Tag: پنجاب

  • نوازشریف مستعفی اورانتخابات دوبارہ کرائے جائیں،عمران خان

    نوازشریف مستعفی اورانتخابات دوبارہ کرائے جائیں،عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف مستعفی ہوکر نئے قومی انتخابات کا اعلان کریں، چودہ اگست کو ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کریں گے ، پنتیس پنکچرکس نےلگائے اس کا بھانڈا گیارہ اگست کو پھوڑا جائےگا، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے چودہ اگست کو ملک میں نئے انتخابات کے مطالبے کا اعلان کر دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ چودہ اگست کو پوری قوم پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاجی دیکھے گی ۔انہوں نے کہا کہ چودہ اگست کو پاکستان کی آزادی واپس لیں گے اور میں گیارہ اگست کو بتاؤں گا کہ کس نے کیا کچھ کیا اور دھاندلی کے مزید انکشافات کروں گا ۔گیارہ ماہ سے انصاف حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہمیں انصاف نہیں مل رہا۔

    ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ایسا کون  سا کارنامہ انجام دیا کہ پچاس لاکھ ووٹ زیادہ ملے؟ کیا نواز شریف نے پنجاب میں دودھ کی نہریں بہا دی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کے نتائج کو قبول کیا تھا دھاندلی کو نہیں،چودہ اگست کو دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کریں گے۔

     

  • مارشل لاء لگا تو پہلی گولی خود کھائوں گا، جاوید ہاشمی

    مارشل لاء لگا تو پہلی گولی خود کھائوں گا، جاوید ہاشمی

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ مارچ کی صورت میں مارشل لا لگا تو سب سے پہلی گولی وہ خود کھائیں گے، جبکہ پیپلز پارٹی کے سینیٹر جہانگیر بدر کہتے ہیں کہ نہتے عوام پر گولیاں چلانا جمہوریت نہیں بادشاہت ہے۔

    ایوان کارکنان تحریک پاکستان کے زیر اہتمام سینئر صحافی مجید نظامی کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی جس کشتی سے عوام کا حق نہ ملے اسے ڈوب جانا چاہیے، ملک میں دوبارہ مارشل لاءلگا تو سب سے پہلے گولی خود کھاوں گا۔

    پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر جہانگیر بدر نے کہا کہ جب حکمران نہتے عوام پر گولی چلائیں تو اسے جمہوریت نہیں بادشاہت ہی کہیں گے، تعزیتی ریفرنس میں شریک دیگر سیاسی رہنماوں اور دانشور وں نے بھی ملک میں جمہوری اداروں کی مضبوطی اورعوام کو احتجاج کا حق دینے کی حمایت کی ۔

  • چیئرمین تحریک انصاف کا پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کو خط

    چیئرمین تحریک انصاف کا پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کو خط

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے لانگ مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے تحریک انصاف کے تمام صوبائی صدور کو خط لکھا ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ تبدیلی کیلئے انکی اٹھارہ سالہ سیاسی جدوجہد کا فیصلہ کن مرحلہ جس میں دس لاکھ عوام کو دیکھ کر انکے مخالفین کانپ اٹھیں گے انہوں نے صوبائی صدور کو ہدایت کی ہے کہ لانگ مارچ میں عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے تحریک انصاف کے رجسڑیشن کیمپ چھ اگست سے لگادئیے جائیں اور قومی اسمبلی کے تمام حلقوں میں دو جبکہ صوبائی حلقوں میں ایک کیمپ لگایا جائے، عمران خا نے خط میں کہا ہے کہ آزادی مارچ تحریک انصاف ہی نہیں پاکستان کی تاریخ بھی بدل دے گا۔

  • آزادی مارچ:تحریک انصاف  پنجاب بھرمیں کنونشن منعقد کریگی

    آزادی مارچ:تحریک انصاف پنجاب بھرمیں کنونشن منعقد کریگی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے آزادی مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے پنجاب بھر میں ورکرز کنونشن منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔پنجاب کی صوبائی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ورکز کنونشن تین اگست سے چھ اگست تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں منعقد ہوں گے ۔

    شیڈول کے تحت ورکز کنونشن تین اگست کو لاہور، چکوال اور تلہ گنگ ، پانچ اگست کو ڈسکہ، اور نارووال جبکہ چھ اگست کو گجر خان، ٹیکسلا ، منڈی بہاؤالدین اور گجرات میں ہوں گے ۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان تین اگست کو لاہور میں ہونے والے ورکز کنوشن میں شریک ہوں گے جبکہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ، صدر جاوید ہاشمی اور صدر پنجاب اعجاز چوہدری تمام ورکز کنوشن میں شریک ہوں گے۔

  • چوبیس گھنٹےکےدوران پنجاب میں بارش کا امکان

    چوبیس گھنٹےکےدوران پنجاب میں بارش کا امکان

    اسلام آباد :ملک کےبیشترشہروں میں مطلع صاف ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آئندہ چوبیس گھنٹےکےدوران بالائی اوروسطی پنجاب میں بارش کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر شہروں میں مون سون بارشوں کے بعد ایک بارپھر گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی اور وسطی علاقوں میں تاحال بادل چھائے ہوئے ہیں محکمہ موسمیا ت کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران گجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال،راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ، کشمیراورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران گوجرانوالا، بھکر اور پیر محل سمیت بیشتر وسطی علاقوں میں باران رحمت نےشدید گرمی اورحبس کی شدت کو کم کردیاہے۔ فیصل آباد میں تیزہواؤں نےموسم خوشگواربنادیاجبکہ کراچی ایک بار پھر گرم ہواؤں کی زد میں آگیا۔