Tag: پنجاب

  • کنٹونمنٹ انتخابات: ن لیگ 48 نشستوں کے ساتھ آگے

    کنٹونمنٹ انتخابات: ن لیگ 48 نشستوں کے ساتھ آگے

    اسلام آباد: کنٹونمنٹ انتخابات میں ن لیگ  48 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے جبکہ  پی ٹی آئی  32 نشستیں سمیٹنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

    ملک بھر کے بیالیس کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کاعمل جاری ہے،غیر حتمی سرکاری نتائج کے مطابق ایک سو بیس سے زائد وارڈز میں سینتالیس آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

     مسلم لیگ ن نے تینتیس، پی ٹی آئی نے انتیس نشستیں اپنے نام کیں جبکہ ایم کیو ایم کے حمایت یافتہ پندرہ امیدواروں نے بھی کامیابی کا تاج سر پر سجایا۔

    سترہ سال بعد منعقدہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور حصہ لیا۔ چاروں صوبوں میں کوئی ایک جماعت بھی اب تک واضح برتری حاصل نہیں کرسکی، اسلام آباد میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ ہوا۔

    اب تک ایک سو بیس سے زائد وارڈز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں نے سینتالیس نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

    سیاسی جماعتوں میں پاکستان تحریک انصاف انتیس نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی۔پاکستان مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ تئیس امیدواروں نے کامیابی کا تاج سر پر سجایا جبکہ ایم کیو ایم کے سات امیدوار فتحیاب ہوئے۔

     پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے تین تین امیدواروں نے کامیابی سمیٹی جبکہ مختلف قوم پرست جماعتوں کے چھ امیدوار فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    بیالیس کنٹونمنٹس میں ایک سو ننانوے وارڈز قائم کئے گئے ،جن کے لیےتیرہ سو سے زائد پولنگ اسٹیشن بنائے گئے  سکیورٹی کے فرائض پاک فوج جوانوں نے انجام دیئے۔

  • ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کل ہونگے

    ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کل ہونگے

    لاہور: کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کل ہونگے، امیدواروں کی جانب سے حمایت حاصل کرنے کیلئے ووٹرز کی آگاہی اور ہدایات کا سلسلہ جاری ہے۔

    الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹس بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کی تفصیلات جاری کر دیں، بیالیس کنٹونمنٹس میں کل 1150امیدوار مد مقابل ہیں،
    الیکشن کمیشن کے مطابق 609امیدوار آزاد جبکہ 450 امید وار پارٹی بنیاد پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔

    دس امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں، تحریک انصاف کے 140 ، نواز لیگ کے 113 امیدوار میدان میں آ گئے ہیں، پی پی کے 74 ، جماعت اسلامی کے57 امیدواروں کو ٹکٹ دیا۔ ایم کیو ایم کے28 ،پیٹ کے 20 امیدوار ہیں، اے این پی نے 12 امیدوار کو ٹکٹ جاری کئے۔

    کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات کا وقت قریب  آگیا، کراچی میں کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات کل ہوگا، تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں کنٹونمنٹ کے انتخابات فوج اور رینجرز کی نگرانی میں ہونگے کنٹونمنٹ کے انتخابات سترہ سال بعد سیاسی بنیادوں پر ہوں گے۔

    الیکشن کمیشن نے کراچی کے چھ کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں ، بیلٹ پیپرز اور انتخابی مواد آج ریٹرننگ افسران کے حوالے کردیئے جائیں گے کنٹونمنٹ کے انتخابات میں پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی، ایم کیو ایم، مسلم لیگ ن ،تحریک انصاف اور آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

    فیصل کنٹونمنٹ کی دس نشستوں کیلئے سینتیس امیدوار انتخابی دنگل میں حصہ لے رہے ہیں یہاں ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ اٹھاون ہزار سے ہے جن میں بیاسی ہزار آٹھ سو پچپن مرد اور پچھتر ہزار نو سو اکتہر خواتین شامل ہیں ۔ ملیر کنٹونمنٹ بورڈ میں تین نشستوں پر چوبیس امیدوار میدان میں ہیں ووٹرز کی تعداداکتیس ہزار اکتہر ہے، جن میں سترہ ہزار تریسٹھ مرد اور چودہ ہزار آٹھ خواتین شامل ہیں ۔

