Tag: پنجاب

  • اوکاڑہ : پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک،چارساتھی فرار

    اوکاڑہ : پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک،چارساتھی فرار

    اوکاڑہ:پولیس مقابلے کےدوران دو ڈاکو مارے گئے،ڈاکوؤں کے چارساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او فیصل رانا کا کہنا تھا کہ اوکاڑہ میں دربار قربان شاہ کے قریب ڈاکو راہگیروں سے لوٹ مار کررہے تھے،پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی.

    پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو ڈاکو یاسین اور اللہ رکھا مارے گئے، جبکہ چارساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.

    ڈی پی او فیصل رانا کے مطابق مارے جانے والے ڈاکو قتل،اقدام قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے. اُن کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کاروائی جاری ہے.ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کرلیا جائےگا.

  • لاہور : نجی ہوٹل سے اغوا ہونے والا بچہ تین روز کے بعد بھی نہ مل سکا

    لاہور : نجی ہوٹل سے اغوا ہونے والا بچہ تین روز کے بعد بھی نہ مل سکا

    لاہور : اسلام پورہ تھانے کی حدود میں مقامی ہوٹل سے اغوا ہونے والا پانچ سالہ شیراز تین روز گزجانے کے باوجود نہ مل سکا،اہل خانہ نے روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا.

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کی رات کو اسلام پورہ تھانے کی حدود میں مقامی ہوٹل میں نکاخ کی تقریب میں آنے والا شیراز ابھی تک نہ مل سکا.

    بچے کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ ہوٹل سے باہر نہیں گیا اور یہی سے اغوا ہوا ہے.

    پولیس نے شیراز کے والد کی مدعیت میں تھانہ اسلام پورہ میں ہوٹل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،تاہم بچہ نہ ملنے کے خلاف اہل خانے نے ٹائر جلا کر روڈ کو بلاک کر دیا.

    احتجاج کے باعث روڈ پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی،پولیس کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی پرسڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیاگیا.

  • فیصل آباد: پولیس اہلکاروں کےمبینہ تشددسےنوجوان جاں بحق

    فیصل آباد: پولیس اہلکاروں کےمبینہ تشددسےنوجوان جاں بحق

    فیصل آباد:گلبرگ میں پولیس اہلکاروں کےمبینہ تشدد سے چائےفروش جاں بحق ہوگیا،مقتول کے لواحقین کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے خلاف احتجاج کیاگیا.

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کےعلاقےاقبال پورہ کےرہائشی پچیس سالہ چائےفروش محمد فیاض کو ہفتےکی شام گلبرگ روڈپرتھانہ گلبرگ کےاہلکارانوراوراس کےساتھی نےروک کرمبینہ طورپر تشددکانشانہ بنایا.

    دوبچوں کےباپ فیاض کی حالت غیر ہونےپرپولیس اہلکاروں نے ریسکیوعملے کے ذریعے زخمی فیاض کو اسپتال بھجوادیا،
    جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑ گیا.

    مقتول فیاض کےلواحقین نےقتل کےواقعےکےخلاف احتجاج کرتےہوئےوزیراعلی پنجاب سے پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کامطالبہ کیامقتول فیاض کی لاش پوسٹ مارٹم کےلئےالائیڈ اسپتال منتقل کردی گئی.

  • پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان نےمبینہ طور پر خودکشی کر لی

    پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان نےمبینہ طور پر خودکشی کر لی

    لاہور: کوٹ لکھپت میں پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان نےمبینہ طور پر خودکشی کر لی.

    تفصیلات کے مطابق پتوکی کے رہائشی بائیس سالہ اشفاق نے پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس سے لڑکی کی بہن زخمی ہوگئی،بعد میں اشفاق نے مبینہ طور پرخود کو گولی مار کر خودکشی کر لی.

    لڑکی کے والد کا الزام ہے کہ اشفاق نےگھر میں گھس کر فائرنگ کی،پولیس افسران نے خودکشی کو مشکوک قرار دیتے ہوئے تفتیش شرو ع کردی.

    یاد رہےفیصل آباد میں گذشتہ سال نوجوان نے محبت میں ناکامی پر لڑکی کو شادی کے دن گولی مارکرخود بھی خودکشی کرلی تھی.

  • امریکی ڈرون حملے کےخلاف سرگودھاکےشہری بھی سراپااحتجاج

    امریکی ڈرون حملے کےخلاف سرگودھاکےشہری بھی سراپااحتجاج

    سرگودھا: بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے کے خلاف سرگودھاکے شہری بھی سراپااحتجاج،امریکہ کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی.

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے شہری بھی بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے انصاف فاؤنڈیشن کی جانب سے امریکہ مخالف ریلی نکالی گئی.

    ریلی شاہین چوک سے شروع ہوئی اور مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی خوشاب روڈپر اختتام پذیرہوئی،ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرزا ور پلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پر امریکہ اور حکومت مخالف نعرے درج تھے.

    مظاہرین کا کہناتھاکہ امریکہ پاکستانی حدودمیں بمباری کرکے بارباردہشت گردی کا مرتکب ہورہاہے حکمرانوں کو چاہیے کہ پاکستانیوں کے جذبات کومدنظررکھتے ہوئے امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی جائے اور اب انہیں نومورکاواضح پیغام دیاجائے.

