Tag: پنجاب

  • لاہور: پنجاب اسمبلی کے باہراساتذہ کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری

    لاہور: پنجاب اسمبلی کے باہراساتذہ کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری

    لاہور: سرکاری اسکولوں کی نجکاری کےخلاف اساتذہ کااحتجاج چوتھے روزبھی جاری،جبکہ ڈپٹی سیکرٹری اسکول ایجوکیشن کہتے ہیں کچھ غلط فہمیاں ہیں نجکاری نہیں کی جارہی ہے.

    تفصیلات کے مطابق صوبے کے پانچ ہزار اسکولوں کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے حوالے کرنے اور اسکولوں کی نجکاری کےخلاف مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اساتذہ پنجاب اسمبلی کے سامنے چوتھےروز بھی سراپا احتجاج ہیں.

    دوسری جانب ڈپٹی سیکرٹری اسکول ایجوکیشن آصف مجید کا کہنا ہےکہ کچھ غلط فہمیاں ہیں اسکولوں کی نجکاری نہیں کی جارہی ہے.

    احتجاج کرنے والےاساتذہ کا کہنا ہے اسکول این جی اوز کے حوالے نہ کیے جائیں ورنہ بچوں کا مستقبل اور انکی ملازمتیں خطرے میں پڑ جائیں گی.

    اساتذہ کا کہنا ہے کہ اگر پنجاب حکومت کی ہٹ دھرمی اور آمرانہ رویہ تبدیل نہ ہوا تو رمضان المبارک میں دھرنا جاری رہے گا،اور عید کے بعد پنجاب بھر کے اساتذہ حکومت ہٹاؤ مہم کا آغاز کریں گے.

    واضح رہے کہ احتجاجی اساتذہ کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کو ڈر ہے کہ قوم کے بچے پڑھ لکھ گئے اور انہیں شعور آ گیا تو وہ ایسے حکمرانوں کو کبھی ووٹ نہیں دیں گے.

  • شیخوپورہ : دس سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی، ملزمان فرار

    شیخوپورہ : دس سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی، ملزمان فرار

     

    شیخوپورہ : فیروز وٹواں میں نامعلوم افراد نے 10 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور سڑک کے کنارے پھینک کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیروز وٹواں کے محنت کش یاسین کی 10 سالہ بسمہ اپنے دو چھوٹے بہن بھائی کے ہمراہ کھیل رہی تھی کہ اسی دوران نامعلوم افراد اسے اغوا کر کے لے گئے، اطلاع موصول ہوتے ہی والدین نے قریبی پولیس اسٹیشن میں اطلاع دی۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے متاثرہ بچی کو نامعلوم مقام پر لے جا کر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور پھر اُس کی حالت غیر ہونے پر اُسے گاؤں سے تھوڑا دور سڑک کنارے کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

    متاثرہ بچی کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بچی سے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی ہے، بچی کی حالات ناساز ہونے کے باعث اُسے لاہور منتقل کیا جارہا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کی اطلاع ملنے پر نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کردئیے اور بچی کے مفت علاج و معالجے کا حکم دے دیا۔

  • پنجاب اسمبلی کا مال روڈ دھرنا اسکوائربن گیا

    پنجاب اسمبلی کا مال روڈ دھرنا اسکوائربن گیا

    لاہور : پنجاب کے مختلف علاقوں کے اساتذہ کا سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب اسکولوں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ نے ایک بار بھی پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا شروع کردیا۔

    دھرنے میں شریک اساتذہ کا مؤقف ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

    قبل ازیں بھی پنجاب ٹیچر ایسو سی ایشن کی جانب سے سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف تین روزہ کفن پوش دھرنا دیا گیا تھا، جس کے بعد وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے مظاہرین کے مطالبات کا جائزہ لینے اور اُن کی منظوری کے لیے کمیٹی بنانے کے اعلان کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : اساتذہ کا دو روز سے جاری کفن پوش دھرنا ختم کرنے کا اعلان

    واضح رہے اسی مقام پر دو روز قبل ینگ نرسز پنجاب کی جانب سے دیاگیا پانچ روز دھرنا مطالبات تسلیم ہونے کے بعد ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    گزشتہ دو ماہ کے دوران مختلف محکموں کی ورکرز کی جانب سے یہ تیسرا دھرنا جاری ہے۔

     

  • لاہور: نرسز کا دھرنا دو دھڑوں میں تقسیم،مذاکرات کے بعدسینئرنرسز نےدھرناختم کردیا

    لاہور: نرسز کا دھرنا دو دھڑوں میں تقسیم،مذاکرات کے بعدسینئرنرسز نےدھرناختم کردیا

    لاہور: ینگ نرسز ایسوسی ایشن کا پنجاب امسبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا پانچویں روز جاری،حکومت سے مذاکرات کے بعد دھرنا دودھڑوں میں تقسیم ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے فیصل چوک پنجاب اسمبلی کے سامنے ینگ نرسز اسوسی ایشن کا احتجاجی دھرنا پانچویں روز میں داخل ہوگیا.