    کورنگی کنٹونمنٹ کی صرف ایک نشست پر الیکشن ہوگا، جس کیلئے بارہ امیدوار انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں یہاں ووٹرز کی مجموعی تعداد پندرہ ہزار سے زائد ہے جن میں مرد ووٹرز نو ہزار دو سو باسٹھ اور خواتین ووٹرز کی تعداد چھ ہزار چھ سو اکتہر ہے۔

    منوڑہ کنٹونمنٹ بورڈ میں دو بلدیاتی نشست پر سات امیدوار حصہ لے رہے ہیں، مجموعی ووٹرز کی تعداد دو ہزار پانچ سو ستائس ہے، جن میں ایک ہزار چار سو چوراسی مرد اور ایک ہزار تینتالیس خواتین شامل ہیں،کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کی پانچ نشستوں پر مجموعی طور پر اکیس امیدوار میدان میں ہوں گے۔

    مجموعی ووٹرز کی تعداد چھتیس ہزار چار سو تیس ہے ، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی دس نشستوں کیلئے بیاسی امیدوارالیکشن لڑیں گے، یہاں مجموعی طور پر ووٹرز کی تعدادایک لاکھ اڑتالیس ہزار تین سو چھیاسی ہے مرد ووٹرز کی تعداد 78ہزار87ہے اور خواتین ووٹرز 70ہزار299ہے۔

  • پنجاب: قتل کے 4 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

    پنجاب: قتل کے 4 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

    پنجاب :  ساہیوال، بہاولپور اور لاہور میں سزائے موت کے چارقیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

    مجرموں کوتختہ دار پر لٹکانے کا سلسلہ جاری ہے، لاہور، ساہیوال اور بہاولپور کی جیلوں میں سزائے موت کے چار قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔

    سینٹرل جیل ساہیوال میں مجرم زاہد حسین کو تختہ دار پر لٹکایا گیا، مجرم نے دوہزار ایک میں پولیس اہلکار فدا حسین کو قتل کیا تھا، بہاولپور کی جیل میں قیدی نذیراحمد کو پھانسی دی گئی، مجرم نے جائیداد کے تنازع پر مشتاق نامی شخص کو قتل کیا تھا۔

    کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچادیا گیا، مجرم رضوان نے دوہزار چھ میں سیٹھ عابد کے بیٹے سمیت چھ افراد کو قتل کیا تھا جبکہ مجرم معظم خان نے انیس پچانوے میں ناصر اقبال نامی شخص کی جان لی تھی۔

    گزشتہ روز مختلف شہروں میں سزائے موت کے سولہ قیدی اپنے انجام کو پہنچ گئے، جس میں قتل کے چودہ اور سیالکوٹ میں بچی سے زیادتی کے دو مجرم شامل ہیں جبکہ راولپنڈی میں ایک پھانسی مؤخرکردی گئی۔

    ملک کے مختلف شہروں میں پھانسی کے منتظر سولہ قیدیوں کا انتظار تمام ہوا تھا، سورج طلوع ہونے سے قبل سزا یافتہ مجرموں کو تختہ دارپر لٹکا دیا گیا۔

    لاہور کے کوٹ لکھپت جیل میں دومجرموں کو پھانسی دی گئی، مجرم غلام نبی نے دو ہزار تین میں ایک شخص کو سیشن کورٹ میں قتل کیا جبکہ مجرم اللہ رکھا طفیل نامی شخص کا قاتل تھا۔

    فیصل آباد میں قتل کے تین مجرموں تختہ دار پر لٹکایا گیا، مجرم محمد حسین اور مجرم نظام الدین کو انیس سو ٹھانوے میں خاتون سمیت تین افراد کےقتل میں موت کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ مجرم اعظم نے دوہزارچار میں سات سسرالیوں کی جان لی تھی۔

    گجرانوالہ میں سزائے موت کے تین قیدیوں کو اپنے کیے کی سزا ملی، مجرم عنایت نے دو ہزار چھ میں ایک ہی خاندان کے سات افراد کو قتل کیا، مجرم ظفر اقبال اور محمد لطیف نے خاتون سمیت تین افراد کا قتل کیا، ملتان میں مقدمے کے فریق کا قتل کرنے پر مجرم سلطان کو پھانسی پر لٹکایا گیا۔