    یاد رہے گذشتہ روزامریکی ڈرون حملے کے خلاف بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیےگئےاور ریلیاں نکالنے کے علاوہ کئی مقامات پرامریکی جھنڈا نذرآتش کیا گیا۔

    امریکی ڈرون حملوں کے خلاف بلوچستان میں احتجاجی مظاہرے

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکی ڈرون حملہ ملکی خود مختاری اور سالمیت کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے،بلوچستان میں امریکی حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے.

  • فیصل آباد : دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے نوافراد جھلس کر زخمی

    فیصل آباد : دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے نوافراد جھلس کر زخمی

    فیصل آباد : ستیانہ روڈ پر فریج مرمت کی دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سےنو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دو کی حالت تشویش ناک ہے.

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ستیانہ روڈ پر واقع کالونی میں فریج مکینک کی دکان میں گیس بھرنے کے دوران اچانک سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی.

    آتش زدگی کے باعث دکان دار سمیت نو افراد جھلس کر زخمی ہو گئے،ریسکیو عملے نے فوری کارروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد دے کر الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

    اسپتال میں زیرعلاج زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے جن کے جسم کا ساٹھ فیصد حصہ متاثر ہوا ہے.

  • فیصل آباد:سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

    فیصل آباد:سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

    فیصل آباد: سی ٹی ڈی نے فیصل آباد میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا،کمال پور انٹر چینج کے قریب کارروائی کر کے مبینہ دہشت گرد کوگرفتار کر لیاگیا.

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں کمال پور انٹرچینج کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مبینہ دہشت گرد عبدالرزاق کو گرفتار کر لیا.

    ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گرد فیصل آباد میں حساس مقامات کو نشانہ بنانے کےلیے بارودی مواد سپلائی کرنے جا رہا تھا،سی ٹی ڈی نے دہشت گردکوگرفتار کر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا.

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں مظفرگڑھ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کےچھ دہشت گرد مارے گئےتھے.

    ہلاک ہونے والے دہشت گرد منیب رزاق عرف عبدالرحمان اور ذیشان عرف ابو دوجانہ سرگودھا میں بریگیڈئیر فضل قادری کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے،جبکہ طیب عرف عبدالمتین پریڈ لائن راولپنڈی میں حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا.

  • پنجاب فوڈاتھارٹی نےجعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری سیل کردی،تین افرادگرفتار

    پنجاب فوڈاتھارٹی نےجعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری سیل کردی،تین افرادگرفتار

    لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام نے جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری سیل کر کےتین افراد کو گرفتار کر لیا،فیکٹری میں گندے پانی کا استعمال کرکے مشروبات بنائے جاتے تھے.

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام نے شالیمار رنگ روڈ پر چھاپہ مارا اورجعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری کو سیل کر دیا.

    پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق فیکٹری میں گندے پانی کا استعمال کر کے مشروبات بنائے جاتے تھے،فوڈ اتھارٹی حکام نے جعلی مشروبات بنانے والی مشینوں اور بوتلوں کو قبضے میں لے کر تین افراد کو گرفتار کر لیاگیا.

    فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق مشروبات کی بوتلوں پر ملٹی نیشنل برانڈز کے اسٹیکرز لگا کر فروخت کیا جاتا تھا.

  • ملتان :ماں نے دو بچیوں کو تیزاب پلاکر خودبھی تیزاب پی لیا

    ملتان :ماں نے دو بچیوں کو تیزاب پلاکر خودبھی تیزاب پی لیا

    ملتان: ماں نے گھر یلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر دو بچیوں کو تیزاب پلا کر خود بھی تیزاب پی لیا،جس کے باعث دونوں بچیاں دم توڑ گئیں اور ماں اسپتال میں جان کی بازی ہارگئی.

    تفصیلات کےمطابق ملتان کے علاقےگرے والا میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خاتون نے دو بچیوں کو تیزاب پلا کر خود بھی تیزاب پی کر خودکشی کرنے کی کوشش کی.

    تیزاب پلانے سے ایک سالہ حجاب  اور دو سالہ مناہل دم توڑ گئیں،جب ماں کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں ماں بھی جان کی بازی ہار گئی.

    پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے،خاتون کا اپنے شوہر سیکورٹی گارڈ سے جھگڑا ہوا تھاجس سے دلبرداشتہ ہو کر خاتون نے یہ انتہائی قدم اٹھایا.

    بچیوں کی موت پر پورا علاقہ سوگوار ہوگیا جبکہ پولیس نے مبینہ طور پر تیزاب بیچنے والے دکان دار کو گرفتار کرلیا.

  • پنجاب میں بارش، محکمہ موسمیات کی کراچی میں بھی برسات کی پیشگوئی

    پنجاب میں بارش، محکمہ موسمیات کی کراچی میں بھی برسات کی پیشگوئی

    اسلام آباد /کراچی  : پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھا بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا اور موسم خوشگوار بنا دیا ہے، دوسری جانب لاہور میں تیز ہواؤں کے چلنے سے گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔

    علاوہ ازیں فیصل آباد، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، چکوال، ننکانہ، منڈی بہاؤالدین، پنڈی بھٹیاں، جہلم، ڈسکہ اور شیخوپورہ میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آگئی اور موسم کافی بہتر ہوگیا جبکہ گوجرانوالہ میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش سے 86 فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے مختلف علاقوں کی بجلی منقطع ہو گئی ۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شہر کراچی میں آئندہ تین روز تک موسم ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، میٹ آفس نے مزید کہا کہ پری مون سسٹم وقت سے پہلے شروع ہوجائے گا اور کراچی میں یہ سسٹم 15 جون سے فعال ہوگا۔

    جس کے تحت کراچی کے مخلتف علاقوں میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