Tag: پنجاب

  • پنجاب اسمبلی کے سامنے سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ کا احتجاج جاری

    پنجاب اسمبلی کے سامنے سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ کا احتجاج جاری

    لاہور: پنجاب کے سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے کفن پوش اساتذہ کا دھرنا آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی وزراتِ تعلیم نے سرکاری اسکولوں کی ذبوں حالی اور ناقص کارکردگی کو دیکھتے ہوئے پنجاب کے کچھ اسکولوں کو نجی اداروں کی تحویل میں دینے کے کا فیصلہ کیا،جس کے خلاف پنجاب کی اساتذہ تنظیمیں اکھٹی ہوگئیں اوراساتذہ نے کفن میں ملبوس ہوکر پنجاب اسمبلی کے سامنے گذشتہ روز دوپہر سے دھرنا دے رکھا ہے۔

    اس موقع پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ اسکولوں کی نجکاری نسلوں کو تباہ کرنے کے مترادف ہے،حکومت کا فرض ہے کہ وہ مفت تعلیم کے انتظامات کرے نہ کہ تعلیم کے شعبہ کو ’’کمرشلائزڈ‘‘ کرے،آخر غریب کے بچے تعلیم کے لیے کہاں جائیں گے؟

    پنجاب اساتذہ کی یونینز کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ نجکاری سے اساتذہ کا مستقبل خطرے میں پڑجائے گا،جب کہ طالب علم سستی اور معیاری تعلیم سے محروم ہو جائیں گے،اُن کا کہنا تھا کہ دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

    جب کہ حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ نجکاری کا فیصلہ سرکاری اسکولوں کی ناقص کارکردگی پر کیا گیا ہے اوراس سلسلے میں کوئی دباؤ قبول نہیں کریں گے۔

    احتجاج اور دھرنے کے باعث اسمبلی کے چئیر نگ گراس پر لاہور شہر کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا اورگاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئ ہیں،تاحال کوئی حکومتی نمائندہ دو روز سے جاری دھرنے میں اساتذہ سے مزاکرات کے لیے نہیں آیا۔

  • اے آر وائی کی خبر پر معذور شخص کو مسیحا مل گیا

    اے آر وائی کی خبر پر معذور شخص کو مسیحا مل گیا

    پنجاب: احمد پور میں غریب والدین نے اپنے پچیس سالہ ذہنی معذور بیٹے کو زنجیروں میں جکڑ کر درخت کے ساتھ باندھ دیا تھا، علاج کرانے سے قاصرغریب والدین کو اپنے بیمار بیٹے کے لیے مسیحا مل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ظاہر پور میں ذہنی معذور جوان شخص کو اس کے والدین نے درخت سے باندھ رکھا ہے،والدین کا کہنا ہے کہ کھانے کے پیسے نہیں تو بیٹے کے علاج کے لئے پیسے کہاں سےلائیں؟

    اے آر وائی کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے غریب والدین نے وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف سے درخواست کی کہ اُن کے بیٹے کے علاج کے سلسلے میں مالی مدد کی جائے،اُن کا کہنا تھا کہ اُن کی فریاد سننے والا کوئی نہیں۔

    اے آر وائی پر خبر چلنے کے بعد ممتاز سماجی رہنما صارم برنی نے رابطہ کر کے بتایے کہ وہ ذہنی معذور لڑکے کا علاج کروانا چاہتے ہیں،اُن کا کہنا تھا کہ علاج کے مکمل ہونے تک وہ لڑکے کو اپنے ادارے میں ہی رکھیں گی۔

    مایوس والدین مسیحا کے مل جانے خوشی سے نہال ہیں،اور پرُ امید ہیں کہ ان کا بیٹا بھی نارمل زندگی گذار سکے گا،اور اس سے بڑھ کراُن کے لیے خوشی کی کوئی اور بات نہیں ہو سکتی۔

