Tag: پنجاب

  • پنجاب کا بجٹ 11 جون کو پیش کئے جانے کا امکان

    پنجاب کا بجٹ 11 جون کو پیش کئے جانے کا امکان

    لاہور: پنجاب کا بجٹ گیارہ جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے مالی سال 2015-2016 کے بجٹ کا تخمینہ بارہ سو بیس ارب روپے لگایا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب کا بجٹ پہلی خاتون وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث بخش گیارہ جون کو پیش کریں گی، ترقیاتی منصوبوں کی مد میں چارسو ارب سےروپے سے زائد رکھے جائیں گے۔

    بجٹ دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت کے فارمولے پر عمل کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ساڑھے سات فیصد اضافہ کیا جائے گا اور مزدور کی کم سے کم تنخواہ تیرہ ہزار کردی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق بجٹ میں لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے پانچ ارب مختص کیے گئے ہیں جبکہ تعلیم کے لیے بجٹ میں سینتالیس ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

    لوڈشیڈنگ سے بدحال پنجاب میں توانائی کے لیے صرف ساٹھ ارب مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

  • کارکنان پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں، آصف زرداری

    کارکنان پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں، آصف زرداری

    کراچی : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے مختلف رہنماؤں نے ملاقات کی ہے ۔

     تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعتزاز احسن اور ان کی اہلیہ بشریٰ اعتزاز نے بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی پنجاب کی صورتحال، بلدیاتی  الیکشن اور جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے بات کی ہے ۔

     پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے چوہدری اعتزاز احسن سے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب کے کارکنوں کو کہیں کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریاں شروع کردیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ نے بھی آصف زرداری سے ملاقات کی اور بارہ جون کو سندھ اسمبلی میں پیش کیے جانے والے صوبائی بجٹ پر گفتگو کی۔

  • مزید 2 مجرم تختۂ دار کے حوالے

    مزید 2 مجرم تختۂ دار کے حوالے

    لاہور/پنجاب: لاہوراورمیانوالی میں سزائے موت کے مزید دو مجرموں کو تختۂ دارپرلٹکادیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروزجمعرات لاہورکی کوٹ لکھپت جیل میں علی الصبح سزائے موت کےقیدی شمس الحق کو پھانسی دیدی گئی، شمس الحق نے انیس سو نناوے میں علی عمران نامی شخص کا قتل کیا تھا۔

    سینٹرل جیل میانوالی میں بھی سزائےموت کے قیدی فتح محمد کو تختہ دارپرلٹکادیا گیا،مجرم فتح محمد نے سولہ سال قبل منگیتراورماموں کو موت کے گھاٹ اتادیا تھا۔

    دونوں شہروں میں پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد میتیں لواحقین کے حوالے کردیں۔

  • سات مجرمان کو پھانسی ، کل تعداد 130 ہوگئی

    سات مجرمان کو پھانسی ، کل تعداد 130 ہوگئی

    اسلام آباد: پاکستان میں بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے دو مجرمان سمیت سات افراد کو پھانسی کا سزا دے دی گئی۔

    مجرمان کی سزائے موت پر عمل درآمد صوبہ پنجاب کی مختلف جیلوں میں کیا گیا۔

    بچوں کے ساتھ زیادتی ازاں بعد قتل کے مجرمان عبدالستار اور ثنااللہ کو ویہاڑی ڈسٹرکٹ جیل میں تختہ دار کے حوالے کیا گیا۔

    عبدالستار نے ایک 13 سالہ بچی کوزیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا تھا جبکہ ثنا اللہ نے 11 سالہ لڑکے دانش کو زیادتی کے بعد قتل کیا تھا۔

    گجرات جیل میں محمد نصیر اور فیصل محمود کو قتل کے جرم میں سزائے موت دی گئی۔

    قتل کے ہی جرم میں سزا پانے والے دو مجرمان عبدالخلیق اورشہزاد بھی کوٹلکھپت جیل لاہور میں پھانسی کے تختے پرچڑھادئیے گئے۔

    شہزاد نے ایک شخص کو قتل کیا تھا جبکہ عبدالخالق نے بھی ایک شخص کو فیکٹری ایریا میں قتل کیا تھا۔

    بہادر خان نامی مجرم نے 1997 میں یاسر محمود کو قتل کیا تھا اسے بھی قتل کےجرم میں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سزائے موت دے دی گئی۔

