Tag: پنجاب

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی دن بدن بڑھنے لگی

    ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی دن بدن بڑھنے لگی

    اسلام آباد: ملک بھر میں سردی نے ڈیرے ڈال لئے اور بالائی علاقوں میں سردی بڑھنے کے بعد میدانی علاقوں میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چل پڑی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بالائی علاقوں میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی ہے جس کے بعد پارہ مزید نیچے آگیا۔ ملک بھر میں درجہ حرارت کم ہوتے ہی گرم کپڑوں، میوہ جات ، اور گرم مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔

    سندھ اور پنجاب میں بھی سرد ہوائیں چلنے سے موسم میں خنکی پید اہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

  • پنجاب میں صعنتوں اورسی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 4 ماہ کیلئے معطل

    پنجاب میں صعنتوں اورسی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 4 ماہ کیلئے معطل

    لاہور: پنجاب میں صعنتوں اورسی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی اگلے چار ماہ کے لئے بند کردی گئی۔

    موسم سرما میں بجلی کے ساتھ ساتھ عوام کو گیس کی لوڈشیڈنگ بھی برداشت کرنی پڑے گی، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پنجاب میں سی این جی اور انڈسٹری کواگلے چار ماہ کے لئے گیس معطل کردی۔

    ایس این جی پی این کا موقف ہے کہ سردیوں میں گیس کی طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے،گھریلو صارفین اور پاور سیکٹر کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے پنجاب کی صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کرنا پڑ رہی ہے، لیکن وزارت خزنہ نے ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے کی جانے والی لوڈشیڈنگ کو معطل کردیا گیا ہے۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یہ فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف کی رضامندی سے کیا ہے،ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے گیس لوڈشیڈنگ کا حتمی فیصلہ متعلقہ وزراء کی وطن واپسی پر کیا جائے گا۔

  • مسائل حل نہ ہوئےتو دھرنے کا اعلان کریں گے،سی این جی ایسوسی ایشن

    مسائل حل نہ ہوئےتو دھرنے کا اعلان کریں گے،سی این جی ایسوسی ایشن

    کراچی: آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نےکہاہےکہ دس دن میں درپیش مسائل حل نہیں ہوئےتوبیس نومبرکوایس ایس جی سی کے دفتر کے باہر دھرنا دیں گے۔

    آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون اورآل کراچی ٹرانسپورٹ اتحادکا مشترکہ اجلاس ہوا، جس کے بعد دونوں تنظیموں کے صدور نےمشترکہ نیوزکانفرنس میں بتایاکہ حکومت نےنجی کمپنی کے ذریعے ایل این جی متعارف کرنےکافیصلہ کیاہے جوسی این جی گیس ٹیرف سےتین گناہ مہنگی ہوگی۔

    اُن کاکہناتھاکہ ایل این جی آنےسےسی این جی کی فی کلوقیمت 110روپےتک پہنچ جائیگی، انہوں نےمزیدبتایاکہ ہفتےمیں سی این جی کی تین روزہ بندش کےبعد ایس ایس جی سی اب چار روزکیلئے سی این جی اسٹیشنز بندکرنے کیلئے پرتول رہی ہے۔سی این جی ایسوسی ایشن اور آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نےحکومت سےمطالبہ کیا ہےکہ مسائل کےحل کیلئے وزارت پیٹرولیم،ایم ڈی ایس ایس جی سی اور سندھ کے اسٹیک ہولڈرزپرمشتمل کمیٹی بنائی جائے ورنہ پورےکراچی میں احتجاج ہوگا۔

  • واہگہ دہشتگردی، پنجاب کے مختلف شہروں سے 25 ملزمان گرفتار

    واہگہ دہشتگردی، پنجاب کے مختلف شہروں سے 25 ملزمان گرفتار

    لاہور: واہگہ دہشتگردی کے شبہ میں لاہور سمیت مختلف شہروں سے پچیس مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا، عینی شاہدین کے بیان بھی ریکارڈ کئے جا رہے ہیں۔

    واہگہ دہشتگردی کے ملزمان کی گرفتار کیلئے پولیس نے لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے، حساس اداروں کے مطابق واہگہ دہشتگردی کا منصوبہ کراچی میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان اور جند اللہ کے اشتراک سے تیار کیا گیا تھا۔

    پنجاب پولیس نےمشکوک افراد کی گرفتاری کیلئے فیصل آباد اور چنیوٹ میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران اٹھارہ مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    پنجاب کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ واہگہ دھماکے میں 15 سے 20 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔

