Tag: پنجاب

  • بلدیاتی الیکشن، سندھ، پنجاب میں انتخابی مہم کا آج آخری روز، سیکیورٹی پلان ترتیب

    بلدیاتی الیکشن، سندھ، پنجاب میں انتخابی مہم کا آج آخری روز، سیکیورٹی پلان ترتیب

    کراچی ‌: سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی الیکشن کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، سیکیورٹی کا فول پروف پلان بھی ترتیب دے دیا گیا، دونوں صوبوں میں انتخابی مہم کا بھی ٓآج آخری روز ہے۔

    سندھ اور پنجاب میں انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے، دونوں صوبوں میں پولنگ کا دورانیہ بھی ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا، پہلے مرحلے کی پولنگ دس گھنٹے صبح ساڑھے سات بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہے گی.

    سندھ اور پنجاب کے الیکشن والے اضلاع میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، سیکیورٹی پلان بھی ترتیب دے دیا گیا ہے۔

    اکتیس اکتوبر کو سکیورٹی فوج کے سُپرد ہوگی، پولیس کی معاونت کیلئے رینجرز جوان بھی ڈیوٹی دیں گے، تمام اضلاع میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہوگی۔

    بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سکھر، خیرپور، گھوٹکی، جیکب آباد، کشمور، قمبر، لاڑکانہ اور شکار پورمیں پولنگ ہوگی، چھالیس لاکھ سے زائد ووٹرز ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل ہیں، اب تک سات سو سے زائد امیدوار بلامقابلہ میدان مار چکے ہیں.

    پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں لاہور،فیصل آباد، گجرات، قصور، اوکاڑہ، ننکانہ، بہاولنگر، بھکر، لودھراں، وہاڑی، چکوال اور پاکپتن میں پولنگ ہوگی، دو کروڑ پچاسی ہزار سے زائد افراد ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل ہیں، اب تک سولہ ن لیگی امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں.

  • پنجاب: قتل کے2مجرمان کی پھانسی مؤخر، 1کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

    پنجاب: قتل کے2مجرمان کی پھانسی مؤخر، 1کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

    لاہور: بہاولپور اور پیر محل میں قتل کے دو مجرمان کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا گیا جبکہ ایک مجرم کو پھانسی دیدی گئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے قتل کے مجرم منطقی انجام پر پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے، بہاولپور میں قتل کے مجرم خادم حسین کی پھانسی پر عملدرآمد موخرکردیا گیا ہے ،مجرم نے انیس ننانوے میں گھریلوں رنجش پر اپنے برادرنسبتی کو قتل کیا تھا.

    پیرمحل میں قتل کے مجرم ابرار حسین کی مقتول کے اہلحہ خانہ سے صلح ہونے پر مجرم کی پھانسی کو روک دیا گیا، مجرم ابرار حسین نے انیس ستانوے میں معمولی تنازے پر ایک شخص کو قتل کیا تھا جبکہ الصبح پیرمحل میں ہی قتل کے ایک اور مجرم محمد عالم تختہ دار پرلٹکا دیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں سزائے موت کے قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد پر سات سال سے غیر اعلانیہ پابندی عائد تھی، گذشتہ برس دسمبر میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر طالبان کے حملے کے بعد ختم کر دی گئی تھی، پابندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک 250 سے زائد مجرموں کو پھانسی دی جاچکی ہے

  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی مہم : امیدوار پُرعزم اور عوام پرجوش

    پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی مہم : امیدوار پُرعزم اور عوام پرجوش

    لاہور : پنجاب میں بھی بلدیاتی الیکشن کی مہم زوروں پر ہے۔ الیکشن سے پہلے آخری اتوار ہونےکی وجہ سے شہروں اور قصبوں میں سیاسی گہماگہمی عروج پر ہے۔

    پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کچھ دن کی دوری پر ہیں، انتخابی دنگل کے لئے عوام پرعزم ہیں،اور امیدواروں کے دعوے بھی اپنے عروج پرجا پہنچے ہیں،۔

