Tag: پنجاب

  • کبیر والا میں 45 سال پرانا چائے کا ہوٹل

    کبیر والا میں 45 سال پرانا چائے کا ہوٹل

    صوبہ پنجاب کے ٹاؤن کبیر والا میں 45 سال پرانا چائے کا ہوٹل اپنی لذیذ چائے کی وجہ سے بے حد مشہور ہے اور یہاں ہر وقت چائے پینے والوں کا ہجوم رہتا ہے۔

    کبیر والا میں موجود اس ہوٹل کی چائے بے حد مزیدار ہے، الائچی والی اس چائے کے ساتھ سوہن حلوہ اور برفی بھی سرو کی جاتی ہے، بعض افراد روزانہ یہاں کی چائے پینے آتے ہیں۔

    ہوٹل کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ چائے کے لیے خالص دودھ اور معیاری پتی استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے اس کا ذائقہ بہترین اور منفرد ہوتا ہے۔

    مالک کا کہنا ہے کہ یہ ہوٹل اس کے والد نے 45 سال قبل قائم کیا تھا اور اب وہ اس ہوٹل کو چلا رہے ہیں۔

    مقامی افراد کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں گرما گرم مزیدار چائے سے لطف اندوز ہونے کے لیے یہ ہوٹل ان کی پہلی ترجیح ہے۔

  • اسلام آباد اور پنجاب میں ڈینگی کیسز کی حالت بدستور تشویشناک

    اسلام آباد اور پنجاب میں ڈینگی کیسز کی حالت بدستور تشویشناک

    اسلام آباد / لاہور: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبہ پنجاب میں ڈینگی کیسز کی حالت بدستور تشویشناک ہے، پنجاب میں گزشتہ روز ڈینگی کے باعث 4 اموات رپورٹ ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 23 ڈینگی کیسز رپورٹ کیے گئے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ رورل ایریا سے 11 اور اربن ایریا سے 12 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ رواں سیزن میں 4 ہزار 315 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 19 افراد ڈینگی کے باعث انتقال کر گئے۔

    دوسری جانب صوبہ پنجاب میں بھی ڈینگی کیسز کی صورتحال تشویشناک ہے، گزشتہ روز صوبے میں ڈینگی کے باعث 4 اموات ہوئیں جس کے بعد رواں سیزن پنجاب میں ڈینگی سے مجموعی اموات کی تعداد 90 ہوچکی ہے۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 277 مریض رپورٹ ہوئے۔

    سیکریٹری صحت عمران سکندر کا کہنا ہے کہ رواں سال لاہور سے ڈینگی کے 15 ہزار 380 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 18 سو 54 مریض داخل ہیں۔

  • پنجاب کی 30 فیصد آبادی کو مکمل ویکسین لگ چکی ہے: یاسمین راشد

    پنجاب کی 30 فیصد آبادی کو مکمل ویکسین لگ چکی ہے: یاسمین راشد

    لاہور: صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب کی 63 فیصد آبادی کو 1 اور 30 فیصد آبادی کو کرونا ویکسین کی دونوں ڈوزز لگ چکی ہیں، کوشش ہے دسمبر تک 70 فیصد آبادی کو کرونا ویکسین لگا دیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ 37 ہزار میں سے 70 فیصد بچے 12 سال سے زائد عمر ہیں، 28 سے 30 ہزار بچوں کو کرونا وائرس ویکسین لگا دیں گے۔

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ جب تک سب ویکسی نیٹ نہیں ہوں گے اس موذی مرض سے بچنا مشکل ہے۔ پنجاب کی 63 فیصد آبادی کو 1 اور 30 فیصد آبادی کو دونوں ڈوزز لگ چکی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کوشش ہے دسمبر تک 70 فیصد آبادی کو کرونا ویکسین لگا دیں، وبا کے دوران اسکولوں کی بندش سے نقصان ہوا، اب تمام اسکول کھل گئے رونق لگ گئی ہے۔

    صوبائی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ ابھی کرونا وائرس گیا نہیں کچھ وقت اور لگے گا ماسک کا استعمال کریں۔