  • گوجرانوالہ میں باپ نے فائرنگ کرکے بیٹے کو شدید زخمی کردیا

    گوجرانوالہ میں باپ نے فائرنگ کرکے بیٹے کو شدید زخمی کردیا

    گوجرانوالہ: گھریلو تنازعہ پر باپ نے فائرنگ کر کے اٹھارہ سالہ بیٹے کو شدید زخمی کر دیا، زخمی بیٹے کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کےتھانہ دھلے کے علاقہ افضل پورہ میں گھریلو تنازعہ پر باپ اکرم نے فائرنگ کر کے اپنے جواں سال بیٹے ہارون کو شدید ذخمی کردیا جسے ریسکیو1122نے فوری طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تا ہم ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ افضل پورہ کے رہائشی محمد اکرم کا اپنی بیوی کے ساتھ تنازعہ چل رہا تھا،اہلِ محلہ کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان آئے دن گھر میں جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔

    آج بھی حسبِ معمول میاں بیوی میں تکرار جاری تھی کہ محمد اکرم نے غصے میں آکر اپنی بیوی پر فائرنگ کرنا چاہی،ماں کو بچانے بیٹا آیا تو گولی اسے لگ گئی،جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا تھا،زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،جبکہ ملزم اکرم کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

    گھریلو جھگڑوں کے باعث ہونے والے حادثات پریشان کن حد تک عام ہوتے جارہے ہیں،عدم برداشت نے ہمارے مشترکہ خاندانی نظام کی جڑوں کوبھی کھوکھلا کر دیا ہے۔

  • پنجاب: تین خواتین کو ’’ونی‘‘ کی بھینٹ چڑھانے کا فیصلہ

    پنجاب: تین خواتین کو ’’ونی‘‘ کی بھینٹ چڑھانے کا فیصلہ

    خانیوال: سابق کونسلر جمیس چوہان نے پنچائت کے ذریعے اپنی عدالت لگا کر دو خواتین، جبکہ کوٹ ادّو میں بااثر افراد کی پنجائت میں طاہرہ نامی خاتون کو بھی ونی کی بھینٹ چڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاپ کے علاقے خانیوال کے ضلع خرم پور میں رہائشی سابق کونسلر نے اپنی عدالت لگا کر دو خواتین کو ونی کی سزا کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    حنوک نامی شخص کچھ روز قبل اپنے علاقے کی ایک لڑکی کے ساتھ قبل فرار ہونے میں کامیاب ہوا ہے، ملزم کے ہاتھ نہ آنے پر سابق کونسلر نے فیصلہ کرتے ہوئے ملزم کی بہن اور بیوی کو دو روز میں مخالف فریق کے زبردستی نکاح میں دینے کا زبردستی معاہدہ کروایا ہے۔

    اہل خانہ کے مطابق پنچائت نے زبردستی فیصلہ کرکے معاہدہ پیپرز پر دستخط کروائے ہیں اور دو روز کی مہلت دی گئی ہے، ملزم کے والد عمان وئیل نے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے اور انصاف نہ ملنے پر خاندان سمیت خودسوزی کی دھمکی بھی دی ہے۔

     پنجاب کے ضلع کوٹ ادّو میں ایم اے ڈگری ہولڈر، معلمہ اور حافظہ طاہرہ کو بھی ونی کی بھینٹ چڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، علاقے کے بااثر افراد نے لڑکی کو تحفظ دینے اور مدد فراہم کرنے والے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔

    طاہرہ کا کہنا ہے کہ اُس کے بھائی شکیل پر الزام ہے کہ اُس نے ایک شخص کو قتل کر کے اپنی رشتے دار بیوہ نورین سے پسند کی شادی کرلی      ہے۔

    متاثرہ لڑکی کے والد نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اس حوالے سے علاقے کے بااثر شخص حافظ بشیر کے گھر میں بیٹھی پنچائیت نے اُن کی بیٹی کو ونی کی سزا دینے کا اعلان کیا ہے, طاہرہ کے والد نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ ان کی بیٹی کو انصاف فراہم کیا جائے اگر ایسا  نہ ہوا تو ان کی بیٹی خودسوزی کر لے گی۔

    مزید پڑھیں : خیر پور : جرگے کا فیصلہ ’’ایک سالہ بچی صغریٰ‘‘ کو ونی کی سزا سنادی

    دوسری جانب انسانی حقوق کی کمیشن نے پاکستان میں خواتین پر ہونے والے مظالم کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے، اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران جرگہ، پنجائت، کاروکاری کے نام پر گیارہ سو خواتین کی زندگی کو تاریک کیا گیا ہے،انسانی حقوق کمیشن نے اس بات کا انکشاف بھی کیا ہے کہ خواتین کو مظالم کا نشانہ پاکستان کے مختلف شہروں میں بنایا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : فیصل آباد میں غیرت کے نام پر3 خواتین کا قتل