    پاکستان میں 2008 سے سزائے موت پر پابندی عائد تھی جسے 16 دسمبر 2014 کو آرمی پبلک اسکول پر حملے کے اگلے روز اٹھائی گئی تھی اور تب سے اب تک دی جانے والی پھانسیوں کی تعداد 130 ہوچکی ہے۔

  • ڈسکہ واقعے پر حکومت نے فوری اقدامات کئے، پرویز رشید

    ڈسکہ واقعے پر حکومت نے فوری اقدامات کئے، پرویز رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ڈسکہ واقعے پرپنجاب حکومت نے فوری قدم اٹھایا ہے، بول چینل کی سیکیورٹی کلیئرنس کینسل کردی گئی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر پرویز رشید کا کہنا تھاکہ گزشتہ روز ڈسکہ میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک تھا،لوگوں نے اس پرغم و غصہ کا اظہار کیاہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈسکہ واقعے پرپنجاب حکومت نے فوری قدم اٹھایا ہے ،کسی میں طاقت نہیں کہ پاکستان میں آگ لگائے۔

    ایک سوال کے جواب میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ بول چینل کو لائسنس موجودہ حکومت نے نہیں دیا۔موجودہ حکومت کے دورمیں جو سیکیورٹی کلیئرنس دی گئی تھی وہ حکومت نے کینسل کردی ہے ۔

  • ملتان ، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں3 مجرمان کو پھانسی دیدی گئی

    ملتان ، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں3 مجرمان کو پھانسی دیدی گئی

    پنجاب : فیصل آباد ،گجرانوالہ اور ملتان میں سزائے موت کے تین قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جبکہ دو مجرموں کی پھانسی مؤخر کردی گئی۔

    گوجرانوالہ سینٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی اعجاز کو علی الصبح پھانسی دیدی گئی ،مجرم اعجاز نے انیس سو اٹھانوے میں  ادھار کی رقم واپس مانگنے پر ایک شخص کو قتل کیا تھا جبکہ سزائے موت کے دوسرے قیدی امجد علی کی پھانسی لواحقین میں صلح کے باعث مؤخر کردی گئی۔

    فیصل آباد سینٹرل جیل میں بھی سزائےموت کے دوقیدیوں میں سے ایک کو پھانسی پر لٹکادیا گیا جبکہ دوسرے قیدی کو ہائیکورٹ میں نظر ثانی درخواست کے باعث ایک دن کی مہلت مل گئی۔

    ملتان سینٹرل جیل میں قتل کے جرم میں سزا یافتہ قیدی محمد عباس کو پھانسی دیدی گئی۔

    اضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں حکومت کی جانب سے سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک ملک کی مختلف جیلوں میں تقریبا 100 سے زائد افراد کو سزائے موت دی جاچکی ہے۔

  • ایل این جی درآمد کا معاملہ، قیمتوں کا تعین تاحال نہ ہوسکا

    ایل این جی درآمد کا معاملہ، قیمتوں کا تعین تاحال نہ ہوسکا

    کراچی: درآمدی ایل این جی کو آئے پچاس دن ہوگئے مگر اس کی قیمت کے تعین کا طریقہ کار تاحال طے نہیں ہوسکا، پاور اور فرٹیلائزر سیکٹر نے ترسیلی کمپنیوں کو سیکیورٹی ڈیپازٹ دینے سے انکار کر دیا ۔

     انڈسٹرر زرائع کے مطابق پی ایس او، سوئی نادرن اور سوئی سدرن گیس کمپنی مائع گیس کی درآمد اور ترسیل کی ذمہ دار ہیں اور وہ یہ ذمہ داری بنا کسی لیگل کور کے انجام دے رہے ہیں۔

     فرٹیلائزر سیکٹر اور نجی پاور پلانٹس کو ایل این جی کی فراہم کی گئی، مگر سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی کیلئے صاف منع کر دیا گیا۔

     گیس کی قیمتوں کا تعین نہ ہونے کے باعث پاور اور فرٹیلائزر سیکٹر اپنی مصنوعات کی قیمتوں کے دروبدل کے بارے میں تذبذب کا شکار ہیں اور صورت حال کے پیش نظر ان سیکٹرز نے گیس سپلائی کمپنیوں سیکیورٹی ڈیپازٹ جمع کروانے سے انکار کر دیا ہے۔

     اعداد وشمار کے مطابق لوکل گیس کی فی ایم ایم بی ٹی یو کی قیمت چار دالر جبکہ درآمدی ایل این جی کی قیمت تیرہ ڈالر تک ہوگی ۔

  • ملتان میں پی ٹی آئی کارکنان کا میڈیا پرتشدد

    ملتان میں پی ٹی آئی کارکنان کا میڈیا پرتشدد

    ملتان: پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنان جلسہ گاہ میں میڈیا کے نمائندوں پرتشدد پراترآئے۔

    تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز ملتان میں پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سےملتان میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جارہاہے۔

    جلسہ گاہ میں پی ٹی آئی کی ضلعی انتظامیہ اور کارکنوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بدکلامی کی اور ڈی ایس این جی وینز کو جلسہ گاہ سے باہرنکالنے کے لئے کہا تھا ۔

    میڈیا کے نمائندوں نے انتظامیہ کو سمجھانے کی کوشش کی کہ جس جگہ انہیں لائیو کوریج وینز لے جانے کے لئے کہا جارہا ہے وہاں سے لائیوکوریج ممکن نہیں ہے جس پر ضلعی انتظامیہ کا موقف تھا کہ انہیں میڈیا کوریج کی ضرورت نہیں ہے۔

    پی ٹی آئی کےمقامی رہنماء خالد وڑائچ کے اکسانے پر کارکنوں نے صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کی، دھکے دئیے اور کرسیاں بھی پھینکی۔

    پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ناقابل برداشت رویے کے بعد میڈیا نمائندوں نے جلسے کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

    میڈیا نمائندوں کا موقف کہ کئی چینلزکی گاڑیاں اور نمائندے لاہورسے خصوصی کوریج کے لئے آئے ہیں۔

    پی ٹی آئی کے مقامی رہنماء عامر ڈوگر نے میڈیا نمائندوں سے مذاکرات کرنے کی کوشش کی لیکن میڈیا کا اصرار ہے کہ جب تک واقعے کے کے ذمہ دار معافی نہیں مانگیں گے تب تک پی ٹی آئی کو کوریج نہیں دی جائے گی۔

    واضح رہے کہ ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 میں ہونےوالے ضمنی انتخابات میں عوامی طاقت کے مظاہرے کے لئے جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل بھی پی ٹی آئی کے کئی جلسوں میں میڈیا نمائندوں سے بدتمیزی اور تشدد کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔

  • پنجاب میں ترقیاتی منصوبےجاری، کراچی کھنڈرات میں تبدیل

    پنجاب میں ترقیاتی منصوبےجاری، کراچی کھنڈرات میں تبدیل

    کراچی : پنجاب میں توبےشمارترقیاتی منصوبےبن رہے ہیں، لیکن سندھ اوردوسرے صوبے ان پروجیکٹ سے محروم ہیں۔ وزیراعلٰی پجناب شہبازشریف کےمقابلےمیں سندھ کےسائیں کی کارکردگی پرسوال اٹھ رہےہیں۔

    شمسی بجلی گھر، میٹرو بس سروس، دانش اسکول پروگرام، آشیانہ اسکیم، پندرہ ارب لاگت سے دیہی روڈز پروگرام اور بے شمار تعمیراتی کام پنجاب میں جاری ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے ڈھیر لگادیے۔ دوسری جانب سید قائم علی شاہ سات سال سے وزیراعلیٰ سندھ کی کرسی پر ڈیرہ جمائے بیٹھے ہیں۔

    اس کے باوجود سب سے زیادہ ریونیو دینے والا کراچی کھنڈر بنتا جا رہا ہے۔ سڑکیں، پُل، انڈر پاسز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

    تو دوسری جانب تھر میں کوئلے سے بجلی بنانے کا منصوبہ، ہو یا پورٹ قاسم پربجلی پراجیکٹ یا کوئی اور سندھ حکومت کا کوئی منصوبہ بھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکاہے۔ اندرون سندھ کے شہری بھی تباہ حالی کا شکار ہیں۔

  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ

    پشاور: وزیر اعلی خیبرپختوخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ہرکام ایک سسٹم کے تحت ہوتا ہے اور وہ کوئی ڈاکٹر نہیں کہ اسپتال میں موجود رہیں۔

    پرویز خٹک کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں ڈاکٹر نہیں مریضوں کی عیادت کے لیے آیا ہوں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی تنقید پر وہ ایک بار پھر بھڑک اٹھے کہا وہ خود کیوں نہیں پہنچے ۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ افراد کا بہترین علاج کیا جارہا ہے۔

    پرویز خٹک نے بتایا کہ بارشوں سے پینتالیس افراد جاں بحق اور دو سو سے زائد خمی ہوئے۔

      ان کا کہنا تھا کہ تباہ گھروں کو دوبارہ تعمیر کریں گے کوئی جادو نہیں کے فوراً ہی نقصانات کا اندازہ لگالیا جائے۔