  • پنجاب میں ایک روز میں ڈینگی کے ساڑھے 4 سو سے زائد کیسز رپورٹ

    پنجاب میں ایک روز میں ڈینگی کے ساڑھے 4 سو سے زائد کیسز رپورٹ

    لاہور: صوبہ پنجاب میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے، گزشتہ روز ساڑھے 4 سو سے زائد ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کے ترجمان عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی وائرس کے 456 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں صرف لاہور سے 333 مریض رپورٹ ہوئے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی سے 37، گوجرانوالہ سے 16، سرگودھا سے 8، شیخوپورہ سے 7، فیصل آباد، قصور اور ملتان سے 5، رحیم یار خان سے 4 جبکہ اٹک، بہاولپور اور چکوال سے 3 ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے۔

    ترجمان کے مطابق پنجاب بھر میں رواں سیزن میں اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 19 ہزار 21 ہوچکی ہے جبکہ 75 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 2 ہزار 196 مریض داخل ہیں، پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے لیے 5 ہزار 517 بستر مختص کیے گئے ہیں۔

    ڈینگی کے مریضوں کی آسانی کے لیے لاہور کے ٹیچنگ اسپتالوں میں بھی بستروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 4 لاکھ 68 ہزار 44 ان ڈور اور 1 لاکھ 1 ہزار 204 آؤٹ ڈور مقامات کو چیک کیا۔ ان میں سے 817 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔

  • اگلے ہفتے تک ڈینگی کیسز پر قابو پالیں گے: یاسمین راشد

    اگلے ہفتے تک ڈینگی کیسز پر قابو پالیں گے: یاسمین راشد

    لاہور: صوبہ پنجاب کی وزیر ڈاکٹر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ صوبے میں ڈینگی کیسز بڑھے ہیں امید ہے اگلے ہفتے تک قابو پالیں گے، اسپتالوں میں جگہ موجود ہے روزانہ رپورٹ لیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب باقی صوبوں کے مقابلے میں سب سے آگے ہے، سال کے آخر تک کوشش کریں گے ویکسین کی دونوں ڈوزز لگادی جائیں۔

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ خدا کرے اسی طرح حالات رہیں کیونکہ لاک ڈاؤن سے نقصان ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈینگی کیسز بڑھے ہیں امید ہے اگلے ہفتے تک قابو پالیں گے، اسپتالوں میں جگہ موجود ہے روزانہ رپورٹ لیتے ہیں۔ تھیلیسیمیا کے پنجاب میں اس وقت 27 ہزار رجسٹرڈ مریض ہیں۔ ہر اسپتال میں 10 بیڈز تھیلیسیمیا مریضوں کے لیے مختص کر رہے ہیں۔

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 31 دسمبر کے بعد ہیلتھ کارڈ سب کو مل جائیں گے، کوئی کارڈ ایکسپائر نہیں ہوگا ہیلتھ کارڈ آئی ڈی کارڈ سے منسلک ہوگا، ہمارا کنٹریکٹ 15 تاریخ تک مکمل سائن ہوجائے گا۔ جس دن کنٹریکٹ ہوگا 6 ہفتے بعد کارڈ دینے کا سلسلہ شروع ہوگا۔

  • لاہور میں 8 ماہ کا بچہ ڈینگی وائرس سے جاں بحق

    لاہور میں 8 ماہ کا بچہ ڈینگی وائرس سے جاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 8 ماہ کا بچہ ڈینگی وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا، صوبے میں ڈینگی وائرس کی صورتحال تشویش ناک ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے چلڈرن اسپتال میں 8 ماہ کا بچہ ڈینگی کے باعث انتقال کر گیا، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مذکورہ بچے موسیٰ اسد کی ڈینگی رپورٹ مثبت آئی تھی۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تشخیص کے 2 دن بعد ہی 8 ماہ کے بچے کی موت ہوگئی۔ مذکورہ بچہ لاہور میں ڈینگی سے انتقال کرنے والا پہلا بچہ ہے۔

    یاد رہے کہ صوبہ پنجاب میں ڈینگی وائرس کی صورتحال بدترین ہوچکی ہے، ڈینگی کے مریضوں میں اضافے کے بعد لاہور کے 3 بڑے اسپتالوں میں بیڈز ملنا بند ہوگئے، سرکاری اسپتالوں میں ایک بیڈ پر 3، 3 مریضوں کا علاج جاری ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے مزید 3 مریض انتقال کرگئے اور 445 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، لاہور سے 345، راولپنڈی سے 33، گوجرانوالہ سے 16، شیخو پورہ اور فیصل آباد سے 8، 8 کیسز سامنے آئے۔