     واضح رہے گزشتہ دنوں ایبٹ آباد میں اپنی دوست کی مدد کے الزام میں نوجوان لڑکی کو جرگے کے فیصلے پر گاڑی میں باندھ کر آگ لگا دی گئی تھی، جبکہ موبائل فون پر بات کرنے کے شبہ میں کراچے کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بھائی نے اپنی نوجوان بہن کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا تھا۔
  • ملتان میں پی آئی اے کے تربیتیی مرکزکا آغاز

    ملتان میں پی آئی اے کے تربیتیی مرکزکا آغاز

    کراچی: منگل کے روز پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے تربیتیی مرکزکا ملتان میں افتتاح کر دیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ٹریننگ سینٹر ایرواسپیس اورایویونکس انجینئرنگ میں دو سال کی ہوائی جہاز کی بحالی کا انجینئرنگ تربیتیی پروگرام فراہم کرے گا.

    ملتان کے پی آئی اے کے تربیتیی مرکز کے افتتاح کے بعد اب آٹھ شہروں میں پی آئی اے ٹریننگ سینٹرز موجود ہیں جن میں کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاور، سوات، کوئٹہ اور نواب شاہ شامل ہیں.

    یاد رہے پی آئی اے ٹریننگ سینٹرکی توسیع کا آغاز اکتوبر 2014 سے شروع ہوا اور اب تک سات مزید ٹریننگ سینٹر بنائے گئے ہیں ان سینٹرزمیں 600 طالب علموں کو تعلیم دی جارہی ہے.

    پی آئی اے سینٹر سے گریجویشن کرنے کے بعد طالب علم دو سال کا عملی تجربہ حاصل کرتے ہیں، جس کے بعد وہ باقاعدہ ہوائی جہاز پرانجیئرزکی حیثییت سے فرائض انجام دیتے ہیں.

    ملتان کا تربیتیی مرکز دو کمروں، ایک امتحان ہال اور ایک لائبریری پر مشتمل ہے اور ابتدائی طور پر 28 طلبا کو اس سینٹر میں تعلیم دی جائے گی.

  • پاکستان کپ، پنجاب اور خیبرپختونخواہ فائنل میں مدمقابل

    پاکستان کپ، پنجاب اور خیبرپختونخواہ فائنل میں مدمقابل

    فیصل آباد: پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کا فائنل آج شعیب ملک کی پنجاب اوریونس خان کی خیبرپختونخواہ کی ٹیموں کے درمیان فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کا چیمپئن کون ہوگا فیصلے کی گھڑی آگئی ہے،پاکستان کپ میں تین ٹیموں کے باہر ہونے پر پنجاب اور کے پی نے فائنل میں انٹری دے دی۔

    تنازع حل ہونے کے بعد یونس خان نے فیصل آباد میں ٹیم کو جوائن کرلیا ہے،فائنل میں اسٹار بیٹسمین کے پی کے ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    خیبرپختونخواہ کی ٹیم نے لیگ راؤنڈ میں چار میچز کھیلے جس میں سے تین میچ جیتے جبکہ اسلام آباد کے خلاف ٹیم ناکام رہی، دوسری جانب ادھر پنجاب کی ٹیم نے اہم معرکے میں سندھ کو زیر کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

    لیگ راؤنڈ میں خیبرپختونخواہ نے پنجاب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد صرف دو رنز سے شکست دی تھی،دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل آج دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔

  • دو ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    دو ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    مانسہرہ/چیچہ وطنی: مانسہرہ میں تیز رفتار وین گہری کھائی میں گرنے سے 8 افراد ہلاک، جبکہ چیچہ وطنی میں کار اور بس کے تصادم کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق تحصیل اوگی کے مقام پر مسافر وین تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے ننتیجے میں 8 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔

    مسافر بس اوگی سے پلئی جارہی تھی کہ دربند روڈ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی ، بس میں 22 افراد سوار تھے ، زخمیوں اور جاں بحق افراد کو قریبی ہسپتال متقل کردیاگیا ۔

    دوسری جانب پنجاب کے علاقے چیچہ وطنی میں جی ٹی روڈ پر کار اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں اور میتیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق دونوں حادثے تیز رفتاری کے سبب پیش آئے ہیں۔

