Tag: پنجاب

  • ملتان : سیورج لائن کی صفائی کے دوران تین افراد ڈوب گئے

    ملتان : سیورج لائن کی صفائی کے دوران تین افراد ڈوب گئے

    ملتان : سیورج لائن کی صفائی کے دوران تین افراد ڈوب گئے،ڈوبنے والوں میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے نواحی علاقے کچہ پھاٹک کے قریب گٹر اور سیوریج لائن کی صفائی کرتے ہوئے تین افراد ڈوب گئے ڈوبنے والوں میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے.

    ڈوبنے والوں میں سے اٹھارہ سالہ عمران کو ریسیکو اہلکاروں نے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا.

    ریسکیو کے مطابق سیوریج لائن میں زہریلی گیس کی وجہ سے دونوں افراد دم توڑ گئے،جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ورثہ کے حوالے کر دیں گئیں.

  • بجلی کے ہائی ٹینشن وائر گرنے سے 1 فرد جاں بحق 5 زخمی

    بجلی کے ہائی ٹینشن وائر گرنے سے 1 فرد جاں بحق 5 زخمی

    راجن پور: راجن پور کے علاقے بستی خواجہ کے ایک گھر میں بجلی کے ہائی ٹینشن وائر کے گرنے سے 1 شخص ہلاک اور 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقہ راجن پور کی بستی خواجہ کے ایک گھر میں بجلی کے ہائی ٹینشن وائر گر گئے، ہائی ٹینشن وائر گرنے سے گھر میں مقیم 6 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
    ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بجلی کے ہائی ٹینشن وائر گرنے سے زخمی ہونے والے 6 افراد میں ایک سے شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ہے جب کہ دیگر 5 افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے جن میں سے ایک فرد کی حالت نازک ہے۔

    ریسکیو اداروں نے فوری طور پرجائے وقوعہ پر پہنچ کرامدای کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

    وزارتِ بجلی و پانی کے محکمے واپڈا کے حکام نے موقع پر پہنچ کر ہائی ٹینشن وائر کی مرمت کا کام شروع کردیا ہے، تاہم ابھی تک ابھی بجلی کے تار ٹوٹنے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔

  • سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے چھ ملزمان پر فرد جرم عائد

    سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے چھ ملزمان پر فرد جرم عائد

    لاہور: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے چھ ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی.

    تفصیلات کے مطابق لاہور کي انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج چودھری اعظم نے سری لنکن کرکٹ ٹیم حملہ کیس کی کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی.

    عدالت نے مقدمہ کے چھ ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی،تين ملزمان زبير،عبدالوہاب اور عدنان ارشد جیل میں ہیں جبکہ تین ملزمان عبیداللہ جاوید انور اور ابراہیم خلیل ضمانت پر ہیں،مقدمے کے دو ملزمان محسن رشید اور عبدالرحمٰن کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے.

    یاد رہےتین مارچ 2009 کو پاکستان کے دورے پر آنے والی سری لنکن کرکٹ ٹیم پر اس وقت حملہ کیا گیا تھا جب وہ میچ کھیلنے کے لیے قذافی اسٹیڈیم جا رہی تھی.

    سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملہ اسٹیڈیم کے قریب گھات لگائے دہشت گردوں نے کیا اور اس کے نتیجے میں سات پولیس اہلکار مارے گئے،اس کے بعد سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے.

  • راولپنڈی : پی آئی اے آفس میں آگ بھڑک اٹھی

    راولپنڈی : پی آئی اے آفس میں آگ بھڑک اٹھی

    راولپنڈی : مال روڈ کے قریب واقع پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے آفس میں آگ لگ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آگ دفتر کے باہر لگی جس نے تیزی کے ساتھ پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا تاہم ریسکیو 1122 کی ٹیم کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئی۔

    ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجوہات اور اس سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے، تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں، پی آئی اے انتظامیہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آگ لگنے کا واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا ہے۔

    واضح رہے محکمہ فائربریگیڈ میں عملے کی کمی اور ناکافی وسائل کے باعث آگ لگنے کے واقعات میں کئی قیمتی جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے، تاہم بازاروں میں لگنے والی آگ پر قابو پانے میں سب سے بڑی رکاوٹ تنگ گلیاں ہیں۔

    فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اگر بازاروں سے تنگ گلیاں ختم کردی جائیں تو آگ پر جلد قابو پاکر بڑے نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔

     

     

  • چرچ کی زمینوں پر قبضے کی کوششں ناکام بنا دیں گے، میسحی رہنما

    چرچ کی زمینوں پر قبضے کی کوششں ناکام بنا دیں گے، میسحی رہنما

    لاہور : میسحی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مخصوص عناصر کی چرچ کونسل کی اربوں روپے کی جگہ پر قبضہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی جائے گی۔

    لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور چرچ کونسل کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ مخصوص میسح گروپ منظم منصوبہ بندی کے ساتھ کلیسائی اداروں پر قبضہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے اور اس سلسلہ میں سیالکوٹ مشن، امریکن مشن اور زنانہ بائبل مشن سمیت دیگر مشنری اداروں کو ہتھیایا جارہا ہے۔

    مارٹن جاوید مائیکل سیکرٹری جنرل لاہور چرچ کونسل چرچ کونسل کے موڈریٹر پادری ڈینیل خذا نے کہا کہ مسیح نوجوان نسل کو اخلاقی طور پر تباہ کرنے کے لیے یہ مخصوص فرقہ امریکی ایجنڈے کے تحت ملک میں ہم جنس پرستی پھیلانے کی مکروہ کوشش بھی کررہا ہے۔

    موڈریٹر پادری ڈینیل خذا لاہور چرچ کونسل نے مشنری اداروں پر قبضے کی کوششوں کے عید کے بعد تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔

     

  • جڑانوالہ : دیرینہ رنجش کی بنا پر دو سگی بہنیں قتل

    جڑانوالہ : دیرینہ رنجش کی بنا پر دو سگی بہنیں قتل

    جڑانوالہ: تھانہ روڈالہ کی حدود میں دیرینہ رنجش کی بنا پر دو سگی بہنیں قتل ،فائرنگ کی زد میں آکر چار راہ گیر شدید زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں تھانہ روڈالہ کی حدود میں دیرینہ رنجش کی بنا پر دو سگی بہنیں قتل،فائرنگ کی زد میں آکر چار راہ گیر شدید زخمی ہوگئے.

    ڈی ایس پی نواز سیال کے مطابق تھانہ روڈالہ کے نواحی گاؤں چک نمبردوستترگابے میں دو گروپوں میں دیرینہ رنجش پر عمران فاروق اور شاہ جان نامی شخص نے عبدالغفور کے گھر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گھر میں سوئی ہوئی دو سگی بہنیں پینتیس سالہ کلثوم اور تیس سالہ بلقیس دختران عبدالغفور موقع پر جاں بحق ہوگئیں.

    مسلح افرادکی فائرنگ کی زد میں آکر گلی میں سوئے ہوئے باپ بیٹے سمیت چار افرادعقیل،محمد حنیف ،وکیل احمداور نصراللہ شدید زخمی ہوگئے چاروں زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا اور ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے.

    ملزمان کی گرفتاری کےلیے پولیس چھاپے مار رہی ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ پرانی رنجش کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے.

  • فیصل آباد میں پولیس مقابلہ، دومبینہ ڈاکو ہلاک دو فرار

    فیصل آباد میں پولیس مقابلہ، دومبینہ ڈاکو ہلاک دو فرار

    فیصل آباد: فیصل آباد کے علاقے ڈی گراؤنڈ میں پولیس مقابلے میں دو مبینہ ڈاکو ہلاک،جبکہ دو فرار ہوگئے.

    فیصل آباد کے علاقے کوہ نور چوک میں ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں نے جمعہ کو رات گئے ڈھڈی والا کی طرف سے آنے والے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا.

    پولیس کے مطابق ملزمان نے رکنے کی بجائے ڈی گراؤنڈ کی طرف موٹر سائیکلیں موڑ کر پولیس پر فائرنگ شروع کر دی،پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو مبینہ ڈاکو شدید زخمی ہو گئے اور اسپتال لے جانے سے پہلے ہی دم توڑ گئے جبکہ دو فرار ہو گئے.

    دوسری طرف اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پولیس اہلکار دونوں مبینہ ڈاکوؤں کی سڑک پر پڑی لاشوں کے پاس پستول رکھ رہا ہے،عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے زخمی ڈاکوؤں کو جان بوجھ کر سڑک پر پڑا رہنے دیا اور ان کے دم توڑنے پر لاشیں اسپتال منتقل کردیں گئی.

  • عید کا خرچہ مانگنے پر شوہر نے خود کو آگ لگا لی

    عید کا خرچہ مانگنے پر شوہر نے خود کو آگ لگا لی

    گوجرانوالہ : عید کی شاپنگ کے لیے خرچہ مانگنے پر بیوی ہما سے جھگڑے کے بعد شوہر عابد نے مبینہ طور پرتیل چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے نواحی علاقے میں مزدور عابد کا اپنی بیوی ہما سے گھڑا ہو گیا،جھگڑا بیوی کی جانب سے عید کی خریداری کے لیے رقم مانگنے پر ہوا،معمولی تنازعہ اس وقت سنگین صورت حال اختیار کر گیا جب شوہر عابد نے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگا لی،آگ لگنے سے متاثرہ شخص بری طرح جھلس گیا جسے طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    سول ہسپتال انتظامیہ گوجرانوالہ کے مطابق عابد کا جسم 70 فی صد تک جھلس چکا ہے،ہمارے پاس جلے ہوئے افراد کی بحالی کے لیے سہولیات کا فقدان ہے اس لیے عابد کو فور اور ضروری طبی امداد دے کر لا ہور روانہ کردیا گیا ہے،جہاں بہترسہولیات کے باعث اس کی جان بچانے کے امکانات ذیادہ ہیں۔