    پنجاب کے پہلے مرحلے میں دو کروڑ پچاسی ہزار تین سو انتیس افراد ووٹ کاسٹ کریں گے۔ لاہور، فیصل آبادسمیت بارہ اضلاع میں اکتیس اکتوبرکوپولنگ ہوگی۔

    نون اور جنون بھی میدان میں مقابلے کے لئے بے قرار ہیں۔ ن لیگ کے امیدوار نے فتح کا دعویٰ کرتے ہوئے عوامی مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

    جبکہ تحریک انصاف کے امیدواربھی جیت کے لئے پرامید دکھائی دےرہےہیں۔ کس کی جیت ہوگی اور کس کی ہو گی ہاریہ فیصلہ ان صرف چند دن کی دوری پر ہے۔

  • ڈیوٹی پر موجود اے ایس آئی نے گولی مار کر خود کشی کرلی

    ڈیوٹی پر موجود اے ایس آئی نے گولی مار کر خود کشی کرلی

    لاہور :پولیس افسر نے تھانے میں پراسرار طور پر خود کو گولی مارلی ۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے تھانہ ڈیفنس اے میں تعینات اے ایس آئی نے مبینہ طور پر کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کرلی۔

    آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، نارووال کا رہائشی اے ایس آئی عظیم اشرف انوسٹی گیشن ونگ تھانہ ڈیفنس اے میں تعینات تھا ۔

    دوپہر اچانک اس نے اپنی کنپٹی پر گولی مار لی فائرنگ کی آوز سن کر دیگر پولیس افسران اس کے کمرے میں گئے تو وہ خون میں لت پت کمرے میں پڑا تھا جسے جنرل اسپتال منتقل کیا گیا لیکن عظیم اشرف جانبر نہ ہوسکا۔

    متوفی کی پانچ بیٹیاں اور تین بیٹے ہیں۔ ذرائع کے مطابق متوفی نے اعلی افسران کے رویے سے دلبرادشتہ ہوکر خودکشی کی۔

    تاہم پولیس مختلف پہلوؤں پر تفتیش کررہی ہے۔آئی جی پنجاب نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی ا وسے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

    نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

    لاہور : وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔ جاتی عمرہ میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر اعلٰی شہباز شریف سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

    اجلاس میں پنجاب میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ صوبے بھر میں جاری ترقیاتی منصبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور صوبائی حکومت وسط اور طویل مدتی منصوبوں پر بیک وقت کام جاری رکھے۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے وزیر اعظم کو ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں صحت، تعلیم، صاف پانی کی فراہمی اور سڑکوں کی تعمیر سمیت متعدد منصوبے جاری ہیں۔

    وزیراعظم نواز شریف نے صوبے بھر میں ترقیاتی کاموں پر وزیراعلیٰ پنجاب کی کاوشوں کو سراہا۔ دوران اجلاس بلدایاتی انتخابات کے حوالے سے ٹکٹوں کی تقسیم پر بھی بات چیت کی گئی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ صوبے میں زیادہ تر ٹکٹیں پارٹی کے پرانے کارکنوں کو دی گئیں ہیں ۔

    اجلاس میں محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی جس پر وزیراعظم نے اطمینان کا اظہار کیا۔

    اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق ، احسن اقبال،رانا ثنااللہ سمیت دیگر کئی رہنماﺅں نے شرکت کی ۔

  • لاہورمیں ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا فیصلہ

    لاہورمیں ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا فیصلہ

    لاہور : محکمہ سیاحت پنجاب کی جانب سے لاہور میں ڈبل ڈیکر بسیں چلا ئے گا، تاکہ پنجاب کی ثقافت کو صحیح نعنوب میں اجاگر کیا جاسکے۔

    تفصیلات کے مطابقق پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے محکمہ سیاحت پنجاب نے شہرمیں ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    رنگ برنگی بسیں دسویں محرم کے بعد سڑکوں پر نظر آئیں گی۔ اس حوالے سے بیرون ممالک کی طرز پر محکمہ سیاحت نے لاہور شہر کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے ڈبل ڈیکر بسیں درآمد کر لی ہیں۔