  • پاکستان کپ، پنجاب اورخیبرپختونخوا کل فائنل میں مد مقابل

    پاکستان کپ، پنجاب اورخیبرپختونخوا کل فائنل میں مد مقابل

    فیصل آباد : پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کا فائنل کل پنجاب اور خیبرپختون خوا کی ٹیموں کے درمیان فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کل دوپہر تین بجے کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کا چیمپئن کون ہوگا، فیصلے کی گھڑی آگئی۔ پنجاب اور کے پی کے نے پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میں انٹری دے دی۔

    یونس خان نے تنازعہ حل ہونے کے بعد فیصل آباد میں ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔ فائنل میں اسٹار بیٹسمین کے پی کے ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    خیبرپختونخوا کی ٹیم نے لیگ راؤنڈ میں چار میچز کھیلے۔ تین جیتے۔ اسلام آباد کے خلاف ٹیم ناکام رہی۔ ادھر پنجاب کی ٹیم نے اہم معرکے میں سندھ کو زیرکرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

    لیگ راؤنڈ میں خیبرپختونخوا نے پنجاب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد صرف دو رنز سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل اتوار کی دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔

     

  • فیصل آباد: پاکستان کپ کاآغاز بلوچستان نے پنجاب کو12رنزسےشکست دےدی

    فیصل آباد: پاکستان کپ کاآغاز بلوچستان نے پنجاب کو12رنزسےشکست دےدی

    فیصل آباد: پاکستان کپ کامیلہ سج گیا۔ افتتاحی میچ میں اظہرعلی کی بلوچستان نےشعیب ملک کی پنجاب کوبارہ رنزسےشکست دےدی۔

    فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں پاکستان کپ کامیدان سج گیا۔ پہلےمیچ میں شعیب ملک نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا۔ بلوچستان کاآغازمایوس کن رہا، کپتان اظہرعلی دوسرےہی اوورمیں پویلین لوٹ گئے۔

    بلوچستان کے عمراکمل، بابراعظم اورشاہد یوسف نے اچھی باری کھیلی،وکٹ پرنظرجمانےکےباوجود بڑی اننگزنہ کھیل سکے، بلوچستان کی ٹیم مقررہ اوورکھیلےبغیردوسوپندرہ رنزپرآؤٹ ہوگئی۔ عامر یامین، ذوالفقاربابر ،شعیب ملک اورعمادبٹ نےدودووکٹیں حاصل کی۔

    ہدف کےتعاقب میں تمام نظریں سلمان بٹ پرتھی،لیکن عمرگل نےسلمان بٹ کووکٹ پررکنےنہ دیا، اسد شفیق اورمحمدرضوان نےمزاحمت دکھائی،لیکن دونوں کےآؤٹ ہوتے ہی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی۔

    شعیب ملک دورنزبناکراظہرعلی کی گیندپرآؤٹ ہوئے۔پنجاب کی ٹیم دوسوتین رنزپرآؤٹ ہوگئی، بلوچستان کےکپتان اظہرعلی اورجنیدخان نے تین، تین اورعمرگل نےدو وکٹیں حاصل کی۔

  • وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان مستعفی ہوگئے

    وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان مستعفی ہوگئے

    لاہور: وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان اسپورٹس، کلچر، امورنوجوانان اور سیاحت کی وزارتوں سے مستعفی ہوگئے۔

    پنجاب حکومت کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے اسپورٹس، کلچر، امور نوجوانان، سیاحت اور آرکیالوجی کی وزارتوں سے اپنا استعفٰی وزیر اعلٰی شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے۔

    رانا مشہود نے وزیر اعلٰی پنجاب کو لکھے گئے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ اضافی وزارتوں کی بجائے اپنی تمام ترتوجہ محکمہ تعلیم پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔

    ادھر حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا مشہود احمد خان کیخلاف نیب کی جانب سے پنجاب اسپورٹس بورڈ، فیوچر کنسرن کے معاملے پر وزیراعلٰی کا نام لے کر لی جانے والی رشوت کی تحقیقات اپنے آخری مراحل میں پہنچ چکی ہیں۔

    ان تحقیقات کی بنا پر رانا مشہود نے اپنا استعفٰی وزیر اعلٰی کو ارسال کیا ہے۔