    گذشتہ رات ینگ نرسز ایسویسی ایشن کی صدر روزینہ منظور کی قیادت میں7 رکنی وفد نے مشیر صحت پنجاب سلمان رفیق کے ساتھ سول سیکرٹریٹ میں مذاکرات کیے،دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے مزاکرات کے بعد نرسز کے تمام مطالبات منظور کر لیےگئے.

    ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی صدر روزینہ منظور کا کہنا تھا اب دھرنے کا کوئی جواز نہیں رہا،اُن کا کہنا تھا کہ 16 گریڈ کی نرسز کے شو کاز نوٹس بھی واپس لے لیے گئے،نرسز کا سروس اسٹرکچر ایک ماہ میں تیار کرلیا جائےگا،جبکہ ہیلتھ رسک الاؤنس3 ماہ میں جاری کردیا جائے گا.

    دوسری جانب 16 ویں اسکیل کی نرسز کا کہنا ہے کہ سئینیر کے ساتھ ساتھ ہمارے گریڈ بھی بڑھائے جائیں اور ہمیں یقین دہانی کرائی جائے کہ ہمارے تمام مطالبات تسلیم کرلئے گئے ہیں جب تک ہمیں یقین دہانی نہیں کرائی جائے گی جب تک دھرنا ختم نہیں کرے گے.

  • پنجاب میں کیلے ، کھجور اور سیب کی قلت محکمہ زراعت کا الرٹ جاری

    پنجاب میں کیلے ، کھجور اور سیب کی قلت محکمہ زراعت کا الرٹ جاری

    لاہور: پنجاب حکومت رمضان میں اشیائے خوردو نوش کی پلاننگ کرنے میں ناکام ہو گئی، ماہ مبارک میں کیلے اور کھجور کی قلت کا خدشہ ہے۔

    پنجاب میں کیلے ، کھجور اور سیب کی قلت کے باعث محکمہ زراعت نے الرٹ جاری کر دیا، رمضان المبارک میں کیلے، کھجور اور سیب کی مانگ پوری کرنے میں مشکلات ہو سکتی ہیں۔

    رمضان میں پھلوں کی دستیابی میں ضرورت سے75فیصد کمی کا خدشہ ہے، رمضان سے پہلے ہی کیلے، کھجور اور سیب کی قیمتوں میں اضافہ شروع ہو گیا، پھلوں کی کمی کے باعث قیمتیں چار گنا تک بڑھنے کا اندیشہ ہے، محکمہ زراعت پنجاب نے صوبائی حکومت کو قلت سے آگاہ کر دیا۔

    محکمہ زراعت کے مطابق کیلے کی ضروریات سندھ کی پیداوار سے پوری ہوتی ہیں، مارکیٹ میں کیلے کی قلت ہے اور قیمتیں بھی زیادہ ہیں، ادہر پنجاب حکومت نے اشیاء کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کیلئے پروفارما تیار کر لیا، پنجاب بھر کے ماڈل بازاروں کو رمضان بازاروں میں تبدیل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

  • زیادتی کے الزم میں ملوّث ڈی ایس پی کا ’’اینٹی کرپشن پارٹی‘‘ بنانے کا اعلان

    زیادتی کے الزم میں ملوّث ڈی ایس پی کا ’’اینٹی کرپشن پارٹی‘‘ بنانے کا اعلان

    لاہور: ڈی ایس پی عمران بابر نے پولیس کے محکمے سےمستعفیٰ ہو کر سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا،اُن کی جماعت کا نام’’اینٹی کرپشن پارٹی‘‘ہوگا۔

    آئی جی آفس کے باہر موجود صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کمسن لڑکی سے زیادتی کے الزام میں مبینہ طور پر ملوّث ڈی ایس پی عمران بابر نے بتایا کہ وہ اپنااستعفی لیکر آئی جی پنجاب کے آفس پہنچے تو سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے انہیں اندر داخل ہونے سے روک دیاگیا،جس کے بعد انہوں نے استعفیٰ آئی جی آفس کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کو دے دیا۔

    انہوں نے واضح کیا وہ اپنا استعفیٰ اپنے معصوم بچے کے ہمراہ دینے اس لیے آئے تھے کیونکہ خدشہ تھا کہ افسران انہیں گرفتار نہ کرلیں،آئی جی آفس میں بیٹھے افسران ان کی حق گوئی سے خوف زدہ ہیں۔

    اس موقع پر ڈی ایس پی عمران بابر نے پنجاب پولیس سے استعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں پنجاب پولیس سےتعلق ختم کرکے عوامی خدمت کرنا چاہتا ہوں،جس کے لیے وہ اپنی نئی جماعت بنانے جا رہے ہیں جس کا نام ’’اینٹی کرپشن پارٹی‘‘ ہوگا۔

    انہوں نے اپنے اوپر زیادتی کے الزام پر انہیں نے جواب دیا کیا کہ پہلے بھی اُن پر بنائے گئے تمام مقدمات جھوٹے ثابت ہوئے ہیں،یہ مقدمہ بھی جھوٹا ہے،جس کی حقیقت جلد سامنے آجائے گی،مستعفی ڈی ایس پی عمران بابر نے کہا کہ میرا فیصلہ اللہ کی عدالت میں ہوگا۔

  • لودھراں: کمسن بچیوں سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    لودھراں: کمسن بچیوں سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    لودھراں: پنجاب کے شہر لودھراں میں کمسن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق بنچاب کے شہر لودھراں میں پولیس نے بچیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا،ملزم منیر نے پولیس کے روبرو تئیس بچیوں سے زیادتی کرنے کا ملزم نے اعتراف کر لیا.