    ابتدائی مرحلے میں دو بسیں لاہور پہنچ گئی ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید تین بسیں چین سے درآمد کی جائیں گی۔ رنگ برنگی خوبصورت بسوں کو دیکھ کر شہری بھی بہت خوش ہوئے۔

    ٹی ڈی سی پی کے منیجنگ ڈائریکٹر احمر ملک کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے یہ بسیں لاہور کے شہریوں کے لئے تحفے سے کم نہیں۔

    اس سروس کے ذریعے عوام کو لاہور کی ثقافت بہتر انداز میں دیکھنے کا موقع ملے گا۔ واکس پاپس سائٹ سیئنگ لاہور بس کے روٹ کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی۔ اجازت ملنے پر یہ بسیں میٹرو ٹریک پر بھی چلائی جائیں گی۔

  • پنجاب میں مزید 5قاتلوں کو سزائے موت دیدی گئی

    پنجاب میں مزید 5قاتلوں کو سزائے موت دیدی گئی

    ملتان :سابق وزیراعلی پنجاب غلام حیدروائیں کے قاتل کو بائیس سال بعد تختہ دار پر لٹکادیا گیا جبکہ ڈی جی خان، بہاولپور اورلاہورمیں بھی سزائے موت کے چار مجرم منطقی انجام کو پہنچے.

    پنجاب میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مزید پانچ مجرم اپنے منطقی انجام کو پہنچے، ملتان کے نیوسنٹرل جیل میں سابق وزیرِاعلی پنجاب غلام حیدر وائیں کے قاتل زمان عرف زمانی کو پھانسی دے دی گئی، زمان عرف زمانی نے انیس سو ترانوے میں سابق وزیرِاعلی پنجاب غلام حیدر کو انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

    ڈی جی خان سینٹرل جیل میں موت کے سزا یافتہ دو سگے بھائیوں کو پھانسی دیدی گئی، مجرم غلام اکبر اور حضور بخش نے انیس سو چھیانوے میں دوافراد کو قتل کیا تھا.

    بہاولپور سینٹرل جیل میں بھی قتل کے مجرم محمد حسن کو پھانسی دے دی گئی، مجرم محمد حسن نے دوہزار پانچ میں معمولی تنازع پر ماں بیٹے کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا تھا۔

    موت کی سزاپانے والے پانچویں مجرم انور شمیم کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، مجرم نے معمولی تنازع پر ایک شخص کی جان لی۔

  • پنجاب میں مزید 6قاتلوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

    پنجاب میں مزید 6قاتلوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

    لاہور:‌پنجاب میں مزیدچھ قاتلوں کو تختہ دار پرلٹکا دیا گیا، گجرات میں تین ، فیصل آباد میں دو اور ڈیرہ غازی خان میں ایک مجرم کوپھانسی دی گئی.

    گجرات میں علی الصبح قتل کے تین مجرموں سلیمان ،شفیق اور یونس شاہ کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، مجرموں سلیمان اور شفیق نے انیس سو اٹھانوے میں بارہ سالہ بچے ناصر محمود کو اغواء کے بعد قتل کیا تھا جبکہ مجرم یونس شاہ نے دوہزار دو میں ذاتی رنجش پر محمد ریاض کو قتل کیا تھا.

    فیصل آباد میں بھی قتل کے دو مجرموں کو پھانسی دیدی گئی، جیل انتظامیہ کے مطابق غلام مرتضی اور عمران نے چودہ سال پہلے مخالفین کو ذاتی دشمنی کی بناء پر قتل کیا تھا۔

    ڈیرہ غازی خان میں قتل کا ایک اور مجرم اپنے انجام کو پہنچا، مجرم اسلم رانا نے انیس سو چھیانوے میں گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کو قتل کیا تھا۔

    گزشتہ روز بھی بہاولپور، گجرات، سیالکوٹ اوراٹک میں قتل کے سات مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا.