    ساہیوال سینٹرل جیل میں ایک شخص کا قاتل لیاقت اپنے انجام کو پہنچا، مچھ سینٹرل جیل میں اللہ رکھا کو تختہ دار پر لٹکایا گیا جبکہ سیالکوٹ ڈسٹرکٹ جیل میں سزائے موت کے دو قیدی منطقی انجام کو پہنچے۔

    گجرات میں سزائے موت کے ایک قیدی کو پھانسی دی گئی،راولپنڈی میں دو مجرم اپنے منطقی انجام کو پہنچے جبکہ ایک مجرم کی پھانسی کو مؤخرکر دیا گیا۔

  • ایل این جی کی درآمد،معاملات تاحال طے نہ ہوسکے

    ایل این جی کی درآمد،معاملات تاحال طے نہ ہوسکے

    کراچی: ایل این جی کا معاملہ حل نہ ہوسکا ،وزیر خزانہ نے تین بجلی گھروں کو فوری ایل این جی فراہمی کا پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

     ایل این جی کو نیشنل سسٹم میں شامل کرنے اور اس کی خریداری کا معاملہ تاحال طے نہیں ہوسکا ہے،ایل این جی لانے والے جہاز کے پورٹ قاسم پر کھڑے ہونے سے پورٹ پر بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔

     پی ایس او کے مطابق جہاز کو دوبارہ ایل این جی لانے کیلئے روانہ کرناہوگا، پی ایس او نے ایل این جی ٹرمینل سے جہاز خالی کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

    دوسری جانب وزیر خزانہ نے مزید نقصانات سے بچنے کیلئے وزارت پانی و بجلی اور منصوبہ بندی کمیشن کو قصور، جھنگ اور شیخوپورہ میں چھتیس سومیگاواٹ کے پاور پلانٹس کو ایل این جی کی فراہمی کیلئے لائحہ عمل ایک ہفتہ میں تیارکرنے ہدایت کر دی ہے ۔

  • مسافر وین اور ٹرالر میں تصادم: خاتون سمیت چار افراد جاں بحق

    مسافر وین اور ٹرالر میں تصادم: خاتون سمیت چار افراد جاں بحق

    کلر کہار : موٹر وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ،چار افراد لقمہ اجل بن گئے، تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر کلر کہار کے قریب موٹر وے پر تیز رفتار مسافر وین اور ٹرالر کےتصادم میں چار افرادجاں بحق ہوگئے،

    تیزرفتاری نےزندگی رفتارروک دی۔ گھرجانےکاسفرآخری سفربن گیا۔ چکوال سے سرگودھا جانےوالی تیزرفتاروین مسافروین ٹرالرسےٹکراگئی۔

    خوفناک تصادم کےنتیجہ میں خاتون سمیت چارافرادموقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔حادثےکی اطلاع ملتےہیں امدادی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی۔

    ریسکیو رضاکاروں نےحادثےمیں جاں بحق اورزخمی ہونےافراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزاسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔حادثے میں جاں بحق اور زخمی افرادکے لواحقین بڑی تعدادمیں پیاروں کی تلاش میں اسپتال پہنچ گئے۔

  • جماعت اسلامی احتجاجی تحریک چلائے گی، سراج الحق

    جماعت اسلامی احتجاجی تحریک چلائے گی، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ زین کے قاتل کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی تو جماعت اسلامی باقاعدہ تحریک چلائے گی۔

    ان خیالات کا اظہارامیرجماعت اسلامی سراج الحق نے سابق وزیرمملکت صدیق کانجو کے بیٹے کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے طالب علم زین کے گھر لواحقین سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔

    سراج الحق نے زین کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور پرسہ دیا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ زین کا قتل وزیراعلیٰ پنجاب کی ناک کے نیچے ہو۔

    سراج الحق نے کہا کہ اگر زین کے قاتل بگڑے امیرزادے کو بچانے کی کوشش کی گئی تو جماعت اسلامی ظالموں کے خلاف بھرپور تحریک چلائے گی۔

    امیر جماعت اسلامی نے زین کے اہل خانہ کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے شہریوں کا قتل عام پنجاب حکومت کے لئے سوالیہ نشان ہے۔

  • مختلف شہروں میں آج صبح 6مجرموں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا

    مختلف شہروں میں آج صبح 6مجرموں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا

    پنجاب/سندھ : ملک کے مختلف شہروں میں آج صبح چھ مجرموں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا جبکہ ساہیوال اور میانوالی میں لواحقین کی معافی کے بعد دو مجرمان کی پھانسی موخرکر دی گئی۔

    ملک کے مختلف جیلوں میں قید مزید چھ قاتلوں کی زندگی کا سفر تمام ہوگیا، سینٹرل جیل سکھر میں عبدالرزاق چوہان اور جلیل عرف جلال موریجو کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، مجرم جلیل نے انیس سو ستانوے میں اپنے رشتے دار کو جبکہ مجرم عبدالرزاق چوہان نے پندرہ سال قبل ساتویں جماعت کے طالب علم اقرار کو بے دردی سے گلا کاٹ کر قتل کیا تھا۔

    سنٹرل جیل ساہیوال میں مجرم شہباز کو پھانسی پر چڑھا دیا گیا، شہباز نے انیس سو اٹھانوے میں مصطفے آباد میں فائرنگ کرکے عاصم بیگ کوقتل کیا تھا، ساہیوال میں ہی دوسرے مجرم جعفر کی سزا مؤخر کر دی گئی، مجرم نے دیپالپور میں انیس سو ستانوے میں اپنے بھائی خلیل اور بہن سعیدہ کو قتل کیا تھا۔ مقتولین کے لواحقین کی جانب سے جعفر کی معافی کے مژدے پر پھانسی کو مؤخر کردیا گیا۔

    میانوالی میں محمد خان کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا جبکہ مجرم خوبدار شاہ کی پھانسی صلح نامہ موصول ہونے پر مؤخر کردی گئی۔

    کوٹ لکھپت جیل میں مجرم ایوب کو پھانسی دے دی گئی، بہاولپور جیل میں لڑکی سے زیادتی کے بعد قتل کے مجرم غلام یٰسین کو تختہ دار پر چڑھایا گیا۔

  • لاہور: ڈاکوؤں سے مزاحمت پر دو چینی خواتین  فائرنگ سے زخمی

    لاہور: ڈاکوؤں سے مزاحمت پر دو چینی خواتین فائرنگ سے زخمی

    لاہور : ڈاکوؤں سے مزاحمت پر دو غیر ملکی خواتین فائرنگ سے زخمی ،رپورٹ طلب، تفصیلات کے مطابق لاہور کےعلاقے گارڈن ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر دو غیر ملکی خواتین کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ تجارتی دورے پر لاہور آنے والی دو چینی خواتین ینگ زو اورروکزیو ژوکھانا کھا کر ریسٹورنٹ سے باہر نکلیں تو دو ڈاکوؤں نے کرنسی اور پاسپورٹ چھیننے کی کوشش کی۔

    مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سےدونوں خواتین زخمی ہوگئیں، اس دوران دونوں ڈاکو پرس چھین کر فرار ہو گئے، زخمی خواتین کو سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

  • صولت مرزا کی پھانسی میں تاخیر سے فائدہ ایم کیو ایم کو ہوگا، خورشید شاہ

    صولت مرزا کی پھانسی میں تاخیر سے فائدہ ایم کیو ایم کو ہوگا، خورشید شاہ

    لاہور / سکھر : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو قومی دھارے میں رکھنا ضروری ہے، دہشت گردی کا لیبل لگا کر اسے چھوڑ دینا ملکی سلامتی کیخلاف ہو گا۔

    تفصلات کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے دفتر میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اگر ڈیتھ سیل سے صولت مرزا کا بیان سچ بھی ہے تو اس کی سزائے موت پر عمل درآمد مؤخر کرنے سے شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں، جس کا سیاسی فائدہ ایم کیو ایم کو ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو اپنا عسکری ونگ ختم کر کے قومی دھارے میں آنا چاہیئے۔ الطاف حسین نے آپریشن کے باوجود فوج کے ساتھ چلنے کا عندیہ دیا ہے جو خوش آئند ہے۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ فوج کی نگرانی میں آپریشن ایم کیو ایم کی خواہش تھی، عزیر بلوچ پیپلز پارٹی پر الزامات عائد کر سکتا ہے کیونکہ اس کے ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خور مارے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ایشوز کی سیاست کی ہے، تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے کنٹینر پر 4 ماہ تک احتجاج کیا لیکن نتیجہ مذاکرات کے بعد ہی نکلا ہے۔

    پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔علاوہ ازیں اس سے قبل سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ نے کہا کہ عزیربلوچ نےپیپلزپارٹی کونقصان پہنچایا۔سندھ میں گورنرراج لگا توپورا نظام ہی چلتا بنےگا۔

    خورشیدشاہ نےعزیربلوچ کےحوالےسے پیپلزپارٹی کی پوزیشن کی بھی وضاحت کی خورشیدشاہ نےیہ بھی کہا کہ اٹھارویں ترمیم کےبعد گورنرراج لگانا آسان نہیں۔

  • پنجاب : مختلف شہروں میں9 مجرموں کو لٹکا دیا گیا

    پنجاب : مختلف شہروں میں9 مجرموں کو لٹکا دیا گیا

    پنجاب: مختلف شہروں میں نو مجرموں کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا جبکہ تین مجرموں کی پھانسی روک دی گئی۔

    ملک بھرمیں مجرموں کو ان کے گناہوں کی سزاد ینے کا سلسلہ جاری ہے، آج پنجاب کے مختلف شہروں میں سزائے موت کے منتظر نو قیدیوں کی زندگی کا سفر تمام ہوا. ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں دو قیدیوں غلام محمد اور ذاکرحسین کو جلادنے کیفرکردار تک پہنچایا۔

    فیصل آباد سینٹرل جیل میں دوہرے قتل میں ملوث سعید اور شفاقت کو پھانسی دی گئی، اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قتل کےجرم میں دو قیدیوں شوکت علی اورمحمد شبیر کو سولی پر چڑھایا گیا، اٹک ڈسٹرکٹ جیل میں شادی کےتنازعےپرایک ہی خاندان تین افراد کو موت کی نیند سلانے والے اسد خان کو تختہ دار پر لٹکایا گیا۔

    میانوالی میں سینٹرل جیل میں ایک شخص کی جان لینے والااحمد نواز انجام کو پہنچا، کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سزائےموت کے منتظر قیدی طاہربشیرکی سزپرعملدرآمد ہوا۔فیصل آباد میں ایک اورگجرات میں دومجرموں کی سزاپرعملدرآمد روک دیا گیا۔

    فیصل آباد میں احسان کو لواحقین نے معاف کیا تو گجرات میں مجرم محمد زمان اوراظہرمحمودکی پھانسی لواحقین سے صلح کے بعد ٹل گئی ۔

    گزشتہ روز کراچی سمیت مختلف شہروں میں بارہ مجرموں کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا جبکہ دو کی سزا آخری لمحوں میں روک دی گئی تھی۔

    ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں تین مجرموں مبشر، شریف اور ریاض کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا، مجرم ریاض نےانیس سو پچانوے میں گھریلو جھگڑے پر ایک شخص کو قتل کیا تھا جبکہ مبشر اور شریف نے انیس سو اٹھانوے میں ٹیکسی ڈرائیور کو اغوا کےبعدماردیا تھا۔

    بدبخت ظفر اقبال کو اپنے باپ کے قتل اور مجرم رب نواز کو ایک خاتون کوقتل کرنے پر ڈسٹرکٹ جیل میانوالی میں سولی پرچڑھایا گیا تھا، سینٹرل جیل کراچی میں محمدافضل اورمحمدفیصل کوتختہ دارپر لٹکایاگیا، مجرموں نےکورنگی میں دوران ڈکیتی ایک شخص عبدالجبار کوقتل کیاتھا، اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قتل کے دو مجرموں کوملک ندیم اورمحمد جاویدکو پھانسی دی گئی، سینٹرل جیل ملتان میں بھی ایک مجرم کےگلے میں پھانسی کا پھندا ڈالاگیا۔

    درندہ صفت ظفراقبال نے بچی کو زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتارا تھا، سینٹرل جیل فیصل آباد میں مجرم محمد نواز کو تختہ دار پر لٹکایا گیا، مجرم نواز نےانیس سو بانوے میں معمولی تنازعے پرایک شخص کوقتل کردیا تھا، گوجرانوالہ کی سینٹرل جیل میں ایک شخص کے قاتل محمداقبال کوپھانسی دی گئی جبکہ ڈیرہ غازی خان اورملتان میں سزائےموت کےمنتظرقیدیوں کو مقتول کےورثا نےعین پھانسی کے وقت معاف کردیا۔ جس کےبعد دونوں مجرموں کی پھانسی موخر کردی گئی۔