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں چنیوٹ کے علاقے چک نمبر 468 کے رہائشی احمد علی نےاپنے ساتھیوں سمیت 13 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا،لڑکی کی چیخ و پکار پر ملزمان نے اسے زندہ جلا دیا تھا،متاثرہ لڑکی کے جسم کا 30 فیصد حصہ جھلس گیا تھا.

  • ینگ نرسز ایوسی ایشن کی پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنے کی دھمکی

    ینگ نرسز ایوسی ایشن کی پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنے کی دھمکی

    لاہور: ینگ نرسز ایوسی ایشن نے اپنے مطالبات منظور نہ ہونے پر پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کی دھمکی دے دی،

    تفصیلات کے مطابق ینگ نرسز ایوسی ایشن کے عہدیداران نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت پنجاب کو سروس اسٹریکچر سمیت تمام مسائل حل کرنے کے لیے چار روز کی مہلت دے دی۔

    ایسوسی ایشن کے صدر کا کہناتھا کہ میل نرسنگ اسٹاف کو کئی سالوں سے مسائل کا سامنا ہے جن کی طرف توجہ مبذول کرانے کے باجود حکومت پنجاب حل کرنے میں دلچسپی  نہیں لے رہی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر چار روز میں حکومتِ پنجاب نے اسٹاف کے رہائش، ہاسٹل اور سروس اسٹریکچرکے مسائل کو حل نہ کیا تو پیر سے پنجاب اسملبی کے باہر مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں :  کسانوں کا پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا، 1 کسان جاں بحق

     واضح رہے گزشتہ دنوں پنجاب اسمبلی کے باہر پنجاب بھر سے آئے کسانوں نے بھی اشیاء کی درآمد، ٹیوب ویل کی بجلی کے نرخوں میں اضافے اور فصلوں کی جائز قیمتیں مقرر نہ کیے جانے کے خلاف مظاہرہ کیا تھا، جس میں ایک کسان شدید گرمی کے باعث حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہوگیا تھا تاہم مطالبات تسلیم ہونے کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا تھا۔

    قبل ازیں پنجاب ٹیچرز یونین نے بھی تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف کفن پوش دھرنا دیا تھا جو دو روز بعد مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی پر ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا تھا۔

     

  • گجرات : نجی اسکول مالکان کا اسکول بند کرنے سے انکار

    گجرات : نجی اسکول مالکان کا اسکول بند کرنے سے انکار

    گجرات:صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کے احکامات کے باوجود شہر بھر میں نجی اسکول مالکان نے گرمیوں کی چھٹیاں دینے سے انکار کرتے ہوئے اسکول کھلے رکھنے کا اعلا ن کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر گجرات میں گرمی کی شدت میں روز بروز اضافہ کے پیش نظر صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے اعلان کیا تھا کہ چوبیس مئی سے پندرہ اگست تک تمام سرکاری اور نجی سکول بند رہیں گے.

    صوبائی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ اگرکوئی نجی اسکول کھلا ہوا پایا گیا تو ناصرف اس اسکول کی رجسٹریشن منسوخ ہو گی بلکہ اسکول بھی سیل کر دیا جائے گا.

    صوبائی حکومت کے احکامات کے باوجود گجرات میں نجی اسکول مالکان نے اپنے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں جبکہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر بے بس نظر آتی ہے.

  • لاہور :گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس کے گودام میں آگ لگ گئی

    لاہور :گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس کے گودام میں آگ لگ گئی

    لاہور: گاڑیوں کے اسپیئرپارٹس کے گودام میں اچانک آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا،امدادی ٹیموں نےآگ پرقابو پالیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں منٹگمری روڈ پرواقع پانچ منزلہ پلازہ کی تیسری منزل پر اچانک آگ لگ گئی،گاڑیوں کے اسپیئرپارٹس ہونے کی وجہ سے آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا.

    اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ کو بجھانے کا کام شروع کر دیا.پولیس نے آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث ملحقہ عمارتوں کو بھی خالی کروا لیا.

    فائر بریگیڈ کے عملے کی جانب سے ساڑھے تین گھنٹوں کی مسلسل کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیاگیا، آتشزدگی کے باعث گودام میں موجود لاکھوں مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