    واہگہ پریڈ گراؤنڈ دھماکے کے حوالے سے عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ مبینہ حملہ آور کو پہلے بھی تقریب میں دیکھا گیا تھا، عینی شاہدین کے مطابق خود کش حملہ آور کی عمراٹھارہ سے تیئیس سال کے درمیان ہوسکتی ہے، زیرِ تفتیش افراد کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے۔

  • لوگ عمران خان کی سیاست سے مایوس ہوچکےہیں،احسن اقبال

    لوگ عمران خان کی سیاست سے مایوس ہوچکےہیں،احسن اقبال

    لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی سیاست کےلیےملک کاوقارداؤ پرلگایاہو ا ہے،لوگ عمران خان کی سیاست سے مایوس ہوچکےہیں،عمران خان سیاست کوسیاست رہنے دیں ،ملکی وقارسے نہ کھیلیں۔

    انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں پاور سیکٹر کے 4 منصوبوں کی منظوری پہلے ہی دے چکی ہے، عمران خان کی جانب سے کوئلے کی بذریعہ سڑک سندھ سے پنجاب ٹرانسپورٹیشن کی بات سراسر غلط ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں انسٹیٹوٹ آف انجینئرنگ پاکستان کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں زیر غور 2 منصوبوں کا تخمینہ زائد ہونے کے باعث نظرثانی کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں خیبر پختونخوا حکومت کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے کوئلے کی بذریعہ سڑک سندھ سے پنجاب ٹرانسپورٹیشن کی بات سراسر غلط ہے، کوئلے سے چلنے والے زیادہ منصوبے سندھ اور بلوچستان میں لگائے جا رہے ہیں۔

    پنجاب میں لگنے والے منصوبوں کیلئے کوئلہ بذریعہ سڑک نہیں بلکہ بذریعہ ریل منصوبوں کی جگہ پر پہنچایا جائے گا، جس کیلئے ریلوے کو خطیر رقم فراہم کر دی گئی ہے۔

  • بلدیاتی الیکشن: صوبوں کو قانون سازی کے لئے2 دن کی مہلت

    بلدیاتی الیکشن: صوبوں کو قانون سازی کے لئے2 دن کی مہلت

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سندھ، پنجاب اور خیبر پختون خوا کو بلدیاتی الیکشن سے متعلق قانون سازی کے لئے جمعرات تک مہلت دے دی ہے، اعلیٰ عدالت نے کہا ہے کہ اسمبلیوں میں بل پیش نہ ہوئے تو تینوں وزرائے اعلیٰ کوطلب کریں گے۔

    سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، اعلیٰ عدالت نے دلائل سننے کے بعد صوبوں کے جواب مسترد کر دیئے اور سندھ، پنجاب، خیبر پختون خوا کی حکومتوں کو جمعرات تک بلدیاتی انتخابات کیلئے قانون سازی کرنے کا حکم دیا۔

    چیف جسٹس نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے بل اسمبلیوں میں پیش کئے جائیں، قانون سازی نہ ہونے پر وزرائے اعلیٰ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا ہے کہ تین ماہ سے کہا جا رہا ہےکہ قانون سازی ہو رہی ہے لیکن اب تک کچھ نہیں ہوا، پانچ ماہ کی مہلت دی گئی تھی۔

    سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے مستقل چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کی تاریخ بھی فوری طور پر طلب کرلی ہے، چیف جسٹس نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا ایک جج قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی ذمے داریاں نبھا رہا ہے، جس سے عدالتی کام متاثر ہورہے ہیں، اٹھائیس اکتوبر تک نئے چیف الیکشن کمشنر کا تقرر ہوجانا چاہیئے۔

  • پنجاب: سی این جی اور صنعتی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند

    پنجاب: سی این جی اور صنعتی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند

    پنجاب: موسم سرما میں پنجاب بھر میں سی این جی سیکٹر اور کھاد بنانے والی کمپنیوں کو گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے، دوسری جانب سندھ نے وفاق کو گیس ٹیکس کا معاملہ حل کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

    وزارتِ پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کے مطابق نومبر سے جنوری تک پنجاب بھر میں صنعتی سیکٹر ، کھاد بنانے والی کمپنیوں اور سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند رہے گی، وزارتِ پیٹرولیم کے مطابق گھریلو صارفین اولین ترجیحی ہیں اور ان کو گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔

    دوسری جانب سندھ حکومت نے گیس انفراسٹرکچر دیویلپمنٹ سیس کا معاملہ نمٹانے کیلئے وفاق کو خط ارسال کر دیا ہے، وزیرِاعلی سندھ کے مشیر مراد علی شاہ کے مطابق جی آئی ڈی سی پر تاجر برادری کی جانب سے کافی تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے اور سندھ حکومت تاجروں اور صنعت کاروں کا مقدمہ بخوبی لڑ رہی ہے۔

  • پنجاب: ڈینگی کے مزید 10کیسز سامنےآگئے ،محکمۂ صحت

    پنجاب: ڈینگی کے مزید 10کیسز سامنےآگئے ،محکمۂ صحت

    صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے مزید دس کیسز کی تشخیص ہوگئی۔

    پنجاب میں ڈینگی کا وار برقرار ہے، محکمۂ صحت کے مطابق پنجاب میں مزید دس ڈینگی کے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے، راولپنڈی کے چھ مریض ہولی فیملی ہسپتال اور لاہور کے چار مریض میو ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

    دس کیسز کی تشخیص کے بعد پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد ایک سو چوالیس ہوگئی ہے، راولپنڈی میں اب تک تریسٹھ ، لاہور میں اڑتیس اور شیخوپورہ میں انتیس ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

  • پنجاب: ڈینگی کے 88 کیسز رپورٹ ہوئے، صوبائی وزارت

    پنجاب: ڈینگی کے 88 کیسز رپورٹ ہوئے، صوبائی وزارت

    لاہور: صوبائی وزارتِ صحت کے مطابق پنجاب میں اب تک ڈینگی کے اٹھاسی کیسز رپورٹ ہوئے، متعدد افراد ڈینگی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار ہوئے۔

    پنجاب میں ڈینگی کا وار زوروں پر ہے، مشیر برائے صحت سلمان رفیق کے مطابق پنجاب میں اب تک ڈینگی کے 88 کیسز رپورٹ ہوئے، راولپنڈی سے 28، لاہور میں 27 اور شیخوپورہ سے 24 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے، مریضوں کو طبی امداد کے لئے ہپستال منتقل کر دیا گیا، ڈینگی کے قوانین کی خلاف ورزی پر قانون بھی حرکت میں آگیا ہے۔

    ڈی سی او لاہور کا کہنا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں ڈینگی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 601 ایف آئی آرز درج ہوئی ہیں جبکہ 263 افراد کو ڈینگی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

  • بڑا سیلابی ریلا تریموں بیراج کے بعد ملتان کی جانب بڑھ رہا ہے

    بڑا سیلابی ریلا تریموں بیراج کے بعد ملتان کی جانب بڑھ رہا ہے

    پنجاب: سیلابی ریلا پنجاب کے جنوبی علاقوں میں تباہی مچاتا ہوا ملتان کے نواحی علاقوں تک پہنچ گیا ہے، جس کے باعث متعدد دیہات زیرآب، فیش فارم اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں ہیں۔

    سیلابی ریلوں نے پنجاب میں تباہی مچادی ہے، جنوبی پنجاب کے شہر جھنگ میں ہیڈ تریموں کے مقام سے نکلنے والے سیلابی ریلے نے ستانوے کلومیٹردور تحصیل احمد پور سیال کے نواحی علاقوں کی کئی بستیاں اجاڑدی جبکہ کھڑی فصلیں تباہ کردی ہے دوسری جانب سیلابی ریلے سے دس یہات ڈوب گئے ہیں۔

    سیلابی ریلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے دیہات میں رشید پور،درگاہ شاہ، اورجمبو وانہ شامل ہیں، اِسوقت چھ لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلہ احمد پور سیال سے گزررہا ہے جبکہ جھنگ میں ہیڈ تریموں کے مقام پرسیلابی ریلےمیں بتدریج کمی آرہی ہیں۔

    دریائے چناب کا منہ زور سیلابی ریلا ملتان کے نواحی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث بستی منڈ سندیلہ،گھرے والا سمیت دیگر دیہات ڈوب گئے ہیں۔

     ملتان اور مظفر گڑھ سے ہوتا ہوا ہیڈ پنجند سے گزرنے والا یہ سات لاکھ کیوسک کاسیلابی ریلا ہفتہ کے روز کوٹ مٹھن کے مقام پر دریائے سندھ میں گرے گا ، دریائے چناب کے سیلابی ریلے سے کشمور ، سکھر اور گڈو بیراج سے ملحق علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