    رواں سال اب تک پنجاب میں ڈینگی کے باعث 48 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • جھنگ میں دوران تقریب دولہا اور باراتیوں کو کرونا ویکسین لگا دی گئی

    جھنگ میں دوران تقریب دولہا اور باراتیوں کو کرونا ویکسین لگا دی گئی

    لاہور: صوبہ پنجاب میں محکمہ صحت کی ٹیم نے شادی کی تقریب میں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پیش نہ کرنے پر دولہا اور باراتیوں کو کووڈ ویکسین لگا دی گئی، واقعہ جھنگ میں پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر جھنگ میں شادی کی تقریب میں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پیش نہ کرنے پر دولہا اور باراتیوں کو کرونا وائرس ویکسین لگا دی گئی۔

    محکمہ صحت کی ٹیم نے جھنگ میں دولہا اور باراتیوں کو ویکسین لگائی۔

    صوبائی سیکریٹری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ روزانہ 10 لاکھ شہریوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے، خصوصی ویکسی نیشن مہم 12 نومبر تک جاری رہے گی۔

    سیکریٹری صحت کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر شہریوں کو ویکسین لگا رہی ہیں۔

  • پنجاب کے سرکاری نرسنگ اداروں میں پہلی بار میل نرسنگ کا آغاز

    پنجاب کے سرکاری نرسنگ اداروں میں پہلی بار میل نرسنگ کا آغاز

    لاہور: پاکستان نرسنگ کونسل نے پنجاب کے سرکاری نرسنگ اداروں میں میل نرسنگ کی اجازت دے دی، سرکاری اداروں میں 50 فیصد میل اور 50 فیصد فی میل نرسنگ کے داخلے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے سرکاری نرسنگ اداروں میں پہلی بار میل نرسنگ کا آغاز کردیا گیا، پاکستان نرسنگ کونسل نے میل نرسنگ کی اجازت دے دی۔

    کونسل کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اداروں میں 50 فیصد میل اور 50 فیصد فی میل نرسنگ کے داخلے ہوں گے۔ پاکستان نرسنگ کونسل نے ماسٹر ان نرسنگ کی 10 سیٹیں بھی بڑھا دیں۔

    دوسری جانب ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن نے میل نرسنگ کے فیصلہ پر اظہار تشویش کیا ہے، ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فی میل نرسنگ کی سیٹیں میل کو دے دی گئی ہیں۔

    ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ میل نرسنگ شروع کرنے سے قبل سیٹوں میں اضافہ کیا جائے۔

  • پنجاب میں ڈینگی وائرس کا پھیلاؤ جاری

    پنجاب میں ڈینگی وائرس کا پھیلاؤ جاری

    لاہور: صوبہ پنجاب میں ڈینگی وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، گزشتہ روز صوبے بھر میں 500 سے زائد ڈینگی کیسز رپورٹ کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 546 مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز صرف لاہور میں ڈینگی کے 361 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    سیکریٹری صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال پنجاب سے ڈینگی کے کیسز کی تعداد 9 ہزار 491 ہوچکی ہے، صوبے میں اب تک ڈینگی سے 29 فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 2 ہزار 286 مریض داخل ہیں۔

  • پنجاب میں اتائیوں کے خلاف کارروائیاں، 24 ہزار سے زائد علاج گاہیں سیل

    پنجاب میں اتائیوں کے خلاف کارروائیاں، 24 ہزار سے زائد علاج گاہیں سیل

    لاہور: پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبے بھر میں اتائیوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 1 لاکھ 8 ہزار سے زائد علاج گاہوں پر چھاپے مارے اور 34 ہزار سے زائد کاروبار سیل کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے 28 شہروں میں اتائیوں کے خلاف کارروائیاں کیں، صوبائی دارالحکومت لاہور میں 14 اتائیوں کی دکانیں سیل کردی گئی۔

    ترجمان ہیلتھ کیئر کمیشن کا کہنا ہے کہ 3 ہفتوں میں 1 لاکھ 8 ہزار سے زائد علاج گاہوں پر چھاپے مارے گئے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلع رحیم یار خان میں 4 اتائیوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، صوبے بھر میں کی جانے والی کارروائیوں میں 34 ہزار 345 اتائیوں کے کاروبار سیل کیے ہیں۔