    خیال رہے کہ پاکستان میں سزائے موت کے قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد پر سات سال سے غیر اعلانیہ پابندی عائد تھی، گذشتہ برس دسمبر میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر طالبان کے حملے کے بعد ختم کر دی گئی تھی، پابندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک 240 سے زائد مجرموں کو پھانسی دی جاچکی ہے.

  • ملک کی مختلف جیلوں میں 8 مجرمان کو سزائے موت دے دی گئی

    ملک کی مختلف جیلوں میں 8 مجرمان کو سزائے موت دے دی گئی

    لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں کی جیلوں میں آج آٹھ افراد کی سزائے موت پرعملدرآمد کردیا گیا ، دسمبرمیں سزائے موت سے پابندی ختم ہونے کے بعد اب تک 230 افراد کو پھانسی دی جاچکی ہے۔

    سزائے موت کی سزا پانے والوں میں دو بھائی بھی شامل ہیں، سزائے موت پر عمل درآمد اٹک، گجرات، ملتان اور بہاولپورکی جیلوں میں کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محمد اعظم اورمحمد اسلم نامی بھائیوں کو گجرات میں سزائے موت دی گئی جبکہ غلام قادر اورغلام سرورنامی بھائیوں کو بہاولپور کی جیل میں سزا دی گئی۔

    دوہرے خون کے الزام میں سزا یافتہ محمد اشرف کو اٹک جیل میں تختۂ دارکے حوالے کیا گیا اوردوافراد کو ملتان اورایک کو بہاولپور کی جیل میں سزائے موت دی گئی۔

    پاکستان میں سزائے موت پرچھ سال سزائے موت پر پابندی عائد رہی جسے آرمی پبلک اسکول سانحے کے بعد ختم کیا گیا اوراب تک مختلف جیلوں میں کل 230 مجرمان کو تختہ دارکے حوالے کیا جاچکا ہے۔

  • سن 2018 لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا سال ہے, وزیر اعظم

    سن 2018 لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا سال ہے, وزیر اعظم

    صصشیخوپورہ: وزیراعظم نوازشریف نے شیخوپورہ میں بکھی پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ چھ مہینے میں بجلی کی قلت کا خاتمہ ہوگا، 2018 بجلی کے بحران کے خاتمے کا سال ہے۔

    وزیراعظم نواز شریف آج بروزجمعہ شیخو پورہ میں پاور پلانٹ کا افتتاح کیا اوراس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

    انہوں نے اظہارِتفاخرکرتے ہوئے کہا کہ نیپرا نے اس منصوبے کے لئے 95 ارب روپے کی منظوری دی تھی جب کہ حکومت اسے 55 ارب روپے میں تکمیل کررہی ہے۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ پاک چین اقتصادی کاریڈور یا کسی بین الاقوامی امدادی منصوبے کا حصہ نہیں بلکہ حکومتِ پاکستان کے اپنے تین بجلی گھروں کا حصہ ہے۔

    پہلے منصوبے کا سنگ بنیاد آج رکھ دیا گیا ہے جبکہ حویلی بہادرشاہ، جھنگ اور بھلوکی پاورپلانٹ پر بھی کام شروع کردیا جائے گا۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کو چلانا آسان کام نہیں ہے بہت محنت سے الٹی بہتی گنگا کو سیدھے رخ پر بہانا شروع کیا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ چھ مہینے میں بجلی کی قلت کو ختم کردوں گا بلکہ 5 سالہ مدت میں بحران پرقابو پانے کی بات کی تھی اوراس پر قائم ہوں 2017 اور 2018 پاکستان میں بجلی کی قلت کے خاتمے کا سال ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ بل جلانے سے بجلی پیدا نہیں ہوتی ہمارا مقصد محض بجلی پیدا کرنا نہیں بلکہ سستی بجلی پیدا کرنا ہے کہ عام آدمی کی دسترس میں آسکے۔

    نوازشریف نے یہ بھی کہا کہ ’’ہمارے دورِحکومت میں مہنگائی پاکستان کی تاریخ کی کم ترین سطح پرہیں‘‘۔