنویر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پڑھائی اس موقع پر پنجاب اسمبلی میں قائد حزاب اخلتلاف اور تحریک انصاف کے صوبائی رہنما محمود الرشید سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں، جماعت اسلامی کے کارکنان و رہنما اور مقتول کارکن کے لواھقین سمیت علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

    اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہمارے مقتول کارکن کی ایف آئی آر درج نہیں کی جا رہی ہے نہایت شرم کی بات ہے کہ جمہوری دور میں ایف آئی آر کٹوانا بھی مشکل ہوگیا ہے اب کیا ایک ایف آئی آر کٹوانے کے لیے دھرنے دیے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی؟

  • پنجاب پولیس مسلم لیگ ن کی عسکری ونگ ہے،رینجرزتعینات کی جائے،عمران خان

    پنجاب پولیس مسلم لیگ ن کی عسکری ونگ ہے،رینجرزتعینات کی جائے،عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب پولیس کو مسلم لیگ ن کا عسکری ونگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کی طرح پنجاب باالخصوص لاہور میں بھی رینجرز آپریشن کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہو رمیں رینجرز آپریشن کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا پنجاب پولیس ایک ادارہ نہیں بلکہ مسلم لیگ (ن) کا عسکری ونگ ہے جب کہ لاہور میں ٹارگٹ کلنگ میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے اس لیے کراچی کے طرز پر صوبائی دارلحکومت میں بھی رینجرز کے ذریعے جرائم کش آپریشن کروایاجائے۔

    یہ بیان انہیں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرجاری کیا جس میں انہوں نے تحریک انصاف کے رہنما مرزا تنویر کی ٹارگٹ کلنگ کی مزمت کرتے ہوئے بتایا کہ تنویر پی ٹی آئی کے دوکارکنوں جنہیں بلدیاتی انتخابات کے دوران حمزہ شریف کے حلقے میں قتل کیا گیا تھا کے مدعی تھے انہیں شروع سے ہی دھمکیاں مل رہی تھیں لیکن حکومت پنجاب نے اُن کی حفاظت کا کوئی انتظام نہیں کیا جس کے باعث وہ باآسانی ہدف بن گئے۔

  • لاہور: شادی کی تقریب میں گھر کی چھت گرگئی،5افرادجاں بحق

    لاہور: شادی کی تقریب میں گھر کی چھت گرگئی،5افرادجاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے اندرون دہلی گیٹ مسجدوزیرخان کےقریب گھرکی چھت گرگئی،جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں دہلی اندورن دہلی گیٹ مسجد وزیر خان کے قریب شادی کی تقریب میں چھت گرنے سے پانچ افراد جان کی بازی ہارگئے اور آٹھ افراد زخمی ہوگئے.

    ریسکیوذرائع کے مطابق جاں بحق ہوانے والی 3خواتین اور 2 بچیاں بھی ہیں،جبکہ 8 افراد زخمی ہیں.

    حادثے میں زخمیوں کو نواز شریف اسپتال اور مئیو اسپتال میں منتقل کر دیا گیا،جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ تفصیلہ،25 سالہ مہوش،16 سالہ دعا،6 سالہ ماہ نور،10 سالہ اقصی کے نام شامل ہیں.

    ریسکیو اہلکاروں کی بروقت امدادی کارروائیوں سے ملبے تلے تمام افراد کو نکال لیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ گھرکی چھت پرشادی کی تقریب ہورہی تھی اور اس وقت چھت گری جب شادی کی تقریب سے لوگ گھر واپس جارہےتھے.