    تھانہ سول لائن پولیس کے مطابق خود آگ لگانے والا مزدور عابد گوجرانوالہ کے علاقہ بسم اللہ کالونی کا رہائشی ہے، جہاں اس کا اپنی بیوی سے عید کی شاپنگ کے لیے پیسے مانگنے پر جھگڑا ہوا تھا،ابتدائی بیان کے بعد عابد کو علاج کی غرض سے لاہور منتقل کر دیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ابتدائی بیان میں متاثرہ شخص عابد کا کہنا تھا کہ وہ محنت مزدوری کر کے اپنے گھر کا خرچہ چلاتا ہے ۔ اس کی بیوی نے اس سے عید کی شاپنگ کے لیے خرچہ نہ دینے پر لڑائی کی جس پر اس نے تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔

  • ملتان:  شادی سے انکارپر خاتون نے نوجوان پر تیزاب پھینک دیا

    ملتان: شادی سے انکارپر خاتون نے نوجوان پر تیزاب پھینک دیا

    ملتان : شادی سے انکار کرنے پر خاتون نے نوجوان پر تیزاب پھینک دیا،نوجوان کوتشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے رہائشی نوجوان پر خاتون نے شادی سے انکار کرنے پر تیزاب پھینک دیا جس سےنوجوان بری طرح سے جھلس گیا،نوجوان کو تشویش ناک حالت میں نشتر منتقل کر دیا گیا.

    تیزاب سے نوجوان کے جسم کا پچاس فیصد حصہ جھلس گیا،پولیس کے مطابق نوجوان شادی شدہ ہے اور جبکہ تیزاب پھینکنے والی خاتون چار بچوں کی ماں ہے.

    یاد رہے اس سے قبل ملتان رشتے سے انکار پر نوجوان نے گھر میں سوئی ہوئی لڑکی پر تیزاب پھینک دیاتھا.جس سے لڑکی کے جسم کا پچیس فیصد جھلس چکا تھا.

  • پی پی 97 ،دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کامیاب،تحریک انصاف کی سیٹ ہاتھ سے گئی

    پی پی 97 ،دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کامیاب،تحریک انصاف کی سیٹ ہاتھ سے گئی

    گوجرانوالہ : حلقہ پی پی 97 کے دو پولنگ سٹیشنوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد اشرف وڑائچ 446 ووٹوں سے جیت گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 97 میں 21 جون 2015ءکو ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار محمد ناصر چیمہ کو کامیاب قرار دے دیا گیا تھا جس کے بعد مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری محمد اشرف وڑائچ نے سپریم کورٹ میں پولنگ اسٹیشن نمبر 118 اور 120 کی گنتی کروا کر اسے حلقہ پی پی 97 کے کُل ووٹ میں شامل کرنے کی درخواست جمع کروائی تھی۔

    کیس کی سماعت چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی جس نے حکم صادر کیا کہ یکم جون 2016 کو فیصلہ دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حکم جاری کیا تھا کہ 33 پولنگ سٹیشنوں کے ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی میں پولنگ سٹیشن نمبر 118 اور 120 کے ووٹوں کو شامل کر کے ضمنی انتخابات میں جیتنے والے امید وار کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

    سپریم کورٹ کے حکم پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر گوجرانوالہ نے مسلم لیگ (ن )کے چوہدری محمد اشرف وڑائچ اور تحریک انصاف کے ناصر چیمہ کی موجودگی میں کی گئی ووٹوں کی گنتی میں مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد اشرف وڑائچ 446 ووٹوں سے دوبارہ ایم پی اے منتخب ہوگئے،جن کا نوٹیفیکیشن آج جاری کیا جائے گا۔

    چوہدری محمد اشرف وڑائچ کی کامیابی کے اعلان پر گاﺅں پپناکھ میں مسلم لیگ (ن) کے ہزاروں کارکنان ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے اور پارٹی ترانے گاتے رہے،اس موقع پر مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

    واضح رہے دوبارہ گنتی کے مطابق چوہدری محمد اشرف وڑائچ 28046 ووٹوں سے جیتے جبکہ ناصر چیمہ 27600 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ہیں، جس کے بعد چوہدری اشرف کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی گئی جب کہ تحریک انصاف کے چوہدری محمد ناصر چیمہ 11 ماہ اور 22 دن تک ایم پی اے رہنے کے بعد فارغ ہو گئے۔